راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ایک راؤنڈ ٹیبل کانفرنس ہونی چاہیے، راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں سب جماعتوں کو بٹھانا چاہیے، تحریک انصاف دور میں معاشی حالات بہتر تھے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھٹو نے مارشل لا کا ساتھ دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف احمد اویس نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس بلا کر سب جماعتوں کو بٹھانا چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی،( ن) لیگ کا اپوزیشن کے دوران پارلیمنٹ کا ٹریک ریکارڈ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر عارف علوی نے بھی مشرف کےخطاب کے دوران احتجاج کیا تھا، یہ درست ہے ماضی میں ہم بھی پارلیمنٹ میں ایسا کرتے رہے ہیں۔

راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ایک راؤنڈ ٹیبل کانفرنس ہونی چاہیے، راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں سب جماعتوں کو بٹھانا چاہیے، تحریک انصاف دور میں معاشی حالات بہتر تھے۔ ایک اور سوال کے جواب میں احمد اویس نے کہا کہ بھٹو نے مارشل لا کا ساتھ دیا تھا، کوئی شک نہیں ملک میں پانی کا مسئلہ بڑا مسئلہ بن گیا ہے، سندھ میں بارشیں کم ہوئی ہیں، وہاں بھی پانی بہت چوری ہوتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: راؤنڈ ٹیبل کانفرنس موجودہ حالات میں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سب جماعتوں احمد اویس

پڑھیں:

جے  آئی ٹی میں سخت سوالات‘ سوشل میڈیا پوسٹوں پر عمران سے بات کرونگا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹوں سے متعلق عمران خان سے بات کروں گا۔ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے۔ کیا آپ نے بھی کوئی ریاست مخالف پوسٹ کی ہے؟۔ اس سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف پوسٹ نہیں کی، مجھ سے ملاقات اور پوچھ گچھ خوشگوار ماحول میں ہوئی، جے آئی ٹی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے۔ سوشل میڈیا سے متعلق سوالات پر بانی تحریک انصاف سے بھی ڈسکس کریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما جے آئی ٹی میں پیش ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر‘ شاہ فرمان‘ رؤف حسن‘ تحریک انصاف فنانس ڈیپارٹمنٹ کے دو افراد پیش ہوئے۔ عالیہ حمزہ‘ کنول شوذب کی جانب سے ان کے وکیل پیش ہوئے۔ تحریک انصاف کے طلب کردہ افراد سے سوشل میڈیا ہینڈلنگ سے متعلق سوالات کئے گئے۔ پاک فوج اور ریاستی اداروں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس پر سخت سوالات کئے گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر پوسٹس سے متعلق سب کچھ دکھایا گیا۔ بیرسٹر گوہر و دیگر سے پارٹی فنانسنگ  سے متعلق سوالات بھی پوچھے گئے۔ جے آئی ٹی نے ہدایت کی کہ آئندہ طلبی پر دونوں خواتین رہنما ہر صورت پیش ہوں۔ زلفی بخاری‘ اظہر مشوانی‘ جبران الیاس طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ بیرسٹر گوہر اور دیگر سے ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ کی گئی۔ بیرسٹر گوہر نے بعد میں میڈیا کو بتایا کہ جے آئی ٹی نے ڈیڑھ گھنٹے تک سوالات کئے۔ دوسری جانب  تحریک انصاف کی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم کی جے آئی ٹی کے سامنے  پیش ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے طلب کردہ افراد سے سوشل میڈیا ہینڈلنگ سے متعلق سخت سوالات کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے فنانس ڈپارٹمنٹ کے 2 افراد بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کی جانب سے ان کے وکیل ڈاکٹر علی عمران جے آئی ٹی میں پیش ہوئے تاہم جے آئی ٹی نے آئندہ طلبی پر دونوں خواتین رہنماؤں کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سوشل میڈیا سے متعلق سوالات پر بانی پی ٹی آئی سے بھی ڈسکس کریں گے۔ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے۔جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے پانچ گھنٹے تفتیش کی۔ دوران تفتیش شاہ فرمان نے جے آئی ٹی کے سامنے نامناسب رویہ اختیار کیا۔ جے آئی ٹی نے شاہ فرمان  سے کچھ اضافی اور سخت سوالات بھی کیے۔  جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور سوشل میڈیا ٹیم کو 11 مارچ 2025 کو دوبارہ  طلب کیا ہے۔ جن افراد کو طلب کیا گیا ہے ان میں سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد رضا شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • صدرمملکت نے ایک سالہ پروگرام دیا، حکومت عمل کرے گی، خواجہ آصف
  • جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا رابطہ ہوگیا
  • پاکستان تحریک انصاف کا جےیوآئی سے رابطہ، پارٹی قائدین کی ملاقات طے پا گئی
  • پاکستان تحریک انصاف کا جییوآئی سے رابطہ، پارٹی قائدین کی ملاقات طے پا گئی
  • پی ٹی آئی کی جانب سے 22 مارچ کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی درخواست دائر
  • دلچسپ موڑ
  • تحریک انصاف کا 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کا فیصلہ
  • رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
  • جے  آئی ٹی میں سخت سوالات‘ سوشل میڈیا پوسٹوں پر عمران سے بات کرونگا: بیرسٹر گوہر