پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت میں اختلافات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی نے پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔ شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات سے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی تحریک کو نقصان پہنچے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کی توجہ بانی پی ٹی آئی اور بے گناہ قیدیوں کی رہائی پر مرکوز ہونی چاہیے اور یہ بیانات پارٹی کے اتحاد کے لیے مضر ہیں شہرام ترکئی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اپنی توانائیاں امن و امان کی بحالی اور گڈ گورننس پر مرکوز کرنی چاہئیں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے اندر جاری اختلافات کے باعث پارٹی کے اندرونی مسائل مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز پارٹی کے بعض رہنماؤں پر سازشوں کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد یہ تنازع شدت اختیار کر گیا ہے اسی دوران سابق وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا نے خود پر خرد برد کے الزامات کی تحقیقات کے لیے عمران خان کی بنائی گئی احتساب کمیٹی کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا احتساب کمیٹی نے تیمور جھگڑا کے خلاف مکمل تحقیقات کرنے کے لیے پارٹی کے بانی عمران خان سے اجازت لینے کا فیصلہ کیا ہے کمیٹی کے مطابق اگر عمران خان سے اجازت ملتی ہے تو محکمہ خزانہ اور صحت میں مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں کی تحقیقات کی جائیں گی پی ٹی آئی میں بڑھتے ہوئے اختلافات اور الزامات کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ پارٹی کی داخلی سیاست میں ایک نیا موڑ آ رہا ہے جس سے مستقبل میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی مرکزی قیادت پی ٹی آئی پارٹی کے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات میں شدت، علی امین گنڈاپور اور اسد قیصر آمنے سامنے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ دو طرفہ بیان بازی کے بعد سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ اسد قیصر نے مرکزی قیادت سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ میں پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے حالیہ بیان کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کا مؤقف قوم کے سامنے لایا جائے، ہم وزیرِاعلیٰ کے بیان کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں تاہم موجودہ حالات میں ایسی باتوں سے گریز کرنا، ملک اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے ضروری سمجھتے ہیں۔
میں پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے حالیہ بیان کی مکمل تحقیقات کی جائیں، اور اس حوالے سے چیئرمین عمران خان کا مؤقف قوم کے سامنے لایا جائے۔ ہم وزیرِ اعلیٰ کے بیان کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، تاہم موجودہ حالات میں ایسی باتوں سے گریز…
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) April 4, 2025
مزید پڑھیں: تیمور جھگڑا اور علی امین گنڈاپور میں جھگڑا کیا ہے؟
اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت ہماری ساری توجہ عمران خان اور دیگر بے گناہ قیدیوں کی رہائی پر مرکوز ہونی چاہیے، غیر ضروری بیانات کے ذریعے پارٹی کے اندرونی معاملات کو ہوا دے کر عمران خان کی رہائی کی جدوجہد کو کمزور نہیں کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کو چاہیے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں صوبے میں بہتر گورننس، امن و امان کی بحالی اور عمران خان اور دیگر بے گناہ اسیران کی رہائی کی جدوجہد پر مرکوز رکھیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما شہرام ترکئی نے بھی علی امین گنڈاپور کے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔
عاطف خان، شہرام ترکئی اور اسد قیصر سازشی ہیں، اس لیے عمران خان نے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ نہ دینا کا کہا تھا، وزیر اعلی خبیر پختونخوا علی امین گنڈا پور pic.twitter.com/8b9bgHHzD9
— Kamran Ali (@akamran111) April 3, 2025
مزید پڑھیں: وفاق سے فنڈز نہ ملنے پر عوام اور پولیس کو لے کر احتجاج پر نکلوں گا، علی امین گنڈاپور کی دھمکی
انہوں نے کہا کہ بانی چئیرمین کامؤقف قوم کے سامنے لایا جائے، ہم وزیراعلیٰ کے بیان کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، موجودہ حالات میں ایسے بیانات سے بانی چئیرمین کی تحریک کو نقصان پہنچے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ عاطف خان، شہرام ترکئی اور اسد قیصر سازشی ہیں، اس لیے عمران خان نے انہیں صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ نہ دینے کا کہا تھا، کہ اگر وہ صوبائی اسمبلی میں آئے تو مجھے تنگ کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسد قیصر پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور