پی ٹی آئی میں اختلافات، اسد قیصر اور وزیراعلیٰ گنڈاپور آمنے سامنے
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا کہ میں پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے حالیہ بیان کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر اختلافات سنگین صورت حال اختیار کرگئے ہیں، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ اسد قیصر نے مرکزی قیادت سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا کہ میں پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے حالیہ بیان کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے چیئرمین عمران خان کا مؤقف قوم کے سامنے لایا جائے، ہم وزیرِ اعلیٰ کے بیان کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں تاہم موجودہ حالات میں ایسی باتوں سے گریز کرنا، ملک اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے ضروری سمجھتے ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت ہماری ساری توجہ عمران خان اور دیگر بے گناہ قیدیوں کی رہائی پر مرکوز ہونی چاہیے، غیر ضروری بیانات کے ذریعے پارٹی کے اندرونی معاملات کو ہوا دے کر عمران خان کی رہائی کی جدوجہد کو کمزور نہیں کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کو چاہیے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں صوبے میں بہتر گورننس، امن و امان کی بحالی اور عمران خان اور دیگر بے گناہ اسیران کی رہائی کی جدوجہد پر مرکوز رکھیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما شہرام ترکئی نے بھی علی امین گنڈاپور کے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی مکمل تحقیقات مرکزی قیادت سے خیبر پختونخوا پی ٹی آئی نے کہا کہ کہ وزیر
پڑھیں:
وفاقی حکومت کے ارکان کے بیانات انتہائی غیرذمہ دارانہ ہوتے ہیں، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے بیانات انتہائی غیر ذمے دارانہ ہوتے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کا حل ہمارے پاس ہے، اس جنگ کو جیتنے کےلیے آپ کو پہلے لوگوں کے دل جیتنا پڑیں گے۔
پن بجلی کا منافع ادا کرو، علی امین نے شہباز شریف کو مراسلہ لکھ دیاوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہبازشریف کو مراسلہ لکھ دیا اور مطالبہ کیا کہ وفاق پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں خیبر پختونخوا کے بقایاجات ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں دہشت گردی ختم ہوئی اور پھر ہماری حکومت ہی ختم کردی گئی، جس طرح بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہٹائی گئی ہمیں اس پر تحفظات ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کےلیے پورا زور لگایا گیا، کہا گیا جنرل باجوہ نے ہماری حکومت گرائی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ساری توجہ پی ٹی آئی پر کریک ڈاؤن پر رہی، مجھے وفاقی حکومت، وزرا اور وزیراعظم پر بہت افسوس ہے۔
علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ جب ان علاقوں کا پتہ نہ ہو کہ بارڈر کیسا ہے تو کیسے جنگ لڑی جاسکتی ہے، ہماری ذمے داری ہے کہ ہم نے اپنے شہریوں کو تحفظ دینا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خط لکھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ہوتی ہے وہاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوتے رہتے ہیں، ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اپنی کپیسٹی بلڈنگ کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم نے ورکنگ شروع کی ہوئی ہے، اس کے بڑے اچھے نتائج آرہے ہیں، کرک میں حملہ ہوا تو عوام نکلے کہ اپنی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنی فورسز کےساتھ کھڑے بھی ہوں گے اور دہشت گردی کا خاتمہ بھی کریں گے، وفاقی حکومت کے ارکان کے بیانات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہوتے ہیں۔ اپیل کر رہا ہوں کہ جس بات چیت پر آپ نے آمادگی کی ہے اس پر عمل کریں، جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا تب تک پورے ریجن میں امن نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آپ یہ نہیں دیکھ رہے کہ ہمارے لوگوں نے ہتھیار کیوں اٹھائے، اس جنگ کو جیتنے کےلیے آپ کو پہلے لوگوں کے دل جیتنے پڑیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہمیں کہا افغانستان سے بات چیت کےلیے ٹی او آرز بنائیں، 2 سے3 مہینے ٹی اوآرز دیے ہوئے ہوگئے ہیں، ہمیں جواب نہیں ملا۔