وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد پہلا اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری دیدی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے ، کابینہ میں توسیع کے بعد یہ پہلا باضابطہ اجلاس تھا ۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم نے نئے کابینہ اراکین کو اجلاس میں خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کابینہ کو رمضان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی پر بریفنگ دی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارکردگی انتہائی بہتر رہی ہے۔ اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ آف ریلیجیئس ایجوکیشن کو وزارت وفاقی تعلیم سے منسلک محکمہ بنانیکی منظوری دیدی گئی ۔اجلاس میں پاکستان اور چین کے درمیان سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم پاکستان اور نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر چائنہ باہمی تعاون کریں گے۔
اعلامیے میں کہا گیاہے کہ مفاہمتی یادداشت کے تحت سائبر حملوں کو روکنے کے حوالے سے انٹیلی جنس کا تبادلے کیا جائے گا۔ ہم آہنگی، پالیسی ڈویلپمنٹ، سائبر سیکیورٹی ڈرلز سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے استعداد اور آگاہی کو فروغ دیا جائیگا۔اقوام متحدہ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی یونٹ اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام میں معاہدے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔ معاہدے کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی یونٹ ایکسلیریٹر سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا، معاہدے کیتحت پاکستان کا نیشنل انکییوبیشن سینٹر اسلام آباد بطور آئی ٹی ایکسلیریٹر سینٹر کام کرے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سید جرار حیدر کاظمی کو پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ۔ کموڈوررضوان علی منور کی بطور کمانڈنٹ پاکستان میرین اکیڈیمی کراچی کی مدت میں ایک سال توسیع ، انجینئرمسرت حسین کو پاکستان رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کا سی ای او تعینات کرنیکی منظوری دیدی گئی جبکہ کابینہ نے ای سی سی کے 20 فروری 2025 کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کردی ۔اعلامیے کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 4 مارچ 2025 کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی گئی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی منظوری دیدی گئی وفاقی کابینہ اجلاس میں فیصلوں کی کے اجلاس

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازکی پنجاب بھر میں کم از کم اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم ، پنجاب بھر میں ورکروں کم از کم37ہزار ماہانہ ادائیگی یقینی بنائیں ، پنجاب بھر میں لیبرکالونیاں بنانے کیلئے پلان طلب کرلیا، پنجاب بھر میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا حکم ،لاہوراورپنڈی اسلام آباد میں پری سکینگ کیلئے مریم نوازشریف ویلنس سینٹر بنیں گے ۔ویلنس سینٹر میں مریضوں کو سکریننگ کے بعد بڑے ہسپتال میں ریفرکیا جائے گا ،لاہورڈیفنس روڈ پر 200بیڈ کے رحمت اللعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا اصولی فیصلہ ،رحیم یار خان میں 50بیڈ کے نئے سوشل سکیورٹی ہسپتال کی اصولی منظوری دی گئی،وزیراعلیٰ مریم نواز کی مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے لیبر لاز میں ترامیم کی ہدایت ،وزیراعلیٰ مریم نواز کامزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھرسے مشاورتی اجلاس،پلان طلب کرلیا ۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ محنت کش اللہ کے دوست ہیں،اللہ کے دوستوں کو ناراض نہیں کرسکتے، پنجاب کو مزدوروں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں،مزدور کی اجرت، علا ج معالجہ،بہترروزگار اوراپنی چھت حکومت کی ذمہ داری ہے،کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے،کسی کو دکھ اورپریشانی نہ ہو، مزدوروں کے بچوں کیلئے اعلی تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے،وزیراعظم شہبازشریف
  • سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون، وفاقی کابینہ کی چین کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری
  • پاکستان کی نئی سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل نے منصوبوں کی منظوری دیدی
  • وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا
  • محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
  • وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا،سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
  • خدا کی مخلوق کے کام آنا سب سے بڑی عبادت ہے، مصطفیٰ کمال
  • وزارتِ صحت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پہلا اجلاس
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دیدی