2025-01-22@09:45:49 GMT
تلاش کی گنتی: 206
«ٹیکسی سروس»:
(نئی خبر)
کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت میں ملٹی نیشنل کمپنیوں پر 15 فیصد ٹیکس کا قانون نافذ کردیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی کابینہ نے دسمبر 2024ء میں ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کے ایک مسودہ قانون کی منظوری دی تھی جس کے تحت ان کمپنیوں پر 15 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا جو ایک سے زیادہ ممالک یا ریاستوں میں کاروبار کرتی ہیں۔ یہ اعلان شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر )آر ٹی او 1 نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف اپنا کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے مزید چھ شادی ہالوں کے خلاف ایکشن لیا ہے۔ ان شادی ہالوں کے خلاف ایکشن انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 236CB پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ ایکشن لینے سے قبل متعدد بار ٹیکس قوانین پر عمل کرنے کے نوٹسز بھی بھیجے گئے جو کہ بے سود رہے۔اس ضمن میں میرج ہال ایسوسی ایشن بھی اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہی اور شادی ہال مالکان کو ٹیکس قوانین کے مطابق ٹیکس ادائیگی کرنے پر آمادہ نہیں کرسکی۔
گوادر (نمائندہ جسارت) مکران ہائی بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے تعاون سے سید ظہور شاہ ہاشمی آڈیٹوریم ہال آر سی ڈی کونسل گوادر میں ٹیکس آگاہی کے عنوان پر سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمن تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر انور کاشف ممتاز نے کہا کہ ہمارے ملک کے بتیس شہروں میں روٹس ہیں اور ہمارے ممبران کی تعداد پانچ سو کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کا دارومدار ٹیکس کے نظام سے منسلک ہے ٹیکس آئے گا تو قومی خزانے میں رقم جمع ہوگی جس سے ملک کا انفرااسٹرکچر اور دیگر شعبہ ترقی کر...
نکول پاشینیان کیساتھ اپنی ایک ملاقات میں ایران کی قومی سلامتی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ تہران صنعت، زراعت، نینو ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی میں آرمینیاء کو اپنے سائنسی و تیکنیکی تجربات منتقل کرنے کو تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کے ڈائریکٹر "علی اکبر احمدیان" نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام صرف علاقائی ممالک کے تعاون اور مدد سے حاصل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی ہمارے سیاسی و سلامتی کے مسائل کو گھمبیر بنا دیتی ہے۔ علی اکبر احمدیان نے ان خیالات کا اظہار اس وقت کیا جب انہوں نے "ایروان" میں آرمینیاء کے وزیراعظم "نکول پاشینیان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر...
ملک کے کون کون سے شہروں نے 24-2023ء میں کتنا ٹیکس دیا؟ ایف بی آر نے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں پہلا نمبر کراچی کا ہے، ٹیکسوں کی ادائیگیوں کی فہرست میں دوسرا نمبر لاہور اور تیسرے نمبر پر اسلام آباد ہے۔ ایف بی آر نے رپورٹ میں کہا ہے کہ کراچی کے لارج ٹیکس آفس نے مجموعی طور پر 2 ہزار 522 ارب روپے سے زائد مالیت کا ٹیکس جمع کیا، لارج ٹیکس آفس کراچی نے 24-2023ء میں انکم ٹیکس کی مد میں ایک ہزار 360 ارب روپے سے زائد وصولیاں کیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایل ٹی او کراچی...
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ مودی حکومت نے بڑے کاروباریوں کے مفادات کو ترجیح دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک جانب جہاں دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال ریزرویشن کے لئے بھارتی وزیراعظم کو خط لکھنے کی بات کر رہے ہیں اور بی جے پی کی شکایت آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے کر رہے ہیں، وہیں دہلی کی کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد عوام کو کس طرح راحت پہنچائی جا سکتی ہے، اس کی بات کر رہی ہے۔ کانگریس نے ابھی تک دو ضمانتوں کا اعلان کیا ہے، جس میں خواتین کو 2500 روپے ماہانہ اور علاج کے لئے ہر دہلی والے کو 25 لاکھ روپے تک مفت علاج کا وعدہ کیا ہے۔ دریں اثنا...