وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا دورہ بیلاروس، منسٹریل سیشن میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
بیلاروس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بیلا روس کے دو روزہ دورے پر منکس پہنچے جہاں انہوں نے منسٹریل سیشن میں شرکت کی۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بیلاروس سے دو طرفہ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک پہلے سے موجود معاہدوں پر تیزی سے پیشرفت چاہتے ہیں تاکہ مختلف شعبوں میں عملی کام شروع ہو سکے۔
دورے کے پہلے روز وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بیلاروس کے وزیر توانائی ڈینس موروز اور وزیر مواصلات الیگزسی لیخنووچ سے ملاقاتیں کیں اور اجلاس بھی منعقد کئے جس میں دونوں اطراف سے اعلیٰ سطحی حکام نے شرکت کی۔ پاکستان سے مواصلات، انڈسٹری، خوراک اور داخلہ کے وفاقی سیکرٹری صاحبان بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ ہیں جبکہ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن اور کامرس بھی وفد میں شامل ہیں۔(جاری ہے)
یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف آئندہ ہفتے بیلاروس کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے مابین جوائنٹ منسٹریل کانفرنس کے آٹھویں سیشن کے انعقاد پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔ اسی طرح وزیر اعظم پاکستان کے بیلا روس کے دورے پر دوسرے بزنس فورم کا بھی انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بیلاروس کے وزراء صاحبان سے ملاقاتوں و اجلاسوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے مابین مواصلات کے شعبے میں نمایاں بہتری لا سکتے ہیں جس کے لئے دونوں ممالک میں تجارتی راہداری اہم کردار ادا کر سکتی ہے، پاکستان،چین، افغانستان یا ایران کے راستے وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی حاصل کر کے مشرقی یورپ کیلئے راستے کھولنا چاہتا ہے۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سٹریٹجک اعتبار سے بھی شاہراہوں کے یہ منصوبے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا جدت کی طرف جا رہی ہے اور مستقبل تجارت اور بزنس کے فروغ سے منسلک ہے جس کے لئے ذرائع آمدورفت کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔ بیلاروس کے توانائی اور ٹرانسپورٹ کے وزراء نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے دورے کا خیر مقدم کیا اور انہیں اپنے ملک کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان گزشتہ روز بیلا روس پہنچے جہاں وہ" سٹیٹ گیسٹ" ہوں گے اور انہیں اس سرکاری دورے میں مختلف نئے ایم او یوز پر بھی دستخط کرنے کا موقع ملے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان بیلاروس کے
پڑھیں:
بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025)وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی،وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پرگفتگو کی گئی جب کہ اس دوران وفاقی حکومت کے بلوچستان کےلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے ۔
حکومت کی اولین کوشش ہے کہ بلوچستان کے تمام مسائل کو فوری حل کیا جائے ۔ بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔دریں اثناءوزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے بھی ملاقات کی۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میںملک میں سیکیورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں سکیورٹی کیلئے اقدامات کی پیشرفت اور افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا ہے کہ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو عید الفطر کے موقع پر انہیںمبارکباد پیش کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بالخصوص عید الفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات کے دوران متعلقہ وزارت کے امور پر گفتگو کی گئی ۔وزیراعظم نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو افغان باشندوں کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی دیں۔