Express News:
2025-04-19@06:45:45 GMT

سونے کی قیمت نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور آج اس کی قیمت نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کی تجارتی جنگ اور دنیا بھر کے سینٹرل بینکس کا اپنے زخائر بڑھانے کی غرض سے گولڈ کی وسیع پیمانے خریداری نے عالمی اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کو تاریخ کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

امریکا کی جانب سے چائنیز مصنوعات پر ٹیرف 245فیصد تک بڑھانے کے بعد امریکا چین تجارتی جنگ کا درجہ حرارت بڑھنے اور امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے سود کی شرح میں کمی نہ کرنے کے اعلان سے عالمی سطح پر مہنگائی کساد بازاری بڑھنے کے بڑھتے خدشات نے دنیا بھر میں غیر یقینی فضاء پیدا کردی ہے۔

اس تمام صورتحال میں بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 329ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار روپے کے اضافے سے 3لاکھ 50ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 715روپے کے اضافے سے 3لاکھ 68روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 59روپے کی کمی سے 3ہزار 401روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 51روپے کی کمی سے 2ہزار 915روپے کی سطح پر آگئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی نئی

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

لاہور(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے ۔

ایک تولہ سونا 2000 روپے مہنگا ہوکر پہلی بار 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ، جبکہ دس گرام سونا 1715 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 68 روپے کی بلند سطح قائم کردی ۔ اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی 59 روپے کمی سے 3401 روپے پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر مہنگا ہوکر 3401 ڈالر فی اونس کی بلند سطح قائم کردی ۔
مزیدپڑھیں:کولمبیا: زرد بخار پھیلنے پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، عوام سے ویکسین لگوانے کی اپیل

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں آسمان چھونے کے بعد آج معمولی کمی ریکارڈ
  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، آج پھر بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین شرح پر پہنچ گئی
  • سونے کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے کا بڑا اضافہ
  • سونا خریدنا خواب بن گیا؛ قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • سونا ایک بار پھر سب کی پہنچ سے باہر؟ تازہ قیمت جان کر ہوش اُڑ جائیں گے!
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 8600 کا بڑا اضافہ