قومی سلامتی کمیٹی پر بریفنگ کیلئے قومی اسمبلی ہال کو چیمبر بنانے کی قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
قومی سلامتی کمیٹی پر بریفنگ کیلئے قومی اسمبلی ہال کو چیمبر بنانے کی قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)قومی سلامتی کمیٹی پر بریفنگ کے لیے قومی اسمبلی ہال کو چیمبر بنانے کی قرارداد منظورکر لی گئی، طارق فضل چوہدری نے قرارداد پیش کی۔
اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔ ایوان نے اسمبلی ہال کل قومی سلامتی اجلاس کیلئے استعمال کرنے کی تحریک منظورکر لی۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترسیلات زر 13.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قومی سلامتی قومی اسمبلی اسمبلی ہال
پڑھیں:
قومی سلامتی کا اجلاس کی مناسبت سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ہائی الرٹ
اسلام آباد:ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس اور اس کے احاطے میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ حکومتی اور عسکری قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے۔
اس اہم اجلاس میں عسکری قیادت ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔
اجلاس کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر اور اطراف میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق، اجلاس ان کیمرہ ہوگا اور میڈیا کو پارلیمنٹ کی عمارت تک رسائی نہیں ہوگی اور میڈیا کے لیے جاری کیے گئے کارڈ کل کیلئے غیر موثر ہونگے۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران قومی اسمبلی ہال کے اندر موبائل فون لے جانے کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔