2025-01-22@04:48:27 GMT
تلاش کی گنتی: 308

«وفاقی اداروں»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔  نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پر امن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی، علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے، کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلاو گھیراو...
    فائل فوٹو۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کیساتھ ترسیل کا نظام بہتر بنا رہے ہیں، بجلی کی پیداوار کے نئے پلانٹ لگانے جا رہے ہیں۔ چوتھی انٹرنیشنل ہائیڈرو پاور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں میں عوام کے مفاد کو مقدم رکھا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سستی توانائی کا حصول ترجیح ہے، ہم نے 9 ماہ میں پاور سیکٹر میں ’اسٹیٹس کو‘ کو چیلنج کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے دس سال میں جو پاور پلانٹ آنے تھے وہ کیوں آنے چاہئیں، آج پاکستان میں کبھی بھی مقابلہ بازی میں بجلی نہیں خریدی گئی۔  آج تک ہم نے جو بجلی خریدی وہ کسی...
    فائل فوٹو۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تعلیم اور روزگار کے معاملے میں ابھی ہم بہت پیچھے ہیں، وفاقی حکومت کے اسکولوں میں تکنیکی تعلیم کا آغاز کرنا چاہیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ چاروں صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں شرکت کریں گے، تعلیمی کانفرنس میں وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اب خواتین کی تعلیم کا مقصد ایک بہتر گھر ایک بہتر نسل اور ایک بہتر مستقبل ہے، انٹرنیشنل کانفرنس برائے مسلم خواتین، چیلینجز اور مواقع کے نام سے یہ کانفرنس ہو گی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم افغان معاشرے کی روایات کی...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو ملکر کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے لائحہ عمل بنانا ہوگا، کسی کو بھی غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی،وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی اس دوران وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور امریکی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیٹلی بیکر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کیلئے امریکی سفیر کی خدمات کو سراہا اور ڈونلڈ بلوم کیلئے نیک خواہشات...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول تیار کر لیا۔آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ "جنگ " کے مطابق مراسلے میں تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2025ء کے آخر تک حتمی شکل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔قومی اقتصادی کونسل نے اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ سٹریٹیجی پیپر 18 اپریل 2025ء تک منظور کرانے کی اور بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 11 فروری سے 28 فروری کو منعقد کرنے کی...
    وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں، بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کا اثر عام آدمی تک پہنچ چکا ہے، بجلی صارفین کے لیے قیمتیں کم ہوئی ہیں، گیارہ سو ارب روپے کی بچت کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات میں اب حکومتی پاور پلانٹس کی باری ہے، تمام آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی ہو گی، نظر ثانی کے بعد عوام کو بہت اچھی بچت ہو گی، مزید پندرہ آئی پی پیز کے معاہدوں...
    وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کرسکتے ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیپٹو پاور پلانٹس پر بات چیت کر رہے ہیں۔اویس لغاری کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کا معاملہ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے۔ یہ بھی پڑھیے جماعت اسلامی کا بجلی کے بل کم نہ ہونے پر 17 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان حکومت نے بجلی کے بلوں پر جرمانے کی پالیسی تبدیل کردی وفاقی وزیر نے کہا...