2025-02-24@22:44:28 GMT
تلاش کی گنتی: 638

«ساحلی علاقوں کو»:

(نئی خبر)
      پشاور:صوبائی مشیراطلاعات  بیرسٹرسیف کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وفد افغانستان روانہ کیا جائیگا،  خیبر پختونخوا (  کے پی کے)  حکومت افغانستان سے مذاکرات کیلئے ٹی او آرز وفاقی حکومت کو منظوری کیلئے بھیجے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے صوبائی مشیراطلاعات نے کہا کہ وفد میں قبائلی عمائدین، مذہبی اور سیاسی رہنما شامل ہوں گے، وفد بھیجنے کا مقصد خیبر پختونخوا میں امن وامان قائم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  افغانستان کی صورتحال کا اثر خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے،مذاکرات دونوں اطراف کے قبائلی اقوام کے درمیان ہونگے، خوارج سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔ بیرسٹرسیف کاکہنا تھا کہ  افغانستان کے ساتھ 2 ہزار 650 کلومیٹر طویل سرحد ہے، سرحد کے دونوں جانب...
    مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بحراللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ 1994ء سے بے نظیر بھٹو حکومت نے اپنے منظور نظر افراد کے آئی پی پیز کے ساتھ مہنگی بجلی خریدنے کے شرمناک معاہدوں کا سلسلہ شروع کیا اور بعد میں آنے والی زرداری، نواز شریف اور عمران خان کی حکومتوں نے بھی اس ظالمانہ معاہدوں کے سلسلہ کو جاری رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان انجیبئر حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر ملک بھر کی طرح پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں بھی بجلی کے بھاری بلز اور آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے اور شرمناک معاہدے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں صوبائی ہیڈکوارٹر پشاور میں...
    احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ عوام الناس کو مہنگی بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ حکومت اور آئی پی پی کے ظالمانہ معائدوں کا سارا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کی کام پر آج بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کوئٹہ کے پریس کلب کے باہر جماعت اسلامی کے مظاہرے کے موقع پر وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کوئٹہ کے ضلعی امیر عبدالنعیم رند و دیگر رہنماؤں نے مظاہرے سے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ عوام الناس کو مہنگی...
    اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش کے سبب عدلیہ میں ایک اور بحران جنم لینے لگا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے مخالفت میں صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر ججز نے مشترکہ طور پر ایک خط لکھا ہے جو کہ  صدر پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کیا گیا ہے۔ خط میں ججز نے کہا ہے کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے نا چیف جسٹس بنایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں...
    ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے ڈیڈ لائن دیدی۔  رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے آج رات 12 بجے تک آجائیں، وزیراعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے، ملک کی بہتری کیلئے بات کرنے کیلئے تیار ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا بیٹھیں بات کریں، 2018 کے بعد ہمیں گلہ تھا رزلٹ الٹ دیا گیا انہوں نے حکومت بنائی، پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے۔  لاہور...
    خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا براہ راست اثر خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے۔ بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قبائلی اضلاع میں امن و امان کا مسئلہ درپیش ہے، جسے حل کرنا خیبر پختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو سفارتی تعلقات اور قانونی پیچیدگیوں کا بخوبی ادراک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او آرز تیار کرکے وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے بھیجے گی۔ واضح رہے کہ یرسٹر محمد علی سیف نے اپنی ایک بیان میں کہا تھا کہ کرم میں امن...
    ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی ائر لائن کے طیارے کو دبئی سے ماسکو جاتے ہوئے جنوبی روس میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔ طیارے کا تعلق روسی ائر لائن پوبیڈا سے تھا۔بوئنگ 737 کو بحر کیسپین پر پرواز کے دوران سامان والے حصے میں آگ لگنے کی وجہ سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ہنگامی لینڈنگ آستراخان شہر کے ہوائی اڈے پر کرے گا۔ ائرپور ٹ پر لینڈنگ کے بعد فوری طور پر طیارے میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا۔ ائرلائن کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان مکمل محفوظ ہیں اور کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
     اس موقع پر مولانا مرید حسین نقوی، مولانا سید محمد نقوی، مولانا سید علی نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل زاہد علی اخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطہری، رفعت عباس زیدی بھی موجود تھے۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ بزرگ عالم دین آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر مولانا مرید حسین نقوی، مولانا سید محمد نقوی، مولانا سید علی نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل زاہد علی اخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطہری، رفعت عباس زیدی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال بالخصوص پاراچنار، گلگت...
    کراچی: وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سائنسی تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئی صوبائی حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں میں اسٹیم (STEAM) ایجوکیشن کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج نارتھ ناظم آباد میں واقع پرائیوٹ اسکول میں اسٹیم (STEAM) کی نمائش کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کر کے اپنے خطاب میں کیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اسٹیم ایگزیبیشن میں کراچی کے 100 سے زائد نجی اسکولز کے طلباء نے 400 سے زائد آرٹ اینڈ سائنسی کے ماڈلز نمائش کے لیے پیش کیے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے بچوں کی طرف سے...
    زیادہ تر اپوزیشن جماعتوں نے بل کی کئی تجاویز پر اعتراضات درج کرائے ہیں لیکن کمیٹی کی رپورٹ کو اکثریت کی بنیاد پر منظور کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی بل 2024 پر پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی (جے پی سی ) کے چیئرپرسن جگدمبیکا پال نے بجٹ اجلاس سے عین قبل آج کمیٹی کی رپورٹ کا مسودہ پارلیمنٹ کے اسپیکر اوم برلا کو پیش کیا۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب کے ساتھ کل سے بجٹ اجلاس شروع ہوگا اور دو مرحلوں میں 4 اپریل تک جاری رہے گا۔ وقف ایکٹ میں ترمیم سے متعلق بل کو نظرثانی کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پارلیمانی رکن جگدمبیکا...
    خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں قیام امن کے لیے افغان قبائل سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے، اور اس کے لیے وفاقی حکومت کی منظوری سے وفد افغانستان بھیجا جائےگا۔ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا براہِ راست اثر خیبر پختونخوا خصوصاً قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک افغان تعلقات میں کشیدگی کی وجہ کیا؟ اندر کی خبر جانیے نصرت جاوید سے انہوں نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ 2 ہزار 650 کلومیٹر طویل سرحد ہے، جس کے دونوں جانب پختون قبائل آباد ہیں۔ قبائلی اضلاع میں امن و امان کا مسئلہ درپیش ہے، جسے حل کرنا خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کو سفارتی تعلقات...
    — فائل فوٹو  خیبر پختون خوا میں آئی جی کی تعیناتی کے معاملے پر صوبائی و وفاقی دونوں حکومتیں ایک پیج پر آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی ذوالفقارحمید کی تقرری پر کے پی اور وفاقی حکومت دونوں کی مرضی شامل ہے۔ذوالفقارحمید کا نام کے پی حکومت کے تجویز کردہ ناموں میں تیسرے نمبر پر تھا، وفاقی حکومت ذوالفقار حمید کو تعینات کرنے کی زیادہ خواہش مند تھی۔ آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا معاملہ حل ہوگیا علی ناصر رضوی کی آئی جی اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاوپر چاہتے تھے کہ کے پی کا ہی کوئی سینئر افسر آئی جی پولیس...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو صحت کارڈ سکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس میں منشیات کے تدارک کے لیے اقدامات اور کاروائیوں کو مزید تیز کرنے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو کیس تیار کرکے صوبائی کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔کابینہ کی منظوری کے بعد منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے مراکز بحالی کو بھی صحت کارڈ کے پینل میں شامل کیا جاسکے گا۔ وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی...
    علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ میرا سوال ہے کہ پاراچنار معاہدے کے اٹھائیس دن بعد بھی راستہ نا کھلنا سوالیہ نشان ہے، معاہدے پر عمل درآمد ہونا چاہئے تھا، وزیر اعلی بتائیں کہ معاہدے پر عملدرآمد میں کیا مشکلات ہیں اور اس میں کون رکاوٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور کی زیر صدارت کرم کی کشیدہ صورتحال پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان بھر کی اہم مذہبی جماعتوں اور ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ مشاورتی اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی...
    دمشق (نیوزڈیسک) نئی شامی قیادت نے ملکی آئین منسوخ اور پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئےباغی گروپ حیات تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی ( احمد حسین الشرع) کو ملک کا عبوری صدر مقرر کردیا۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق احمد الشرع کو عبوری حکومت میں عارضی قانون ساز کونسل بنانے کا بھی اختیار دیا گیا ہے جو نئے آئین کی منظوری تک اپنا کام کرے گی۔ شام کی عبوری حکومت کے ملٹری آپریشن کے ترجمان حسن عبدالغنی نے کہا کہ 2012 کا آئین اور ایمرجنسی پروسیجر کے تحت اپنائے گئے قوانین بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔حسن عبدالغنی نے کہا کہ تمام مسلح دھڑے تحلیل ہو گئے ہیں، وہ اب ریاستی اداروں میں...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاکھوں وفاقی ملازمین کو مستعفی ہونے پر 8 ماہ کی تنخواہ کی پیشکش کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی سرکاری ملازمین کو موصول ہونے والے والی ای میل میں انہیں نوکری چھوڑے کے بدلےگھر بیٹھے 8 ماہ کی تنخواہ دینےکی آفر کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ای میل میں کہا گیا کہ رضاکارانہ استعفےکے بدلے 8 ماہ کی تنخواہ کی آفر 6 فروری تک ہے، جو ملازمین یہ آفر لینا چاہتے ہیں وہ اس ای میل کے جواب میں استعفیٰ (Resign) لکھ کر بھیج دیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا اندازہ ہے کہ 10 فیصد...
    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے بدھ کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آئی پی پیز کے نظر ثانی شدہ معاہدوں سے ہونے والے 1100ارب روپے کا فائدہ عوام تک منتقل او ر بجلی کی قیمتیں کم نہ کرنے کے خلاف امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر کل بروز جمعہ 31جنوری کو حکومتاور آئی پی پیز مافیا کے خلاف ملک گیر احتجاجی دھرنوں کے سلسلے میں کراچی میں بھی 13مقامات پر دھرنے ہوں گے ،عوام دھرنوں میں بھر پور شرکت کریں،ہمارامطالبہ ہے آئی پی پیز مافیا سے بچت کا فائدہ عوام کو...
    سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اپوزیشن رہنماؤں سے پارلیمنٹ ہاؤس ملاقات ہوئی ہے، جس میں اسپیکر نے اپوزیشن اراکین سے سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کی اپیل کردی۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبکی سردار ایاز صادق سے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی، اراکین کی اسپیکر کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ پارلیمنٹ کے کیفے ٹریا میں ایاز صادق سے ملاقات کرنے والوں میں تحریک انصاف کے جنید اکبر، عاطف خان اور ارباب شیر علی شامل تھے جبکہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ اور جے یو آئی (ف) کے نور عالم بھی موجود تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن اراکین سے سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کی اپیل ہے کہ ہر معاملے...
    میں جیل جاکر نماز کا پابند ہوا، علی امین گنڈاپور - فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےانکشاف کیا ہے کہ میں جیل جاکر نماز کا پابند ہوا، میں نے بانی کو بتایا تھا کہ جیل جانے سے میری اصلاح ہوئی۔صوبے کی جیلوں کی ڈیجیٹلائزیشن کیے جانے کے پروگرام کے افتتاح پر خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کی 39 جیلوں میں قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی کی جارہی ہے، تمام جیلوں کو ایک ڈیٹا بیس پر کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نئے سسٹم سے قیدیوں کے مقدمات اور ملاقات میں آسانی ہوگی، قیدیوں کے رشتے داروں پر بھی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔ بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور میں ملاقات کی...
    انٹر بورڈ کے نتائج کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر کمیٹی نے طلباء کے اعتراضات کو تھرڈ پارٹی طریقہ کار کے تحت چیک کروانے کا فیصلہ کیا۔ انٹر بورڈ، نتائج پر طلبہ کے تحفظات، انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کراچی چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سید... اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی کاپیوں کی اسسمنٹ اور ٹیبولیشن میکنزم کی انکوائری رپورٹ 12 فروری تک پیش کرے گی۔اعلامیہ کے مطابق فیکٹ چیک کمیٹی اسسمنٹ اور مارک شیٹ کے نتائج میں فرق کا بھی جائزہ لے گی۔
    اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے انکشاف کیا ہے کہ پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے ہر سرکاری ملازم کو 6 ہزار روپے کی مفت بجلی دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس اسکیم کو ختم کرنے کے لیے قانونی مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ قانونی کیسز کی وجہ سے پاور ڈویژن اور بجلی کمپنیوں کو مفت بجلی کی فراہمی بند نہیں کی جا سکتی، تاہم حکومت نے اٹارنی جنرل آفس سے رابطہ کیا ہے تاکہ ان کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جا سکے اور یہ سہولت ختم کی جا سکے۔ انہوں نے تجویز دی کہ...
    کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہےکہ آئی پی پیز کے نظر ثانی شدہ معاہدوں سے ہونے والے 1100ارب روپے کا فائدہ عوام تک منتقل او ر بجلی کی قیمتیں کم نہ کرنے کے خلاف امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جمعہ 31جنوری کو حکومت اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف ملک گیر احتجاجی دھرنوں کے سلسلے میں کراچی میں بھی 13مقامات پر دھرنے ہوں گے۔ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ عوام دھرنوں میں بھر پور شرکت کریں،ہمارامطالبہ ہے آئی پی پیز مافیا سے بچت کا فائدہ عوام کو دیا جائے، بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے، کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک مافیا سے...
    پارلیمنٹ ہائوس میں حکومت اور اپوزیشن کا غیر رسمی اجلاس،سپیکرقومی اسمبلی نے مذاکرات کے سوال پر کیا جواب دیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور سے اختلاف رائے ہوتا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں، صوبے میں نیا وزیراعلی نہیں آرہا ہے۔ پارلیمنٹ ہا ئو س میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پی ٹی آئی رہنماں سے ملاقات ہوئی۔ہا ئوس کے کیفیٹریا میں ایاز صادق سے ملاقات کرنے والوں میں تحریک انصاف کے جنید اکبر، عاطف خان اور ارباب شیر علی شامل تھے جب کہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ...
    لندن: یورپی ممالک میں ملک برطانیہ کے اندر پرائیویٹ کمپنیوں میں ملازمین کے ہفتے میںکام کے ایام آرام کے دنوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔بین الا قوامی ویب ڈیسک کے مطابق مقامی میڈیا نے ملک برطانیہ میں ذہنی و جسمانی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے 200 برٹش کمپنیاں مستقل طور پر اپنے ملازمین کو ایک ہفتے میں 4 دن کام اور 3 دن چھٹی دینے پرآمادہ ہو گئیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی 2 سو کمپنیوں نے اپنے ملازمین کے لیے تنخواہ میں بغیر کٹوتی کے مستقل طور پر 4 دن ورکنگ ڈیز اور3 دن کی چھٹی کے لیے دستخط کر چکی ہیں۔ اس اقدام کی وجہ یہ ہے کہ ذہنی امراض میں متواتر اضافہ ہے،...
    حکومت پاکستان نے اسکول ایجوکیشن کے محکموں میں متعدد تدریسی ملازمتوں کا اعلان کردیا۔ حکومت نے ایلیمنٹری اسکول ٹیچر (بی پی ایس 14)  کے عہدے کے لیے درخواستیں طلب کرتے ہوئے اخبارات میں اشتہار جاری کیا ہے۔ کل اسامیوں کی تعداد 257 ہے جن میں 212 مرد اور 45 خواتین شامل ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں: کوشش ہے نوجوان ملازمت ڈھونڈنے کے بجائے ملازمتیں دینے کی جانب جائیں، وزیراعظم کا ڈی ایٹ سمٹ سے خطاب اشتہار میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے تعلیمی اداروں (چھاؤنیوں/گیریژنز) میں مستقل اسامیوں کے لیے مطلوبہ تعلیمی قابلیت، کوٹے اور عمر کے معیار پر پورا اترتے والے پاکستانی شہریوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکیں گی...
    راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق  بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کو ہدایت کی کہ صوبے میں کرپشن اوربیڈگورننس سے متعلق شکایات کا خاتمہ کریں۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان  نے وزیراعلیٰ کے پی سے کہا کہ انہوں نے پارٹی کی صدارت کا عہدہ اس لیے واپس لیا تاکہ ان پر کام کا بوجھ کم ہو سکے اور وہ بہتر حکومتی نظام پر توجہ مرکوز کر سکیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے علی امین سے کہا کہ صوبے میں بیڈگورننس...
    شکارپور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہدائے نماز جمعہ نے اللہ کے گھر مسجد میں حالت نماز میں اپنے خون کا نذرانہ دیکر مولا علی علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر عمل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء محفل بشریت کی شمع ہیں۔ جو خود جل کر محفل بشریٰ کو منور کرتے ہیں۔ شہداء ہمارے محسن ہیں، زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد کرتی ہیں۔ ہم شہداء کے مشن اور مقصد کو زندہ رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک وزیر آباد، بھرکن عبدو کا دورے کے موقع پر مختلف وفود سے ملاقات کرتے...
    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں بھرپور اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی پارٹنر اداروں کے تعاون سے انسداد پولیو مہم کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں مس ہیروکو، مس افکی بوٹسمین، کارلس عباس گیہا اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں ایم این اے فیصل امین گنڈاپور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ کی قیادت میں وفد نے ملاقت کی ۔ وزیراعلی ہاوس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد کے دیگر اراکین میں ہیروکو، افکی بوٹسمین، کارلس عباس گیہا اور دیگر شامل تھے۔ ایم این اے فیصل امین گنڈاپور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی اور صوبائی حکومت کے دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کی صوبے میں مختلف شعبوں میں عوامی فلاح وبہبود کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ان شعبوں میں صحت خصوصا پولیو وائرس کا خاتمہ، زچہ و بچہ کی صحت...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں مس ہیروکو، مس افکی بوٹسمین، کارلس عباس گیہا اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں ایم این اے فیصل امین گنڈاپور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی اور صوبائی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کی جانب سے خیبر پختونخوا میں جاری مختلف عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صحت کے شعبے خصوصاً پولیو وائرس کے خاتمے، زچہ و بچہ کی صحت، اور نوزائیدہ بچوں کی اموات کی...
    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار علی حیدر نے اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کی ہے۔ علی حیدر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی نجی زندگی اور میوزک کیریئر کے بارے میں گفتگو کی۔ شو کے دوران میزبان تابش ہاشمی نے ان سے سوال پوچھا کہ آپ کو ماضی میں کوئی 1 مہینے کی پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، اس کی وجہ کیا تھی؟ View this post on Instagram A post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai) گلوکار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں، جنید جمشید اور سجاد...
    ملی یکجہتی سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں کونسل کے صوبائی ذمے دارارن کا اجلاس ہورہا ہے
    حکومت پی ٹی آئی مذاکراتی ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے اور مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کے آفس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، حکومتی کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی ک مذاکراتی سیشن میں شرکت نہ کرنے کے جواب کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو پی ٹی آئی سے رابطے پر آگاہ کیا۔اس دوران حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے، اسپیکر سردار ایاز صادق بھی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے لیکن پی ٹی آئی کا کوئی...
    اسلام آباد( خبرایجنسیاں) حکومتی مذاکرات کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عملی طور پر مذاکرات ختم کردیے، حکومتی کمیٹی 31 جنوری تک موجود رہے گی، اس دوران پی ٹی آئی نے دوبارہ اسپیکر سے رابطہ کیا تو ہماری کمیٹی ان کے ساتھ بیٹھ جائے گی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے جواب کی تفصیلات جاری نہیں کریں گے، کیونکہ کمیٹی کا کمیٹی سے معاملہ تھا، اگروہ آتے تو ہم اپنا جواب ان کے سامنے رکھتے، تحریک انصاف نے 28 تاریخ سے 5 دن پہلے 23 جنوری کو فیصلہ کرلیا اور یکطرفہ طور پر اس کا اعلان بھی کردیا، اصل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جنوری 2025ء) گوگل نے منگل کے روز اعلان کیا کہ جیسے ہی یہ تبدیلی امریکی جغرافیائی ناموں کے نظام میں سرکاری طور پر اپڈیٹ ہو جائے گی، گوگل میپس پر امریکہ کے صارفین کے لیے گلف آف میکسیکو کو گلف آف امریکہ کے طور پر دکھایا جائے گا۔ گوگل میپس کی مالک اور آپریٹر کمپنی گوگل کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا گیا یے، '' گوگل کی یہ ایک دیرینہ روایت ہے کہ سرکاری حکومتی ذرائع میں نام کی تبدیلی ہونے پر وہ اپنے ہاں اپڈیٹ کرتی ہے۔‘‘ گوگل کے مطابق یہ تبدیلی صرف امریکہ کے صارفین کو نظر آئے گی اور میکسیکو میں اسے...
    کراچی: ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس صوبائی صدر اسد اللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 31جنوری کو صوبے بھر میں ائمہ وخطباٗ اجتماعات جمعہ میں حماس کے مجاہدین اور فلسطینیوں کی فتح، مسئلہ کشمیر اور پاراچنار کے حالات کے حوالے سے تقاریر کریں گے اوربڑی مساجد کے باہر ملی یکجہتی کونسل کے تحت اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج اوراہل غزہ سے اظہار یکجہتی بھی کیا جائے گا۔اجلاس میں شریک تمام جماعتوں نے جماعت اسلامی کے تحت 5فروری کو ہونے والی ”کشمیر ریلی“ میں بھر پورشرکت کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت کراچی تا کشمور ”یوم یکجہتی کشمیر“ منایا جائے...
    کراچی:سندھ میں2025 تک پولیو وائرس کے خاتمے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے تاکہ بچوں کو اس معذوری کا سبب بننے والی بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے لیے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ قومی حفاظتی ٹیکہ مہم کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ یہ مہم 3 سے 9 فروری 2025 تک منعقد کی جائے گی۔ اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی اور دیگر سرکاری افسران کے علاوہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن...
    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو جنوری کی تنخواہیں اور پنشن ایڈوانس میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم اور 2 فروری کو عام تعطیلات کے پیش نظر تمام سرکاری ملازمین کو 31 جنوری تک تنخواہیں اور پنشن ادا کر دی جائیں گی۔ سرکاری ملازمین نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے
    فائل فوٹو۔ پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے علیحدہ ہونے کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پس پردہ اعلیٰ سطح ملاقات میں بیرسٹر گوہر خان شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کو دوسری ملاقات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ ملاقات 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے فوری بعد ہوئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پس پردہ مذاکرات پر بانی پی ٹی آئی کا رویہ بہت محتاط ہوگیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو بیرسٹر گوہر نے پس پردہ بات چیت پر محتاط رویےکی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق بانی نے کل ملاقات میں علی امین گنڈاپور سے کے پی میں کرپشن پر تحفظات کا اظہار...
    حکومت سے مذاکرات کیوں ختم کیے؟ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی محتاط ہو گئے :ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے علیحدہ ہونے کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پس پردہ اعلی سطح ملاقات میں بیرسٹر گوہر خان شامل تھے جنہوں نے بانی پی ٹی آئی کو دوسری ملاقات پربریفنگ بھی دی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات 190 ملین پا ئو نڈ کیس کے فیصلے کے فوری بعد ہوئی اور پس پردہ مذاکرات پر بانی پی ٹی آئی کا رویہ بہت محتاط ہوگیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو بیرسٹرگوہر نے...
    پی ٹی آئی کے سنیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جب حکومت جوڈیشل کمیشن کا اعلان کردے گی تو ہم  اس کے ساتھ مذاکرات کے لیے بیٹھ جائیں گے۔ سینیٹرعلی ظفر کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کو فلور آف دا ہاؤس میں بولنا چاہیے جہاں وہ اپنی ، تجاویز دے سکتے ہیں، آج بدقسمتی سے سینیٹ اجلاس میں قائد حزب اختلاف کو ہی بولنے نہیں دیا گیا ، لیڈر آف دی اپوزیشن اور لیڈر آف دا ہاؤس کسی بھی وقت اٹھ کر بول سکتے ہیں، اس ہاؤس میں اپوزیشن کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ جب ملک سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا...
    وزیر پلاننگ گلگت بلتستان نے کہا کہ ہم فارورڈ میں ہیں نہ ہی بیک پر ہیں، ہم آزاد لوگ ہیں ہمیں کسی پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر پلاننگ گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان مقپون نے کہا ہے کہ ہم فارورڈ میں ہیں نہ ہی بیک پر ہیں، ہم آزاد لوگ ہیں ہمیں کسی پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ہمیں ووٹ عوام نے دینے ہیں، پی ٹی آئی نے  نہیں دینے ہیں، یہ بات ذہن میں رکھنا ہوگی۔ اگر ہم نے ڈیلیور کیا ہے تو ہمیں ووٹ ملیں گے ورنہ ہمیں پی ٹی آئی نے ووٹ نہیں دینے۔ کسی پارٹی میں نہ ہونے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایک انٹرویو میں صوبائی...
    وفاقی حکومت نے اشتہار کے ذریعے محکمہ تعلیم  کے لیے سینکڑوں نئی آسامیوں کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کنٹونمنٹ اور گیریزنز میں واقع اسکولوں کے لیے ایلیمنٹری سکول ٹیچرز بی پی ایس۔14 میں 257 نئی آسامیوں کا اعلان کردیا ہے۔ ان آسامیوں میں سے 212 مردوں کے لیے جبکہ 45 خواتین کے لیے مختص ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:اسٹریٹ اسکول کا بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنے کا کارگر انداز وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق ان آسامیوں کے لیے ایچ ای سی سے رجسٹرڈ یونیورسٹیوں سے بی ایس کی ڈگری لینے والے امیدوار اہل ہوسکتے ہیں۔ امیدواروں کی عمر 18 سے 30 سال ہونی چاہیے۔ امیدوار آسامیوں کے لیے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے نگراں دورحکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا بل  منظور کرلیا۔ منظور کردہ  بل کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کے درمیان کی گئی بھرتیوں پر ہوگا، تاہم  سن اور اقلیتی کوٹہ کےساتھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونی والی بھرتیوں کو استثنی حاصل ہوگا۔  بل میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو نکالنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کے سربراہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ہوں گے۔ بل میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ادارے نگران دور کی بھرتیوں کے حوالے سے 30 دن میں رپورٹ مرتب کریں گے۔  صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ نگراں دور میں دس ہزار...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی نے نگراں دور حکومت میں بھرتی ہونے والے ہزاروں سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے بل منظور کر لیا۔وزیر قانون افتاب عالم آفریدی نے بل اسمبلی میں پیش کیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔بل میں کہا گیا ہے کہ سابق نگراں دور حکومت میں غیرقانونی طور پر بھرتی کیے گئے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا جائےگا، اس ضمن میں متعلقہ ادارے جلد نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ بل کے مطابق کوئی قانونی پیچیدگی آڑے آئی تو کمیٹی میں اس کا جائزہ لیا جائے گا اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔آفتاب عالم کا کہنا تھاکہ بار بار میٹنگز کے باوجود نگراں دورمیں بھرتی ملازمین کی کل تعداد نہیں...
    اسلام آباد( نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے، اس حوالے سے باضابطہ آگاہ بھی کردیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اینکر ایسوسیشن کا وفد ہمارے پاس آیا، ہم ان کے آنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مشاورتی اجلاس میں 20 سے زاید سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے شرکت کی، یہ حکومت جب سے آئی ہے جلد بازی میں قانون پاس کرا رہے ہیں ، اس بل (پیکا ایکٹ) کے تحت جس کو بھی چاہے فیک نیوز کی آڑ میں کسی کو بھی اٹھا لینا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔چیئرمین...
    پشاور (صباح نیوز+ اے پی پی) خیبرپختونخوا اسمبلی میں نگراں دور حکومت میں بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برخاست کرنے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا جبکہ اسمبلی نے صوبے بھر میں زرعی انکم ٹیکس عاید کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے خیبرپختونخوا زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کو برخاست کرنے کے بل کے متن میں بتایا گیا ہے کہ نگراں حکومت کے دوران غیرقانونی طورپربھرتیاں کی گئیں، متعلقہ ادارے اس ضمن اعلامیہ جاری کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے تحت غیرقانونی بھرتی ہونے والے ملازمین کو ہٹایاجائے گا، کوئی قانونی پیچیدگی آڑے آئی تو کمیٹی میں ان کا جائزہ لیا جائے گا۔علاوہ ازیں خیبرپختونخوا زرعی انکم ٹیکس...
    اسلام ٹائمز: ہمارا مقصد یہ یاد دلانا تھا کہ یاد رکھئے! جعلی کرنسی وہی ہوتی ہے، جو حقیقی کرنسی کے ساتھ بہت زیادہ مشابہت رکھتی ہے۔ جعلی کرنسی جتنی زیادہ حقیقی کرنسی کے مشابہ بنائی جائے گی، اُسی قدر لوگ اُس سے زیادہ دھوکہ کھائیں گے۔ لہذا دھوکہ نہ کھائیے اور آزادانہ طور پر تاریخ اسلام کو مسلمات اور عقل و منطق کی کسوٹی پر پرکھئے۔ تاریخِ علم نیز عقل و منطق کے مطابق کوئی بھی بات اس لئے درست نہیں ہوتی کہ فلاں شخص نے کہی یا اپنی کتاب میں لکھی ہے بلکہ اُس کا حقیقت ہونا ٹھوس شواہد سے ثابت کرنا پڑتا ہے۔ تحریر: نذر حافی سب سے پہلے آج کرنسی کی بات کرتے ہیں۔ جعلی کرنسی...
     اسلام آباد(آئی این پی )  ریلوے حکام نے قومی اسمبلی کی  ذیلی قائمہ کمیٹی  انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی کے خدشات اتنے ہیں کہ رات کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹرین نہیں چلا سکتے، بلوچستان کے لیے ریلوے کو بہت زیادہ انوسٹمنٹ درکار ہے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ کوئٹہ کے ٹریک پر فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ چاہیے، روس سے پاکستان ریلوے کی کوئٹہ ٹریک پر بات چیت ہوئی ہے، روس کا کوئٹہ ریلوے ٹریک سے ماسکو تک ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے، پاکستان اور روس اس معاملہ پر بات کر رہے ہیں۔   رمیش لال کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی سب قائمہ کمیٹی کا اجلاس  منعقد ہوا، جس میں ممبر کمیٹی احمد سلیم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ...
    فوٹو: فائل کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت 28 جنوری کو ہونے والے ضمنی عملی امتحان کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ امتحان کے ملتوی ہونے سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ضمنی عملی امتحان 31 جنوری 2025 کو لیا جائے گا۔
    ---فائل فوٹو  سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران صحافیوں کی جانب سے پیکا قانون کے خلاف پریس گیلری میں احتجاج کیا گیا۔احتجاج سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے تحت کیا گیا۔احتجاج کے دوران صحافیوں نے پریس گیلری میں پیکا قانون کے خلاف نعرے لگائے۔واضح رہے کہ صحافیوں کی جانب سے پیکا قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر نے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صحافی احتجاج کر رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت ان سے ملاقات کریں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ترمیمی بل کی منظوری دیدیسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عوام پاکستان...
    کیلیفورنیا:دنیا کے امیر ترین شخصیات میں شامل مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی طلاق کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا ہے۔ بل گیٹس نے ایک بیان میں کہا کہ طلاق ان کے لیے اور میلنڈا دونوں کے لیے ایک مشکل اور تکلیف دہ تجربہ تھا۔ "طلاق میری زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا ہے,” بل گیٹس نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہمیں امید تھی کہ ہماری شادی میرے والدین کی طرح کامیاب ہو گی، جو 45 سال تک ساتھ رہے۔” بل گیٹس نے یہ بھی کہا کہ "جب میلنڈا سے ملاقات ہوئی، تو میں کامیاب تھا، لیکن جب ہم ایک ساتھ تھے تو میری کامیابی میں اور بھی اضافہ ہوا۔” میلنڈا گیٹس...
    نائب امیرِ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی بدترین شرائط نے قومی معیشت کو مفلوج کردیا۔ نائب امیرِ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ  نے اپنے بیان میں  کہا کہ ملی یکجتی کونسل کا وفد آج وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے ملاقات کرے گا، قائدین وزیرِ اعلیٰ کے پی کی مجلس مشاورت میں امن کا لائحہ عمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے، پاکستان، ایران اور افغانستان کے مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں۔ نائب امیرِ جماعت اسلامی  کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ایک بار پھر امریکا، بھارت اور اسرائیل کے اثرات بدقسمتی ہو گی ۔
    لاہور( نمائندہ جسارت) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہورہاہے-صوبہ بھر میں 9ہزار سے زیادہ افراد کو ساڑھے 8ارب روپے سے زیادہ بلاسود قرض جاری ہو چکے ہیں -چند ماہ کی مختصر مدت میں ساڑھے 8ارب روپے کے مائیکروفنانس قرض کا منفردریکارڈ قائم کر دیا گیاہے-مختصر ترین مدت میں اپنی چھت، اپنا گھر کے پورٹل پر 4لاکھ سے زائد درخواستیں مع ڈاکومنٹ موصول ہونے کا ریکارڈ بن گیا -اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے فیز ون میں 5ہزار لون جاری ہوچکاہے-اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5ہزار سے زائد گھر تیزی سے تکمیل کے حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں -فیز ٹو میں ملنے والے 3ہزارلوگوں کو لون ملے گئے اور...
     پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ ایک بیان میںعاطف خان کا کہنا تھا کہ صوبائی صدارت کیلئے رائے مانگی گئی تومیں نے جنید اکبر کا نام تجویز کیا،پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تبدیلی اب جنید اکبر کی صوابدید ہے،الزامات درست ہو ں تو کرپٹ وزراء کو فارغ کریں گے۔  دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت کے عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو تین ماہ سے وکلاء علی امین کے خلاف شکایات کر رہے تھے، اس...
    کراچی: سندھ حکومت نے  28 جنوری کو تعلیمی اداروں میں شب معراج کے موقع پر تعلطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن  میں کہا گیا ہے کہ شب معراج کے موقع پر صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔ خیال رہےکہ ابھی تک جامعہ کراچی سمیت دیگر جامعات نے 28 جنوری کی چھٹی کا اعلان نہیں کیا ہے، جس کی وجہ سے طلبہ وطالبات کافی پریشان ہیں۔
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیک) تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے وکلا نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں تیار کرلیں۔ ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے، اپیل کے متن میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔اس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے، اس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کرنے کی استدعا کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی...
    جماعت اسلامی نے بجلی بلوں اور آئی پی پیز کے معاملے پر 29 جنوری کو ملک گیر احتجاج کی کال دیدی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی پی پیز کے معاملے پر 29 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم اراکین اسمبلیوں کی تنخواہوں میں اضافہ بھی مسترد کرتے ہیں، ایسی صورت حال ہے جہاں غربت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن حکومت نہیں سوچ رہی ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے متنازع پیکا ایکٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ ضرور چاہتے ہیں کہ میڈیا کا کوڈ آف کنڈکٹ بنے جس کی سب پابندی کریں، سب مل کر مذہب اور ملک کے خلاف...
    صدر کلاڈیا شین بام نے بدھ کے روز کہا تھا کہ اس طرح کے اقدام کے لیے پناہ گزینوں کو قبول کرنے والے ملک کو راضی ہونا پڑے گا، اور میکسیکو نے ایسا نہیں کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے ہمسایہ ملک میکسیکو کی حکومت نے تارکین وطن کو لے کر آنے والے امریکی فوجی طیارے کو اپنی سرزمین پر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق میکسیکو نے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے تارکین وطن کو ملک بدری کے بعد میکسیکو لانے والے امریکی فوجی طیارے کو اترنے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ امریکی حکومت میکسیکو میں سی 17 ٹرانسپورٹ طیارے کی لینڈنگ کے منصوبے پر آگے بڑھنے میں...
    شاہد سپرا: لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) کا رینجرز کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف بھرپور آپریشن جاری،  7 روز کے دوران لیسکو نے شہر بھر میں ایک ارب 50 کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی ہے۔ لیسکو کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق، آپریشن میں گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ علاوہ ازیں، شہر کے مضافاتی علاقوں میں واقع ٹیوب ویلز میں بھی بجلی چوری کی بڑی مقدار پکڑی گئی۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز لیسکو کے چیف شاہد حیدر نے بتایا کہ رینجرز کی معاونت کے بغیر بااثر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرنا...
    لاہور: ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے صدر محمد جاوید قصوری اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کر رہے ہیں لاہور (نمائندہ جسارت) ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا نئے تنظیمی سیشن کا اہم اجلاس صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی اور امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کی زیر صدارت دفتر مجلسِ وحدت المسلمین ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے صدر محمد جاوید قصوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں 13 دینی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی ہے، ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں مولانا جاوید قصوری، علامہ احمد اقبال رضوی، مولانا شبیر قادری، مولانا مختار سواتی، حسن رضا کاظمی، میاں عبدالحمید، فاروق چوہان، پروفیسر ادریس یزدانی،...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ نے شب معراج کے موقع پر28 جنوری کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق 28 جنوری کو شب معراجکے موقع پر صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے زیر انتظام تمام تعلیمی ادارے 28 جنوری کو بند رہیں گے۔
    پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر ضم شدہ اضلاع کے فنڈز سے متعلق وفاقی حکومت کی کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل کیا گیا اور آئینی طور پر ضم اضلاع کے تمام انتظامی اختیارات خیبرپختونخوا حکومت کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ انہوں نے خط میں وفاقی حکومت کی جانب سے ضم شدہ اضلاع کے فنڈز پر کمیٹی کا قیام آئین اور صوبائی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔ علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو خط میں مزید لکھا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر اس متنازع...
    جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب مولانا شبیر احمد قادری کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے تمام اداروں میں اردو کو سرکاری زبان کے طور پر نافذ کیا جائے جبکہ اسرائیل کی پاکستان میں مصنوعات کا حکومتی سطح پر بائیکاٹ کیا جائے اور فلسطین کی عوام کی بحالی کیلئے پوری مسلم اُمہ ان کی تعمیر نوء میں اپنا کردار ادا کرے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو لاہور، ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹریٹ میں اجلاس لاہور، ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹریٹ میں اجلاس لاہور، ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹریٹ میں اجلاس لاہور، ملی یکجہتی کونسل...
    صوبائی امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان میں اس بنیادی ضرورت کو اہمیت دیتے ہوئے میٹرک تک مفت تعلیم حکومت کی ذمہ داری میں شامل کیا گیا ہے، صوبائی حکومت اپنی اس آئینی ذمہ داری سے جان خلاصی کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کی ترقی کیلئے تعلیم کا فروع اولین ضرورت ہے اور یہی وجہ ہے کہ آئین پاکستان میں اس بنیادی ضرورت کو اہمیت دیتے ہوئے میٹرک تک مفت تعلیم حکومت کی ذمہ داری میں شامل کیا گیا ہے، صوبائی حکومت اپنی اس آئینی ذمہ داری سے جان خلاصی کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے اور اخراجات پورے نہ ہونے...
    فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق تشکیل دی گئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے۔وزیراعلیٰ کے پی نے صوبے کے ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق تشکیل دی گئی وفاقی حکومت کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا جبکہ انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔  وفاق ضم اضلاع کے پورے پیسے نہیں دے رہا، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ضم اضلاع کےپورے پیسے ادا نہیں کر رہی ہے۔ اس خط میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہوا، آئین کے مطابق ضم...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا صدر نامزد کردیا گیا ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پر بطور وزیراعلیٰ بہت سے ذمہ داریاں ہیں اور کے پی میں امن امان کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے۔ علی امین گنڈاپور کو کے پی کی وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ ان کی اپنی خواہش...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا صدر نامزد کردیا گیا ہے۔سلمان اکرم راجا کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جنید اکبر کی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات میں ایم این اے عاطف خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر، ایم پی اے پنجاب میاں فرحت عباس بھی شریک تھے۔ پی ٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شعبے میں خواتین کو آگے لانے کی ضرورت ہے، تعلیم صرف ایک حق نہیں بلکہ ترقی کی بنیاد اور مساوات کا پُل ہے، معیاری تعلیم میں اقوام کی تشکیل کی طاقت موجود ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ہفتہ کو یہاں یونیورسٹی آف لندن کے المنائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے مل کر بہت خوشی ہوئی،یہ سُن کر بھی خوشی ہوئی کہ یونیورسٹی آف لندن سے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علموں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے جس کا خیرمقدم...
      نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ملی یکجتی کونسل کا مرکزی وفد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سے ملاقات کرے گا۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ ہی ختم کرے گی اور عدلیہ کی آزادی بحال ہو گی۔ سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل سول حکومت کی ناکامی ہے: لیاقت بلوچنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائیل سول حکومت کی ناکامی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ  مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق صوبوں کے اعتراض دور کرے۔لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا کہ مزدور دشمن اقدامات...
    رجب طیب اردوان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وزارتی وفد بھی اسلام آباد پہنچے گا۔ اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اگلے اجلاس میں دفاع اور سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے سمیت دونوں ممالک کے درمیان تجارت، اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کی ساتویں اسٹریٹجک تعاون کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) اگلے ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ رجب طیب اردوان کا دورہ 12 اور 13 فروری کو متوقع ہے۔ اسٹریٹجک تعاون کونسل کا بنیادی مقصد...
    کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے 28 جنوری کو تعلیمی اداروں میں تعلطیل کا اعلان کردیا۔محکمہ تعلیم کے مطابق شب معراج کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں 28 جنوری کو تعطیل ہوگی۔
    کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں پاک کورنگی نے ایور گرین کرکٹ کلب کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایور گرین کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں پر 128 رنز بنائے۔ شہزر علی نے 37 اور بچہ خان نے 26 رنز بنائے۔ محمد زوہیب نے جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے 10 ر نز دیکر 4 ، اسامہ بشارت نے 29 رنز دیکر 3 جبکہ وسیم احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پاک کورنگی نے 3...
    اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ کے سوا کوئی ختم نہیں کرسکتا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں کوئی جج عہدے پر آئے تو دوسرے ججز کو آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں، مشکلات نہیں، 26 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ نہیں اب یہ روایت بن چکی ہے، 26 ویں ترمیم کے رول بیک کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے، کوئی اور ادارہ آئین کو رول بیک کرے گا تو اسے نہ ہم مانیں گے نہ کوئی اور تسلیم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کئی حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیاز سے نواز رہے ہیں
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت) صدرمملکت آصف علی زرداری نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔وفاقی وزارت قانون نے سلامی نظریاتی کونسل میں 4 اراکین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا شفیق پسروری کو 3سال کے لیے دوسری مرتبہ اسلامی نظریاتی کونسل میںبطوررکن تعیناتی کی منظوری دے دی۔صدر مملکت کی جانب سے صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سید سعید الحسن اورسید عتیق الرحمن بخاری کو بھی اسلامی نظریاتی کونسل میں بطور اراکین تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔وفاقی وزارت قانون سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چاروں اراکین کو تین سال کے لیے تعینات کردیا گیا ہے۔
    محکمہ تعلیم سندھ نے 28 جنوری کو تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے شب معراج کے سلسلے میں صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں منگل کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں منگل 28 جنوری کو تعطیل ہوگی۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدگی نہیں دکھائی دی، آج جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کر دیں کل مذاکرات شروع ہو جائیں گے، حکومت نے جان بوجھ کر مذاکراتی عمل کا ماحول خراب کیا۔ جمعہ کو ایک ٹی وی انٹرویو میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ مذاکرات کا آغاز پی ٹی آئی نے شروع کیا تھا لیکن پی ٹی آئی کے ورکرز کو فوجی عدالتوں سے سزائیں سنائی گئیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا سنائی گئی، پی ٹی آئی کی قیادت کو عمران خان کے ساتھ ملنے کی اجازت نہ دے کر...
    ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے،دونوں ممالک کا اعلی سطح اسٹریٹجک کونسل کا اجلاس شیڈول WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترکیے کیصدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ اعلی سطح کا وفد بھی آئے گا۔ ترک صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے اسٹریٹجک کونسل کا اجلاس ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پاکستان اور ترکیے کے دوران اعلی سطح کے اسٹریٹجک...
    اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے رکن نشی کانت دوبے نے کہا کہ وقف بل کا مقصد مسلمانوں کی بہتری کیلئے ہے اور اسکے ذریعے وقف کے اداروں میں شفافیت لانا مقصود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی بل پر قائم شدہ پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی (جے پی سی) کے اجلاس کے دوران ٹی ایم سی کے رکن کلیان بنرجی اور بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کے درمیان لفظی جنگ ہوئی، جس کے بعد کمیٹی کے 10 اپوزیشن ارکان کو ایک دن کے لئے معطل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ہنگامہ اس وقت ہوا جب کلیان بنرجی نے اجلاس کو اتنی جلدی بلانے پر سوال اٹھایا، جس پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاور ڈویژن حکومت کے زیر ملکیت پاور سیکٹر اداروں کے ملازمین کو مفت بجلی دینے کے حق میں ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ طبی دیکھ بھال اور رہائش کی سہولیات کے علاوہ یہ بھی ان کی ملازمت کی شرائط و ضوابط کا حصہ ہے۔ سرکاری اور کارپوریٹ سیکٹر کے 2 لاکھ ملازمین کو سالانہ 44 کروڑ 15 لاکھ یونٹ بجلی بغیر کسی لاگت کے فراہم کی جاتی ہے۔ اس میں سے 30 کروڑ 82 لاکھ یونٹس موجودہ ملازمین کے لیے مختص کیے گئے ہیں جب کہ ریٹائرڈ ملازمین کو 13 کروڑ 32 لاکھ یونٹس ملتے ہیں۔ مستفید ہونے والوں میں سے تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے ایک لاکھ 49 ہزار ملازمین اپنے سروس پیکج کے حصے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان کی وجہ بتادی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل بانی پی ٹی آئی سےاڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، ملاقات میںانہوں نے کہا حکومت کے پاس نہ اختیار ہے نہ مذاکرات کامیابی میں انکی مرضی، حکومت کی نیت ٹھیک نہیں اس لئے میں مذاکرات کو ختم کرتا ہوں۔ علی ظفر نے بتایا کہ انہوں نے ہدایت کی آگے جا کر سول ڈس اوبیڈیئنس کی تحریک شروع ہو گی اور کہا تمام ہاؤسز میں بھی احتجاج کریں،اپوزیشن کا کام ہے جہاں انسانی حقوق کی...
    عصری علوم کے حاملین کو ملازمتیں نہ دے سکنے والے علماء کو روزگار کا جھانسہ دے رہے ہیں:مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان )جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عصری علوم کے حاملین کو ملازمتیں نہ دے سکنے والے علمائے دین کو قومی دھارے میں لانے کے نام پر انہیں روزگار کا جھانسہ دے رہے ہیں،یہی حربہ ہندوستان پر قابض انگریزوں نے استعمال کیا تھا جس کی مخالفت و مقابلہ علما نے ہی کیا تھا،انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان اسلاف کی امانت ہے راہ حق پر گامزن اس جماعت سے وابستہ رہیں،وہ اجتہادی غلطی بھی کرے تو نقصان کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جنوری 2025ء) پیرس کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز ایک پاکستانی شخص کو سن 2020 میں شارلی ایبدو کے سابق دفاتر کے باہر چاقو سے حملہ کرنے کے جرم میں 30 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے 29 سالہ ظہیر محمود کو ستمبر 2020 ء میں مذہبی انتہا پسندی کے تحت حملے میں قتل اور دہشت گردی کی کوشش کا مجرم پا یا، جس میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ پیغمبر اسلام کے خاکے دکھانے والے فرانسیسی ٹیچر کا قتل: مقدمہ شروع ظہیر محمود کا خیال تھا کہ وہ پیرس میں طنزیہ میگزین شارلی ایبدو کے ملازمین پر حملہ کر رہے ہیں اور انہیں اس بات کا ادراک ہی...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے زیر صدارت یہ مذاکراتی کمیٹی کا چوتھا اجلاس ہوگا جو 28 جنوری کو دن 11:45 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 5 میں ہوگا اور یہ ان کیمرا اجلاس ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات ختم کیوں کیے؟ آپشنز کیا ہیں؟ واضح رہے کہ بدھ کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی چوتھی نشست سے قبل...
    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج کے سبب ایوان کا ماحول شدید ہلچل کا شکار رہا، صدر مملکت نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے ایجنڈے میں آٹھ بل شامل کیے ہیں، تاہم ان کا پارٹی اجلاس میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہونے کے بعد صرف 18 منٹ تک جاری رہا،  اپوزیشن لیڈر نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی درخواست کی، لیکن اسپیکر نے انہیں بات کرنے کی اجازت نہ دی۔  اس پر اپوزیشن...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ہدایت پر آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا۔ تاہم اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج کے باعث ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔ چند بلوں کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 12 فروری تک ملتوی کردیا گیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر نے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی درخواست کی تاہم اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو بولنے کی اجازت نہیں دی۔ اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج شروع کر دیا اور پیکا ایکٹ نامنظور اور صحافیوں پہ ظلم کے نعرے لگانا شروع کر دیے...
    پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آج کی قانون سازی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایجنڈے میں 8 بل رکھے ہیں اب 2021 والا بل تو نہیں ہوسکتا، حکومت جوڈیشل کمیشن کا اعلان کرے تو ہم دوبارہ غور کرلیتے ہیں۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے اعلان کے لیے 7 روز بھی بہت تھے، بانی پی ٹی آئی عمران خان...
    سکھر (نمائندہ جسارت) ضلع کونسل ایمپلائز لیبر یونین (سی بی اے) سندھ کے زیر اہتمام ملازمین کے جائز حقوق کے لیے ضلع کونسل دفتر کے باہر ملازمین کی بڑی تعداد نے زیر قیادت عبدالمجید جسکانی، سینئر نائب صدر محمد عبداللہ چانڈیو،نائب صدر صداقت زنگیجو، جنرل سیکرٹری طارق حسین سولنگی، مشاہد حسین پلھ، جمیل احمد دایو، آصف علی چھجن، مظفر حسین جونیجو، ولی محمد زنگیجو، محمد ہاشم جونیجو و دیگر نے احتجاج کیا اور دھرنا دے کر نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جائز مطالبات کے حل کے لیے بار بار افسران و انتظامیہ کو کہنے کے بعد مطالبات تسلیم نہیں ہو رہے جبکہ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ نے بھی احکامات جاری...
    امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد حنیف شیخ نائب قیم ضلع حافظ سفیان ناصر بھی موجود ہیں
    اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹرارباب غلام رحیم کو پانی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ دے رہا ہے
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) ملک بھر کے عوام مہنگی بجلی اور اس کے بلوں میں بھاری ٹیکسز سے پریشان ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو اربوں روپے کی مفت بجلی دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے د وران وقفہ سوالات میں وزارت توانائی نے پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو سالانہ اربوں روپے کی مفت بجلیدیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ دستاویز کے مطابق پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے 2 لاکھ ملازمین کو 44 کروڑ 15 لاکھ یونٹ سالانہ مفت بجلی دی گئی۔ اسی طرح حاضر سروس ملازمین کو سالانہ 30 کروڑ 82 لاکھ یونٹ بجلی مفت دی گئی جبکہ ریٹائر ملازمین کو 13 کروڑ 32 لاکھ یونٹ...