خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 18 مارچ کو طلب، اعلامیہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 18 مارچ کو طلب، اعلامیہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
پشاور: (آئی پی ایس) خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 18 مارچ کو طلب کر لیا گیا۔
محکمہ انتظامی امور خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کر دیا، اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کا 28 واں اجلاس 18 مارچ کو سول سیکرٹریٹ پشاور کے کیبنٹ روم میں ہوگا۔
کابینہ اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے۔
اعلامیہ کے مطابق صوبائی کابینہ اجلاس میں متعلقہ وزراء اور سیکرٹریز شرکت کریں گے، اجلاس کیلئے ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اجلاس 18 مارچ کو کابینہ کا
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا تنخواہیں اور پنشن 27 مارچ کو دینے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاوٴنٹس کو بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔
وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو مارچ کی پنشن بھی 27 مارچ کو ادا کی جائے گی۔
رمضان کا پہلا عشرہ ، مسجد الحرام میں اڑھائی کروڑ زائرین کی آمد کا نیا ریکارڈ بن گیا