UrduPoint:
2025-03-29@15:07:38 GMT

جرمنی میں سالیڈریٹی سرچارج کے خلاف درخواست مسترد

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

جرمنی میں سالیڈریٹی سرچارج کے خلاف درخواست مسترد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مارچ 2025ء) جرمنی کی آئینی عدالت نے بدھ کے روز سالیڈیریٹی سرچارج نامی اضافی ٹیکس ختم کرنے کی ایک درخواست مسترد کر دی۔

جرمنی میں یہ ٹیکس منقسم جرمنی کے اتحاد کے بعد نوے کی دہائی میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کا بنیادی مقصد سابقہ مشرقی جرمنی میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنا اور وہاں کی معاشی ترقی کو سابقہ مغربی جرمنی کے برابر لانا تھا۔

آج یہ ٹیکس کچھ مخصوص افراد اور کئی کمپنیوں کو دینا پڑتا ہے۔

اس ٹیکس کے خلاف درخواست کاروباری اشخاص اور کمپنیوں کی طرف جھکاؤ رکھنے والی سیاسی جماعت فری ڈیموکریٹک پارٹی کے چھ ممبران نے دائر کی تھی، جسے عدالت نے بے بنیاد قرار دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مشرقی اور مغربی جرمنی کے دوبارہ ملاپ سے منسلک حکومت کی اب بھی جائز معاشی ضروریات ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ساتھ ہی عدالت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سالیڈیریٹی سرچارج مستقل طور پر نہیں لیا جا سکتا اور اگر اس کی ضرورت نہ رہی تو یہ غیر آئینی ہو جائے گا۔

فری ڈیموکریٹک پارٹی کے سیاستدانوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ 2019ء میں دوسرےسالیڈیریٹی پیکٹ کے ختم ہونے کے بعد سے اس ٹیکس کا کوئی قانونی جواز نہیں رہا ہے۔ اس پیکٹ کا مقصد مشرقی اور مغربی جرمنی کے درمیان معاشی فرق کم کرنا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سالیڈیریٹی سرچارج کو اب صرف زیادہ آمدنی والے افراد کو ادا کرنا پڑتا ہے، جو کہ غیر منصفانہ ہے۔

سن 2021 سے جرمنی میں سب سے زیادہ آمدنی والے افراد، کمپنیاں اور سرمایہ کار ہی سالیڈیریٹی سرچارج دے رہے ہیں۔ جرمن اکنامک انسٹیٹیوٹ کے مطابق یہ ٹیکس دینے والوں میں چھ ملین افراد اور چھ لاکھ کمپنیاں شامل ہیں۔

پچھلے سال سالیڈیریٹی سرچارج کی مد میں جرمن حکومت کو 12.

6 بلین یورو کی ادائیگی کی گئی تھی۔

م ا/ ع ب (روئٹرز، ڈی پی اے)

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جرمنی کے عدالت نے

پڑھیں:

قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کرنا ہو گا: محسن نقوی 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا  کی قائم مقام سفیر نتالی  بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون اور دہشت گردی کے خلاف باہمی اشتراک کار بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ قائم مقام امریکی سفیر کی جعفر ایکسپریس اور دیگر  دہشتگردانہ حملوں کی مذمت اور  شہداء کے خاندانوں سے تعزیت  کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ ملاقات میں رواں سال جون میں کاونٹر ٹیررزم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، امریکا کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کیلئے عالمی براداری کو ملکر کام کرنا ہو گا۔ حکومت پاکستان دہشت گردوں  کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ضمن میں ہمہ جہتی پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں دہشت گردی کی خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا  میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی ملک واپسی میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا  کاکس کا اجلاس 30 اپریل کو نیو یارک میں منعقد کیا جائے گا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ امریکی قائم مقام سفیر نتالی بیکر کی اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر
  • پرائیویٹ اسکولوں کی امتحانی ہال سرکاری اسکولوں میں منتقلی روکنے کی استدعا مسترد
  • پیکا ایکٹ کے درج مقدمے میں گرفتار صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد
  • اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 138 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کیخلاف درخواست مسترد
  • اسسٹنٹ کمشنرز کیلیے 138 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کیخلاف درخواست مسترد
  • قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کرنا ہو گا: محسن نقوی 
  • عدالت نے سنبھل جامع مسجد کے سربراہ ظفر علی کی درخواست ضمانت مسترد کردی
  • ٹیکس فراڈ، ناقص کارکردگی، مس کنڈکٹ پر ایف بی آر کے دو عہدیداروں کو سزا
  • عمرمختار راٹھور قتل کیس : بریت کی درخواست مسترد،ملزمان کو 2مرتبہ پھانسی اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا
  •  امریکی اقدامات بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، چین