2025-04-15@08:12:58 GMT
تلاش کی گنتی: 3350

«حج زیارات میں»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ساری دنیا اور پاکستان کو پتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی بنیاد پر قید کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جب کہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے، اسلام آباد کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ حکمران ٹولہ جس دن یہ فیصلہ کر لے گا کہ ہم نے یہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان رہا ہو جائیں گے۔ ہم نے آنے والی نسلوں کیلئے ایک...
    کوئٹہ(نیوزڈیسک)بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل کر دی گئی۔ کوئٹہ میں5روز سے معطل موبائل انٹرنیٹ سروس گزشتہ روز بحال ہونے کے بعد آج ایک بار پھر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر معطل کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کیا گیا 5 روز معطل رہنے کے بعد گزشتہ روز انٹرنیٹ سروس بحال کیا گیا تھا۔ صوبائی درلحکومت میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محسن نقوی نے چیئرمین شپ سے استعفیٰ نہیں دیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ
    ---فائل فوٹو  سندھ کے کئی مقامات ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور ملحقہ اضلاع میں آج موسم گرم رہنے کے ساتھ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور میں دن کا زیادہ سے زیادہ  درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر اور دیگر اضلاع میں بھی دن کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر عائد کیے گئے حالیہ ٹیرف کے اثرات دیگر ایشیائی اور خلیجی ممالک کی اسٹاک مارکیٹ کی طرح پاکستان میں بھی دکھائی دینے لگے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز کے پہلے ہی روز ابتدا سے شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 6250 سے زائد پوانٹس کی کمی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس 6287 کی کمی کے ساتھ 112504 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جس کے بعد کاروبار کو روک دیا گیا۔خیال رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف کے باعث امریکی اسٹاک ایکسچینج میں صرف 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر ڈوب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن میں 9 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔(جاری ہے) پیر کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے سرغنہ کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے...
    شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے 100 سے زائد مقامات باقی ہونے کا انکشاف، سابق صدر بشار الاسد کے دور کی یہ کیمیکل سائٹس شام کی عبوری حکومت کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔ بین الاقوامی معائنہ کاروں کو خدشہ ہے کہ سیرین، کلورین اور مسٹرڈ گیس جیسے مہلک ہتھیار غیر محفوظ ہیں اور اِن کی تعداد ماضی کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ انکشاف کیمیائی ہتھیاروں کی نگرانی کے عالمی ادارے نے کیا ہے، جو اب شام میں داخل ہو کر ان ہتھیاروں کی موجودگی کا جائزہ لینا چاہتا ہے۔ یہ تمام مقامات ممکنہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیق، تیاری اور ذخیرہ اندوزی کے مراکز تھے۔ ماہرین کو یہ بھی تشویش ہے...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ٹریڈنگ کا آغاز یوں تو مثبت ہوا تاہم تھوڑی دیر میں ہی بینچ مارک100  انڈیکس 3,377.57 پوائنٹس یعنی 2.84 فیصد کمی ساتھ صبح 10  بجے تک 115,414.09 پر ٹریڈ کررہا تھا۔ مارکیٹ 117,601.62 کی اونچائی پر کھلی لیکن تیزی سے کم ہو کر 115,397.00 کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، ابتدائی اوقات میں تجارتی حجم 63.14 ملین شیئرز رہا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف اسٹاک مارکیٹ لے بیٹھا، کملا ہیرس کی پیشگوئی سچ ثابت شدید گراوٹ کے باوجود، کے ایس ای 100 انڈیکس نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 65.78 فیصد اضافہ کیا ہے، تاہم، سال بہ تاریخ تبدیلی 0.25 کی معتدل سطح پر رہتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ سیشن...
    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔بورڈ اعلامیے کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 75ہزار طلبا و طالبات امتحانات دیں گے جس کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کردیے گئے ہیں جب کہ مراکز کی لسٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پرجاری کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب چیئرمین بورڈ کا کہنا ہےکہ طلبا و طالبات کوکمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈجاری کیےگئے ہیں ۔بورڈ اعلامیے کے مطابق امتحانی مراکز میں موبائل فون یا کسی قسم کی ڈیوائس لے جانےپر سخت پابندی ہوگی۔
    صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ بہتر یہ ہوگا کہ ایران سے براہ راست بات چیت ہو، کیونکہ یہ تیز تر عمل ہے اور آپکو دوسرے فریق کو سمجھنے کا زیادہ بہتر موقع ملتا ہے بہ نسبت اس بات کے کہ آپ کسی مصالحت کار کے ذریعے بات کریں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران مصالحت کاروں کو استعمال کرنا چاہتا تھا مگر شاید اب ایسا نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی براہِ راست مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک سینیئر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے جوہری معاہدے پر براہ راست مذاکرات کی...
    فائل فوٹو پنجاب کے علاقے گجرات میں مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار شادی شدہ خاتون کی شکایت پر گجرات کے تھانا بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان میں حسن مجتبیٰ، سفیر حسین، کلیم عباس، مشاہد رضا اور آفاق حیدر شامل ہیں۔22 سالہ خاتون نے لاہور میں جیو نیوز کے دفتر پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی تھی۔خاتون نے یہ الزام بھی لگایا کہ ملزمان 18ہزار روپے اور موبائل فون بھی لے گئے جبکہ پولیس نے شکایت پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے اُلٹا اس کا مذاق اُڑایا۔
    اسلام آباد+ لاہور (خبر نگار خصوصی+  نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں اہم ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ایک ہفتے میں وزیر داخلہ نے تیسری بار وزیراعظم سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دریائے سندھ سے نکالی جانے والی نہروں پر عوامی ردعمل پر بھی بات چیت ہوئی۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو افغانیوں کی اپنے ملک واپسی کے لئے جاری آپریشن کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور وزیراعظم کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر بھی مبارکباد دی جبکہ امن و امان سمیت سیاسی صورتحال پر بریف کیا۔ بلوچستان اور کے پی کے میں امن و امان کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی...
    کراچی + اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے نجی ہسپتال میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو نے ڈاکٹرز سے اپنے والد کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ ڈاکٹر عاصم نے آصفہ بھٹو کو مختلف رپورٹس سے آگاہ کیا اور بتایا کہ صدر مملکت کی صحت میں مزید بہتری آئی۔ ایک دو روز میں ہسپتال سے گھر شفٹ ہو جائیں گے۔ رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے کہا ہے وہ جلد گھر شفٹ ہوں گے اور جلد اپنے فرائض منصبی سنبھال لیں گے۔ صدر زرداری سے فون پر بات ہوئی وہ روبصحت ہیں۔ وہ اچھے موڈ میں تھے۔ صدر...
    سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس خود نہیں بلا رہی ہے۔صوبائی حکومت کی ترجمان نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کئی بار مطالبہ کرچکے ہیں کہ اجلاس بلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک سال ہوگیا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا، آئین کے مطابق ہر 3 ماہ میں سی سی آئی کا اجلاس بلانا ضروری ہے۔سمعتا افضال نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا بہترین فورم سی سی آئی ہے، جس کا اجلاس نہ بلاکر صوبوں کو ان کے آئینی حق سے...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دے دیا۔لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا کہ بیرسٹر سیف آپ نے کونسی رمضان سہولت بازاروں کی رپورٹ پڑھ لی ہے؟انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران پیکیج اور سہولت بازاروں کے ذریعے ریلیف دیا گیا۔ بیرسٹر سیف کی پنجاب حکومت کی رمضان کارکردگی پر تنقیدوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے پنجاب حکومت کی رمضان کارکردگی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب کے رمضان سہولت بازاروں سے عوام کو ایک ارب 31 کروڑ کی بچت ہوئی۔اُن کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے دوران سہولت...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کروا لیتی تو مخصوص نشستوں کا مسئلہ ہی نہ ہوتا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں 8 اپریل بروز منگل کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت ہوگی۔ کیس کی سماعت کے لیے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف، بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ اس کے علاوہ اکبر ایس بابر سمیت تمام درخواست گزاروں کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کا معاملہ...
    ایران نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو بے معنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو بے معنی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ کا یہ بیان امریکی صدر کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کو ترجیح دیں گے۔ٹرمپ نے گزشتہ ماہ تہران سے واشنگٹن کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن سفارت کاری کی ناکامی کی...
    اختر مینگل کو پیغام دے دیا کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )سربراہ بی این پی اختر مینگل کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ آج صبح اختر مینگل کو ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے گرفتاری سے انکار کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کو پیغام دے دیا ہے کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ لک پاس پر دھرنا دسویں روز بھی جاری ہے۔ سربراہ بی این پی اختر مینگل نے کہا ہے کہ اسپیکر...
    سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں امن و امان سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر بھی مبارکباد دی۔  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان دریائے سندھ سے نکالی جانے والی نہروں پر عوامی ردعمل پر بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو افغانیوں کی اپنے ملک واپسی کے لئے جاری آپریشن بارے بھی آگاہ کیا ۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا وزیر داخلہ نے ملاقات میں امن و امان سمیت سیاسی...
    محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر دن کے گرم اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ شہریوں کو پانی، لیموں پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کرنے، ہلکے اور سوتی کپڑے پہننے، اور سر کو ڈھانپ کر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمے کے مطابق، شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی، جس سے گرمی کی شدت...
    لاہور: حافظ نعیم الرحمان نے آج سے جماعت اسلامی کی تمام معمول کی سرگرمیاں موخر کرنے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی آج سے اپنی تمام معمول کی سرگرمیاں موخر کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ 11 اپریل کو ملک بھر میں غزہ کی حمایت میں احتجاج کریں گے، 13 اپریل کو کراچی میں فلسطین مارچ ہوگا، 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان سے پارلیمنٹرین کا وفد ترکیہ، ایران، ملائیشیا سعودی عرب، مصر سمیت مسلم ممالک سے بات کرے کہ اسرائیلی گھیراؤ کو توڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں فلسطین کے...
    بیجنگ :چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر ریسرچ اکیڈمی کے ذریعے ترجمہ کردہ کتاب “چینی  طرز کی جدیدیت پر شی جن پھنگ  کے بیانات کے اقتباسات ” کا ہسپانوی ورژن حال ہی میں سنٹرل کمپائلیشن اینڈ ٹرانسلیشن پریس نے شائع کیا ہے، جو اندورن اور بیرون ملک دستیاب ہے۔ کتاب “چینی طرز کی جدیدیت پر شی جن پھنگ کے بیانات کے اقتباسات ” میں چینی صدر شی جن پھنگ کے چینی طرز کی جدیدیت کے موضوع پر کیے گئے اہم بیانات شامل ہیں۔ اس کتاب کا ہسپانوی ورژن اور اس سے قبل شائع ہونے والے انگریزی، فرانسیسی، روسی، عربی اور جاپانی ورژنز بین الاقوامی قارئین کے لیے چینی خصوصیات کے حامل جدیدیت کے نظریاتی...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میرا مشن تھیٹر سے فحاشی اور بیہودگی کا خاتمہ کرنا ہے۔ ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تھیٹرز کا ماحول ایسا ہونا چاہیے جہاں فیملیز ڈرامے دیکھنے آئیں۔ تھیٹر مالکان اور فنکاروں کو سدھرنے کے لیے ایک سال تک وقت دیا تھا اور تمام تھیٹر مالکان اور فنکاروں نے تھیٹر کو فیملی تھیٹر بنانے کی گارنٹی دی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود جن لوگوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں کرتیں اور نہ ہی کسی سے بلیک میل ہوں گی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2025ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جب ملک سنبھالا تو بہت سے چیلنجز درپیش تھے، مشکل وقت میں وزیراعظم نے سیاست نہیں ریاست کا نعرہ لگایا، ہم نے ریاستی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے سیاسی نقصان کو بالائے طاق رکھا، وزیراعظم نے بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کر دکھایا، عوام کو ریلیف کے لئے نعروں کی بجائے عملی اقدامات کر رہے ہیں، ٹیم ورک کی بدولت کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے۔ این اے 127 لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کے درمیان موجود ہوں، عوام ہی ہماری طاقت ہیں، عوامی حمایت سے ہی ہم...
    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ رکھ کر درآمدی بل میں اضافہ روکنے کا منصوبہ بنالیا، جس کے تحت پیٹرولیم لیوی کی شرح بلند رکھ کر طلب بڑھنے کا راستہ روکا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات اور پیٹرولیم لیوی کا فارمولا تیار کرنےکاپلان بنالیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پرتیل کی قیمتیں بڑھنے سے درآمدی بل میں اضافہ ہوتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی راشننگ کرکے درآمدی بل کوقابو میں رکھا جاسکتا ہے، زیادہ قیمتوں کےذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی طلب کوبڑھنےسے روکا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق تیل کی زیادہ قیمتوں کے دوران پیٹرولیم لیوی کم کرنےسےکھپت میں اضافہ ہوگا، حکومت کا پلان...
    امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ امریکی تجارتی نمائندے سے ملاقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ تجارتی معاملات مذاکرت کے ذریعے حل ہوں۔ یہ بھی پڑھیں:یورپی یونین بلبلا اٹھی، کیا ٹرمپ ٹیرف امریکا کے گلے پڑجائیگا؟ پاکستانی سفیر نے امریکا میں پاکستانی میڈیا کے نمائندے سے گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر چاہتے ہیں کہ امریکا میں زیادہ سے زیادہ نوکریاں پیدا کی جائیں۔ امریکا میں پیداواری صنعت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے، لہٰذا اس سلسلے میں ٹیرف لاگو کیا گیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان سمیت سب ممالک امید رکھتے ہیں کہ امریکا سے گفت و شنید کے ساتھ...
    نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کو گزشتہ ایک سال کے دوران پے در پے طیارہ حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن میں جدید لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹرز تباہ ہوئے، اور کئی پائلٹ زخمی یا ہلاک ہو چکے ہیں۔  ماہرین کے مطابق یہ صورتحال بھارتی فضائیہ کی ناقص تربیت، غیر پیشہ ورانہ رویوں اور تکنیکی خرابیوں کا نتیجہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق فروری 2024 سے اپریل 2025 تک بھارتی فضائیہ کے درجن سے زائد طیارے مختلف حادثات کا شکار ہوئے جن میں ہاک ایم کے-132، لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ، اپاچی ہیلی کاپٹر، سخوئی، مگ 21، مگ 29، اے ایل ایچ ہیلی کاپٹر، میراج 2000، جگوار اور اے این 32 شامل ہیں۔ ہر حادثے کے بعد تکنیکی خرابی کو ذمہ دار قرار...
    کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ حکومت کی جانب سے وفد سردار اختر مینگل سے تین مرتبہ مذاکرات کے لیے لکپاس گیا تھا جس میں بی این پی کی جانب سے گرفتار شدگان خواتین کی رہائی کا مطالبہ رکھا گیا۔ بی این پی کا دھرنا گزشتہ دس روز سے کوئٹہ سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر لکپاس میں جاری تھا تاہم بی این پی کی جانب سے آج صبح 9 بجے لکپاس سے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر رات گئے سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری...
    سمندری(نیوزڈیسک) پنجاب میں ہونے والے مختلف ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق پہلا حادثہ موٹر وے ایم تھری سمندری پر پیش آیا جہاں موٹر وے پیدل کراس کرتے میاں بیوی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاوید موقعہ پر اور بشریٰ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی، میاں بیوی چک نمبر440گ ب کے رہائشی تھے دونوں موٹر وے کراس کر کے ڈیرہ پر جا رہے تھے، نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب فیروز والا میں فیض پور انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار کی ٹرالی کو ٹکر سے دو افراد جاں بحق...
    پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے عمران خان سے متعلق قرآن پر حلف کے ساتھ بیان دے دیا۔ اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میرے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے منسوب غلط خبریں چلائی گئیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے وقت بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔ اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کہا کہ آپ کی جیب میں کھوٹے سکے ہیں، میں نے کہا کہ اب مانسہرہ میں میرے ایک لاکھ ووٹ نہیں، سو ووٹ بھی نہیں، دسمبر 2022 میں بانی نے مجھے کہا آرمی چیف سے بات چیت کرنا چاہتا ہوں۔ اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا مجھے آپ پر اعتماد ہے،...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری ملاقات کے حوالے سے بہت ساری متنازع باتیں ہورہی ہیں، آج پوری تفصیلی بات کروں گا۔ ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر انہوں نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آج پھر عدالت میں پیش ہوا ہوں، جعلی اور جھوٹے کیسز ہیں، عدالتوں کے وقار کو برباد کردیا، جمہوریت آئین قانون باقی نہیں، فیصلہ سازوں کو کہتا ہوں جھوٹے مقدمات تشدد سے پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔ 8 افراد کی 15 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ 5 دن تک مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی انہوں نے کہا کہ...
    اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورتی اجلاس 17 اپریل کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ یہ اجلاس 13 سال بعد ہو رہا ہے، کیونکہ آخری سیاسی مشاورتی اجلاس 2012 میں ہوا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ شرکت کریں گی، جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو ادارہ جاتی ٹریک پر لانے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔ اس کے علاوہ، اجلاس میں مشترکہ وزارتی کمیشن کی بحالی پر بھی بات چیت...
    کراچی (سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو ون پیشنٹ ون آئی ڈی دینے جا رہے ہیں۔ آئی ڈی کارڈ  ہی ایم آر نمبر بن جائے گا۔ اس سلسلے میں جلد چاروں صوبائی وزراء صحت اور ڈی جی نادرا سے ملاقات کرونگا، پاکستان میں9 لاکھ نرسز کی کمی ہے جبکہ دنیا ہم سے پچیس لاکھ نرسیں مانگ رہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو مشکل حالات کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر توانائی اور ٹاسک فورس کو بھی مبارکباد پیش...
      حسینہ واجد کو اشتعال انگیز بیانات دینے سے روکنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ڈھاکہ ہندوؤں کی حفاظت کرے، مودی بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ و نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس نے بینکاک میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، اور ڈھاکا کی جانب سے حسینہ واجد کی حوالگی کی درخواست پر تبادلہ خیال کیا۔ بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا کہ وزیر اعظم (مودی) نے زور دیا کہ ماحول کو خراب کرنے والی کسی بھی بیان بازی سے گریز کیا جانا چاہیے۔ مودی اور یونس کی ملاقات بینکاک میں بمسٹیک یا خلیج بنگال...
    صدر سے متعلق آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی گئی ویڈیوز پھیلاکر صحت کی افواہیں پھیلائی گئیں سیاسی مخالفین جو بات کریں، کسی بھی بات کو ٹوئسٹ کرتے رہیں، افواہیں نہیں پھیلانی چاہئیں صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت بتدریج بہتر ہو رہی ہے ، کل یا پرسوں تک انہیں ہسپتال سے رخصت دیے کر گھر بھیج دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ کورونا کا کم اثرات والا ویرینٹ اب بھی پھیل رہا ہے ، سیاسی مخالفین جو بھی بات کریں، کسی بھی بات کو ٹوئسٹ کرتے رہیں، افواہیں نہیں پھیلانی چاہئیں، بھارتی میڈیا ہمارے...
    ہر سال کی طرح اس سال بھی 23 مارچ کو سول ایوارڈز کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ مجھے بھی اس تقریب کے دوران ’’تمغہ امتیاز‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ پاکستان میں سول ایوارڈز کی نامزدگی ایک ایسا عمل ہے جس پر ہر سال بحث اور تنقید قومی روایت کا حصہ بن چکی ہے۔ یہ روایت اصولی طور پر ایک اچھا عمل ہے۔ ہر سال ان ایوارڈز کے حوالے سے ایک بات تواتر سے کہی جاتی ہے کہ ایوارڈ کے لیے نامزدگی اور اسے تفویض کرنے کے عمل میں پوری طرح شفافیت اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جاتے ہیں۔ ہر حکومت اپنے چاہنے والوں کو اس اعزاز سے نوازتی ہے۔ اگر ہم ایوارڈز کا...
    افغانستان کے صوبے خوست کے رہائشی عاقل نظیر نے دنیا کا معمر ترین شخص ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی عمر 140 سال ہوگئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت نے شہری کے 140 سال عمر ہونے کے دعوے کی تصدیق کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ عاقل نظیر نے کہا کہ 1919 میں لڑی جانے والی تیسری اینگلو افغان جنگ کے وقت 30 سال سے زائد عمر کا تھا اور کابل کے شاہی محل میں بادشاہ امان اللہ خان کے ساتھ برطانوی افواج کے انخلاء کا جشن منایا تھا۔ افغان شہری نے مزید بتایا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں اُس وقت بادشاہ امان اللہ خان کے ساتھ محل میں موجود تھا۔ سب لوگ خوش تھے اور...
    ایک سو چالیس سالہ افغان شہری کا دنیا کا معمر ترین شخص ہونے کا دعوی؛ طالبان نے تحقیقات شروع کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس )افغانستان کے صوبے خوست کے رہائشی عاقل نظیر نے دعوی کیا ہے کہ ان کی عمر 140 سال ہے اور اس طرح وہ دنیا کے معمر ترین شخص ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت نے شہری کے 140 سال عمر ہونے کے دعوے کی تصدیق کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔عاقل نظیر نے اپنے دعوے کی تصدیق میں کہا کہ 1919 میں لڑی جانے والی تیسری اینگلو افغان جنگ کے وقت 30 سال سے زائد عمر کا تھا اور کابل کے شاہی محل میں بادشاہ امان اللہ...
    جنید اکبر : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر کا کہنا ہے کہ میرے اور وزیر اعلیٰ کے پی کے درمیان بھی اختلاف تھا، پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں، اس کا پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑتا، علی امین کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں چل رہی ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ عاطف خان بطور پشاور ریجن صدر وزیر اعلیٰ کے ساتھ نہیں چل سکے، عاطف خان میرے ساتھ چل رہے ہیں۔ علی امین کے بیانات پر پی ٹی آئی کور کمیٹی نے سخت ردعمل دے دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین نے سیاسی و کور کمیٹی کا اجلاس...
    بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کا مستونگ کے علاقے لک پاس میں دھرنا جاری ہے، جبکہ حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات کی آخری کوشش بے نتیجہ ختم ہوگئی ہے۔ مذاکرات کے لیے حکومتی وفد کی قیادت سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کی، اور بلا مشروط دھرنا ختم کرنے کی پیشکش کی۔ یہ بھی پڑھیں اختر مینگل کے بعد جمہوری وطن پارٹی نے بھی لانگ مارچ کا اعلان کر دیا بی این پی رہنما ساجد ترین کے مطابق بی این پی نے حکومتی وفد کے سامنے اپنے مطالبات پیش کیے، تاہم اب بلوچستان یکجہتی کمیٹی کی گرفتار خواتین اور افراد کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ سردار اختر مینگل نے کل 6 اپریل کو کوئٹہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کے خلاف تحقیقات آغاز ہوچکا ہے، اسپیکر صوبائی اسمبلی نے انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی کو جواب جمع کرا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر اسپیکر کوعہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، کرپشن ثابت ہونے پر پارٹی اسپیکر کو عہدہ چھوڑنے کا کہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عہدہ نہ چھوڑنے پر اسپیکر کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے، بے گناہ ثابت ہونے پر اسپیکر اور اعظم سواتی کے درمیان صلح کرانے کا ٹاسک وزیراعلیٰ کے حوالے کردیا گیا۔ زرائع کے مطابق بےقاعدگیاں ثابت ہونے پر اسپیکر کو انہیں درست کرنے اورغلط فیصلے واپس لینے کیلئے وقت دیا جائے گا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی...
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ نون لیگ میں کچھ نا سمجھ لوگ ہیں جو آئین پڑھتے نہیں اور بیان دے دیتے ہیں، پروپیگنڈا وہ لوگ کر رہے ہیں جو کل کالا باغ ڈیم کی حمایت میں ریلیاں نکال رہے تھے، حکومت چھوڑنا بڑی بات نہیں، حالات اور وقت کے مطابق فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماء اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کوئی عقلمند انسان عظمیٰ بخاری جیسا بیان نہیں دے سکتا، اگر عظمیٰ بخاری کو پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو بیٹھ کر حل کریں نہ کہ غلط بیانات دیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا...
    اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کرپشن الزامات پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کو جواب جمع کرا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر اسپیکر بابر سلیم سواتی کے خلاف کرپشن ثابت ہوئی تو پارٹی کی جانب سے انہیں عہدہ چھوڑنے کا کہا جائےگا، لیکن اگر انہوں نے عہدے سے علیحدگی اختیار نہ کی تو عدم اعتماد کی تحریک پر غور کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے کرپشن الزامات پر اپنے ہی وزیر کو طلب کرلیا میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر بابر سلیم سواتی بے گناہ ثابت ہوتے ہیں تو اسپیکر اور اعظم سواتی میں صلح کے لیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کردار ادا کریں گے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی نے مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ شہرام ترکئی کا کہنا ہے ایسے بیانات سے بانی پی ٹی آئی کی تحریک کو نقصان پہنچےگا، ہماری توجہ بانی پی ٹی آئی اور بےگناہ قیدیویں کی رہائی پر ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ اپنی توانائیاں امن و امان کی بحالی اور گڈ گورننس پر مرکوز رکھیں۔ خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز پارٹی کے بعض رہنماؤں پر سازشوں کا الزام لگایا تھا۔ دوسری جانب...
    اسلام آباد: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورتی اجلاس 17 اپریل کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ یہ اجلاس 13 سال بعد ہو رہا ہے، کیونکہ آخری سیاسی مشاورتی اجلاس 2012 میں ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اجلاس میں پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ شرکت کریں گی، جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو ادارہ جاتی ٹریک پر لانے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔ اس کے علاوہ، اجلاس میں مشترکہ وزارتی کمیشن کی بحالی پر بھی بات چیت کی...
    امریکہ اپنے مفادات کے حصول کے لئے محصولات کو  ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے، چینی حکومت  WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :حال ہی میں، امریکہ نے مختلف بہانوں سے چین سمیت اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر غلط انداز میں محصولات عائد کیے ہیں، جو نہ صرف تمام ممالک کے جائز حقوق و  مفادات  اور عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ  قوائد  پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام  اور عالمی معاشی نظام کے استحکام کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں.چینی حکومت اس کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔ امریکہ کا یہ عمل بنیادی معاشی قوانین اور مارکیٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا...
    پی ٹی آئی کے پی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، شہرام ترکئی کا وزیر اعلی گنڈا پور کے بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی نے مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔شہرام ترکئی کا کہنا ہے ایسے بیانات سے بانی پی ٹی آئی کی تحریک کو نقصان پہنچیگا، ہماری توجہ بانی پی ٹی آئی اور بیگناہ قیدیویں کی رہائی پر ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی اپنی توانائیاں امن و امان کی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت میں اختلافات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی نے پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔ شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات سے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی تحریک کو نقصان پہنچے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کی توجہ بانی پی ٹی آئی اور بے گناہ قیدیوں کی رہائی پر مرکوز ہونی چاہیے اور یہ بیانات پارٹی کے اتحاد کے لیے مضر ہیں  شہرام ترکئی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اپنی...
    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں 13 سال کے طویل انتظار کے بعدسیاسی مشاورتی اجلاس بنگلہ دیش میں ہونے جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں دونوں ممالک کے مابین سیاسی مشاورتی اجلاس 17 اپریل کو منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس سے قبل آخری سیاسی مشاورتی اجلاس 2012 میں منعقد ہوا تھا۔ جس کے بعد 13 سال تک یہ اجلاس دوبارہ منعقد نہ ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ شرکت کریں گی، جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو ادارہ جاتی ٹریک پر لانے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔ اس...
    ---فائل فوٹو  تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے ایسے بیانات سے بانیٔ پی ٹی آئی کی تحریک کو نقصان پہنچے گا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مرکزی قیادت سے مطالبہ ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ ہماری توجہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بے گناہ قیدیویں کی رہائی پر ہونی چاہیے۔ عالمی سطح پر حکومت پر لوگ ہنس رہے ہیں: شہرام ترکئیپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی حکومت پر لوگ ہنس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ اپنی توانائیاں...
    سٹی42: تحریک انصاف کی سینئرقیادت کےاختلافات میں مزیدشدت آگئی ۔  رکن قومی اسمبلی شاہرام ترکئی نےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےالزامات کی تحقیقات کامطالبہ کردیا۔ کہاعلی امین کےپارٹی رہنماؤں پرسازشوں کےالزامات سےپی ٹی آئی کونقصان پہنچےگا۔ وزیراعلیٰ اپنی توجہ گڈگورننس امن وامان کی بحالی پرمرکوزرکھیں،گزشتہ روزسابق وزیرخزانہ کےپی تیمورسلیم جھگڑانےپارٹی کی احتساب کمیٹی کی جانب سےلگائےگئےکرپشن اوربدعنوانی کےالزامات کوردکیاتھا۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے اہم مقاصد سامنے آگئے
    عالمی مالیاتی فنڈ کا نیا مشن پاکستان میں گورننس کو بہتر بنانے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مختلف اہم اداروں کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یہ دوسرا مشن دو ماہ کے اندر پاکستان پہنچا ہے جس کا بنیادی مقصد ملک کے ادارہ جاتی نظام میں شفافیت لانا اور ریاستی مشینری کی کارکردگی کو مؤثر بنانا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مشن گورننس اور بدعنوانی کے خطرات کا ابتدائی تشخیصی جائزہ تیار کرے گا اور چھ اہم ریاستی شعبوں میں اصلاحات کے امکانات کا تجزیہ کرے گا ان شعبوں میں مالیاتی نگرانی مارکیٹ کے ضوابط قانون کی حکمرانی اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات اور دیگر متعلقہ امور شامل ہیں تاکہ ریاستی سطح...
    — فائل فوٹو سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا ہے۔سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری نے کہا صدر نے کینالوں کی منظوری دی جس پر ہنسی آرہی ہے، وزیرِ اطلاعات پنجاب کی معلومات ناقص ہونے پر افسوس ہے۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ عظمیٰ بخاری بتائیں صدر کے پاس کون سی ایگزیکٹو سمری منظور کرنے کا اختیار ہے۔ عظمیٰ بخاری کے بیان پر افسوس ہوا، کیا آپکو آئین پڑھنا آتا ہے؟ شرجیل میمنسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ... ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ صدرِ مملکت کے خلاف جھوٹ پھیلانے پر پیکا قانون کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔دوسری جانب شرجیل میمن...
    بھارت میں قرض نہ ملنے پر 2 بھائیوں نے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر بینک کا لاکر توڑ کر کروڑوں روپے کا سونا لوٹ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ضلع مدورئی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ سے کروڑوں روپے کے سونے کے زیورات لوٹنے والے بھائیوں نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر بینک کی کھڑکی توڑی اور پھر اوزاروں کی مدد سے لاکرز کو توڑا۔   پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کے ثبوت مٹانے کے لیے مرچوں کا پاؤڈر چھڑکا اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔ ملزمان نے لوٹا گیا 17 کلو سونا ایک کھیت کے اندر کنوئیں میں چھپایا تھا۔ بینک ڈکیتی میں ملوث 2...
    کراچی‘ اسلام آباد‘ ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو عید کی مبارکباد دی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے ملک کو درپیش بحرانوں کے خاتمے کے لیے قومی سوچ اور سیاسی ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت اپوزیشن کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہی ہے بلکہ ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے ڈیرہ اسماعیل خان...
    کراچی: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو عید کی مبارکباد دی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مہتاب عباسی، مولانا لطف الرحمان، مولانا عبید الرحمان، کفیل نظامی اور اسرار مروت بھی شریک تھے۔ Tagsپاکستان
    اسلام آباد: پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عائد کرنے کے معاملے پر حکومت نے حکمت عملی طے کرلی، وزیراعظم نے اعلی سطح اسٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 12 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے، امریکا کے ساتھ اضافی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کیے جائیں گے، سیکرٹری تجارت جواد پال کو ورکنگ گروپ کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی ٹیرف کے معاملے پر قائم ورکنگ گروپ کی نگرانی کرے گی، 19 رکنی ورکنگ گروپ میں متعلقہ سیکرٹریز، کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔ وزیر خزانہ کل پریس کانفرنس میں تمام تر تفصیلات اور پاکستانی معیشت پر اثرات کے حوالے سے پریس کانفرنس میں تفصیلات پیش...
    پی ٹی آئی رہنما و معروف گلوکار سلمان احمد نے ایلون مسک کی اس پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس اہم نکتے کو اٹھانے کا شکریہ ایلون مسک! عمران خان کو جیل میں 600 دن سے زیادہ دن کا عرصہ گزر چکا ہے، اسلام ٹائمز۔ امریکی ارب پتی ایلون مسک کی سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں پوسٹ نے تہلکہ مچا دیا۔ ایلون مسک نے ”فریڈم آن لائن“ کے ڈائریکٹر مائیک بینز کی ایک ٹوئٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے عدالتی نظام کے ممکنہ غلط استعمال پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ مائیک بینز نے اپنی پوسٹ میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی چند...
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ‏میں پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے حالیہ بیان کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر اختلافات سنگین صورت حال اختیار کرگئے ہیں، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ اسد قیصر نے مرکزی قیادت سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ‏میں پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ خیبر...
    ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت افغانستان سے بات کرے تو وزن کم ہو جاتا ہے، ملک کے داخلی معاملات کا حل صرف سیاست ہے، اپوزیشن اس وقت کوئی تحریک نہیں چلا رہی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افغانستان سے براہ راست مذاکرات صوبائی نہیں، ریاستی سطح پر ہونے چاہئیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت افغانستان سے بات کرے تو وزن کم ہو جاتا ہے، ملک کے داخلی معاملات کا حل صرف سیاست ہے، اپوزیشن اس وقت کوئی تحریک نہیں چلا رہی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افغان مہاجرین کا...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو مستقبل میں خاموش رہنے کا مشورہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈاپور سے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا۔ وفاقی حکومت کے ارکان کے بیانات انتہائی غیرذمہ دارانہ ہوتے ہیں، علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے بیانات انتہائی غیر ذمے دارانہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے علی امین گنڈاپور کو پارٹی کے اختلافات اندر رکھنے کا مشورہ دیا اور خاموش رہنے کی درخواست کی۔ذرائع کے مطابق اس دوران بیرسٹر گوہر نے امریکا میں تیمور سلیم جھگڑا اور لندن میں اسد قیصر سے...
    اداکار شہریار منور کا کہنا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین کی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ وہ اپنی پوری زندگی گزار سکتے ہیں۔ حال ہی میں شہریار منور احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے شوبز سمیت نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔ دوران گفتگو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے شہریار نے بتایا کہ ان کی ماہین صدیقی سے پہلی ملاقات 4 سے 5 سال قبل ہدایتکار عاصم رضا کے گھر ہوئی تھی جس کے بعد وہ بس دوست تھے۔ شہریار منور کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال قبل وہ ماہین صدیقی کے ساتھ سنڈے کافی پر گئے اور وہ کافی کب ڈنر میں تبدیل...
    بانی پی ٹی آئی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات کی اندونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات میں علی امین نے بانی کو صوبے میں تنظیم سازی سے متعلق شکایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے دو وزراء کی کارکردگی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو شکایت لگائی، بانی نے علی امین کو وزراء کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا۔دونوں وزراء کو کابینہ سے ہٹائے جانے یا قلم دان تبدیل کرنے کا امکان ہے، دونوں وزراء پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے بھائی ہیں، علی امین نے بابر سلیم سواتی اور اعظم سواتی کے تنازع پر بھی بات چیت کی۔ علی امین کے بیانات پر پی ٹی آئی کور کمیٹی نے سخت ردعمل دے...
    بیرسٹر گوہر کی علی امین سے ملاقات، پارٹی رہنماں کے خلاف بیان نہ دینے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )بیرسٹر گوہر کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے علی امین کو پارٹی رہنماں کے خلاف بیانات نہ دینے اور خاموش رہنے کا مشورہ دے دیا۔دریں اثنا بیرسٹر گوہر خان نے علی امین گنڈاپور سے کے پی کے ہاس اسلام آباد میں ملاقات کی اور علی امین کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے مستقبل میں انہیں خاموش رہنے کا مشورہ دیا۔ بیرسٹر گوہر نے تیمور جھگڑا کو امریکا میں ٹیلی فونک کال کی، بیرسٹر گوہر خان نے لندن میں موجود اسد...
    پشاور: بیرسٹر گوہر کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے علی امین کو پارٹی رہنماؤں کے خلاف بیانات نہ دینے اور خاموش رہنے کا مشورہ دے دیا۔ دریں اثنا بیرسٹر گوہر خان نے علی امین گنڈاپور سے کے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور علی امین کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے مستقبل میں انہیں خاموش رہنے کا مشورہ دیا۔ بیرسٹر گوہر نے تیمور جھگڑا کو امریکا میں ٹیلی فونک کال کی، بیرسٹر گوہر خان نے لندن میں موجود اسد قیصر سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی۔  ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے علی امین گنڈاپور سے خاموش رہنے کی استدعا کی اور اختلافات کو پارٹی کے اندر ہی رکھنے کا...
    اسلام ٹائمز: یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے صدر اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر زبیر طفیل نے کہا کہ پاکستان سے برآمدات پر امریکی ٹیرف کے منفی اثرات ناگزیر ہیں لیکن زیادہ وسیع نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محصولات کا بہت کم منفی اثر پڑے گا کیونکہ زیادہ تر حریفوں کو برآمدات پر مساوی، زیادہ یا کم محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا، انہیں یقین تھا کہ برآمد کنندگان کو امریکی منڈیوں میں مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ خصوصی رپورٹ پاکستانی برآمد کنندگان نے امریکا کی جانب سے پاکستان پر غیر متوقع طور پر عائد کردہ 29 فیصد جوابی محصولات کے بارے میں کہا ہے کہ...
    ایک نئی سویڈش تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس سے اس کی انتہائی ضروری نیند خرچ ہو سکتی ہے اور اس کے ڈپریشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ جو نوجوان اسکرینوں پر زیادہ وقت گزارتے ہیں ان کی نیند کے معیار اور مدت دونوں میں خرابی پیدا ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ فون کے بغیر 134 دن گزارنے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟ گلوبل پبلک ہیلتھ کے جریدے میں ایک تحقیق شائع کی گئی ہے جس کے مطابق جو نوعمر افراد اسکرین (اسمارٹ فون، آئی پیڈ یا لیپ ٹاپ وغیرہ) کو زیادہ وقت دیتے ہیں انہیں کئ گھنٹے تاخیر سے نیند آتی ہے جس سے ان کے سونے جاگنے کے عمل پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔ تحقیق...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے بیانات انتہائی غیر ذمے دارانہ ہوتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کا حل ہمارے پاس ہے، اس جنگ کو جیتنے کےلیے آپ کو پہلے لوگوں کے دل جیتنا پڑیں گے۔ پن بجلی کا منافع ادا کرو، علی امین نے شہباز شریف کو مراسلہ لکھ دیاوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہبازشریف کو مراسلہ لکھ دیا اور مطالبہ کیا کہ وفاق پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں خیبر پختونخوا کے بقایاجات ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں دہشت گردی ختم ہوئی اور پھر ہماری حکومت ہی ختم...
    چین کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 10 اپریل سے امریکا سے درآمد ہونے والی تمام اشیاء پر 34 فیصد جوابی محصولات عائد کرے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بار چین نے امریکا کے خلاف ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ وسیع اور شدید ردعمل دیا ہے۔ جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ چین نے صرف مخصوص امریکی اشیاء پر ٹیکس عائد کرنے کے بجائے تمام درآمدات کو نشانہ بنایا ہے۔ چین کی ریاستی ٹیرف کمیشن نے جوابی ردعمل کے طور پر امریکی مصنوعات پر بھی 34 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا جس کا اطلاق 10 اپریل ہوگا۔ اس کے علاوہ چینی وزارتِ تجارت کے مطابق سمیریم، گیڈولینیم اور ٹربیم سمیت سات نایاب معدنیات کی امریکا کو...
    علی امین گنڈاپور: فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی اور کور کمیٹی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے معاملے کو بانی پی ٹی آئی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق مرکزی قائدین نے واٹس ایپ گروپ میں مؤقف دیا کہ علی امین گنڈاپور نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیے، علی امین کو ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہیے تھے۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانیذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر سخت ناراضی کا اظہار کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    کراچی(شوبز ڈیسک)مقبول اداکار آرز احمد کی جانب سے اہلیہ حبا بخاری کی محبت کا اعتراف کرنے کی بات پر ان کی اہلیہ براہ راسٹ ٹی وی شو میں ہی آبدیدہ ہوگئیں۔ حبا بخاری اور آرز احمد نے حال ہی میں عید الفطر کے موقع پر سماء ٹی وی کے عید شو میں شرکت کی، جہاں دونوں نے نجی زندگی سمیت شوبز کیریئر پر کھل کر باتیں کیں۔ پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں آرز احمد نے اہلیہ کی محبت اور شادی کے بعد اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی آنے کا اعتراف کیا اور ان کی بات کے دوران حبا بخاری آبدیدہ ہوگئیں۔ آرز احمد کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے وہ بہت زیادہ غصہ کرنے والے ہوتے...
    رمضان کے بعد گیس کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا ، جس کے تحت 24 گھنٹے میں سے اب صرف روزانہ چند گھنٹے گیس مل سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے رمضان 2025 کے بعد گیس کی فراہمی کے نئے اوقات اور لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے تاکہ صارفین کے لیے گیس کے مستقل پریشر کو یقینی بنایا جا سکے۔ شیڈول کا مقصد صارفین کے لیے کھانا پکانے اور روزمرہ کے معمولات کی بہتر منصوبہ بندی کرنے میں مدد کرنا ہے۔. سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد اب صرف کھانے کے اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی، صارفین کو گیس کی فراہمی صبح 6:00...
    بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ “عوامی جمہوریہ چین کے ایکسپورٹ کنٹرول قانون” اور دیگر متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق ، چینی وزارت تجارت نے چائنا جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ساتھ مل کر درمیانے اور بھاری ریئر ارتھ ایلیمنٹس سے متعلق اشیاء کی سات اقسام بشمول سامریم ، گیڈولینیم ، ٹربیئم ، ڈسپروسیم ، لوٹیئم ، اسکینڈیم ، یٹریئم پر برآمدی کنٹرول کے اقدامات کےفوری نفاذ کا اعلان کیا ہے ۔ چینی وزارت تجارت کے مطابق قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ اور جوہری عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے چینی وزارت تجارت نے 16 امریکی اداروں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور ان پر دوہرے...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف---فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف میانمار میں حالیہ تباہ کن زلزلے سے جان و مال کے نقصان پر اظہارِ ہمدردی کے لیے سفارت خانے پہنچے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفیر ونا ہان سے ملاقات کی اور زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ میانمار میں آئے زلزلے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی اور  متاثرین کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں، امدادی سامان پر مشتمل 35 ٹن کی ایک کھیپ خصوصی پرواز سے بھجوا چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حسبِ ضرورت مزید سامان بھی میانمار بھجوایا جا رہا ہے، میانمار کے لیے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان ہر ممکن مدد کے لیے تیار...
    چین نے ٹرمپ کی ٹیرف وار کا جواب دیدیا، تمام امریکی درآمدات پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق چین کی وزارت خزانہ نے آج بروز جمعہ کہا ہے کہ وہ 10 اپریل سے تمام امریکی مصنوعات پر 34 فیصد اضافی محصولات عائد کرے گا۔ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کیے گئے اضافی ٹیرف کا جواب ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ چین سے آنے والی تمام درآمدات پر  34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں چین کا امریکا کی مسلط کردہ ’ٹیرف وار‘ آخر تک لڑنے...
    سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانے کے لئے کوشاں ہیں اس لئے پی ٹی آئی کی ہر سطح کی قیادت کو چوکنا رہنا ہوگا اور اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنا ہوں گے۔ تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں سینئر پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو آج بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا تبھی سازشی عناصر کی چالیں ناکام ہوں گی ۔ پی ٹی آئی رہنمائوں کوایک دوسرے کی مخالفت میں بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے ۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ بانی پی...
    بھارتی فلم ساز اور انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن (IFTDA) کے صدر اشوک پنڈت نے پاکستانی اداکار فواد خان کی بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی پر شدید اعتراض کیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں پنڈت نے کہا کہ فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی عوامی سطح پر شدید ردعمل کا باعث بنے گی اور پورا ملک اس پر ردعمل دے گا۔ بھارتی فلمساز نے پاکستانی اداکاروں کے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’ملک کے مفادات کے خلاف‘ قرار دیا اور کہا کہ کوئی پاکستانی فنکار بھارت پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت نہیں کرتا۔ ’آرٹ سرحدوں کے پار نہیں جاتا‘ کے نظریے کو انہوں نے رد کیا...
    کینیڈا نے امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تجارتی جنگ عالمی معیشت کو تباہ کردے گی۔ آئی ایم ایف نے بھی امریکی ٹیرف کوعالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا اور کہا کہ امریکا سست شرح نمو کے وقت عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرے۔ یورپی یونین نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے ’بڑا دھچکا‘ قرار دیتے ہوئے جوابی اقدامات کی تیاری کا اعلان کردیا۔ فرانسیسی حکومت نے کہا کہ یورپ کے ساتھ مل کر ٹرمپ ٹیرف کا جواب دیں گے۔ ادھر چین نے نئے ٹیرف کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ جاپانی...
    اوٹاوا / واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی درآمدات پر اضافی ٹیرف کے اعلان کے بعد دنیا بھر سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کینیڈا نے امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تجارتی پالیسی دنیا کو معاشی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے، اور یہ عالمی معیشت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے بھی امریکی اقدامات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سست معاشی ترقی کے وقت ایسے اقدامات سے دنیا کو نقصان پہنچے گا، اور امریکا کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ یورپی یونین...
    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں خوفناک اضافے دیکھا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اپنے اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ رواں برس جنوری سے مارچ تک (صرف 3 ماہ میں) 27 خواتین کو قتل کیا گیا، 151 سے زیادتی کی گئی، جبکہ 1,182 خواتین اغوا ہوئیں۔ اغوا کی گئی خواتین میں سے صرف 988 کو بازیاب کرایا جا سکا، جب کہ 194 اب تک لاپتا ہیں۔ خوفناک اعداد و شمار: بچوں کے اغوا: تین ماہ کے  دورانیے میں 138 بچوں کو اغوا کیا گیا، جن میں سے 14 اب تک نہیں مل سکے۔ زیادتی کے واقعات: خواتین کے ساتھ زیادتی کے 151...
    اسلام آباد: انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ چاک ہو گیا۔ ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے محمد عارف نامی ملزم کو گرفتار کر لیا، جو زیارات کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور کر فرار ہو گیا تھا۔ ملزم نے شہریوں کو عراق کی زیارات پر بھجوانے کے بہانے سے ہر فرد سے 45 لاکھ روپے وصول کیے، لیکن انہیں بیرون ملک نہ بھیج کر رقم ہڑپ کر لی۔ بعد ازاں ملزم خود ایران فرار ہو گیا جسے اسلام آباد ائرپورٹ پر واپسی پر گرفتار کرلیا گیا، جہاں اس کا نام پہلے ہی اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو تفتیش کے لیے...
    مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ ملاقات میں حکومتی معاملات، دہشت گردی اور افغانستان کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ کو حکومتی معاملات، جبکہ مجھے دہشت گردی اور افغانستان کے مسئلے سے متعلق ہدایات دیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ میڈیا ذرائع کے نام پر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات شروع کرنے کی خبریں چلا رہی ہیں لیکن عمران خان نے اس حوالے سے کسی کو بھی کوئی نیا ٹاسک نہیں دیا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ میڈیا بغیر تصدیق کے ذرائع سے خبریں نشر کرنے سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں حکومتی معاملات، دہشت گردی اور افغانستان کے امور...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں ایک لڑکی کو اس کی بارات آنے سے چند گھنٹے قبل گولی مار دی گئی، مقتولہ کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ گولی لڑکی کے بہنوئی نے ماری ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے بیان کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روزپیش آیا جب ایک لڑکی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، جبکہ کچھ ہی گھنٹوں کے بعد اس کی بارات آنےو الی تھی، مقتولہ کے لواحقین نے قتل کا الزام مقتولہ کے بہنوئی پر عائد کیا ہے۔ بیان کے مطابق 23 سالہ لڑکی کو جمعرات کی صبح سر میں گولی ماری گئی، واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش شروع کی، پولیس اور تحقیقاتی...
    ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے چوہنگ میں بارات کی آمد سے چند گھنٹے قبل دلہن کو  پُراسرار انداز میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق عزیز کالونی میں رات 3 بجے تک23 سالہ عائشہ کی مہندی کی تقریب جاری رہی لیکن صبح اس کی لاش بیڈ پر پڑی تھی، اسے سرمیں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ عائشہ کی اپنے ماموں زاد فلک شیر سے پسند کی شادی ہو رہی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد نےگھر میں گھس کرلڑکی کو قتل کیا تاہم پولیس نےمقتولہ کے بھائی دلاور اور بہنوئی عرفان کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر  فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار...
    فرانسیسی حکومت نے بھی کہا کہ یورپ کے ساتھ مل کر ٹرمپ ٹیرف کا جواب دیں گے۔ ادھر چین نے نئے ٹیرف کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اقدامات کے جواب میں کینیڈا نے امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تجارتی جنگ عالمی معیشت کو تباہ کردے گی۔ آئی ایم ایف نے بھی امریکی ٹیرف کوعالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا اور کہا کہ امریکا سست شرح نمو کے وقت عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرے۔ یورپی یونین نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے ’بڑا دھچکا‘ قرار دیتے ہوئے جوابی اقدامات کی تیاری کا اعلان کردیا۔ فرانسیسی...
    اسلام آباد؍ لاہور  (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشں لیڈر عمر ایوب نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دے گئی، ہم کیسے مملکت اسلامی پاکستان میں رہ رہے ہیں جہاں بانی بانی پی ٹی آئی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں  انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی، جمعرات کی ملاقات کی لسٹ بانی خود فائنل کرکے وکلاء  کے حوالے کرتے ہیں۔ پتا نہیں کس کے کہنے پر ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، بانی کی اڑھائی ماہ سے بچوں سے بات نہیں ہونے دی گئی، بہنوں سے ملاقات...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ میں تعینات سابق پاکستانی مندوب اور سفارتکار ملیحہ لودھی کا کہنا ہے پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، امریکی ٹیرف سے دنیا میں تجارتی جنگ شروع ہو جائے گی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان، چین اور ترکیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو 9 اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔اس معاملے پرگفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، مزید ٹیرف بڑھنے سے پاکستانی مصنوعات امریکہ میں مہنگی ہو جائیں گی۔ٹرمپ نے...
      پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی بانی سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کوئی بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے قائل کرنے نہیں گیا تھا، حکومتی پارٹی کو خوش کرنے کے لیے اپنے پاس سے بیانیہ گھڑنا قابلِ مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین سے بانی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور پارٹی معاملات پر بات ہوئی۔شیخ وقاص اکرم...
    گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ سیاست اور ریاست ممکنات کا کھیل ہوتا ہے اس میں ناممکنات کم ہوتی ہیں، بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک مرحلے پر ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے شریف خاندان کو ہمیشہ کے لیے رائٹ آف کر دیا گیا ہے اور یہ باتیں بھی ہو رہی تھیں اب یہ کہا جاتا ہے کہ عمران خان کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہاکہ یہ طے ہونا باقی ہے کہ سیاسی جماعت چاہتی ہے یا ریاست چاہتی ہے یا دونوں ہی یہ چاہتے ہیں، صرف ایک...
    پی ٹی آئی سمیت حکومت مخالف جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ عید کے بعد ان کا ایک مشترکہ گرینڈ الائنس سامنے آ جائے گاجو ایک بڑی سیاسی تحریک کا نقطہ آغاز بھی ہوگا۔پی ٹی آئی کے کچھ سیاسی رہنما اس نقطہ پر اتفاق کرتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی مختلف ریاستی اور حکومتی جبر و پابندیوں کی وجہ سے سیاسی طور پر تن تنہا کوئی بڑی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے اور اسے دیگر جماعتوں پر انحصار کرنا ہوگا۔ پی ٹی آئی نے سیاسی سرگرمیاں کرنے کی کوشش کی تو انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی میں شامل بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اگر ہم...
    وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں دریائے سندھ پر 6 نہروں کے منصوبے کے خاتمے کا اعلان کریں تاکہ سندھ کے عوام سکھ کا سانس لیں۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف دریائے سندھ پر 6 نہروں کے منصوبے کے خاتمے کا اعلان کریں تاکہ سندھ کے عوام سکھ کا سانس لیں۔ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجدریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج کیا گیا۔ خیر پور میں جی ڈی...