جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ میں مزید دو ججز کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں مزید دو ججز کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی.ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا .جس میں آئینی بینچ کے لیے 2 مزید ججز کی نامزدگی پر غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن نے مزید دو ججز کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن کی منظوری کہ جسٹس ججز کی
پڑھیں:
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 2 ججز کا اضافہ، تعداد 15 ہوگئی
جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 2 ججز کے اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد آئینی بینچ میں ججز کی تعداد 15 ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اہمیت کے حامل 2 اہم کیسز آئینی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر
چیف جسٹس آف سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی کے ناموں پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عید کی چھٹیوں کے بعد سپریم کورٹ اور آئینی بینچ میں کن اہم مقدمات کی سماعت ہوگی؟
دو نئے ججز کی شمولیت کے بعد سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں ججز کی تعداد 15 ہوجائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئینی بینچ جسٹس عقیل عباسی جسٹس علی باقر نجفی جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ نئے ججز