سپریم کورٹ آئینی بینچ کیلئے مزید دو ججز کی تقرری
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
فوٹو: فائل
سپریم کورٹ آئینی بینچ کےلیے مزید دو ججز کی تقرری کردی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ جسٹس عقیل عباسی کے نام کی منظوری 8 ووٹوں کی اکثریت نے دی، جبکہ جسٹس علی باقر نجفی کو 7 ووٹ ملے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر نے آئینی بینچز میں مزید ججز تعیناتی کی مخالفت کردی جبکہ بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر نے بھی آئینی بینچز میں مزید ججز تعینات کرنے کی مخالفت کی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مخالفت میں ووٹ دینے والوں نے موقف اپنایا کہ آئینی بینچز میں ججز نامزدگی کےلیے رولز بنائے جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سویلینز کا ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی سماعت کل تک ملتوی
اسلام آباد:سویلینز کا ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی۔
آئینی بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔
دورانِ سماعت وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے جواب الجواب میں دلائل دیے۔ خواجہ حارث کل بھی اپنا جواب الجواب جاری رکھیں گے۔
عدالت نے سماعت کل جمعرات کی صبح ساڑھے 9 بجے تک ملتوی کردی۔