شرم و حیا ہوتی تو وزیر دفاع مستعفی ہونے کا اعلان کردیتے، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسد قیصر : فوٹو فائل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ شرم و حیا ہوتی تو وزیر دفاع مستعفی ہونے کا اعلان کردیتے۔
اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ توقع تھی سانحہ بلوچستان پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
دوسری جانب بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف قومی اسمبلی کا ایوان ایک آواز ہوگیا، ایوان میں متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
سانحے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، امن و امان سے متعلق جائزہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آصف علی زرداری کا خطاب آئین کی ضرورت، اُن کے دیئے ایجنڈے پر عمل کرینگے، خواجہ آصف
ایک نجی ٹی دی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی نہیں ہونی چاہئے تھی مگر یہ پی ٹی آئی کی روایت بن چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ صدرِ پاکستان کا خطاب آئین کی ضرورت ہے، اُن کے دیئے گئے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی نہیں ہونی چاہئے تھی مگر یہ پی ٹی آئی کی روایت بن چکی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات تو کبھی ہوئے ہی نہیں تھے، میں تو پہلے بھی کہہ رہا تھا مذاکرات نہیں ہو رہے، لوگ مانتے ہی نہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اگر ہزاروں کی تعداد میں طالبان کو نہ لاتے تو آج دہشت گردی ختم ہو چکی ہوتی۔