علی امین کے بیانات پر پی ٹی آئی کور کمیٹی نے سخت ردعمل دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
علی امین گنڈاپور: فوٹو فائل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی اور کور کمیٹی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے معاملے کو بانی پی ٹی آئی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مرکزی قائدین نے واٹس ایپ گروپ میں مؤقف دیا کہ علی امین گنڈاپور نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیے، علی امین کو ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہیے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر سخت ناراضی کا اظہار کیا،
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین نے سیاسی و کور کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا، سیاسی و کور کمیٹی اجلاس میں علی امین کے بیانات پر ارکان مشاورت کریں گے۔
علی امین نے ایک انٹرویو میں کہا تھا بانی پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی تقسیم پر مرکزی قائدین کو سازشی قرار دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کور کمیٹی پی ٹی آئی
پڑھیں:
بانی نیم رضامند، علی امین اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک مل گیا، ذرائع
دائیں سے بائیں: بیرسٹر سیف، عمران خان، علی امین گنڈاپور - کولاج فوٹو: فائلوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ہونے والی طویل ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ دونوں کو بانی کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک مل گیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ڈھائی گھنٹے طویل ہونے والی اس ملاقات کا محور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ علی امین اور بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے میں کامیاب ہوئے، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کی پیشکش پر نیم رضامندی ظاہر کی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے صوبائی معاملات پر بھی بانی پی ٹی آئی کو بریف کیا، ملاقات میں قیادت پر سوشل میڈیا پر جاری تنقید بھی زیر بحث آئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی بات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے علی امین اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا۔
ذرائع کے مطابق اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات میں کسی پیشرفت تک اسے خفیہ رکھنے پر اتفاق ہوا، آئندہ چند روز میں علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ایک اور ملاقات کریں گے۔