قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے قومی ائیر لائن کے 51 فیصد شیئرز فروخت کرنے کیلئے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں قومی ائیر لائن کی نجکاری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے قومی ائیرلائن کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی اور فیصلہ کیا کہ قومی ائیرلائن کے 51 فیصد شیئر فروخت کیے جائیں گے۔
اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے
کمیٹی نے نئے جہازوں کی خریداری یا لیز پر ٹیکس چھوٹ دینے کی اور خریدار کمپنی کو جہازوں کی لیز یا خریداری پر سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کی سفارش کی۔
نجکاری کمیٹی کو بریفنگ دی گئی کہ آئی ایم ایف کی جانب سے اس استثنیٰ پر اعتراض نہیں کیا گیا۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سولرصارفین کے لیے خوشخبری ؛ کابینہ اجلاس میں نیٹ میٹرنگ پالیسی نامنظور
اویس کیانی : عوام کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی سولر استعمال کرنے والے صارفین پر اضافی ٹیکس کی منظوری روک دی گئی
کابینہ اجلاس میں سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی منظور نہ کی گئی،وزیراعظم اور وفاقی وزراء نے پالیسی کی منظوری کی مخالفت کر دی،وزیر توانائی کو نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظر ثانی کہ ہدایت کردی
نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت صارفین سے صرف 10 روپے فی یونٹ بجلی کی خریداری اور ٹیکس کی شقیں تھیں
اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے