Nawaiwaqt:
2025-03-16@00:10:40 GMT

استور میں برفباری سے زمینی رابطہ منقطع

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

استور میں برفباری سے زمینی رابطہ منقطع

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

استور میں بر ف باری کی وجہ سے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت برقرار ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بلند و بالا پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے

دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت22.

5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

آزاد کشمیر: شدید برف باری کے بعد تودے گرنے سے مختلف مقامات پر سڑکیں بند

آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں نیلم اور لیپہ کرناہ میں شدید برف باری کے بعد تودے گرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالائی علاقوں میں مسلسل برفانی تودے گر رہے ہیں، جس کے باعث راستے بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تودے گرنے کے باعث مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہونے سے کئی جگہوں پر گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

محکمہ شاہرات نے عوام سے غیرضروری سفر سے اجتناب برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاک سڑکوں کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آزاد کشمیر سڑکیں بند شدید برف باری محکمہ شاہرات وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر: شدید برف باری کے بعد تودے گرنے سے مختلف مقامات پر سڑکیں بند
  • خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود، بالائی اضلاع میں بارش کے ساتھ برف باری کاامکان
  • ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری،فصلیں تباہ
  • کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مزید کمی کا امکان
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان
  • گرج چمک کے ساتھ بارش ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
  • کراچی کے شہریوں کیلیے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • پختونخوا میں موسم ابرآلود، گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
  • کراچی: آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان