پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پولیس کو چکمہ دے کر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے پاس پہنچ گئے۔

عمر ایوب کو داہگل ناکے سے پہلے گورکھپور ناکے پر دیگر رہنماؤں کے ساتھ روک دیا گیا تھا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب گورکھپور ناکے سے موٹر سائیکل پر اڈیالہ جیل روانہ ہوئے۔

عمر ایوب گورکھپور ناکے پر پولیس کو چکمہ دے کر داہگل ناکے کی طرف روانہ ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے جیل کی طرف جانے سے روکا گیا ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ میں اب راستہ بدل کر جیل کے دوسرے ناکے پر جانے کی کوشش کروں گا، ہم تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عمر ایوب

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتار: بیرسٹر سیف کی وزیر اعلیٰ پنجاب پر ایک بار پھر شدید تنقید

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت 26ویں آئینی ترمیم کی آڑ میں عدلیہ کی آزادی کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے سامنے جو کچھ ہو رہا ہے، وہ عدالتی احکامات کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ان کے مطابق مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب پولیس عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑا رہی ہے، جو ایک خطرناک روایت کی بنیاد رکھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کو 26ویں ترمیم کی زنجیروں کو توڑتے ہوئے آئین و قانون کی پامالی پر نوٹس لینا چاہیے۔ بانی چیئرمین کی بہنوں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک قابل مذمت ہے۔ ان کی گرفتاری اور ویرانے میں چھوڑ دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور عدالتی احکامات کی توہین کے مترادف ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین سے ان کی بہنوں کی ملاقات ان کا آئینی اور قانونی حق ہے، جسے طاقت کے زور پر سلب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اتنا ظلم کریں کہ کل کو اسے برداشت بھی کر سکیں۔ انہوں نے موجودہ حکومت کو ’حواس باختہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب بانی چیئرمین کی بہنوں سے بھی خوفزدہ ہو چکی ہے، جو اس کی کمزوری اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بیوروکریسی یاد رکھے، بانی پی ٹی آئی دوبارہ وزیراعظم بنیں گے، عمر ایوب
  • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتار: بیرسٹر سیف کی وزیر اعلیٰ پنجاب پر ایک بار پھر شدید تنقید
  • عمران خان کی زیر حراست تینوں بہنوں سمیت دیگر گرفتار رہنما رہا
  • اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت تمام افراد رہا
  • اڈیالہ جیل کے باہر بانی کی بہنوں اور دیگر کی گرفتاری اور رہائی
  • اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت تمام افراد رہا
  • اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا
  • اڈیالہ جیل کے باہر عمر ایوب، علیمہ خان سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا
  • بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں سمیت دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیاگیا