اسٹیٹ بینک کا آئندہ 2 ماہ تک شرح سود کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سودکا اعلان کردیا۔اسٹیٹ بینک نے اگلے 2 ماہ کے لیے شرح سود کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری 2025 میں مہنگائی توقعات سے کم رہی اور غذائی اجناس اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی میں کمی دیکھی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق معاشی سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور درآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، معاشی استحکام کے لیے مستقبل بنیادوں پر موجودہ حقیقی شرح سود کافی حد تک مثبت ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2025 میں جی ڈی پی نمو 2.
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ غذا اور توانائی کی قیمتوں کا بڑھنا مہنگائی میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے، مہنگائی میں مزید کمی ہوگی اور پھر بتدریج بڑھتے ہوئے 5 سے 7 فیصد پر مستحکم ہوجائے گی۔
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی جاری
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھتے ہوئے نئی مانیٹری پالیسی جاری کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک میں آج مانیٹری پالیسی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس دوران شرح سود کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔واضح رہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی 6 اجلاسوں میں شرح سود 10 فیصد کم کر چکی ہے.
یاد رہے کہ جنوری 2025 کے آخری پیر کے روز سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں پالیسی ریٹ، بینک ریٹ 13 فیصد سے صرف ایک فیصد کم کر کے 12 فیصد کیا گیا تھا۔