Express News:
2025-03-31@04:57:25 GMT

بجٹ 2025-26؛ ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

اسلام آباد:

نئے مالی سال 2025-26 کے لیے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں بڑے اضافے کا تخمینہ لگاتے ہوئے نئے مالی سال میں ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر کیا ہے۔

رواں مالی سال کے مقابلے میں نئے مالی سال کے لیے 2 ہزار 300 ارب روپے اضافے کا تخمینہ ہے۔

گزشتہ مالی سال میں ایف بی آر کی ٹیکس محصولات 9 ہزار 311 ارب روپے رہیں تاہم آئندہ مالی سال کے لیے براہ راست ٹیکس وصولی کا تخمینہ 6 ہزار 570 ارب روپے ہے۔

رواں مالی سال کے لیے براہ راست ٹیکس وصولی کا ہدف 5 ہزار 512 ارب روپے مقرر ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف اب اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کی نگرانی کرے گا اور بجٹ کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم وفد 4 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ اگلے مالی سال کے بجٹ کے خدوخال اور تجاویز کو فائنل کیا جائے گا، جس میں آمدنی کے ذرائع اور اخراجات پر کنٹرول کے اقدامات شامل ہوں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مالی سال کے ارب روپے کے لیے

پڑھیں:

مرغی، سبزی ،فروٹ کے سرکاری نرخ جاری کر دیے گئے

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی، سبزی اور فروٹ کے سرکاری نرخ جاری کر دیے گئے۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر گوشت کے سرکاری نرخ 595 روپے فی کلو کی سطح پربرقرار ہیں۔

زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 264 روپے ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق پیاز درجہ اول 45 روپے کلو، آلو 50 روپے کلو، ٹماٹر 60 روپے کلو، سبز مرچ 90 روپے کلو، ادرک 420 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

چائنہ لہسن کی قیمت 600 روپے کلو، فارمی کھیرے کی قیمت 30 روپے کلو، میتھی 55، بینگن کی قیمت 45 روپے کلو، پھول گوبھی کی قیمت 30 روپے کلو جبکہ شلجم کی قیمت 30 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ کی قیمت 65 روپے کلو، لیموں چائنہ کی قیمت 110 روپے کلو، مٹر کی قیمت 115 روپے، گھیا کدو کی قیمت 50 روپے کلو، گاجر چائنہ کی قیمت 50 روپے کلو، بھنڈی کی قیمت 240 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

سرکاری نرخنامے میں کیلا درجہ اول 260 روپے درجن دستیاب ہے جبکہ سیب ایرانی کی قیمت 290 روپے کلو، سیب کالا کولو کی قیمت 325 روپے کلو، چیکو کی قیمت 275 روپے کلو، پپیتے کی قیمت 210 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ کئی دکاندار مرغی، سبزی اور فروٹ کے سرکاری نرخناموں کے برعکس من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر 9 ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف پورا نہ کرسکا
  • پاکستان میں‌تنخواہ دارطبقہ پس گیا، انکم ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ
  • 9 ماہ میں ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال 725 ارب روپے تک پہنچ گیا
  • رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایف بی آر ریونیو شارٹ فال725 ارب روپے تک پہنچ گیا
  • رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایف بی آر ریونیو شارٹ فال725 ارب روپے تک پہنچ گیا
  • بجٹ میں ٹیکس محصولات کا ہدف 15ہزار 270ارب روپے مقرر
  • ٹیکس خسارہ 730 ارب روپے تک پہنچ گیا، آئی ایم ایف معاہدہ خطرے میں پڑ گیا
  • نادرا کا گریجوایٹ انٹرن شپ پروگرام شروع
  • مرغی، سبزی ،فروٹ کے سرکاری نرخ جاری کر دیے گئے