2025-01-29@02:56:54 GMT
تلاش کی گنتی: 8958
«اسلحے کی نمائش»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث آج ہونے والا وفاقی کابینہ اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔ گزشتہ روز کابینہ اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا جس میں قومی ایئرلائن کے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کے بیان کی وجوہات جانے کےلیے قانونی کارروائی بھی شامل تھی۔ ایجنڈے میں مڈل ایسٹ گرین منصوبے کی توثیق، ٹیرف اینڈ ٹریڈ ایگریمنٹ سے متعلق وزارت کامرس کی سمری اور ایکس سروس مین کے لیے وزیر اعظم کے پیکیج کے تحت عدم ادائیگیاں شامل تھیں جبکہ نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل اور وزارت قومی صحت کے زیر انتظام میڈیکل کالجز کے ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس سیٹوں کا کوٹہ بھی...
امریکہ میں غیر قانونی طور تارکین وطن کے خلاف اقدامات‘ ایک ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف جاری اقدامات کے تحت اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ہزاروں کو ان کے آبائی وطن واپس بھیجا جا رہا ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امیگریشن کے قوانین نافذ کرنے والے وفاقی امریکی ادارے ”یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ“نے بتایا کہ ملک بھر میں 956 افراد کو حراست میں لیا گیا ایک بیان میں آئی سی ای نے کہا کہ اس نے دیگر وفاقی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر شکاگو میں کام کیا ہے تاکہ شہر میں امریکی امیگریشن قانون کو نافذ کرنے اور ممکنہ طور پر خطرناک غیر...
غزہ شہر کی طرف واپسی کے راستے صلاح الدین روڈ پر بڑی تعداد میں گاڑیاں بھی جمع ہو گئیں اور 3 کلومیٹر سے زیادہ لمبی قطار میں لگ گئیں۔ سرکاری میڈیا آفس کے مطابق پیر کے روز تین لاکھ بے گھر افراد غزہ اور شمالی گورنری میں واپس آنے میں کامیاب ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد صیہونی ریاست کی تمام تر رکاوٹوں کے باؤجود غزہ سٹی میں لاکھوں بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا کہ ہے کہ گذشتہ روز تین لاکھ بے گھر فلسطینی جنوبی اور وسطی گورنریوں سے غزہ اور شمالی گورنری میں واپس آئے۔ سرکاری میڈیا نے پیر کی شام ایک مختصر بیان میں...
اس ویڈیو نے صہیونی دشمن کی طرف سے اس کے مارے جانے کے شبے کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ثالث ممالک کو اس کی زندگی کا ثبوت فراہم کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ سرایا القدس نے پیر کی شام ایک ویڈیو ریکارڈنگ نشر کی، جس میں اسرائیلی قیدی اربیل یہود کو دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو نے صہیونی دشمن کی طرف سے اس کے مارے جانے کے شبے کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ثالث ممالک کو اس کی زندگی کا ثبوت فراہم کیا گیا ہے۔ ویڈیو کلپ میں قیدی اربیل یہود نے کہا کہ وہ القدس بریگیڈز کی قیدی ہے اور اس کی صحت اچھی ہے۔ وہ اس سے قبل 2013ء اور...
چین کی تیار کردہ مصنوعی ذہانت کی سستی ایپ نے امریکی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل مچادی ہے۔ چین کی ڈیپ سیک ایپ نے چیٹ جی پی ٹی اور دیگر حریف ایپس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امریکہ، برطانیہ اور چین میں ایپل ایپ اسٹور پر مفت ترین اور سب سے زیادہ مقبول ایپ کی حیثیت اختیار کرلی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس ایپ کو صرف 6 ملین ڈالرز سے کم لاگت میں تیار کیا گیا ہے، جب کہ چیٹ جی پی ٹی اور دوسری مصنوعی ذہانت کی ایپس پر اربوں ڈالر خرچ کیے گئے تھے۔ اس کامیابی کے بعد اینویڈیا، مائیکروسافٹ اور میٹا جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی...
لاہور : اردو کے معروف شاعر مظفر وارثی کو دنیا سے رخصت ہوئے آج 14 سال ہو گئے ہیں۔ حمد، نعت، غزل یا گیت، ہر صنفِ سخن میں انہوں نے اپنی شاعری کا ایسا جادو جگایا کہ ان کے اشعار آج بھی دلوں میں گونجتے ہیں۔ مظفر وارثی 23 دسمبر 1933 کو میرٹھ میں پیدا ہوئے، اور ان کا اصل نام محمد مظفرالدین صدیقی تھا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہوئے اور یہاں آ کر ان کی شاعری نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔ ان کی نعتیں جیسے "یارحمت اللعالمین” اور "تو کجا من کجا”، اور حمد میں "کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے” بہت مشہور ہوئیں۔ ان کی شاعری میں روحانیت اور...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء) وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا منگل کو بلایا گیا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کیا تھا۔(جاری ہے) تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 23 جنوری 2025 کو بھی وزیراعظم کی نجی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا تھا۔
آئینی بینچ نے توہین عدالت کیس کی بنیاد بننے والے جسٹس منصور کے احکامات واپس لے لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آئینی بینچ نے توہین عدالت کیس کی بنیاد بننے والے جسٹس منصور علی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے احکامات واپس لےلیے جبکہ اٹارنی جنرل نے آئینی بینچ کو آگاہ کیا ہے کہ حکومت جسٹس منصور علی شاہ کا توہین عدالت کیس کا فیصلہ چیلنج کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے آئینی بینچ کو آگاہ کیا کہ حکومت جسٹس منصور علی شاہ کے توہین عدالت کیس کے فیصلے کو چیلنج کرے گی۔...
کنگنا اور آر مادھون کی ہٹ فلم تنو ویڈز منو کو 10 سال پورے ہو گئے، دونوں اداکار ایک بار پھر ایک نئی فلم میں ساتھ نظر آئیں گے۔ اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر نئی فلم کا کلپ بورڈ فوٹو شیئر کیا ہے۔ اس تصویر کا عنوان ہے کہ اس سے زیادہ خوشی کی کوئی بات نہیں ہو سکتی کہ ایک نئی فلم کے سیٹ پر موجود ہوں۔ انسٹا گرام اسٹوری میں کنگنا نے بتایا ہے کہ اس فلم میں میرے ساتھ اہم کردار میں آر مادھون ہیں۔ کنگنا کی فلم ایمرجنسی کو ریلیز ہوئے 10 دن ہو چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم اس وقت بہت اچھا بزنس نہیں کر پا رہی۔
اداکارہ اریج چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں پہلے آڈیشن سے لے کر آج تک متعدد بار غیر اخلاقی آفرز موصول ہو چکی ہیں۔ پاکستان انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ اریج چوہدری نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنی نجی، پیشہ ورانہ، محبت اور مس پاکستان بننے کے سفر سے متعلق بات کی۔ مشہور ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کی اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے آڈیشن پر ہی ڈائریکٹر نے کہہ دیا تھا کہ مجھے بہت ساری ماڈلز نے گرین سگنل دیا ہے، آپ نے گرین سگنل نہیں دیا، آپ کو کام کے لیے کیسے منتخب کر لوں؟ اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے کچھ روز قبل...
معروف پاکستانی اداکارہ رباب ہاشم نے ایک حالیہ ٹی وی شو میں اپنے ایک مداح کے غیر معمولی رویے کے بارے میں دلچسپ اور حیران کن واقعہ سنایا۔ رباب ہاشم نے بتایا کہ انہیں انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ سے روزانہ تقریباً 200 میسجز موصول ہو رہے تھے۔ ابتدا میں انہوں نے اس بات کو زیادہ اہمیت نہیں دی لیکن پھر ایک دن ایسا ہوا جس نے انہیں حیران کر دیا۔ اداکارہ نے کہا، “ایک دن میری شوٹنگ سے چھٹی تھی اور میں گھر پر تھی۔ اچانک گھر کی بیل بجی، دروازہ کھولا ایک خاتون اور مرد موجود تھے جو اندرون سندھ سے آئے تھے۔ ان کے ہاتھ میں ایک باسکٹ تھی جس میں تحائف تھے۔ انہوں نے اصرار کیا...
پشاور: آئی ایم ایف اور دیگر اداروں سے سودی معاہدوں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ آئی ایم ایف سے سود پر قرضے لیے گئے ہیں، سود کے بارے میں اللہ تعالی کے واضح احکامات ہے۔ اسلام میں سود حرام ہے اور سود اللہ تعالیٰ سے لڑائی کے مترادف ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صدر مملکت اور وزیراعظم جب...
ائیرپورٹ سیکورٹی فورس(اے ایس ایف) نے گداگری اور جعلسازی میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی اور گداگری میں ملوث خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت صحت خاتون اور احسان کے نام سے ہوئی۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزمہ صحت خاتون وزٹ ویزے پر بحرین جا رہی تھی۔ ملزمہ بیرون ملک گداگری میں ملوث ہے اور اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا۔ ریکارڈ کے مطابق صحت خاتون سعودی عرب اور قطر میں گداگری میں ملوث رہی ہے۔ اس سے قبل ملزمہ کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ...
مسلسل شکستوں اور ہوم گراؤنڈ پر ناقص پرفارمنس کے باعث آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں پاکستانی ٹیم زوال کی انتہا کو پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 120 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ ٹیم کی ہوم گراؤنڈز پر حریف کے ہاتھوں 35 برس بعد پہلی ٹیسٹ شکست ثابت ہوئی۔ جس نے گرین کیپس کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ اسٹینڈنگ میں آخری نمبر پر پہنچادیا۔ مزید پڑھیں: ہوم گراؤنڈ پر کمزور ٹیم سے کیوں ہارے؟ سخت سوال پر شان مسعود ناراض فاتح سائیڈ نے اپنی مہم کا اختتام سیکنڈ لاسٹ آٹھویں پوزیشن پر کیا، اب رواں دورانیے کے...
سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک—فائل فوٹو سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس سننے سے معذرت کر لی۔کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس سننے سے جسٹس عائشہ ملک کی معذرت کی تحریری وجوہات بھی جاری کر دی گئیں۔تحریری وجوہات میں جسٹس عائشہ ملک نے کہا ہے کہ بحیثیت جج جوڈیشل احکامات اور ایڈمنسٹریٹو احکامات میں فرق سختی سے برقرار رکھنا چاہیے۔ وفاقی حکومت کا جسٹس منصور علی شاہ کے فل کورٹ تشکیل کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہوفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کے فل کورٹ تشکیل کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل احکامات کی تقدیس کو محفوظ اور برقرار رکھنا چاہیے، ہمیں...
شیخ وقاص اکرم— فائل فوٹو پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم اپنی ترقی کی تعریف درست کر لیں۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ جس ملک سے 1 سال میں 18 لاکھ لوگ باہر چلے جائیں وہ کیسے ترقی کر رہا ہے؟ عالمی سطح پر ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی جمہوری قوتوں کی ضرورت ہے، امریکی صدر کی تقریبِ حلف برداری میں پاکستانی وزراء کی شرکت اور برتاؤ سے اندازہ ہو گیا۔ PTI نے آج مذاکرات میں شرکت کرلی تو حکومت کے پاس ان کیلئے کوئی پیشکش موجود ہےاسلام آباد :…اگر تحریک انصاف کی...
چین کی مصنوعی ذہانت کی ایپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے امریکا اور یورپ میں سرمایہ کاروں کو اس حد تک خوفزدہ کردیا ہے کہ امریکی ٹیک کمپنی نویڈیا اپنی قیمت کا چھٹا حصہ کھو بیٹھی ہے۔ مبینہ طور پر اپنے حریفوں کی لاگت کے مقابلے پر ایک چھوٹے سے خرچ پر تخلیق کیا گیا ایک چینی آرٹیفیشل انٹیلیجنس چیٹ بوٹ، ڈیپ سیک، گزشتہ ہفتے متعارف کرایا گیا تھا جو اس وقت امریکا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی مفت ایپ بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دوڑ: چینی کمپنی ڈیپ سیک نے میدان مار لیا مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس چپ بنانیوالی نویڈیا اور مصنوعی ذہانت سے منسلک مائیکروسوفٹ اور گوگل سمیت دیگر ٹیک...
معروف گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے۔ سلینا نے انسٹاگرام اسٹوری میں جذباتی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے لوگوں کو ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کی وجہ سے دربدر ہوتا دیکھ کر آنسوؤں سے رو پڑیں۔ 32 سالہ اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ میکسیکن پرچم کا ایموجی اور ’مجھے افسوس ہے‘ کا کیپشن بھی استعمال کیا۔ ویڈیو میں سلینا گومز نے امیگریشن کے مسئلے پر اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’میرے لوگ، خاص طور پر بچے اور خواتین حملوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ میں کچھ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )وفاقی حکومت نے جسٹس منصور علی شاہ توہین عدالت کیس کا فیصلہ چیلنج کا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اٹارنی جنرل نے کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کو فیصلہ چیلنج کرنے سے آگاہ کردیا. نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے آئینی بینچ کو آگاہ کیا کہ حکومت جسٹس منصور علی شاہ کے توہین عدالت کیس کے فیصلے کو چیلنج کرے گی اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے آرڈرز پر نظر ثانی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے.(جاری ہے) جسٹس محمد علی...
بانی پی ٹی آئی عمران خان گزشتہ دنوں اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر کسی قسم کے احتجاج نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پر برہم ہوگئے۔ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خیبر پختونخوا میں احتجاج کیوں نہیں کیا گیا؟ ذرائع کے مطابق علی امین سے ملاقات میں عمران خان نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کےلیے اقدامات پر...
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )بھارتی وزیر داخلہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ کہا ہے کہ اگر ان کی جماعت ریاستی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو دارالحکومت دہلی کو بنگالیوں سے پاک کر دیا جائے گا. بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے دہلی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اگلے ماہ ہونے والے ریاستی انتخابات میں کامیاب ہوتی ہے تو پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے ہر غیر قانونی تارکین وطن کو دو سال کے اندر نئی دہلی سے نکال دیا جائے گا.(جاری ہے) امیت شاہ نے کہا کہ موجودہ ریاستی حکومت غیر قانونی بنگلہ...
حکومت کا جسٹس منصور کے فل کورٹ تشکیل سے متعلق آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کیس کے فیصلے میں فل کورٹ کی تشکیل سے متعلق آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے آئینی بینچ کو وفاقی حکومت کے فیصلے سے متعلق مؤقف سے آگاہ کردیا۔ سپریم کورٹ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے آگاہ کیا کہ غیر آئینی فیصلہ ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت اسے چیلنج کرے گی۔ یاد رہے...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر 16 جنوری کو ان کی رہائش گاہ پر چاقو سے حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور اسپتال میں 5 دن زیر علاج رہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے حملہ کیس کی تحقیقات کے دوران مغربی بنگال کی ایک خاتون تک رسائی حاصل کر لی ہے، جو مبینہ طور پر حملہ آور شرف الاسلام کو جانتی تھی۔ یاد رہے کہ سیف پر حملہ کرنے والا شرف الاسلام ایک بنگلہ دیشی شہری ہے جسے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے اور سیف علی خان پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شرف الاسلام کی...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری 2025ء ) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جسٹس منصور علی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے آرڈر واپس لے لیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے جسٹس منصور علی شاہ کے بنچ کے آرٹیکل 191 اے کی تشریح کے نوٹس اور کیس دوبارہ اسی بنچ کے سامنے منتقل کرنے کے آرڈرز ختم کر دیئے، اس کے علاوہ آئینی بینچ کی جانب سے نذر عباس توہین عدالت کیس کا ریکارڈ کسٹم ڈیوٹی کیس کے ساتھ منسلک کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔ قبل ازیں دوران سماعت اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے آئینی بینچ کو وفاقی...
انٹرنیشنل معراج النبی(ص) کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنما کا کہنا تھا کہ معراج پر نبی کریم (ص) غیبت کرنیوالوں کا کیا حال دیکھا؟ حقوق الناس کی رعایت نہ کرنیوالوں کیساتھ کیا بیت رہی تھی، تارک صلوات، ماں باپ کے نافرمان لوگوں کے عذاب کے بارے بھی رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تفصیل سے بیان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ ظہیر کربلائی نے ادارہ منہاج القرآن کے زیراہتمام انٹرنیشنل معراج النبی کانفرنس(ص) سے خطاب کرتے ہوئے معراج کو امت کی رہنمائی اور آگاہی کا موثر ترین ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں واقعہ معراج تین پہلو بیان کیے، ایک پہلو مسجدالحرام سے مسجد اقصی، دوسرا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کسٹمز ریگولیٹری ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر اوربیرسٹر صلاح الدین میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ تاثر مل رہا ہے آپ یہاں سنجیدہ نہیں ہیں،بیرسٹر صلاح الدین نے کہاکہ آپ میری ساکھ پر سوال اٹھائیں گے تو ویسا ہی جواب دوں گا، جسٹس امین الدین نے کہاکہ بات کسی اور طرف جا رہی ہے، ایسے نہ کریں۔ قبل ازیں سپریم کورٹ آئینی بنچ میں کسٹمز ریگولیٹری ڈیوٹی کیس کی سماعت ہوئی،آئینی بنچ نے جسٹس منصور علی شاہ کے 13اور16جنوری کے آرڈر واپس لے لئے۔ آئینی بنچ نے نذرعباس توہین عدالت کیس کا ریکارڈ...
نامزد ریجنل کابینہ میں ہمراز حیدر ریجنل نائب صدر، علی رضا ہادی ریجنل جنرل سیکرٹری، محمد حسین ریجنل سیکرٹری تعلیم اور حسن نقوی ریجنل سیکرٹری میڈیا شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جنوبی پنجاب کی ریجنل کابینہ کا اعلان کردیا گیا، ریجنل کابینہ کے اراکین کی منظوری عاملہ سے لی گئی، نامزد ریجنل کابینہ میں ہمراز حیدر ریجنل نائب صدر، علی رضا ہادی ریجنل جنرل سیکرٹری، محمد حسین ریجنل سیکرٹری تعلیم اور حسن نقوی ریجنل سیکرٹری میڈیا شامل ہیں۔ نامزد ریجنل کابینہ سے ریجنل صدر احتشام حیدر نے حلف لیا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کی۔ آئینی بینچ نے نذر عباس توہین عدالت کیس کا ریکارڈ کسٹم ڈیوٹی کیس کیساتھ منسلک کرنے کا حکم دیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آئینی بینچ ریکارڈ کسٹم ڈیوٹی کیس سپریم کورٹ نذر عباس توہین عدالت کیس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے جسٹس منصور علی شاہ کے 13اور16جنوری کے آرڈر واپس لے لئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں کسٹمز ریگولیٹری ڈیوٹی کیس کی سماعت ہوئی،آئینی بنچ نے جسٹس منصور علی شاہ کے 13اور16جنوری کے آرڈر واپس لے لئے۔ آئینی بنچ نے نذرعباس توہین عدالت کیس کا ریکارڈ کسٹم ڈیوٹی کیس کیساتھ منسلک کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے 13جنوری کو آرٹیکل 191اے کی تشریح سے متعلق نوٹسز جاری کئے تھے،16جنوری کو کیس دوبارہ پرانے بنچ میں لگانے کا حکم دیا گیا تھا۔ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں کونسی سہولیات دستیاب ہیں؟سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ نے عدالت کو بتادیا مزید :
توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواست: ’ایڈیشنل جج سماعت نہ کریں‘ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا اعتراض
سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ایڈیشنل جج جسٹس انعام امین کی جانب سے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواست کی سماعت پر ایک مرتبہ پھراعتراض دائر کیا ہے۔ بانی پاکستان تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کی ۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے توشہ خانہ ٹو کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے موکل کی ہدایت کے مطابق عدالت کے سامنے اپنی استدعا رکھی ہے۔ سلمان صفدر کے مطابق اس کیس کو...
غزہ : اسرائیلی جارحیت کے دوران بے دخل ہونے والے فلسطینیوں کی اپنے گھروں میں واپسی کا عمل شمالی غزہ میں شروع ہو چکا ہے، جہاں اب تک 3 لاکھ فلسطینی اپنے علاقوں میں واپس آ چکے ہیں۔ حماس حکومت کے مطابق، جب چیک پوائنٹس کھلے تو صرف دو گھنٹے کے اندر 2 لاکھ افراد واپس لوٹ آئے۔ مجموعی طور پر 6 لاکھ کے قریب فلسطینیوں کی واپسی کی توقع ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، غزہ اور شمالی علاقوں میں ایسے فلسطینیوں کے لیے تقریباً ایک لاکھ 45 ہزار ٹینٹ کی ضرورت ہوگی، جو اپنے تباہ شدہ گھروں کی وجہ سے واپس آ رہے ہیں۔ 15 ماہ کی اسرائیلی جارحیت کے دوران، غزہ سے 19 لاکھ فلسطینی بے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گا، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ کا حصہ ہیں۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے آج بھی دلائل جاری ہیں۔ یاد رہے کہ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث دو ہفتوں سے دلائل جاری رکھے ہوئے ہیں، سپریم کورٹ نے وزارت دفاع سے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی تفصیلات بھی طلب کر رکھی ہے۔ ملٹری کورٹس سے متعلق کیس...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصورعلی شاہ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کیس کے فیصلے میں فل کورٹ کی تشکیل سے متعلق آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان نے آئینی بنچ کو وفاقی حکومت کے فیصلے سے متعلق مؤقف سے آگاہ کر دیا۔ دورانِ سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا، وہ یہ اختیار استعمال نہیں کر سکتے تھے، غیر آئینی فیصلہ ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت اسے چیلنج کرے گی، گزشتہ روز کے توہین...
لاہور ہائی کورٹ نے جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹمارٹم رپورٹس طلب کرلیں۔ لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جیلوں میں قیدیوں پر تشدد روکنے اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹس اور ان سے متعلق تمام دستاویزات طلب کرلیں۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ لاہور میں خواتین کی الگ جیلوں کے علاوہ 3 جیلیں تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں۔ بہت سی چیزیں ہونے جا رہی ہیں کل ہی اس حوالے سے اجلاس کیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات نے عدالت کو بتایا کہ 2024 میں لاہور کی دونوں جیلوں میں مجموعی طور پر68 قیدی ہلاک...
پشاور: ہائی کورٹ نے حیات آباد سے لاپتا 4 بھائیوں کے کیس میں وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حیات آباد سے الکوزی خان کے 4 لاپتا بھائیوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔ دوارن سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ایک سال قبل درخواست گزاروں کو حیات آباد سے اٹھایا گیا۔ یہ درخواست عدالت میں زیر سماعت تھی اس دوران فیملی نے درخواست واپس لی کہ ہماری بات ہورہی ہے۔ وکیل نے بتایا کہ جنہوں نے اٹھایا تھا، انہوں نے کہا کہ ہم اس کو بہ حفاظت واپس کریں گے، آپ درخواست واپس لے...
بی جے پی اپنی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث بھارتی عوام کا اعتماد کھو چکی ہے، 5 فروری کو ہونے والے دہلی الیکشن کے لیے بی جے پی ایڑی چوٹی کا زور لگا کرووٹرز خریدنے میں مصروف ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کیجریوال نے 24 جنوری کو سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ویڈیو بیان میں بی جے پی کیخلاف سنگین الزامات عائد کردیے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی پولیس کی مدد سے سرعام ووٹ خریدنے کیلئے شراب، سونے کی چین اور دیگر تحائف کا استعمال کر رہی ہے۔ اروند کیچریوال نے کہا کہ ووٹوں کی خریداری جمہوریت کیلئے خطرہ، یہ پیسہ ”گالی گلوچ پارٹی“ کے رہنما تقسیم کر رہے، بی جے پی کرپشن...
دنیا کے کئی ممالک کی طرح امریکی حکام نے پاکستان کے لیے بھی امداد بند ہونے کی تصدیق کردی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے امریکی امداد بند اور کئی اہم منصوبے روک دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی امداد بند ہونے سے توانائی اور زراعت کے شعبوں کے 5 منصوبے رُک گئے ہیں۔ امریکی اقدام سے تعلیم، صحت اور اقتصادی نمو کے چار، چار منصوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ اسی طرح جمہوریت، انسانی حقوق، گورننس اور ثقافتی تحفظ کے منصوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی اہلکار نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ ازسرنو جائزے تک پاکستان کی امداد روک دی گئی ہے۔
لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کے تبدیل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، زیادہ تر علاقوں میں سرد موسم کا راج رہے گا، جب کہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی اور برفباری کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ رات کے وقت بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقے بھی سرد اور خشک رہیں گے، لیکن راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں تیز ہواؤں اور بوندا باندی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مری اور گلیات جیسے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں شدید سردی اور بارش...
پاکستانی معروف فلم و ٹی وی اداکار معمر رانا کی متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ مختلف سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اداکار کی چند دن سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ مذکورہ ویڈیو ان کی فلم ’باپ‘ کے پریمیئر پر ریکارڈ کی گئی، جس میں انہیں لڑکھڑاتے ہوئے اور دیگر افراد کے سہارے سے چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے ارد گرد موجود کئی افراد اور میڈیا نمائندے ان کی ویڈیو ریکارڈ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکار کی ویڈیو میں انہیں کسی میڈیا نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے تو نہیں دیکھا گیا مگر وہ چلتے ہوئے کئی بار اپنا توازن برقرار رکھنے میں ناکام دکھائی دیے۔ سوشل میڈیا...
ریاض : سعودی عرب نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت غیرملکی سرمایہ کار اب سعودی لسٹڈ کمپنیوں کے حصص یا تبدیل ہونے والے قرضوں میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے اس سرمایہ کاری کے لیے مخصوص ضوابط مقرر کیے ہیں، جو اب نافذ العمل ہیں۔ ان ضوابط کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں کو مکہ اور مدینہ میں واقع رئیل اسٹیٹ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی، لیکن اس سرمایہ کاری کا دائرہ صرف سعودی مالیاتی مارکیٹ میں درج کمپنیوں تک محدود رہے گا۔ یہ فیصلہ سعودی عرب کے 2030 وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد غیرملکی...
جعلی رسید اور پی ٹی آئی احتجاج کے دوران درج کیسز میں بشریٰ بی بی کی ایک اور بانئ پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع کر دی گئی۔ بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل انصر کیانی اور شمساء کیانی اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ کی عدالت پیش ہوئے۔ وکیل انصر کیانی نے کہا کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے پر گرفتار ہیں، انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں ویڈیو لنک کے ذریعے ان کی حاضری لگائی جائے۔ جج افضل مجوکہ نے کہا کہ میں آج پیکا ایکٹ کے تحت درج...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری 2025ء ) حکومت نے جسٹس منصورعلی شاہ کے فل کورٹ کی تشکیل سے متعلق آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے آئینی بینچ کو وفاقی حکومت کے فیصلے سے متعلق مؤقف سے آگاہ کردیا ہے، ان کا مؤقف ہے کہ فیصلے میں منصور علی شاہ نے از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا، منصور علی شاہ یہ اختیار استعمال نہیں کرسکتے تھے، فیصلہ غیرآئینی ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت اسے چیلنج کرے گی، توہین عدالت فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے، جسٹس منصور کے 13 اور 16 جنوری کے آرڈر پر نظرثانی دائر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ بتایا...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات ہوئی جہاں اتفاق ہوا کہ دونوں ملکوں کے بورڈز کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دیں گے۔ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی بھرپور تعاون کرے گا۔ ملاقات میں محسن نقوی نےامریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔ چیئرمین پی سی بی نے یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر کو چیمپئنز...
جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف پی ایف یو جے کے ملک گیر احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے احتجاج میں شرکت کا اعلان کردیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل پی بی اے، ایمنڈ، سی پی این ای اور اے پی این ایس نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مشاورت کی بار بار یقین دہانیوں کے باوجود صحافی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز کو سنے بغیر پہلے قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سے انتہائی عجلت میں بل منظور کروایا گیا جو حکومتی عزائم اور بدنیتی کا واضح ثبوت ہے۔ جوائنٹ ا یکشن کمیٹی اس ترمیمی بل کو یکسر مسترد کرتی ہے اور اس کےخلاف بھرپور عوامی اور قانونی جدوجہدکی جائے گی۔ سول...
واشنگٹن:امریکا نے عارضی طور پر پاکستان کی مالی امداد بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی بھی امداد فی الحال روک دی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں کئی اہم منصوبے رک گئیں ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہےکہ پاکستان کو امداد بند کرنے کا فیصلہ ازسرنو جائزے کے مکمل ہونے تک نافذ العمل رہے گا خیال رہےکہ گزشتہ دنوں امریکی محکمہ خارجہ نے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ فوری طور پر تمام امدادی پروگراموں کو معطل کریں اور ان سے متعلق ہر قسم کا کام روک دیا جائے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا تھا۔ تاہم اب وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 23 جنوری 2025 کو بھی وزیراعظم کی نجی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا تھا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی کابینہ کی جانب سے ایف بی آرکو 1087 گاڑیوں کی خریداری کی اجازت دینےکا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ایف بی آرکے پاس 1010 کے علاوہ مزید77 نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری موجود ہے۔وفاقی کابینہ نےایف بی آرکو1087 گاڑیوں کی خریداری کی اجازت دی اور ایف بی آر نےان میں سے 1010 نئی گاڑیوں کی خریداری کا عمل شروع کیا ہے جس کے بعد ایف بی آرکے پاس مزید77 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری موجود ہے۔ وفاقی کابینہ نےایف بی آرکو آپریشنل مقاصد کے لیے1300 سی سی تک گاڑیاں خریدنےکی اجازت دی ہے۔ایف بی آرکو نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے ای سی سی...
ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر گداگری اور جعل سازی کرنے میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت صحت خاتون اور احسان کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمہ صحت خاتون بیرون ملک گداگری میں ملوث ہے۔ ملزمہ وزٹ ویزے پر بحرین جا رہی تھی،ملزمہ کا نام بلیٹ لسٹ میں شامل تھا۔ مزید پڑھیں: گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والی 2 خواتین گرفتار ریکارڈ کے مطابق ملزمہ سعودی عرب اور قطر میں گداگری میں ملوث رہی ہے،...
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے متنازع پیکا ایکٹ ترامیم کے خلاف آج 28 جنوری کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ سے میڈیا، سوشل میڈیا اور آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی گئی ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ پوری دنیا کو اپنی آواز میں شامل کریں گے، بڑھکیں نہیں مارتے عمل کرنے والے لوگ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر سے درخواست ہے کہ بل پر دستخط نہ کریں۔ میڈیا تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پی ایف یو جے کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کردی، اور کہا کہ پی بی اے، ایمینڈ، سی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس عائشہ ملک نے کسٹمز ریگولیٹری ڈیوٹی کیس سننے سے معذرت ظاہر کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ بطور جج ہمیں عدالتی اورانتظامی احکامات میں فرق رکھنا چاہئے،عدالتی احکامات کے تقدس کو محفوظ اور برقرار رکھنا چاہئے،ہمارے احکامات کی کسی کے ذریعے خلاف ورزی یا نظرانداز نہ کیا جائے۔ قبل ازیں دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہاکہ گزشتہ روز کے توہین عدالت والے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے، جسٹس منصور علی شاہ نے 13اور16جنوری کے فیصلوں پر نظرثانی اپیل کا فیصلہ ہوا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ جسٹس منصور علی شاہ نے کسٹم ڈیوٹی کیس اپنے بنچ میں لگانے کا حکم دیا ہے،کیا اس فیصلے کی...
بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور سے ملاقات میں برہمی کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خیبر پختونخوا میں کیوں کوئی احتجاج نہ ہوا؟ بانی پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ صوبے میں کرپشن کی کئی کہانیاں اور تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کرپشن اور خراب کارکردگی کی آئندہ کوئی شکایت موصول نہ ہو۔ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کو حکومتی امور میں عاطف خان سمیت پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی ہدایت کی۔...
نائیجیریا سے امریکا جانے والے طیارے کو دوران پرواز تکنیکی خرابی پر واپس نائیجیریا میں ہنگامی لینڈنگ کروادی گئی۔ ذرائع کے مطابق دوران پرواز اچانک نیچے جانے پر طیارے میں شدید جھٹکوں سے 40 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت شدید تشویشناک ہے۔ دوران پرواز طیارے کے ہچکولے کھانے اور مسافروں کی چیخ پکار کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔ امریکی میدیا کے مطابق نائیجیریا سے امریکا جانے والے طیارے میں 245 مسافروں سمیت عملے کے گیارہ افراد سوار تھے۔
عدلیہ کی آزادی کی فکر صرف چند افراد کو نہیں بلکہ سب کو ہے،جو کام کریں وہ تو ڈھنگ سے کریں،جسٹس جمال مندوخیل کے کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی میں ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عدلیہ کی آزادی کی فکر صرف چند افراد کو نہیں بلکہ سب کو ہے،جو کام کریں وہ تو ڈھنگ سے کریں،کونسی قیامت آ گئی تھی، یہ بھی عدالت ہی ہے،زندگی کاکوئی بھروسہ نہیں ہوتا ، سپریم کورٹ اور عدالتوں نے رہنا ہے،ہمیں ہی اپنے ادارے کا خیال رکھنا ہے ،کوئی پریشان نہ ہو، ادارے کو کچھ نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت ہوئی، دوران اٹارنی جنرل نے کہاکہ گزشتہ روز کے توہین عدالت والے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے،...
سعودی عرب نے مکہ اور مدینہ کی جائیداد میں غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق غیرملکی سرمایہ کار اب مکہ اور مدینہ میں جائیداد کی مالک سعودی لسٹڈ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری صرف لسٹڈ کمپنیوں کے حصص یا قابل تبدیلی قرضے تک محدود ہے۔ فیصلے کا مقصد سعودی وژن 2030 کےتحت سرمایہ کاری بڑھانا اور معیشت کو تقویت دینا ہے۔
اسلام آباد: حکومت نے ٹھٹھہ کے علاقے میں ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘‘ کے قیام کے لیے چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سی پیک کے تحت معاشی بحالی کے لیے اسپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اسپیشل اکنامک زون کے اسٹرٹیجک مقام کراچی کی بندرگاہوں کے قریب ہونے سے عالمی تجارتی راستوں سے بہترین رابطہ فراہم ہوگا جبکہ ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘‘ سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور لاکھ سے زائد ملازمتیں متوقع ہیں۔ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے یہ معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک...
اسلام آباد: عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں درخواستِ بریت دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کی، جس میں بیرسٹر سلمان صفدر اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت وکیل سلمان صفدر نے اپنے دلائل میں کہا کہ میں اپنے کلائنٹ کی ہدایات کے مطابق عدالت کے سامنے اپنی استدعا رکھتا ہوں۔ یہ کیس اس ہائیکورٹ کے بہت سینئر جج پہلے سے سُن چکے ہیں۔ بیرسٹر سلمان صفدر...
پشاور: مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ فیک حکومت فیک نیوز کی آڑ میں فیک قانون لا رہی ہے۔ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جس حکومت نے پیکا کالے قانون کے معاملے پر میڈیا سے دھوکا کیا، وہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں مخلص کیسے ہو سکتی ہے؟ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت فیک نیوز کی آڑ میں فیک قانون لا رہی ہے اور پیکا قانون کے ذریعے میڈیا کو زہر کا ٹیکا لگا رہی ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت پیکا کے خنجر سے میڈیا کی گردن اسی طرح کاٹ رہی ہے جس طرح 26...
—فائل فوٹو دوہری شہریت رکھنے والے ایف بی آر افسران کی تفصیلات طلب کر لی گئیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ڈی جیز اور چیف کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ دوہری شہریت والے افسروں کی فیملی سمیت تفصیلات دی جائیں۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کرائی جائیں، دوہری شہریت والے افسر کا نام، عہدہ، گریڈ اور ملازمت میں شمولیت کی تاریخ بھی دی جائے۔ ایف بی آر نے گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کو خط لکھ دیافیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کو خط لکھ دیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کر دی۔شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے صحت کی سہولتوں سے متعلق اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے کی ہدایت کی۔وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ حکومت صحت کی سہولتوں تک رسائی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ جلد بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہو گی: وزیرِ اعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج شرحِ سود مزید کم ہو گی۔ اجلاس کے دوران انہوں نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ...
شہباز اور حمزہ کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس، مدعی کمرہ عدالت میں منحرف ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز لاہور: اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کے ریفرنس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ مقدمے کا مدعی ذوالفقار کمرہ عدالت میں منحرف ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال کی زیرِ صدارت ہوئی۔ دوران سماعت مدعی ذوالفقار نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی درخواست دائر نہیں کی۔ مدعی نے مزید کہا کہ مجھے درخواست کے نقاط کا بھی علم نہیں ہے اور میں یہ درخواست واپس لیتا ہوں۔ عدالت نے ذوالفقار کا...
ابوجا : نائیجیریا سے امریکا جانے والا طیارہ دوران پرواز تکنیکی خرابی کے باعث واپس نائیجیریا میں ہنگامی طور پر لینڈ کر گیا۔ ذرائع کے مطابق، طیارے میں اچانک جھٹکے آنے سے 40 مسافر زخمی ہو گئے، جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔ اس دوران طیارے کے ہچکولے کھانے اور مسافروں کی پریشانی کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق، طیارے میں 245 مسافر اور 11 رکنی عملہ سوار تھا۔ یہ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا، جس کے بعد طیارے کو فوری طور پر واپس نائیجیریا میں لینڈ کرایا گیا تاکہ زخمیوں کو مدد فراہم کی جا سکے۔
عمران اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو میں بریت، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کے حوالے سے سماعت ہوئی جس میں وکیل سلمان صفدر نے کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کردی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو جسٹس انعام این منہاس نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے آغاز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے کیس دوسرے...
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 11 فروری تک توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: اسلام آباد کی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 6 مقدمات میں ضمانت میں 11 فروری تک توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل انصر کیانی اور شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل انصر کیانی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو اسلام آباد میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کو کمپنیز ایکٹ کے سیکشن 42 کے تحت ایک کمپنی کے طور پر قائم کیا جا چکا ہے، جے ایم سی کی سٹیئرنگ کمیٹی نے جناح میڈیکل کمپلیکس کا ماسٹر پلان منظور کر لیا ہے، جناح میڈیکل کمپلیکس کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور پراجیکٹ امپلی منٹیشن کے حوالے سے بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی...
امریکا نے پاکستان کی امداد معطل کردی، متعدد اہم منصوبے متاثر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے لیے بھی امریکی امداد عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں کئی اہم ترقیاتی منصوبے روک دیے گئے ہیں۔ گزشتہ دنوں امریکی محکمہ خارجہ نے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو ہدایت کی تھی کہ وہ غیر ملکی امدادی پروگرام فوری طور پر معطل کر دیں۔ یہ اقدام ابتدائی طور پر 90 دن کے لیے کیا گیا ہے، اور اس کا اطلاق یوکرین، تائیوان، اردن سمیت دیگر ممالک کی امداد پر بھی ہوا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق، امداد کے ازسرنو...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)سپریم کورٹ کے ججز کے درمیان تقسیم اور اختلافات ایک بارپھرکھل کر سامنے آگئے ہیں اوریہ پہلاموقع نہیں ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کے درمیان تقسیم پائی جارہی ہے،کیایہ صرف اختلاف رائے ہے یااختیارات کی جنگ ہے،ایک کیس کی سماعت مقررکرنے کاتنازع اتنابڑھاکہ دوججز نے پہلے تو ایڈیشنل رجسٹرارکو توہین عدالت کانوٹس دیااور اس میں ججز کمیٹیوں کے ارکان کوبھی اس کی زدمیں لے آئے تاہم توہین عدالت کانوٹس تو واپس لے لیاگیاہے اور چھ رکنی بینچ نے بھی انٹراکورٹ اپیل واپس لیے جانے پر معاملے کو نمٹادیاتاہم اس دوران ججز نے معنی خیزاور سخت ریمارکس بھی دیئے اورایک جج صاحب نے تو یہاں تک کہہ دیاکہ ہمیں آئین کے آرٹیکل 10اے کے تحت یہ حق نہیں...
پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں ہمیشہ سے ’کچھ لو اور کچھ دو‘ کی پالیسی کا استعمال کیا جاتا ہے اور ’اسپیشل ڈنر‘ کرنے کو کہا جاتا ہے۔ نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے حوالے سے بہت سی باتیں کیں اور اس کے تاریک پہلوؤں کا انکشاف بھی کیا۔ نادیہ حسین نے کہا کہ مرد حضرات کام حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوان لڑکے لڑکیوں سے ناجائز مطالبات کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ایسی خواتین کو بھی جانتی ہیں جنہوں نے مرد حضرات کی پیشکش کو قبول کیا اور اس طرح کے کام کیے ہیں۔...
ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کر دی۔ شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے صحت کی سہولتوں سے متعلق اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ حکومت صحت کی سہولتوں تک رسائی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت اجلاس کے دوران انہوں نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کے کام کو تیز اور کمپلیکس کے...
امریکی محکمہ انصاف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمات میں ملوث ایک درجن سے زائد عہدیداروں کو برطرف کر دیا ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قائم مقام اٹارنی جنرل جیمز میک ہنری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ مقدمات میں شامل رہنے والے ایک درجن سے زائد اہلکاروں کو برطرف کردیا ہے۔ قائم مقام اٹارنی جنرل کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمات میں اہم کردار ادا کرنے والے ناقابل اعتبار ہیں اور وہ صدر کے ایجنڈے پر ایمانداری سے عمل نہیں کریں گے۔ محکمہ انصاف کے برطرف عہدیداروں کی اکثریت بطور پراسیکیوٹر کام کررہی تھی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صحت کی سہولیات کے حوالے سے اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے اور وفاقی حکومت کے زیر انتظام صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں صحت کی سہولیات تک رسائی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کے کام کو تیز رفتار بنانے جبکہ میڈیکل و سرجیکل مشینری و آلات کی خریداری کے حوالے سے پری کوالیفیکیشن کا عمل بروقت شروع کرنے کی ہدایت...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں صحت کی سہولیات تک رسائی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کے زیر انتظام صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سہولیات کے حوالے سے اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کے کام کو تیز رفتار بنانے اور میڈیکل و سرجیکل مشینری و آلات کی خریداری کے حوالے سے پری کوالی فیکیشن کا عمل بروقت شروع کرنے کی کی ہدایت کی ہے۔...
ملاقات میں ملی مذہبی سیاسی امور خاص کر مرکز کی پالیسی اور صوبائی تنظیمی امور پر تفصیل سے گفتگو ہوئی، علامہ عارف واحدی نے ان کی فعالیت کو سراہا اور مختلف امور خاص کر گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات اور پاراچنار کے تازہ ترین حالات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کی صوبائی صدر شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر علامہ سید عامر عباس ہمدانی صاحب سے ملاقات، ملاقات میں ملی مذہبی سیاسی امور خاص کر مرکز کی پالیسی اور صوبائی تنظیمی امور پر تفصیل سے گفتگو ہوئی، علامہ عارف واحدی نے ان کی فعالیت کو سراہا...
رمضان شوگر ملز ریفرنس:درخواستگزار کا شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس فائل کرنے سے متعلق اظہار لاعلمی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کے دوران درخواستگزار نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس فائل کرنے سے متعلق اظہار لاعلمی کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت میں شہبازشریف اور حمزہ شہبازکیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی،درخواستگزار نے ریفرنس فائل کرنے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نہیں جانتامیرے نام سے ریفرنس کیسے فائل ہوا،جج نے کہاکہ یہ کیسے ممکن ہے، آپ کو پتہ ہے کیا کہہ رہے ہیں؟آپ ہمیں یہ بات بیان حلفی میں بتا دیں، ہم آگے کارروائی کرتے ہیں۔ توشہ خانہ ٹو کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل کی بریت کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی...
توشہ خانہ ٹو کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل کی بریت کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے بریت کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،بیرسٹر سلمان صفدراور ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید عدالت پیش ہوئے،جسٹس راجہ انعام امین کیس کی سماعت کررہے ہیں،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ یہ کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج سن چکے ہیں۔ پی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں سیمنٹ کی قیمت کم ہوگئی، شمالی خطے میں سیمنٹ کے تھیلے کی قیمت تقریباً 1387 روپے ہے۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے پہلے پندرہ روز میں سیمنٹ کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 23 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے شمالی علاقے میں سیمنٹ کے تھیلے کی اوسط خوردہ قیمت 1387 روپے رہی جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.66 فیصد کم ہے۔ جنوبی علاقے میں قیمت مستحکم رہی، سیمنٹ کے تھیلے کی اوسط خوردہ قیمت 1,384-1385 روپے ریکارڈ کی گئی جو پچھلے ہفتے کی طرح تھی۔اعداد و شمار نے مختلف شہروں میں قیمتیں مختلف ظاہر کیں، اسلام آباد میں اوسط قیمت 1364 روپے، راولپنڈی میں...
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران درج مقدمات میں بشریٰ بی بی اور بانی کی 6مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی رسید اور پی ٹی آئی احتجاج کے دوران درج مقدمات میں بشریٰ بی بی اور بانی کی 6مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں جعلی رسید اور پی ٹی آئی احتجاج کے دوران درج مقدمات کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے سماعت کی،عدالت نے بشریٰ بی بی اور بانی کی 6مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 11فروری تک توسیع کردی۔ مزید :
اسلام آباد کی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 6 مقدمات میں ضمانت میں 11 فروری تک توسیع کردی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل انصر کیانی اور شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل انصر کیانی نے عدالت سے استدعا کی کہ بشری بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے پر گرفتار ہوئی ہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ بشری بی بی اڈیالہ جیل...
ملتان (اسپورٹس ڈیسک )قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کپتانی سے متعلق صحافی کے سوال پر ناراض ہو گئے۔ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ میں 120 رنز سے شکست کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافی نے شان سے سوال کیا کہ آپ اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا؟۔شان مسعود نے پہلے کہا اگلا سوال ، پھر جواب دیا کہ ماضی میں جو ہوا اس کا میں جواب نہیں دو ں گا، اب جو ہو رہا ہے اس کا جواب دے رہا ہوں، آپ حقائق پر بات کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن آپ کی معلومات بالکل غلط ہیں۔ کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ آپ بھی اپنے...
آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کی دنیا میں حالیہ برسوں میں غیر معمولی ترقی دیکھنے کو ملی ہے، جہاں ٹیکنالوجی کے سب سے جدید ماڈلز کا بنیادی مقصد زبان کی پروسیسنگ، ڈیٹا تجزیے، اور فیصلہ سازی کو بہتر بنانا ہے۔ اسی دوڑ میں چینی کمپنی DeepSeek نے وہ کارنامہ انجام دیا ہے جس نے عالمی AI مارکیٹ کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ DeepSeek کی یہ کامیابی نہ صرف تکنیکی برتری کی عکاس ہے بلکہ یہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے شعبے میں معاشی اور عملی حدود کو بھی چیلنج کر رہی ہے۔ DeepSeek، جسے 2023 میں چین کے شہر ہانگژو میں قائم کیا گیا، نے انتہائی کم وسائل میں ایسا AI ماڈل تیار کیا جو نہ صرف موجودہ ماڈلز کا مقابلہ کر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ نے پہلی ششماہی کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ترسیلات زر ، برآمدات ، سرمایہ کاری اور زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہواہے ۔ نجی ٹی وی سما نیوز رپورٹ کے مطابق 6ماہ میں ترسیلات زر 32.8 فیصد اضافے سے 17.46 ارب ڈالر رہیں، برآمدات 7.2 فیصد اضافے سے 16.22 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں ، درآمدات میں 9.3 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد حجم 27.74 ارب ڈالر رہا، کرنٹ اکاؤنٹ 1.21 ارب ڈالر سرپلس رہا۔ مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی رپورٹ کے میں بتایا گیاہے کہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 19.9 فیصداضافےسے 1.32 ارب...
اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اس حوالے سے جیل حکام نے عدلت کو جواب جمع کرادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے،ذاتی معالج سے معائنہ اور جیل سہولیات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوکل طلب کرلیا۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید اور جیل حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جس پر جیل حکام نے...
لندن(نیوز ڈیسک)آئی فون ایس ای 4 (کچھ لیکس کے مطابق آئی فون 16 ای) کو اپریل 2025 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔اب اس فون کی پہلی واضح جھلک سامنے آگئی ہے۔ایک ایکس صارف کی جانب سے آئی فون ایس ای 4 کے ڈیزائن کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئے آئی فون ایس ای ماڈل کا ڈیزائن کافی حد تک پرانے آئی ای ماڈلز جیسا ہے۔بیک پر ایک کیمرا بائیں جانب اوپری کونے میں موجود ہے جس کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش ہے۔ فون کا فرنٹ آئی فون 14 جیسے ڈیزائن کا ہے جس میں ڈائنامک آئی لینڈ کی بجائے فرنٹ کیمرے کو نوچ ڈیزائن میں چھپایا گیا ہے۔البتہ آئی فون 14...
کیا قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایک بھی ورکنگ کلاس کانمائندہ موجود ہے ؟ تو اس کا جواب ہے جی ہرگز نہیں کیا اِن نمائندگان کو کوئی معاشی مسئلہ درپیش ہے ؟ سیدھا سا جواب ہے کہ اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا ۔ کیا انہیں موجود ملکی معیشت کو دیکھتے ہوئے اپنی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا مطالبہ کرنا چاہیے ؟ محب وطن انسان اِس کا سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ اِس وقت حکومت نہیں ریاست بچانے کے نعرے پر کام کرنے کا عندیہ دیا جا رہا ہے ۔پھرپاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی نے جب تنخواہ 10 لاکھ کرنے کا مطالبہ کیا تو دیکھتے ہی دیکھتے محمود و ایاز ایک ہی صف میں کھڑے...
جب مجھے صدر بائیڈن کی طرف سے سزا کی معافی کی پٹیشن نامنظور ہونے کی دل شکن خبر ملی تو میرا پہلا ردعمل یہ تھا کہ عافیہ کا ہاتھ پکڑ لوں، اسے مضبوطی سے اپنی آغوش میں جکڑ لوں اور بس وہیں بیٹھ کر اس کے درد کو اپنی روح میں جذب کرلوں۔ میری معصوم چھوٹی بہن کی تصویر، اس کی آنسوؤں سے بھری نم آنکھیں جب میں اسے ایک بار پھر الوداع کہہ رہی ہوں، اسے ایک بار پھر ناانصافی کا شکار ہونے کے لیے چھوڑ کر آنے سے، میری آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا رہا ہے جو کہ مجھے پریشان کر رہا ہے۔ میں بس اسے سینے سے لگا کر رونا چاہتی ہوں۔ میں دنیا سے چلا چلا...
امریکا کو پیرس معاہدے سے باہر نکالنے، فوسل فیول کی پیداوار بڑھانے والے اقدامات کی یلغار کرنے، سب سے پہلے امریکا کے مفاد کا راستہ اختیار کرنے اور سابق صدر بائیڈن کے متعدد احکامات ختم کرکے، وائٹ ہائوس میں صدر ٹرمپ نے پہلے ہی دن جو پھرتیاں دکھائیں اس کے بعد دنیا کو یقینا سستی اور سست الوجود لوگوں کی افادیت کا احساس ہو گیا ہوگا اور غالب کا وہ بے مثل شعر بھی یاد آگیا ہوگا۔ جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دنبیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے ہم صدرٹرمپ کی پھرتیوں پر لکھنا چاہ رہے تھے لیکن بات سستی کی آجائے تو پھر سستی کے سوا کچھ اور! ناممکن۔ غالب جسے تصور جاناں میں رات دن...
غریب اور متوسط طبقے کے مسائل پہلے ہی کیا کم تھے کہ رہی، سہی کسر ہمارے الجھے (Confused) تعلیمی نظام نے، بالخصوص والدین کو نفسیاتی اور ذہنی الجھنوں میں مبتلا کرکے پوری کردی، کیسے…؟ وہ ایسے کہ ’’بچوں کا داخلہ کہاں کروائیں، کہاں نہیں‘‘ آج کل کے پریشان ترین مسئلوں میں سے ایک ہے، کافی دوڑ دھوپ اور چھان پھٹک کے بعد حاصل ہونے والی ناکامی بالآخر، گھر سے قریب والے اسکول کے حق میں فیصلہ کروا ہی لیتی ہے۔ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی اسکولوں میں داخلوں کا آغاز بھی بس اب ہوا ہی چاہتا ہے۔ اب ہمارے یہاں کے اسکولوں کی درجہ بندی (Categories) سے تو آپ سب لوگ اچھی طرح واقف ہی ہیں، کچھ تو...
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اس وقت سیاست سے بالاتر ہوکر قومی مفاد کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، مفاد پرست ٹولہ ملک پر قابض ہے، سسٹم کو ہر طرف سے قبضہ مافیا نے جکڑا ہوا ہے، سیاستدان اس وقت مافیاز کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی بزرگ سیاسی رہنما جاوید ہاشمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، امیر جماعت نے مخدوم جاوید ہاشمی کی عیادت کی اور موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی جنوبی پنجاب صہیب عمار صدیقی، ڈائریکٹر آفاق شاہد وارثی اور راو اعجاز الحق سیکرٹری اطلاعات جماعت...
ملتان ٹیسٹ کے آخری روز پاکستانی بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان جومل واریکن کی گیند پر کلین بولڈ ہوتے ہوئے
ملتان ٹیسٹ کے آخری روز پاکستانی بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان جومل واریکن کی گیند پر کلین بولڈ ہوتے ہوئے
ملتان : دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اختتام پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو
ملتان : دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اختتام پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو
ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے چاول کی پیداوار اور برآمدات کے فروغ نے 2024-2025 کے لیے اہم چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا جاراہا ہے
ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے چاول کی پیداوار اور برآمدات کے فروغ نے 2024-2025 کے لیے اہم چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا جاراہا ہے