اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے بند کمرے میں ہونے والے  اجلاس آرمی چیف نے شرکا کو 50منٹ بریفنگ دی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی ملٹری آپریشنز نے کمیٹی شرکا کو بریفنگ دی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 50منٹ اور ڈی جی ملٹری آپریشنز نے 30منٹ بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے ملکی داخلی و خارجی سکیورٹی سے متعلق صورتحال پر بریفنگ دی،شرکا کو سکرین اور سلائیڈرز کی مدد سے اہم شواہد کیساتھ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

کل آپ نے کہا تھا کہ سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں جائیں گے، صحافی کے سوال پر بیرسٹر گوہر کا جواب آ گیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بریفنگ دی ا رمی چیف شرکا کو

پڑھیں:

اسپیکر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلالیا

فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔

اجلاس منگل کو سہ پہر ڈیڑھ بجے ان کیمرہ منعقد ہوگا، جس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔

اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی کیخلاف قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس؛ آرمی چیف کی  پچاس منٹ کی تفصیلی بریفنگ
  • دہشتگردی کیخلاف قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس؛ آرمی چیف کی تفصیلی بریفنگ
  • قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس، شرکا پہنچنا شروع ہوگئے
  • قومی سلامتی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا؛ عسکری قیادت بریفنگ دے گی
  • قومی سلامتی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا گیا
  • قومی سلامتی صورتحال پر  پارلیمانی کمیٹی   کا اجلاس کل ہوگا؛ عسکری قیادت بریفنگ دے گی
  • قومی سلامتی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا؛ عسکری قیادت بریفنگ دے گی
  • اسپیکر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلالیا
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب