اسلام آباد:

حکومت نے سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین پر اضافی ٹیکس کی منظوری روک دی اور نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم اور وفاقی وزراء نے سولر استعمال کرنے والے صارفین پر اضافی ٹیکس عائد کرنے مخالفت کردی، انہوں نے وزیر توانائی کو نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کے لیے ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت صارفین سے  صرف 10 روپے فی یونٹ بجلی کی خریداری اور ٹیکس کی شقیں تھیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیٹ میٹرنگ پالیسی

پڑھیں:

حکومت کی نئی سولر پالیسی: اویس لغاری اور شبلی فراز قائمہ کمیٹی میں آمنے سامنے آگئے

حکومت کی نئی سولر پالیسی پر وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اور پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شبلی فراز آمنے سامنے آگئے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس سینیٹر محسن عزیز کی زیرصدارت ہوا، جس میں شبلی فراز نے حکومت کی نئی سولر پالیسی پر تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی کابینہ نے نیٹ میٹرنگ کی نئی پالیسی کی منظوری مؤخر کردی، مزید مشاورت کا فیصلہ

شبلی فراز نے کہاکہ سولر صارفین سے 10 روپے میں بجلی خرید کر 50 روپے یونٹ میں فروخت کرنا جگا ٹیکس لینے کے مترادف ہے۔ جس پر اویس لغاری نے کہاکہ اس میں کیپیسٹی چارجز وصول کرنے ہوتے ہیں۔

شبلی فراز نے کہاکہ سولر پالیسی اس وقت تبدیل کی گئی جب لوگ دوراہے پر پھنسے ہیں، کیوں کہ لوگ سولر پینل درآمد کرچکے ہیں، ایسے وقت میں پالیسی تبدیل کرنا ملک کا بیڑا غرق کرنے کے متراف ہے۔

اویس لغاری نے کہاکہ وفاقی کابینہ کی جانب سے سولر پالیسی کی توثیق نہیں کی گئی، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ پالیسی مشاورت کے بعد دوبارہ پیش کی جائے۔

چیئرمین کمیٹی نے اجلاس میں سوال اٹھایا کہ آئی پی پیز سے بات چیت کا ریلیف عوام کو کیوں نہیں مل رہا، ہمیں اس پر سخت تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں نیٹ میٹرنگ کے بجائے گراس میٹرنگ سے سولر سسٹم کے صارفین کو کیا نقصان ہوگا؟

اویس لغاری نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائےگا، اگر کوئی آئی پی پی مذاکرات سے انکار کرتی ہے تو عالمی ثالثی میں جا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اویس لغاری چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز شبلی فراز نئی سولر پالیس وزیر توانائی وفاقی حکومت وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے بجلی سستی کرنے کی سمری نیپرا کو ارسال کردی
  • پنجاب کابینہ: خصوصی افراد، بزرگوں اور طلبہ کیلئے مفت سفری سہولت، کئی محکموں میں بھرتیوں کی منظوری
  • پنجاب کابینہ نے اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دے دی
  • پنجاب کابینہ کا اہم اجلاس: اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر سمیت اہم فیصلوں کی منظوری
  • حکومت سولر صارفین سے بجلی کم قیمت خریدنے پر پسپا
  • وفاقی کابینہ کی پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی صارفین کو دینے کی منظوری
  • حکومت کی نئی سولر پالیسی: اویس لغاری اور شبلی فراز قائمہ کمیٹی میں آمنے سامنے آگئے
  • حکومت سولر صارفین سے بجلی خریدنے کی قیمتیں کم کرنے سے پیچھے ہٹ گئی
  • سولرصارفین کے لیے خوشخبری، کابینہ اجلاس میں نیٹ میٹرنگ پالیسی نامنظور
  • سولر پالیسی پر اویس لغاری اور شبلی فراز آمنے سامنے آگئے