2025-04-15@08:43:10 GMT
تلاش کی گنتی: 6936
«سیاحت کو»:
(نئی خبر)
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے سمندر کے راستے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ سمیت 4 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے گجرانوالہ کے مطابق شہریوں سے 2 کروڑسے زائد ہتھیانے والوں کوگرفتارکرلیا گیا۔ملزمان کی شناخت بشارت حسین ، شاہ زیب عرف سونو، مظہر اقبال اور شاہد رسول کے نام سے ہوئی۔ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم بشارت حسین نے شہری سمندر کے راستے اٹلی بھجوانے کے لیے 60 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے۔ملزم نے شہری کو یونان کے بجائے لیبیا بھجوایا۔ملزم اور اس کے ساتھیوں نے شہری کو لیبیا میں سیف ہاؤسز میں محصور کیا اور تاوان کا مطالبہ کیا۔ملزم نے شہری...

بنگلہ دیشی معیشت کو افراط زر اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کا سامنا، ایشیائی ترقیاتی بینک کی آؤٹ لک رپورٹ جاری
بنگلہ دیش کے اہم اقتصادی چیلنجوں کو اجاگر کرتے ہوئے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے واضح کیا ہے کہ ملک کو مسلسل افراط زر، اقتصادی ترقی میں سست روی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ بنگلہ دیش میں ایشیائی ترقیاتی بینک کنٹری ڈائریکٹر ہو یُن جیونگ کے مطابق، قوم گرتی ہوئی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری، بینکنگ سیکٹر کے اندر غیر فعال قرضوں میں اضافے اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ناکافی ذخائر سے دوچار ہے۔ ڈھاکہ میں بینک کے زیر اہتمام ایشیائی ڈیولپمنٹ آؤٹ لک کے اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ہو یُن جیونگ نے میکرو اکنامک استحکام اور اصلاحات پر عبوری حکومت کی توجہ کا اعتراف کیا۔ یہ بھی پڑھیں: تاہم...
سٹی42: پنجاب حکومت نے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں ہوز پائپ کا استعمال اب نہیں ہو سکے گا۔ پابندی کے تحت گھروں میں گاڑیوں کو دھونے کے لیے سرکاری دفاتر اور کمرشل عمارتوں میں بھی ہوز پائپ کا استعمال منع کر دیا گیا ہے۔ اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے؛ نواز شریف ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ پانی کے ضیاع...
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اعظم خان اور ندیم عمر نے ہر اچھے برے وقت میں ان کا ساتھ دیا اور انہیں کامیاب کھلاڑی اور قومی ہیرو بنانے میں انہی 2 لوگوں کا ہاتھ ہے۔ سرفراز احمد کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جسے انہوں نے خود بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ 2003,2004 میں پاکستان کرکٹ کلب گئے جس کے روحِ رواں اعظم خان اور ندیم عمر صاحب ہیں جو اب کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اونر ہیں وہ اس کلب کے صدر تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ثنا جاوید کی سرفراز احمد سے بدتمیزی کی ویڈیو...
امریکہ نے چین کو دبانے کے لیے پالیسیاں متعارف کروانا جاری رکھا ہے، چینی وائٹ پیپر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے “چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات سے متعلق متعدد امور پر چین کا موقف” کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا، جس میں چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے حقائق اور متعلقہ معاملات پر چین کے موقف کو واضح کیا گیا۔بد ھ کے روز جاری کردہ وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 2018 میں چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی کشیدگی کے بعد سے امریکہ نے امریکہ کو برآمد کی جانے والی 500 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی چینی...
امریکہ چین کو بدنام کرنا بند کرے، چینی سفارت خانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزتھ نے پاناما کے دورے کے دوران چین اور چین پاناما تعلقات کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان دیا۔ اس حوالے سے پاناما میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے ایک سنجیدہ بیان جاری کیا ہے۔بدھ کے روزبیان میں کہا گیا ہے کہ چین نے کبھی بھی پاناما کینال کے انتظام اور آپریشن میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی کبھی کینال کے معاملات میں مداخلت کی ہے۔ تاریخی طور پر کینال کو صرف ایک ہی بار کاٹا گیا، اور وہ امریکی جارحیت کی وجہ سے تھا۔اعلامیے کے مطابق چین اور پاناما نے نومبر 2017...
مہمت اوغتچو ترکی کی موجودہ سیاسی صورتحال کو عام طور پر بیان کرنے کے لیے "Imamoğlu بحران" کا جملہ استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی یہ غلطیاں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کو درمیانی مدت میں شکست اور حکومت کو انہدام کی طرف لے جا سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی میں آنیوالی حالیہ تبدیلیوں کے متعلق سابق ترک سفارت کار کا کہنا ہے کہ طیب اردگان کی ٹیم نے استنبول کے میئر کا مقابلہ کرنے میں بہت سی بڑی غلطیاں کی ہیں اور یہ غلطیاں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کو درمیانی مدت میں شکست اور انہدام کے دہانے پر لے جا سکتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بظاہر استنبول اور انقرہ کی سڑکوں پر صورتحال معمول...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے نیٹو میں تعینات سینئر خاتون فوجی افسر کو برطرف کر دیا ہے اور ان کی قیادت کی صلاحیت پر اعتماد کے فقدان کو برطرفی کی وجہ قرار دیا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائس ایڈمرل شوشنا چیٹ فیلڈ ان اعلیٰ افسران میں شامل ہیں جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے برطرف کیا ہے.(جاری ہے) وائس ایڈمرل شوشنا چیٹ فیلڈ کی برطرفی کو ٹرمپ انتظامیہ کے ہاتھوں اعلیٰ افسران کی برطرفی کے سلسلے کی کڑی قرار دیا جارہا ہے، جو کہ سینئر امریکی فوجی قیادت کی ایک غیر معمولی تبدیلی کا حصہ ہے پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے ایک بیان میں کہا کہ ہیگسیتھ نے...
لاہور ہائی کورٹ---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ نے خشک سالی سے بچاؤ کے لیے واٹر ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز دے دی۔ 2 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے گھروں میں پانی ضائع کرنے والوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں اور سوسائٹی انتظامیہ کو بھی جرمانے کرے جبکہ گھروں میں پائپ لگا کر صاف پانی ضائع کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کرے۔ لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کنٹرول کرنے میں حکومتی محکمے کو ناکام قرار دیدیالاہور ہائی کورٹ نے...
ویب ڈیسک: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ عقیل ظفر سلہری کو مینجر پروکیورمنٹ شعبہ ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا ہےجبکہ ندیم ملک کو مینجر انوائرنمنٹل پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شاہد اقبال ملک اور میر مصطفی کو ڈپٹی مینجر ایس اینڈ آئی تعینات کر دیا گیا ہے اور شاہد حسین کو ڈپٹی مینجر ٹیکنیکل، عابد حسین کو ڈپٹی مینجر سٹریٹ لائٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس، ادارہ خود شکایت کنندہ ہے تو خود کیسے کیس سن سکتا ہے: جج آئینی بینچ ندیم میمن کو ڈپٹی مینجر ایس اینڈ آئی، جاوید...
جماعت اسلامی نے کراچی میں رہائشی پلاٹس کے کاروباری استعمال کی اجازت دینے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ( ایس بی سی اے) کی جانب سے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن ( کے بی ٹی پی آر) میں ترامیم کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی کے 12بلدیاتی نمائندوں نے کراچی بلڈنگ اینڈٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترامیم کو عدالت میں چیلنجا کیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ترمیم کے ذریعے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ایس بی سی اے کی جانب سے جاری 13مارچ کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم عمران خان نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کو ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماﺅں اور وکلاءکے ساتھ بات چیت میں عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ رابطے کی یہ کوشش ان کے قانونی مقدمات سے متعلق نہیں بلکہ یہ صرف اور صرف پاکستان کی خاطر تھیں۔باخبر ذرائع کے مطابق عمران خان نے ملاقات کیلئے آنے والوں کو بتایا کہ انہوں نے کبھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کا دروازہ بند نہیں کیا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی نے موجودہ...
واشنگٹن: ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنی اسرائیلی فوج سے معاہدوں کے خلاف احتجاج کرنے پر دو سافٹ ویئر انجینیئرز کو برطرف کر دیا ہے۔ کمپنی نے اس اقدام کو "جان بوجھ کر کاروباری سرگرمیوں میں خلل ڈالنا" قرار دیا ہے۔ یہ واقعہ کمپنی کی 50 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران پیش آیا، جب کینیڈا میں موجود انجینیئر ابتہال ابوسعید نے مائیکروسافٹ اے آئی کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان کے خطاب کے دوران احتجاج کیا۔ لائیو ایونٹ کے دوران انہوں نے کہا: "مصطفیٰ، تم پر شرم ہے۔ مائیکروسافٹ ہمارے علاقے میں نسل کشی کو طاقت فراہم کر رہا ہے۔" انہوں نے اسٹیج پر ایک کفیہ (فلسطینی رومال) بھی پھینکا، جس کے بعد سیکیورٹی نے انہیں باہر نکال...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے مقابلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بڑھتی مقبولت پر فاسٹ بولر حسن علی کا بیان بھارتی میڈیا کو آگ لگا گیا۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو آئی پی ایل سے زیادہ توجہ مل رہی ہے اور شائقین زیادہ پسند کرتے ہیں، جس پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہوگیا۔ فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل صرف ایک کرکٹ لیگ نہیں، یہ جذبات، محبت اور جنون تک پہنچ گئی ہے، ہمارے شائقین کا جوش دیکھ کر مجھے یقین ہے کہ آنے والے سالوں میں پی ایس ایل کی مقبولیت آئی پی ایل سے...
ویب ڈیسک: سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے خبردار کیا ہے کہ حج کیلئے غیر سرکاری اداروں سے کسی قسم کا لین دین ہرگز نہ کریں، مقامی عازمین بھی حج پیکیج کی بکنگ وزارت حج کی ویب سائٹ یا ’نسک‘ پورٹل سے کریں۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے امسال فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہش مندوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ فرضی حج کمپنیوں سے ہوشیار رہیں،بیرون مملکت کے عازمین حج اپنے ملکوں کے سرکاری حج مشنز کے ذریعے ’حج ویزے‘ حاصل کریں جو کہ 80 ممالک میں کام کر رہے ہیں۔ ایسے ممالک جہاں حج مشنز نہیں وہاں مقیم حج کے خواہشمند ’نسک حج‘ پورٹل کے ذریعے...
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا اعلی سطح کی بالواسطہ بات چیت کے سلسلے میں 12 اپریل بروز ہفتہ عمان میں اکٹھا ہوں گے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق یہ موقف امریکی صدر کی بتائی ہوئی بات کے بر خلاف ہے جنھوں نے "براہ راست بات چیت" کا ذکر کیا تھا۔
---فائل فوٹو سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس محمد علی نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بانئ پی ٹی آئی کے کیسز سننے سے روک دیا تھا، کیا یہ کیس غیر موثر نہیں ہو گیا؟ قاضی فائز عیسیٰ تو ریٹائر ہو گئے ہیں۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا، جج کو کیس سننے سے روکنے کا عدالتی حکم دیا گیا، مستقبل کے لیے معاملے کو حل کرنا پڑے گا، وکیل حامد خان کہاں ہیں؟ سپریم کورٹ کا انسداد دہشت گردی عدالتوں کو 9 مئی سے متعلق...
---فائل فوٹو سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کل پی ٹی آئی رہنما میاں اظہر پر تشدد کر کے انہیں زخمی کیا گیا، خواتین پر بھی تشدد کیا گیا اور انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن کل اڈیالہ جیل جانا چاہ رہے تھے۔راجہ بشارت نے کہا کہ ہمارے کارکن اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے لیے نہیں صرف بیٹھنے کے لیے جا رہے تھے۔
اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کی حدود پنڈوریاں میں مبینہ منشیات فروشوں کی فائرنگ سے حکومتی جماعت کا مقامی رہنما قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پنڈوریاں کے علاقے میں منشیات فرشوں کےخلاف آواز بلند کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اشتیاق عباسی کو نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا۔ سرے عام شہری کے قتل پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں جب کہ لاش کو پوسٹمارم کیلئے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ قتل واقعے میں ملوث ملزمان فرار ہوگئے جب کہ حکومتی رکن اسمبلی راجا خرم نواز نے آئی جی اسلام آباد سے رابطہ کرکے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کٹہرے میں لانے کی اپیل کی۔
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار اپنی نئی آنے والی فلم میں ’’کتھاکلی‘‘ ڈانس سے بھی مداحوں کو لبھائیں گے۔ اکشے کمار نے اپنی فلم ’کیسری 2‘ کےلیے کتھاکلی رقاص کا شاندار روپ دکھایا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ صرف ایک کاسٹیوم نہیں، یہ ایک علامت ہے، روایت کی، مزاحمت کی، سچائی کی اور میرے ملک کی۔‘‘ View this post on Instagram A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar) اکشے کمار اس فلم میں وکیل اور سیاستدان سی شنکرن نائر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو جلیانوالہ باغ قتل عام کے بعد انصاف کی تلاش میں برطانوی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کی حدود پنڈوریاں میں مبینہ منشیات فروشوں کی فائرنگ سے حکومتی جماعت کا مقامی رہنما قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پنڈوریاں کے علاقے میں منشیات فرشوں کےخلاف آواز بلند کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اشتیاق عباسی کو نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا۔ سرے عام شہری کے قتل پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں جب کہ لاش کو پوسٹمارم کیلئے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ قتل واقعے میں ملوث ملزمان فرار ہوگئے جب کہ حکومتی رکن اسمبلی راجا خرم نواز نے آئی جی اسلام آباد سے رابطہ کرکے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کٹہرے میں لانے کی اپیل کی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے مزید ہزاروں افغان...
سپریم کورٹ میں بدھ کے روز کم از کم 2 مقدمات میں ایڈووکیٹ حامد خان کی عدم دستیابی کے باعث سماعت مزید کسی کارروائی کے بغیر ملتوی کردی گئی، ایک موقع پر سینیئر قانون دان کی غیرحاضری سے زچ ہوکر جسٹس جمال مندوخیل نے انہیں ’سیاست یا وکالت‘ میں سے ایک کے انتخاب کا مشورہ دیدیا۔ قاضی فائز عیسیٰ کو سابق وزیراعظم عمران خان کے مقدمات کی سماعت سے روکنے کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے دریافت کیا کہ کیا یہ کیس غیرموثر نہیں ہوگیا، عدالتی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کو بانی تحریک انصاف عمران خان کے مقدمات کی سماعت سے روک دیا تھا۔ جسٹس محمد علی مظہر کے ریمارکس کے مطابق جسٹس قاضی...
بالی ووڈ کی بےباک اداکارہ بی جے پی کی ایم پی اور لوگ سبھا کی رُکن کنگنا رناوت 1 لاکھ روپے کا بجلی کا بِل موصول ہونے پر ریاستی حکومت پر برس پڑیں۔ کنگنا رناوت نے حال ہی میں ریاست ہماچل پردیش میں موجود اپنے منالی کے گھر (جہاں وہ رہائش پذیر نہیں ہیں) کے لیے 1 لاکھ روپے کا بجلی کا بل وصول کرنے کے بعد ہماچل پردیش حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ لوک سبھا رُکن نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک غیر آباد گھر کے لیے جہاں کوئی رہتا ہی نہیں اتنا زیادہ بل بھیجنا ریاست کی طرز حکمرانی پر بری طرح جھلکتا ہے۔ View this post on Instagram ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل سابق چیمپئین فرنچائز کے مالک علی ترین کے بیانات پر کرکٹ بورڈ نے بھی جوابی وار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیدار نے پی ایس ایل کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے اونر علی ترین کے بیانات پر سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ انکے بیانات سے ٹورنامنٹ کو متنازع بنانے کی کوشش ہے۔ اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ضابطہ اخلاق کے مطابق ہمیں فرنچائز مالکان کے خلاف ڈسپلن کی کارروائی کا اختیار ہے لیکن اس موقع پر ہم نے ردعمل دکھایا تو اس سے لیگ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، کسی کو...
اداکار عثمان خالد بٹ نے اپنی شادی سے متعلق بار بار سوال پوچھنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔عثمان خالد بٹ سے ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے شوبز انڈسٹری اور ذاتی زندگی کے حوالے سے سوالات پوچھے۔میزبان نے سوال کیا کہ لوگ پوچھتے ہیں تمہاری شادی کیوں نہیں ہوتی؟ اس کے جواب میں عثمان خالد نے کہا کہ میری شادی اس لیے نہیں ہورہی کیو نکہ میں شادی کیلئے کوشش ہی نہیں کررہا۔انہوں نے کہا کہ میں اسی لیے بھی شادی نہیں کرنا چاہتا کیونکہ سوسائٹی مجھے شادی کرنے کا پوچھتی ہے، میں ایک non-conformist یعنی روایتی سماجی تقاضوں سے ہٹ کر جینے والا انسان ہوں اور صرف معاشرے کو خوش کرنے کے لیے شادی نہیں کروں گا۔اداکار نے...
اسلام آباد: فائز عیسیٰ کو عمران خان کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس میں ایڈووکیٹ حامد خان کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ کیس غیر موثر نہیں ہوگیا، عدالتی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کو بانی تحریک انصاف کیسز سننے سے روک دیا تھا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تو ریٹائرڈ ہوگئے ہیں، کیا جج ریٹائرمنٹ کے بعد یہ لائیو ایشو ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا، جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کا عدالتی حکم دیا گیا۔ مستقبل کے...

معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا،جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کاعدالتی حکم دیا گیا،جسٹس جمال مندوخیل کے کیس میں ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا،جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کا دالتی حکم دیا گیا،آئندہ کیلئے بھی معاملے کا حل ضروری ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس غیرموثر نہیں ہوگیا؟عدالتی بنچ نے سابق چیف جسٹس کو بانی کے کیسز سننے سے روک دیا تھا،قاضی فائز عیسیٰ تو ریٹائرڈ ہو چکے ہیں،کیا جج کی...
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی کمشنر برائے تجارت نے کہا کہ ٹرمپ کی ٹیرف جنگ سے ہفتوں پہلے یورپی یونین نے امریکا کو گاڑیوں اور صنعتی اشیا پر صفر پہ صفر ٹیرف ڈیل کی پیشکش کی تھی لیکن ڈونلڈ ٹرمپ اِس کے لیے راضی دکھائی نہیں دیتے۔انھوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو ٹیرف ریلیف چاہیے تو اُسے امریکا سے ساڑھے 300 ارب ڈالر کی توانائی مصنوعات خریدنا ہوگی۔یورپی کمیشن برائے تجارت نے یہ بھی واضح کیا کہ یورپی یونین کو ضرورت پڑی تو جوابی محصولات لگانے سے بھی گُریز نہیں کیا جائے گا۔
اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کو خفیہ ایجنسی سربراہ کی برطرفی سے روک دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسی سربراہ شن بیت چیف رونن بار کو فی الحال نہ ہٹایا جاسکتا ہے نہ اختیارات میں کمی کی جاسکتی ہے۔ عدالت کے عبوری حکم کے بعد اسرائیلی وزیر اطلاعات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت قانون کے تحت چلے گی نا کہ بغیر اتھارٹی ماورئے آئین حکم کے۔ اسرائیلی وزیر اطلاعات نے سوالیہ انداز میں کہا کہ سپریم کورٹ صدر کی بھرپور طاقت میں آخر کیا جمہوری ہے؟ Post Views: 4
پاکستانی عوام کے پیروں تلے معدنی ذخائر اور ہاتھوں میں مہارت ہے، مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں، مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان معدنی معیشت میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے، آرمی چیف چین ، امریکہ، روس، برطانیہ ، آذر بائیجان سمیت متعدد ممالک سے منرلز سکیورٹی میں شراکت داری، جیولوجیکل سروے، معیار کو یقینی بنانے کیلئے جیو سائنس سروسز اور ایف ڈبلیو او سے ایم او یوز پر دستخط وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں معدنی ذخائر کی مالیت کھربوں ڈالر ہیں اور ان معدنی ذخائر سے مستفید ہو کر پاکستان آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ سکتا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب...
افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے اقوامِ متحدہ اورعالمی اداروں سے کردار کا مطالبہ دہائیوں سے اچھے تعلقات ہیں،غلط اقدامات دونوں کے لیے نقصان دہ ہیں، وزیرِ اعظم ملامحمدحسن پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی سے متعلق افغان صدارتی محل ارگ میں اجلاس ہوا ہے۔اجلاس کابل میں طالبان حکومت کے وزیرِ اعظم ملامحمدحسن اخوند کی زیرِ صدارت ہوا۔افغان عبوری حکومت کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں افغان مہاجرین کی پاکستان سے ملک بدری کے بارے میں گفتگو کی گئی۔اعلامیے کے مطابق پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر پاکستانی قیادت اسلامی اور ہمسائیگی کی ذمے داریاں پوری کرے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان...
پنجاب کے 38 شہروں میں توڑ پھوڑ سے19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا 9 مئی کے ٹوٹل ملزمان کی تعداد 35 ہزار 962 ہے ، 11 ہزار 367 ملزمان گرفتار ہیں سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی محض احتجاج یا ریلی نہیں بلکہ ایک ادارے پر حملہ تھا۔پنجاب حکومت نے 9 مئی سانحے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 9 مئی ہنگاموں سے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ 9 مئی کے 24 ہزار 595 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 9 مئی پر پنجاب کے 38 شہروں میں...
ابتہال پر تقریب میں خلل ڈالنے ،شہرت حاصل کرنے کا الزام لگاکربر طرف کیا گیا وانیا اگروال کو احتجاج کرنے پر رخصت سے 5دن قبل ہی کمپنی چھوڑنے کا کہہ دیا گیا اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین کو مائیکرو سافٹ نے برطرف کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر خاتون انجینئر ابتہال ابو سعید نے مائیکرو سافٹ اے آئی کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان پر چیختے ہوئے کہا تھا کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ کو اے آئی کے استعمال کی فکر ہے لیکن مائیکرو سافٹ اسرائیلی فوج کو اے آئی ہتھیار فروخت کرتا ہے ، 50 ہزار لوگ مر...
لواحقین نے کہا کہ سرکاری گاڑی نے تیز رفتاری میں آکر خاتون کو کچل دیا جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ سرکاری گاڑی نمبر جی ایل ٹی جی 786 تیز رفتاری کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو میں سرکاری گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بگاردو کے مقام پر سرکاری گاڑی نے خاتون کو کچل دیا واقعے کے بعد لواحقین اور سینکڑوں لوگوں نے متوفیہ کی میت کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ لواحقین نے کہا کہ سرکاری گاڑی نے تیز رفتاری میں آکر خاتون کو کچل دیا جس کے نتیجے میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف پر ان کی اپنی کابینہ میں بھی لڑائیاں شروع ہوگئیں، ایلون مسک نے وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر پیٹر نیرو کو احمق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اینٹوں کا ڈھیر بھی اس سے زیادہ عقلمند ہوتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں، خصوصاً ٹیرف (درآمدی محصولات) کے معاملے پر اُن کی اپنی کابینہ میں شدید اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، مشہور صنعت کار اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک اور وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر پیٹر نیرو کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس نے واشنگٹن کی سیاسی فضا کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے۔ ایلون مسک جو ماضی میں ٹرمپ حکومت کے مشیرانہ اجلاسوں میں بھی شرکت کر...
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل خطے کا نقشہ دوبارہ بنانے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہو سکتا، ترکیہ ہمیشہ شامی بھائیوں، بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، ترکیہ شام میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ذمہ داریاں پوری کرے گا، ظالموں کے خلاف حق کی آواز بلند کریں گے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک بار پھر مشرقِ وسطیٰ میں امن و انصاف کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے اسرائیلی عزائم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ”اسرائیل خطے کا جغرافیہ تبدیل کرنے کی کوششوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، ترکیہ ان سازشوں کا بھرپور مقابلہ کرے گا۔“ رجب طیب اردوان...
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)شہزادہ ہیری نے لندن کی اپیل کورٹ میں حکومت کی جانب سے ان کی مالی اعانت فراہم کرنے والی ذاتی سکیورٹی کی تفصیلات سے محروم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری اپنا کیس کورٹ آف اپیل میں لے کر پہنچے جہاں انہوں نے برطانیہ میں اپنی ذاتی سکیورٹی کی واپسی کا مطالبہ کیا۔(جاری ہے) شہزادہ ہیری جن کے پاس ڈیوک آف سسیکس سمیت دیگر القابات ہیں فروری 2020 میں شاہی خاندان کے ایک ورکنگ ممبر کی حیثیت سے سبکدوش ہونے اور ریاستہائے متحدہ چلے جانے کے بعد اپنا حکومتی فنڈ سے تحفظ سے محروم ہو گئے۔شہزادہ ہیری نے ماتحت عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل...
معروف پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے بالی ووڈ کے خانز شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کی فلموں کی ناکامی کی وجہ نیٹ فلکس کو قرار دے دیا۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ ساؤتھ بالی ووڈ سے بہت آگے ہے، بالی ووڈ فلمیں کاپی کرتا ہے اور نیٹ فلکس نے بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ نجی ٹی وی چینل میں میزبان نے جاوید شیخ سے سوال کیا کہ ’اب کیا ہوگا جب لوگ بالی ووڈ خانز کو 60 سال کی عمر میں ہیرو کے طور پر قبول نہیں کررہے، کیا انہیں دوسرے کردار ادا کرنے پر غور کرنا چاہیے؟ جاوید شیخ نے کہا کہ ان کے لیے دوسرے کرداروں...
قیصرکھوکھر:عدنان ارشادکوڈپٹی سیکرٹری محکمہ سی اینڈڈبلیوسےاوایس ڈی بنادیاگیا، زینب طاہر کو گریڈ 18میں ترقی دیکرڈپٹی سیکرٹری محکمہ دی اینڈڈبلیوتعینات کردیا۔انعم زید کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لیبر تعینات کر دیا گیا، حافظ محمد عمران کو سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی تعینات کیا گیا۔عامر محمود کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ ٹرانسپورٹ تعینات کیا گیا، ثمینہ سیف نیازی ، امتیاز حسین و عامر افتخار کی خدمات پنجاب فوڈاتھارٹی کےحوالےکی، محکمہ سروسز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
لاہور (آئی این پی )پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دیانتداری سے کہہ رہا ہوں جن کیسز میں ہم جیل میں ہیں میں ان میں ملوث نہیں ہوں ، ہماری جماعت کی قیادت جو بیرون ملک ہے، ان سے اپیل ہے کہ برائے مہربانی جو جیل میں پڑے ہیں وہ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، ایک دوسرے پر بیان بازی کریں، نہ نقطہ چینی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری جماعت کی قیادت جو باہر ہے ان سے اپیل کرتے ہیں، برائے مہربانی جو جیل میں پڑے ہیں وہ آپ کی طرف دیکھ رہے...
سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد کے سربراہ و امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار ایریک میئر کی ملاقات، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر،وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ایریک میئر نےجعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت،جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے ذریعے امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے...
نیلم منیر ایک مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ ہیں جو اپنی سحر انگیز خوبصورتی اور غیرمعمولی اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نیلم منیر کا چہرہ ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا۔ ناظرین کا خیال تھا کہ نیلم منیر کا چہرہ یکسر بدل گیا ہے، ان کے چہرے پر سوجن لگتی ہے اور اپنی عمر کے لحاظ سے ان کا چہرہ کافی بڑا لگتا ہے، زیادہ تر ناظرین قیاس آرائیاں کرتے رہے کہ نیلم منیر نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے جس کے باعث ان کے چہرے کی ہئیت بدل گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر کی کاسمیٹک سرجری، حقیقت کیا ہے؟ اب نیلم منیر کی ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر عنبرین نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کو ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ منگل کو اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کے ساتھ بات چیت میں عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ رابطے کی یہ کوشش ان کے قانونی مقدمات سے متعلق نہیں بلکہ یہ صرف اور صرف پاکستان کی خاطر تھیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق عمران خان نے ملاقات کیلئے آنے والوں کو بتایا کہ انہوں نے کبھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کا دروازہ بند نہیں کیا تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی نے موجودہ حکومت کے ساتھ...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے روپوش و مفرور رہنما مراد سعید کی احتجاج کی کال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سالوں سے روپوش اور مفرور رہنما مراد سعید نے دو روز قبل ویڈیو بیان کے ذریعے احتجاج کی کال دی اور کہا تھا کہ اس بار کے پی سے پیدل قافلہ بھرپور تیاری کے ساتھ اسلام آباد مارچ کرے گا۔ مراد سعید کی کال پر پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے کھل کر تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ مراد سعید نے بغیر اجازت خودساختہ احتجاج کی کال...
جنوبی کوریا کے وزیر اعظم قائم مقام صدر ہان ڈَک سو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر ہان ڈک سو نے ٹیرف سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جنوبی کوریا کے صدر نے صدر ٹرمپ سے ٹیرف کے معاملے پر حقائق کو سامنے رکھ فیصلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر ہان ڈک سو نے کہا کہ جنوبی کوریا امریکا کے ساتھ اپنے برادرانہ اور تجارتی تعلقات برقرار رکھنا چاہتا تھا۔ جنوبی کوریا کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک چین کی طرح امریکا پر جوابی ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ یاد رہے کہ آج ہی جنوبی صدر...
آج ماسکو میں ایران، چین و روس کی شرکت سے منعقد ہونیوالے ماہرین کے اجلاس کو تعمیری قرار دیتے ہوئے ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس دوران جوہری مسئلے، پابندیوں کے خاتمے اور قرارداد 2231 سے متعلق گفتگو میں، قریبی سہ فریقی تعاون کو جاری رکھنے کے عزم پر زور دیا گیا اسلام ٹائمز۔ قانونی و بین الاقوامی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے آج رات ماسکو میں ایران، چین و روس کے درمیان منعقد ہونے والے ماہرین اجلاس کے بارے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ میں نائب وزرائے خارجہ کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کے بعد آج ایران، روس و چین کے درمیان تکنیکی سطح پر منعقد ہونے والی ماہرین...

حکومت نے دریائے سندھ پر نئی 6 کنالز کی تعمیر کے اعلان سے صوبے میں بےچینی پیدا کردی، ناصر الدین محمود
عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) سندھ کے سیکریٹری اور نیشنل آرگنائزنگ کمیٹی (این او سی) کے رکن ناصر الدین محمود نے کہا ہے کہ حکومت نے دریائے سندھ پر نئی 6 کنالز کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کر کے صوبے میں بےچینی پیدا کردی ہے۔اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ حکومت قوم کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کے مجرمانہ اقدام کی مرتکب ہو رہی ہے۔ سندھ کے عوام کی مرضی کے بغیر کوئی بھی منصوبہ قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہوگا۔ناصر الدین محمود نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد میں شامل تمام سیاسی جماعتیں سندھ کے عوام کے سوالات کا واضح اور دوٹوک جواب دینے کے بجائے بےمعنی تاویلیں پیش کر رہی ہیں۔انہوں نے...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2025ء) عمران خان کی بہنوں کو گرفتار کر کے اسلام آباد پولیس کے حوالے سے کر دیے جانے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کی تینوں بہنوں علیمہ خان ڈاکٹر عظمیٰ نورین نیازی اور صاحب زادہ حامد رضا کو پنجاب پولیس نے گرفتار کر کے اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا۔ ملک میں اس وقت مکمل طور پر جنگل کا قانون رائج ہے۔ اس غیرقانونی حراست کی وجہ محض اپنے بھائی سے ملاقات کا اصولی اور قانونی مطالبہ ہے۔ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا، پی آٹی آئی رہنما ملک احمد بھچر بانی...
پاکستان اور اردن کے مابین دوطرفہ سیاسی مشاورت کے لیے سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اردن کا سرکاری دورہ کریں گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ 10 اپریل کو اردن میں پاکستان اردن سیاسی مشاورت کے دوسرے دور میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی۔ ترجمان نے بتایا کہ دورے کے دوران پاکستان اور اردن کے مابین باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی اور عالمی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق دورے کے دوران دونوں اطراف سے مختلف شعبہ جات میں تعاون کے علاوہ فلسطین کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا...
سفیر پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ کی کوششیں، پاک فرانس دوطرفہ مشاورت شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز پیرس(آئی پی ایس ) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کی کوششوں اور بہتر سفارت کاری کے باعث فرانس اور پاکستان کی درمیان دوطرفہ مشاورت شروع ہوگئی ہے۔اس سلسلہ میں فرانس وزارت خارجہ میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈیوڈ برٹولوٹی کے دور پاکستان کے دوران پاکستانی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے یورپ شفقت علی خان کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مفید ملاقات میں ایک دوسرے ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کیلیے ہونے والا ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان دوستی بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔سفیر پاکستان محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ...
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کا بے بنیاد پراپیگنڈہ محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے، جیل حکام WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کے حکام سے کہا گیا ہے کہ چند عناصر کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات نہ کروائے جانے کا جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈہ محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے۔ جیل حکام کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے سینٹرل جیل راولپنڈی میں ملاقاتیں معمول کے مطابق اور باقاعدگی سیکروائی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چند عناصر...
اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینیٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ آج عمران خان سےبڑی تفصیلی ملاقات ہوئی۔ عمران خان نےملاقات میں کافی چیزیں ڈسکس کیں۔ اعظم سواتی کےویڈیوبیان کےبارےمیں بانی پی ٹی آئی سےپوچھا۔ عمران خان نےکہااعظم سواتی کوملک کی خاطرمذاکرات کی اجازت دی۔ عمران خان کی امریکی وفدسےکوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ عمران خان نےپارٹی رہنماؤں کوبیان بازی سےسختی سےمنع کیا۔ سوشل میڈیااستعمال کرنےوالےپاکستان کیخلاف کوئی بات نہ کریں۔ سوشل میڈیاکوکوئی بھی کنٹرول نہیں کرسکتا۔ قانون سازی یالوگوں کوسزادیکرسوشل میڈیاکوکنٹرول نہیں کیاجاسکتا۔ عمران خان نےکہامیں نےاپنےلیےکچھ نہیں مانگناہے۔ عمران خان نےکہاسیکیورٹی ایشوپرمیں بات کرنےکیلئےتیارہوں۔ مزید پڑھیں :عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ،نوٹیفکیشن جاری
لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے 27سال بعد بیوہ کو بھائی سے جائیداد میں حصہ دلوا دیا۔ جسٹس خالد اسحاق نے صدیقاں بی بی کی اپیل کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق خاندانوں میں عام طور پر جائیداد کے حوالے سے جھوٹے دعوے کیے جاتے ہیں ایسےدعوؤں کیلئے سب سےبہترین طریقہ یہ کہنا ہےکہ جائیداد مجھے زبانی تحفے میں ملی۔فیصلہ میں کہا گیا کہ بھائی نے مشکل گھڑی میں بیوہ بہن کی مدد کے بجائے شکاری کی طرح وراثتی حق چھینا، افسوسناک ہے مرد شریعت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خواتین سے وراثتی حق چھین لیتے ہیں خواتین کے وراثتی حقوق کی پوری شدت کےساتھ حفاظت کرنی چاہیے۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے...
ویب ڈیسک : اڈیالہ جیل میں وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے پنجاب سے متعلق اہم ہدایات دے دیں۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پنجاب کے صدر سمیت تمام عہدیداروں کے تمام اختیارات ختم کردیے، عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاہ و سفید کا مالک اور مکمل با اختیار بنا دیا گیا،بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا ہے،عالیہ حمزہ کو ہر قسم کے سیاسی اور تنظیمی فیصلوں کا بھی اختیار دے دیا گیا، عالیہ حمزہ کو کسی بھی عہدیدار کو معطل یا ذمہ داری دینے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔عالیہ حمزہ کی ذمہ داریوں سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کو...
پیو (PEW) ریسرچ سینٹر کی ایک حالیہ رپورٹ میں مصنوعی ذہانت یعنی ’اے آئی‘ کے اثرات پر ماہرین اور عام عوام کی رائے کا موازنہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ’اے آئی‘ کے ماہرین اس ٹیکنالوجی کے بارے میں زیادہ مثبت ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی امریکہ کی معیشت اور ملازمتوں پر اچھا اثر ڈالے گی، جب کہ عام عوام میں اس کے اثرات کے بارے میں خدشات پائے جاتے ہیں۔ ماہرین میں سے 56 فیصد کا خیال ہے کہ آنے والے 20 سالوں میں ’اے آئی‘ کا امریکہ پر مثبت اثر پڑے گا، جب کہ صرف 17 فیصد عوام اسی بات سے متفق ہیں۔ ماہرین زیادہ پر امید ہیں کہ ’اے آئی‘ نہ صرف...
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت کو چاہیئے کہ وہ اس قرارداد کو سنجیدگی سے لے تاکہ یہ بات یقینی بن سکے کہ لوگوں کی بات کو سنا جاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے وقف کو مسلمانوں کے ایمان کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کے 24 کروڑ مسلمانوں کے حقوق، عقائد اور وقار پر بلواسطہ حملہ ہے۔ ان باتوں کا اظہار سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے منگل کو ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا "میں وزیراعلٰی، قانون ساز اسلمبی اور جموں و کشمیر حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ سیاسی عزم کا ظاہرہ کریں...
لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ بیوہ کو جائیداد میں اس کا حصہ دیا جائے۔ عدالت عالیہ نے کہا خاتون کے مطابق شوہر کی وفات کے بعد بھائی نے جائیداد میں حصہ دینے سے انکار کیا۔ عدالت عالیہ کے مطابق 2011 میں خاتون نے جائیداد میں حصے کیلئے ٹرائل کورٹ میں دعویٰ دائر کیا، ٹرائل کورٹ نے 2014 میں خاتون کے دعوے کو مسترد کر دیا تھا۔ عدالت عالیہ کے مطابق خاتون نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے صدیقاں بی بی کی اپیل پر فیصلہ جاری کیا۔
گورنر ہاؤس سندھ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کورس کرنے والے طلبہ کا نیا امتحان شروع ہوگیا۔گورنر ہاؤس سے آئی ٹی کورس کرنے والے طلبہ کو سرٹیفکیٹ کےلیے جامعہ کراچی کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق آئی ٹی کورسز کے سرٹیفکیٹ کےلیے کچھ لازمی شرائط ہیں، جن کو پورا کرنا ہوگا۔ترجمان نے مزید کہا کہ سرٹیفکیٹ صرف اسی امیدوار کو ملے گا، جس کی تعلیم کم از کم انٹر ہو، انٹر سے کم تعلیم کے حامل امیدوار کو سند نہیں دی جائے۔اس سے پہلے ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا تھا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت آئی ٹی کورسز کا سرٹیفکیٹ کراچی یونیورسٹی کا ملے گا، اس سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیں۔
صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج(فائل فوٹو)۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا ہے کہ ایک سال میں 1061 پاکستانی ڈاکٹروں کو امریکہ میں ریذیڈنسی ملنا پاکستان میں طبی تعلیم کےلیے ایک سنگ میل ہے۔انھوں نے کہا ان ڈاکٹروں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے امریکا میں ریذیڈنسی کی نشستیں حاصل کیں، ان ڈاکٹروں کی شاندار کارکردگی پی ایم ڈی سی کی طرف سے ملک میں طبی تعلیم کے معیار کو قائم رکھنے کےلیے متعین کردہ اعلیٰ معیار کی عکاسی کرتی ہے اور اس کے مستحکم نصاب اور تربیتی پروگراموں کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے ڈاکٹروں کے درمیان تعلیمی فضیلت کو فروغ...

سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کا سیاسی و قبائلی رہنما کا ٹکری محمد صالح میروانی کی بہیمانہ قتل کی شدید مذمت قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ
دبئی / کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے شہید سکندر اباد سوراب کے ممتاز قبائلی و سیاسی شخصیت ٹکری محمد صالح میروانی کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید رد عمل دیتے ہوئے اس بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی سیاسی شخصیات اور سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے صوبائی حکومت کو ٹھوس عملی اقدامات کرنے ہوں گے ایسے واقعات میں ملوث عناصر کسی رعایت اور رحم کے مستحق نہیں ہے نواب ثنا اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز...

پاکستان عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایک مستحکم اور زیادہ موثر یونیسکو کے لئے پرعزم ہے، یونیسکو میں پاکستان کی مستقل مندوب سفیر ممتاز زہرا بلوچ کا یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے خطاب
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) یونیسکو میں پاکستان کی مستقل مندوب سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایک مستحکم اور زیادہ موثر یونیسکو کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے 221 ویں مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تعلیم، سائنس، ثقافت اور مواصلات کے شعبوں میں تزویراتی ترجیحات کی انجام دہی کے لیے حقیقت پسندانہ اور پائیدار مالی وسائل کی ضرورت پر زور دیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ادارے کے ڈھانچے اور کام کے طریقہ کار میں تزویراتی ربط پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ممتاز زہرا بلوچ نے یونیسکو...

حراست میں لئے گئے تمام افراد اور خواتین کو گھر جانے کی آفر ،عمران خان کی بہنوں نے انکار کر دیا،باقا عدہ گرفتار کرنے کا مطالبہ
راولپنڈی( اے بی این نیوز )گورکھپور سٹاپ سے تحویل میں لی گئی خواتین کو لیکر پولیس شاہ پور سٹاپ پہنچ گئی ۔ پولیس وین میں موجود بانی پی ٹی آئی کی بہنیں،حامد رضا اور قاسم خان نیازی سمیت پٹرول پمپ پر روک دی گئی ۔ پولیس کی جانب سے تحویل میں لئے گئے تمام افراد اور خواتین کو گھر جانے کی آفر ۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے گھر جانے سے انکار کر دیا،باقاعدہ گرفتار کرنے کا مطالبہ ۔ تاحال پولیس وین پٹرول پمپ پر موجود،تحویل میں لی گئی تمام خواتین بھی وین میں موجود ہیں۔ ایس پی صدر ڈویژن نبیل کھوکھر بھی پٹرول پمپ پر پہنچ گئے۔ اس سے قبل بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی...
عمران خان نے پنجاب میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا، نوٹیفکیشن جاری کرنیکی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پی ٹی آئی رہنماں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، عمران خان نے پنجاب میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا۔عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ عالیہ حمزہ پنجاب میں تنظیم سے متعلق فیصلے کرنے میں بااختیار ہے، عالیہ حمزہ جس عہدے دار کو معطل کرنا چاہے یا کوئی ذمہ داری دینا چاہے دے سکتی ہے۔ عمران خان نے عالیہ حمزہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ عالیہ حمزہ کی ذمہ داری سے متعلق چیئرمین...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)راولپنڈی پولیس نے دھمیال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا۔گرفتار ملزمان میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے) متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ ملزم مجھے اور میری کزن کو کوٹ ادو سے گھروں میں کام کی غرض سے راولپنڈی لایا، ملزمان نے ہمارے والدین کو قائل کر کے کام کے بدلے اچھی تنخواہ دینے کا جھانسہ دیا۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزمان نے راولپنڈی پہنچا کر انجان لوگوں کے حوالے کر دیا، ملزمان ہمارے ساتھ زیادتی کرتے رہے اور نازیبا ویڈیوز بناتے رہے۔متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)غیر قانونی تارکین وطن کی افغانستان واپسی کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا، گزشتہ روز طورخم کے راستے 2 ہزار 355 افغان سٹیزن کارڈ کے حامل مہاجرین اور 3 ہزار 42 غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یکم اپریل سے اب تک 5 ہزار 568 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز مہاجرین کو طورخم کے راستے افغانستان بھجوایا جاچکا ہے، یکم اپریل کے بعد سے اب تک افغانستان واپس بھیجے گئے تارکین وطن کی مجموعی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی۔(جاری ہے) افغانستان بھیجے جانے والے تارکین وطن میں افغان سٹیزن کارڈ، پروف آف ریذیڈنس کے حامل تارکین وطن اور غیر قانونی تارکین وطن شامل ہیں،...
سوشل میڈیا پر ریاست مخالف انتشار پھیلانے کی ایف آئی اے تحقیقات کے معاملے پر پی ٹی آئی راہنما نے بھی جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف انتشار پھیلانے کی ایف آئی اے تحقیقات کے معاملے پر پی ٹی آئی راہنما شبلی فراز نے بھی جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ جے آئی ٹی نے ساڑھے 4 گھنٹے رؤف حسن اور شبلی فراز سے سوشل میڈیا پر بیانات سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما ارسلان خالد، عالیہ حمزہ، حماد اظہر جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے جس کے اندر اختلاف رائے پایا جانا کوئی نئی بات نہیں، پارٹی اختلافات کے حوالے سے باتیں صرف میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کی جا رہی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے اگر کوئی ڈیل کرنی ہوتی تو وہ پہلے کر لیتے، بات پی ٹی آئی کی نہیں ملک کی ہے کہ اس وقت ملک کے حالات کیا ہیں۔ ملک کو قرض پر چلایا جا رہا ہے حکومت کو عوام کی سپورٹ حاصل نہیں۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کے بیان پر...
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ ایران کے جوہری مسئلے کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنا ہی واحد درست راستہ ہے۔ چین امن مذاکرات کے ذریعے ایک ایسا سفارتی حل جلد از جلد طے پانے کو فروغ دیتا رہے گا جس میں تمام فریقوں کے جائز خدشات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ ایک ایسے ملک کی حیثیت سے جس نے یکطرفہ طور پر جے سی پی او اے سے دستبرداری اختیار کی اور موجودہ صورتحال پیدا کی، امریکہ کو سیاسی خلوص کا مظاہرہ کرتے ہوئے باہمی احترام کی بنیاد...
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے پنجاب سے متعلق اہم ہدایات دے دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا ہے، عالیہ حمزہ کو کسی بھی عہدیدار کو معطل یا ذمہ داری دینے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔ عالیہ حمزہ کی ذمہ داریوں سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے خالد خورشید کی جانب سے احسان طور کی تعیناتی کی حمایت کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ خالد خور شید پر اعتماد ہے انہوں نے سوچ سمجھ کر تعیناتی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آرمی چیف پی ٹی آئی کو دھچکا شہباز شریف حکومت علی امین غائب کیوں منرلز انویسٹمنٹ وزیراعظم پاکستان وی نیوز
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سماعت کے بعد ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں کیسز کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے 9 مئی کیسز میں ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سماعت کے بعد ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں کیسز کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر ایک ملزم کے وکیل نے کہا کہ 4 ماہ میں ٹرائل کیسے مکمل ہو...
سینٹ آف پاکستان:کون سب سے زیادہ غیر حاضر،کس نے لمبی تقریریں کیں؟تفصیلات سب نیوز پر senate of pakistan WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) پلڈاٹ نے 25-2024 میں سینیٹ کی کارکردگی پر جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ارکان کے نجی بلوں میں نمایاں کمی اور آرڈیننسز میں اضافہ دیکھا گیا، 25-2024 میں سینیٹ نے51 بل پاس کیے جن میں سے 34 حکومتی اور 17 نجی ارکان کے بل شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی آرڈیننسز کی تعداد بڑھ گئی جس میں 16 آرڈیننس سینیٹ میں پیش کیے گئے، سینیٹ نے 65 اجلاس منعقد کیے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہیں۔سینیٹ اجلاس کے...
---فائل فوٹوز پولیس نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا۔علیمہ خان، عظمیٰ خان اور قاسم خان نیازی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔علیمہ خان نے کہا کہ پتہ نہیں یہ گھبرا کیوں رہے ہیں؟ یہاں تو فیملی کے علاوہ اور کوئی بھی نہیں ہے، انہوں نے کہا ہے جیل نہیں جانے دیں گے، بھئی کیوں نہیں جانے دیں گے؟ عمران خان سے ملاقات کا دن: 6 وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئیآج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ تحریکِ انصاف عمران خان سے ان کے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پریشان ہیں، ہمیں 3 ہفتے سے...
---فائل فوٹو سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی، دوران سماعت سانحہ جعفر ایکسپریس کا بھی تذکرہ کیا گیا۔وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں کہا کہ 9 مئی کے جرائم ریاستی مفاد کے خلاف تھے۔جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی ریاستی مفاد کی خلاف ہوتی ہے، تمام جرائم ریاستی مفاد کے خلاف ہوتے ہیں، کیا بولان میں ہونے والا ٹرین کا واقعہ ریاستی مفاد کے خلاف نہیں تھا؟ آرمڈ فورسز کا بنیادی کام دفاعِ پاکستان ہے۔وزارتِ دفاع کے وکیل نے کہا کہ پھر ہم دفاع کیسے کریں گے جب پیچھے سے ہماری ٹانگیں کھینچی جائیں گی؟ اس پر جسٹس جمال مندوخیل...
فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی کا امکان پیدا ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 2008 میں آخری بار انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرنیوالے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد کو ایک مرتبہ پھر وینیو بنانے پر غور شروع کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کیخلاف سیریز کے 2 ٹی20 میچز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کروانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ بقیہ تین میچز قذافی اسٹیڈیم میں رکھے جانے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: "سلیکشن کمیٹی گھر جائے! ورنہ گرین شرٹس بنگلادیش سے بھی ہارے گی" پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دورہ بنگلادیش کے حوالے سے بی سی بی سے بات چیت جاری ہے، مجوزہ شیڈول کے تحت میچز 25 ،...
---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی، عمران خان کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی، رہنما سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چوہدری کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ علیمہ خان کو بھی اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر روک دیا گیا۔سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کیوں ناکے لگائے گئے ہیں، ہماری آج ملاقات طے تھی نام بھی بھیجے گئے ہیں، ناکے لگانا، وکلاء کو ملاقات سے روکنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے بیرون ملک پاکستانیو ں کی ملاقات کی نہ تصدیق کرتا ہوں نہ تردید، رانا ثناء رانا...
امریکا کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینیئر بیورو آفیشل (ایس بی او) ایرک میئر نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے کام کرنے کا منتظر ہوں۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کو اسلام آباد میں معدنیات سرمایہ کاری فورم کے انعقاد پر سراہتا ہوں اور اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کرتا ہوں کہ اس نے سرمایہ کاروں کے لیے یکساں موقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ایرک میئر نے کہا کہ اہم معدنیات ہمارے سب سے اہم ٹیکنالوجیز کے خام مال ہیں، اور صدر ٹرمپ نے امریکا کے معدنیات کے...
شبلی فراز۔۔۔ فوٹو فائل پاکسان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے بیان پر میں کوئی ردِ عمل نہیں دے سکتا۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کے بیان کا جواب دینے کے لیے پارٹی کا پلیٹ فارم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سب کا محور ایک بانیٔ پی ٹی آئی ہو تو پارٹی تتر بتر نہیں ہو سکتی، پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے جس کے اندر اختلافِ رائے پایا جانا کوئی نئی بات نہیں۔ کے پی کو سینیٹ میں 1 سال سے نمائندگی نہیں دی گئی: شبلی فراز پاکسان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...
جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخاب کا اعلان، 3 جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز سیئول:جنوبی کوریا کے وزیر اعظم اور قائم مقام صدر ہان ڈیوک سو نے ایک ریاستی اجلاس کی صدارت کی جس میں باضابطہ طور پر طے کیا گیا کہ جنوبی کوریا میں 3 جون کو قبل از وقت عام انتخابات ہوں گے اور اس دن عوامی سطح پر عام تعطیل بھی ہو گی تا کہ زیادہ سے زیادہ افراد ووٹ کا حق استعمال کر سکیں ۔
ناروے(نیوز ڈیسک)ناروے کے فٹبال گول کیپر کو پلئیر آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریڈ کا تحفہ پیش کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے سے تعلق رکھنے والے فٹبال گول کیپر جان ڈی بوئر کو بوڈو گلمٹ کے خلاف میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریڈ کا تحفہ دیا گیا۔ کھلاڑی کو شیمپین یا کوئی شیلڈ دینے کے بجائے انڈوں کے 4 کریڈ کا تحفہ دیا گیا، جس نے مداحوں اور فٹبالر کو چونکا دیا۔ کلب نے غیر معمولی ڈچ گول کیپر کی انڈے کے کریڈ کے انعام کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جس پر مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کیا۔ برائن کو اپنے پہلے میچ میں بوڈو گلمٹ سے 0-1 سے شکست...
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، اس کیس کی رپورٹ ملزم کے سوتیلی بھائی قیصر علی کی مدعیت میں درج کی گئی جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے شہیدہ ڈاگئی میں بدبخت بیٹے نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی ماں کو قتل کر دیا، پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کالو خان پولیس کو اطلاع ملی کہ دیہہ شہیدہ ڈاگئی میں بیٹے نے اپنی سگی ماں پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم بہار علی ولد تازہ گل سکنہ ڈاگئی شہیدہ کو آلہ...
ناروے کے فٹبال گول کیپر کو پلئیر آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریٹ کا تحفہ پیش کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے سے تعلق رکھنے والے فٹبال گول کیپر جان ڈی بوئر کو بوڈو گلمٹ کے خلاف میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریٹ کا تحفہ دیا گیا۔ کھلاڑی کو شیمپین یا کوئی شیلڈ دینے کے بجائے انڈوں کے 4 کریٹ کا تحفہ دیا گیا، جس نے مداحوں اور فٹبالر کو چونکا دیا۔ مزید پڑھیں: فٹبال لیگ مین آف دی میچ کو انڈوں کے 5 کریٹ کا انعام کلب نے غیر معمولی ڈچ گول کیپر کی انڈے کے کریڈ کے انعام کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جس پر مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: فٹبال...
سپریم کورٹ نے 9 مئی کیسز میں ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کی۔عدالت نے سماعت کے بعد ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں کیسزکا فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پر ایک ملزم کے وکیل نے کہا کہ 4 ماہ میں ٹرائل کیسے مکمل ہوگا ؟ ہمارے خلاف 35 مقدمات ہیں اتنے کم عرصے میں ٹرائل مکمل نہیں ہوگا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مردان میں مشال خان قتل کا واقعہ ہوا تھا، میں اس وقت پشاور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس تھا، مشال خان قتل کیس کا 3 ماہ میں...
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں محفوظ چھت، معیاری تعلیم فراہم کرنا قابل تحسین ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ایس او ایس چلڈرن ویلج انٹرنیشنل کے صدر ڈیری جے وردوفا سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں یتیم و بے سہارا بچوں کے تحفظ، تعلیم، ذہنی و جسمانی صحت کیلئے اشتراک کار مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،پنجاب میں ایس او ایس ماڈل کے فروغ اور بہتری کیلئے تعاون پر بھی اتفاق ہوا۔ ہال روڈ؛ موبائل اسیسریز کا کاؤنٹر لگانے پر گولیاں چل گئیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بے بس اور...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا ہے کہ عمران خان کو کون کون سی آفرز دی گئیں۔میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ آج ہمارے 2 کیسز تھے، 9 مئی کا ایک کیس اور 5 اکتوبر احتجاج کا کیس۔ 9 مئی کے کیس میں ریکارڈ سپریم کورٹ کے سامنے ہے جب کہ 5 اکتوبر کے کیس میں ہم 5 بار پیش ہوئے، مگر تفتیشی افسر پیش نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آج جج صاحب نے کہا ہے کہ اگر تفتیشی افسر ریکارڈ پیش نہیں کرتا تو اس کی الماری توڑ کر ریکارڈ پیش کریں ۔ جج صاحب کو میں نے کہا کہ اگر ہمیں انصاف نہیں ملنا تو...
لاہور(آئی این پی)پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے شعبہ پراکس سے 80 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فارغ کیے جانے والے ملازمین میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل، سپروائزر بکنگ آفس، بکنگ کلرک اور نائب قاصد ہیں۔ان کے علاوہ ڈرائیور، اسسٹنٹ ریزرویشن کلرک، جونیئر کلرک، کمپیوٹر ٹیکنیکل سمیت دیگر کیٹیگری کے ملازم شامل ہیں۔فارغ ہونے والوں ملازمین میں زیادہ تر تعداد بکنگ کلرکس کی ہے جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ذرائع نے کہا کہ نوکریوں سے فارغ کیے جانے والے بیشتر ملازمین کئی سالوں سے پراکس میں کام کر رہے تھے، ملازمین کی بڑی تعداد نوکریوں سے فارغ ہونے سے دیگر ملازمین میں مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔نوکریوں سے فارغ ہونے والے ملازمین...
سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی محض احتجاج یا ریلی نہیں بلکہ ایک ادارے پر حملہ تھا۔ پنجاب حکومت نے 9 مئی سانحے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 9 مئی ہنگاموں سے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جب کہ 9 مئی کے 24 ہزار 595 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 9 مئی پر پنجاب کے 38 شہروں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ لاہور میں 110 ملین کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اسی طرح راولپنڈی میں 26 ملین کا نقصان پہنچایا گیا۔ میانوالی میں...
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا ہے کہ عمران خان کو کون کون سی آفرز دی گئیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ آج ہمارے 2 کیسز تھے، 9 مئی کا ایک کیس اور 5 اکتوبر احتجاج کا کیس۔ 9 مئی کے کیس میں ریکارڈ سپریم کورٹ کے سامنے ہے جب کہ 5 اکتوبر کے کیس میں ہم 5 بار پیش ہوئے، مگر تفتیشی افسر پیش نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آج جج صاحب نے کہا ہے کہ اگر تفتیشی افسر ریکارڈ پیش نہیں کرتا تو اس کی الماری توڑ کر ریکارڈ پیش کریں ۔ جج صاحب کو میں نے کہا کہ اگر ہمیں انصاف نہیں ملنا...
نو مئی احتجاج یا ریلی نہیں، ادارے پر حملہ تھا؛رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی محض احتجاج یا ریلی نہیں بلکہ ایک ادارے پر حملہ تھا۔ پنجاب حکومت نے 9 مئی سانحے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 9 مئی ہنگاموں سے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جب کہ 9 مئی کے 24 ہزار 595 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 9 مئی پر پنجاب کے 38 شہروں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے املاک کو نقصان پہنچایا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے ٹرانسفر اور سنیارٹی تنازع سے متعلق کی سماعت سپریم کورٹ کا پانچ رکنی آئینی بینچ 14 اپریل کو کرے گا۔ ججز کے تبادلے کے خلاف تمام درخواستیں بھی سماعت کے لیے ساتھ ہی مقرر کی گئی ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ 14 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنور اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی سمیت پانچ ججز نے ججز کے تبادلے کو...