2025-04-18@03:36:02 GMT
تلاش کی گنتی: 2161

«لیا جا»:

(نئی خبر)
    سٹی 42 : پولیو آفیسر جان محمد وزیر کو شر پسند عناصر کی جانب سے اغوا کرنے کی خبر سامنے آئی ہے۔   جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے ورائے نور سے پولیو آفیسر جان محمد وزیر کو شر پسند عناصر نے اغوا کر لیا۔ جان محمد کا تعلق قوم زلی خیل کی شاخ ملک خیل سے ہے۔  واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
    ویب ڈیسک : پی آئی اے کی اسلام آباد  سے پیرس پرواز کے دوران سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر ائیرہوسٹس پر تشدد کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ائیرلائن ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کی اسلام آباد  سے پیرس جانے والی پرواز میں خاتون فضائی میزبان نے ایک مسافر کو  سگریٹ نوشی سے منع کیا، جس پر وہ  آپے سے باہر  ہوگیا اور فضائی میزبان کو تشددکا  نشانہ  بنا ڈالا، اس دوران فلائٹ اسٹیورڈ نے ائیرہوسٹس کو بچانےکی کوشش کی تو سفیر نامی مسافر نے فلائٹ اسٹیورڈ سے بھی ہاتھا پائی کی۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا پیرس ائیرپورٹ پرلینڈنگ سے پہلے طیارے کے کپتان نے ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے سکیورٹی حکام کو...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر لیا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر لیا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرنون لیگ و سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دفتر کی تزئین وآرائش کا کام جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن کے دورے کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس میں دفتر سنبھالیں گے۔ نواز شریف لندن کے دورے کے بعد فعال ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان وزیر اعلیٰ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اراکین صوبائی اسمبلی اور وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔ مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا
    نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا، لندن کے دورے کے بعد وزیر اعلی ہا ئو س میں دفتر سنبھالیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرنون لیگ و سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دفتر کی تزئین وآرائش کا کام جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن کے دورے کے بعد وزیر اعلی ہاس میں دفتر سنبھالیں گے۔ نواز شریف لندن کے دورے کے بعد فعال ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان وزیر اعلی میں سابق وزیراعظم نواز شریف...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، تاہم ’رائٹ ٹو اسمبل‘ کے استعمال کا اختیار حکومت کے پاس ہے اور سب کو اس آئینی اختیار کو تسلیم کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں بی این پی کی کال ہر بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، لک پاس کے مقام پر دھرنا جاری نوابزادہ میر اسرار اللہ خان زہری اور سردار کمال خان بنگلزئی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، اور اس دوران بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے جاری احتجاج، مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے دونوں رہنماؤں کو سیاسی و انتظامی سطح پر کی جانے والی حکومتی کاوشوں سے آگاہ کیا، انہوں...
    فائل فوٹو۔ ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) رفعت مختار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز آمد پر رفعت مختار سے افسران کا تعارف کرایا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری، فرض شناسی اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پبلک سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے مؤثر حکمت عملی یقینی بنائی جائے۔ انھوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اقدامات جاری...
    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے فیسبک پر بچے کی ولادت کے بعد نومود کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ کے ساتھ اجنبی لڑکا کون؟ حکیم شہزاد نے سب بتا دیا حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دانیہ شاہ کے ہمراہ بھی بچے کی پیدائش کے بعد ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ لوگوں سے کہتے دکھائی دیے کہ انہیں شاباشی دی جائے، کیوں کہ انہوں نے اہم کارنامہ سر انجام دیا ہے، جبکہ دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ شاباشی تو انہیں دی جانی چاہیے، کارنامہ انہوں نے سر انجام دیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ مارچ میں دانیہ...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے ملک میں میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا، بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف، پاور ڈویژن کا ردعمل سامنے آگیا اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں ساڑے 7 روپے یونٹ کمی کی گئی ہے، جس سے گھریلو اور صنعتی صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک بڑا ریلیف ہے جو گھریلو اور صنعتی صارفین کو فراہم کیا گیا ہے، اللہ کا شکر ہے ہم نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ حالیہ دنوں میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس...
    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرلیا۔ جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دوبارہ طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  رؤف حسن،حماد اظہر، شبلی فراز ، عالیہ حمزہ اور ارسلان خالد کو کل جے آئی ٹی طلب کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی کے سامنے کل صبح 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل علیمہ خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی جے آئی ٹی میں طلب اور پیش ہو چکے ہیں۔
    تھانہ کوہسار کے علاقے میں فرخ کھوکھر کی گرفتاری کا معاملہ ،کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )تھانہ کوہسار کے علاقے میں فرخ کھوکھر کے گارڈز کی گرفتاری کا معاملہ ،کوہسار پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر لیا،کوہسار پولیس نے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔سیکٹر سکس میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ، متعدد افراد زیرِ گرفتار کر لئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ، رائفلیں اور سینکڑوں گولیاں برآمد۔کارروائی کے دوران Lexus گاڑی بھی حراست میں لے لی گئی۔ایف آئی آر میں دفعہ 341، 506ii، 353، 186، 188، 148،149شامل ہیں۔
    ناظم امتحانات میٹرک ظہر الدین بھٹو نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے طلبا کو خبردار کردیا اور کہا واٹس ایپ گروپس میں پرچہ وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کا آغاز کل سے ہورہا ہے، ناظم امتحانات میٹرک ظہر الدین بھٹو نے امیدواروں کو انتباہ کیا ہے کہ امتحانات کے موقع پر واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے سے گریز کریں۔امتحانات کے دوران سوشل میڈیا پر واٹس ایپ گروپس میں پرچہ وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس موقع پر ایف آئی اے سابر کرائم سے رجوع کیا جائے گا۔ پرچہ وائرل کرنے والے تمام واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن اور ممبران کے خلاف ایکشن ہوگا، امیدوار...
    بشریٰ بی بی— فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی نے خاوند کی طرح جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔اس حوالے سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے بہتر سہولتوں کے لیے جیل حکام کو متعدد بار درخواست دی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو کہا کہ وہ جیل میں ان کے لیے بہتر کلاس کا تعین کریں مگر ان کی ایک نہ سنی گئی، ان کے شوہر بانیٔ پی ٹی آئی کو اسی جیل میں بہتر سہولتوں کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 ) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے مرکزی راہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جبکہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کوآگے لے جانا ہے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس سیاسی کیس ہے جس کا نہ سر ہے نہ پیر، بس ویسے ہی ہمیں مصروف رکھنے کے لیے یہ کیا گیا ہے، ساری دنیا اور پاکستان کو پتہ ہے کہ عمران خان کو سیاسی بنیاد پہ قید کیا گیا ہے.(جاری ہے) شبلی فراز نے کہا کہ اور...
    سعید احمد:  پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کو پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،پی آئی اے نےکپتانوں اور فضائی میزبانوں کی بھرتی کا فیصلہ کر لیا۔  تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے بھرتیوں کے حوالے سے اشتہاری مہم شروع کردی،پی آئی اے نے 20پائلٹس جبکہ 40فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،کیپٹن اور فرسٹ آفیسر کی بھرتی کے لیے اشتہار جاری کر دیئے۔ ’دنیا کی سب سے خوبصورت لکھائی‘طالبہ  کا تعلق کس ملک سے؟ کیپٹن کے لیے عمر کی حد 50سال ، فرسٹ آفیسر کے لیے عمر کی حد 40سال مقرر کی گئی ہے،پی آئی اے کی جانب سے 40 فضائی میزبانوں کی بھرتی کے لیے بھی اشتہارجاری کر دیئے،فریش امیدوار...
    آئی جی پنجاب نے فیصل آباد میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے سی پی او فیصل آباد کو ہدایت دی گئی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی کی وجہ سے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔ Post Views: 1
    راولپنڈی: راولپنڈی میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف پولیس کا آپریشن تیز ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مزید اڑھائی سو افغان باشندوں کو تحویل میں لے لیا گیا، جس کے بعد مجموعی تعداد 750 سے تجاوز کر گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ تین سو سے زائد افغان باشندے پوٹھوہار ڈویژن سے تحویل میں لیے گئے، جبکہ صدر ڈویژن سے اڑھائی سو اور راول ڈویژن سے تقریباً پونے دو سو افغان شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تمام تحویل میں لیے گئے افراد کو سخت سیکیورٹی میں کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کیمپ منتقل کیے گئے افغان شہریوں...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے ہاں بیٹے کی ولادت،ٹک ٹاکردانیہ شاہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پراپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا بلکہ ننھے مہمان کو ملنے والے تحائف کی ان باکسنگ بھی کی،دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ یہ تقریب میرے بیٹے کی خوشی میں تھی لیکن شہزاد نے اپنے دیگر بچوں کی شادی کا اعلان کیا اور میرے بیٹے کا نام تک نہیں بتایا۔ اس لئے مجھے بہت افسوس ہے کہ اس موقع پر کچھ اور ہی اعلان کیا گیا۔دانیہ شاہ نے اپنے بیٹے کا نام ریان بتایا اور کہا کہ اس کو انہوں نے گولڈ کی چین بطور تحفہ میںدی ہے۔ ٹک ٹاکر دانیہ شاہ نے بیٹے کیلئے ملنے والے تمام...
    اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں بہتر سہولیات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اگست 2018 سے اپریل 2022 تک خاتون اول رہیں، وزیراعظم ہاؤس کی رہائشی تھیں، بشریٰ بی بی اپنی بہتر معیار زندگی کی وجہ سےقانون کے مطابق بہترسہولیات کی حقدار ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے بہتر سہولیات کے لیے جیل حکام کو متعدد بار درخواست دی، سپرنٹنڈنٹ جیل کو کہا کہ وہ جیل میں بہتر...
    لاہور ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا جس کے دوران خاتون مسافر اور کسٹم اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔ رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی سے آنے والی پرواز کے مسافروں کی تلاشی پر جھگڑا شروع ہوا اور بات ہاتھ پائی تک پہنچ گی، خاتون مسافروں اور کسٹم اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔ کسٹم اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والی خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جس پر دیگر مسافر بھی کسٹم اہلکاروں سے لڑ پڑے، بعد ازاں کسٹم اہلکاروں نے ان مسافروں کو حراست میں لے لیا۔ حکام نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، کسٹم حکام سے  ملنے والی معلومات...
    علی ساہی: ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیخلاف اہم فیصلہ،رجسٹریشن معطل ہوگی، رواں ہفتے3لاکھ سےزائدٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل ہوجائیگی۔ ڈائریکٹرموٹرزشاہد گیلانی کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کوسسٹم میں معطل کرکےبلاک کردیاجائیگا،کئی سالوں سےڈیفالٹرزگاڑیوں کےمالکان کووارننگزکےباوجودادائیگیاں نہیں کی جارہیں۔اگلےمرحلےمیں ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنیوالوں کی گاڑیوں کورجسٹریشن منسوخ کی جائیگی، ٹیکس کی ادائیگی تک سسٹم میں رجسٹریشن بحال نہیں کی جائےگی۔اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائےگی،رواں ہفتے8مختلف مقامات پرای ٹی اوزکی سربراہی میں ناکہ بندی کاآغازکردیاگیا ،ڈیفالٹرزاپنی گاڑیوں کاٹیکس ادا کریں ورنہ گاڑیاں بندبھی کردی جائیں گی۔  جاپان میں ائیر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ
    ---فائل فوٹو فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے  میں فائرنگ کر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اسٹیل ٹاؤن، مسلح ملزمان کی فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی کراچیاسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ملزمان کی... پولیس کے مطابق مقتولین میں ماں اور بیٹا بھی شامل ہیں، واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔تینوں افراد پیشی پر تاندلیانوالہ کچہری جا رہے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔
    لاہور میں ون ویلنگ کرنے والے 05 منچلے موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لیا، ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان کو فورا گرفتار کیا گیا۔ پنجاب پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت کردیا، لاہور کی مختلف سڑکوں پر ٹولیوں کی شکل میں ون ویلنگ کر کے شہریوں کو پریشان کرنے والے فور ٹی گروپ کے 05 منچلوں کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں محمد عثمان، حارث، حمزہ، محمد احمد، صفدر شامل ہیں، ملزمان نے ون ویلنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کی تھی۔ ایس پی کینٹ کے مطابق ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان کو فورا گرفتار کر لیا گیا جبکہ مقدمات درج کرکے مزید...
     مناواں میں دکان مالک کے تشدد سے 18 سال کا لڑکا جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق دکاندار نے لڑکے کو عید پرزیادہ چھٹیاں لینے پرتشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب مناواں میں ہی فائرنگ سےکانسٹیبل زخمی ہوگیا۔
    فائل فوٹو پنجاب کے علاقے گجرات میں مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار شادی شدہ خاتون کی شکایت پر گجرات کے تھانا بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان میں حسن مجتبیٰ، سفیر حسین، کلیم عباس، مشاہد رضا اور آفاق حیدر شامل ہیں۔22 سالہ خاتون نے لاہور میں جیو نیوز کے دفتر پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی تھی۔خاتون نے یہ الزام بھی لگایا کہ ملزمان 18ہزار روپے اور موبائل فون بھی لے گئے جبکہ پولیس نے شکایت پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے اُلٹا اس کا مذاق اُڑایا۔
    غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کا عمل بلا تعطل جاری ہے، 1336 افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کر کے سینکڑوں افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔  ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 2772 سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچایا گیا۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین کو ہرصورت واپس بھجوایا جائے گا، انھوں نے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو انخلا کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ مزید برآں غیر قانونی افغان مہاجرین اور ان کی...
    علامتی تصویر۔ لاہور کے علاقے مناواں میں دکان کے مالک کے تشدد سے 18 سال کا لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے پر تشدد کرنے والے دکان کے مالک کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکا دکان پر کام کرتا تھا، عید پر زیادہ چھٹیوں پر تشدد کیا گیا۔پولیس کے مطابق دکان کے مالک کے تشدد سے زخمی ملازم نے اسپتال میں دم توڑا۔
    اسسٹنٹ کمشنر ہری پور کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے دلدل میں پھنسی کشتی سے مسافروں کو ریسکیو کرکے تمام مسافروں کو باحفاظت نکال لیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کشتی پانی کی کمی کے باعث تربیلا جھیل میں چاندنی چوک کے مقام پر پھنسی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختوںخوا کے علاقے ہری پور میں تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی، تمام مسافروں کو نکال لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیٹ گلی سے ہری پور آنے والی کشتی تربیلا ڈیم چاندنی چوک کے مقام پر دلدل میں پھنسی، کشتی میں 130 کے قریب مسافر موجود تھے جس میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس کا کہنا...
    سٹی 42 : ہری پور میں آج ہونے والے کشتی پھنسنے کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی گئی، 70 مسافروں کے لیے بنائی گئی کشتی میں 130 کو سوار کرنے والے ملاح کو گرفتار کرلیا گیا ۔  قبل ازیں تربیلہ جھیل میں سواریوں کی کشتی جو بیٹ گلی سے ہری پور کی جانب آرہی تھی، چاندنی چوک کے مقام پر گنجائش سے ذائد مسافر بٹھانے پر کشتی دلدل میں پھنس گئی۔ ڈی پی او ہری پور فرحان خان اور ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر ہری پور حمزہ عباس کی زیر نگرانی تھانہ کھلابٹ پولیس نے ہمراہ ریسکیو 1122 کے تمام سواریوں کو بحفاظت کشتی سے نکال کر ریسیکو کر لیا ، جس...
    رانا تنویر حسین(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ وہ سیاسی جماعت نہیں مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے، بانی پی ٹی آئی سمیت انتشار پسندوں کا ملکی سیاست میں کوئی کردار نہیں۔ شیخوپورہ کے علاقے شرقپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے کے پی حکومت کی حرکتوں پر بڑے صبر سے کام لیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کوئی ایسا ایکشن نہیں لیا جس سے کے پی حکومت ختم ہو۔ یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی دوغلی پالیسی کے ذریعے دھوکہ نہیں دے سکتے، رانا تنویر حسین قومی اسمبلی: رانا تنویر حسین اور اسد قیصر میں تلخ...
    ایتھنز(انٹرنیشنل ڈیسک)یونان سے ایک اور افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔ ترکیہ سے روانہ ہونے والی ایک ربڑ بوٹ (رافٹ) یونانی جزیرے کاستیلوریزو پہنچنے کی کوشش کے دوران ڈوب گئی۔ کشتی میں 40 افراد سوار تھے جن میں 13 معصوم بچے بھی شامل تھے۔ یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثے کے بعد فوری ریسکیو آپریشن کیا گیا جس میں 38 تارکین وطن اور ایک انسانی اسمگلر کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ ایک شخص کی لاش سمندر سے نکال لی گئی۔ ڈوبنے والے شخص کی قومیت، جنس یا عمر کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق ربڑ کی کشتی کی...
    سٹی 42 : دریائے سندھ میں تیز رفتار بوٹ الٹ گئی، جس میں موجود 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔  اٹک خورد کے مقام پر دریائے سندھ میں تیز رفتار بوٹ الٹ گئی، حادثے کے باعث بوٹ میں سوار 3 افراد ڈوب گئے۔ حادثے کے دوران موقع پر موجود سیاحوں نے تینوں افراد کو زندہ نکال لیا ۔  یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ندی نالوں اور دریاؤں میں نہانے اور پکنک منانے پر پابندی لگا رکھی ہے، مگر پابندی پر عمل درآمد کرانے کے لیئے انتظامیہ کا کوئی اہلکار موقع پر موجود نہیں۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیکیا رائیڈرز سے موٹرسائیکل چھینے والے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق بائیکیا رائیڈرز سے چھینی گئی 2 موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کی شناخت عدیل اور اظہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان ایپ استعمال کیے بغیر بائیکیا موٹر سائیکل بک کراتے اور گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیتے تھے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے...
    سٹی 42 : ہری پور میں تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی، جسے ریسکیو کرلیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع تورغر سے آنے والی مسافروں سے بھری کشتی بیٹ گلی کے مقام پر دلدل اور کیچڑ میں پھنس گئی، 70 مسافروں کے لیے بنائی گئی کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 130 مسافر سوار تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس کے زیر نگرانی ریسکیو آپریشن کامیاب رہا۔ ریسکیو  آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پولیس اور ریونیو سٹاف شامل تھے۔کشتی میں پھنسے  130 مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا، مسافروں کو دوسری کشتیوں میں شفٹ کرکےپھنسی ہوئی کشتی کو دلدل سے نکالا گیا، ہری پور   ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو کیے جانے والے...
    لاہور: پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ضروری اقدامات کا حکم دیا ہے۔ اسی طرح، صوبے میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز نے جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم...
    کوئٹہ ( نیوزڈیسک) ترجمان بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ بی این پی کے لانگ مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ انتظامیہ نے صبح 6 بجے اختر مینگل کو ان کی گرفتاری کے ایم پی او آرڈر سے آگاہ کر دیا تھا، تاہم سربراہ بی این پی اخترمینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے واضح کیاکہ اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شاہد رند نے بی این پی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی...
    ویب ڈیسک: نیدرلینڈز میں پاکستان کے نئے سفیر سید حیدر شاہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ سید حیدر شاہ نیدرلینڈز میں پاکستان کے 23 ویں سفیر ہیں، انہوں نے 1995 میں وزارتِ خارجہ میں سروس کا آغاز کیا۔ وہ امریکا، بھارت اور نیپال میں بھی سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ نیدرلینڈز میں سید حیدر شاہ نے جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہے، بیرونِ ملک پاکستان کا چہرہ ہوں، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر پاکستانی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا سید حیدر شاہ نے اوور سیز پاکستانیوں کی حب الوطنی کی تعریف کی اور کہا...
    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور غزہ کی صورتحال پر عالمِ اسلام کی دانستہ خاموشی المیہ ہے۔اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ کہ غزہ خوفناک خونریزی کا شکار ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے بے بسی اور بے حسی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطینیوں سے یکجہتی کے لئے ملک گیر جدوجہد کرے گی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پوری دنیا کے امن کی تباہی کا مجرم ہے۔
    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب جا کر حجاج کرام کے لیے انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ عازمین حج کو ملک کے مختلف اضلاع میں تربیت دی جارہی ہے، حجاج کی ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہوگا۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بتایا کہ تجویز دیہئ کہ حجاج کو ٹریننگ سے پہلے ہی ویکسین دی جائے۔ حجاج کے لیے فلائٹس 28 مئی سے شروع ہوں گی۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت 90 ہزار حاجی امسال جائیں گے، حجاج کے لیے انتظامات حتمی مراحل میں ہیں۔ مزید پڑھیں: پی آئی اے حج آپریشن 2025: 29 اپریل سے یکم...
    نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ملک گیر جدوجہد کرے گی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پوری دنیا کے امن کی تباہی کا مجرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا کردار اتنہائی افسوسناک ہے جبکہ غزہ کے مظلوم مسلمان امت سے مایوس ہو کر اللہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جو  بہت ہی المناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور غزہ کی صورتحال پر عالمِ اسلام کی دانستہ خاموشی المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ خوفناک خونریزی کا شکار ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے بے بسی اور بے حسی کا شکار ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی...
    سٹی42: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں جدید زرعی ترقی کا نیا دور، پاک چین اشتراک سے کپاس کی پیداوار میں انقلاب متوقع ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت دونوں ممالک کے درمیان کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تعاون تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔چین کی زرعی سائنسی اکیڈمی کے انسٹی ٹیوٹ آف کاٹن ریسرچ (ICR) اور پاکستان کے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت کپاس کی جینیاتی اصلاح، جدید تحقیق اور پیداواری صلاحیت بڑھانے پر مشترکہ کام کیا جائے گا۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور چین نے مشترکہ "کاٹن ٹیکنالوجی کمیونٹی"...
    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) بلوچستان کی بڑی اور کامیاب کارروائی، ممکنہ دہشتگردی ناکام بناتے ہوئے کوئٹہ کو خطرناک دہشتگردی سے بچا لیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق سریاب روڈ ایریا سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے، برآمد شدہ سامان میں آئی ای ڈیز، خودکار ہتھیار، دستی بم، اور مختلف قسم کا گولہ بارود شامل ہے۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ مزید پڑھیں: کینسر اسپشلسٹ سمیت کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی انٹیلیجینس لیڈ نے مشکوک نقل و حرکت اور اسلحہ و بارود اسٹوریج کی طرف اشارہ دیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے فوری اور پیشہ ورانہ ردعمل نے ایک تباہ کن حملے کو مؤثر...
    کراچی: شہر قائد میں تھانہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے فقیرا گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر حاملہ خاتون کا قتل معمہ بن گیا، پولیس نے تفتیش کے دوران شک کی بنیاد پر شوہر کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے فقیرا گوٹھ پریشان چوک کے قریب گزشتہ روز ڈکیتی کی واردات میں حاملہ خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ نمبر 467 سال 2025 بجرم دفعہ 397 کے تحت مقتولہ کے شوہر عرفان کی مدعیت میں درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جمعے کی دوپہر فقیرا گوٹھ پریشان چوک پر مبینہ ڈکیتی مزاحمت میں حاملہ عورت کی ہلاکت کے...
    کراچی کے علاقے فقیرا گوٹھ میں مبینہ ڈکیتی مزاحمت میں خاتون کی ہلاکت کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا، خاتون کے شوہر کی بتائی گئی کہانی درست نہیں لگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد سے واضح ہوا معاملہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں، دوران تفتیش پتہ چلا خاتون کی موت گھر میں ہوئی تھی، اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا، خاتون کے شوہر سے  تفتیش جاری ہے۔
    ارشاد قریشی : تھانہ رتہ امرال پولیس نے  غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 32 افغان شہریوں کو تحویل میں لے لیا۔  پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افغانیوں میں سے 22 افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈر ہیں۔ تحویل میں لیے گئے 10 افغان شہری کِسی قسم کے کاغذات نہیں رکھتے تھے۔ حراست میں لیے گئے تمام 32 افراد کو ہولڈنگ سینٹر حاجی کیمپ منتقل کر دیا گیا۔مجموعی طور پر اب تک 301 افغان شہری ہولڈنگ کیمپ راولپنڈی لائے گئے۔ روس کا یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ، 18 افراد ہلاک
    لاہور: پولیس نے خیابان ظفر کے علاقے میں 13 لڑکے کے ساتھ زیادتی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتا کرلیا۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ چوکی ہلوکی پولیس نے واقعے کے حوالے سے وصول ہونے والی 15 کال پر فوری کارروائی کی اور اس دوران واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ 13 سالہ بچہ خیابان ظفر میں واقع ہوٹل میں ملزم ابرار کے پاس کوکنگ کا کام سیکھ ریا تھا اور ملزم نے ورغلا کر بچے سے زیادتی کی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور گرفتاری کے بعد انہیں جینڈر...
    وزیراعلی کے پی اور پی ٹی آئی رہنما ئوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما ئوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے اگئے جبکہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے علی امین گنڈا پور کے بیانات کا نوٹس لے لیا۔ پشاور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے لگائے گئے کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں X, Y,Z کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو ہٹانے میں صداقت نہیں تاہم علی امین گنڈا پور نے رہنماں پر جو الزامات لگائے پارٹی کی...
    کاہنہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچے کے  زخمی ہونے  کے معاملے کا ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا  جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ کاہنہ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم حسیب کو گرفتار کر لیا، 12 سالہ مزمل اپنے چچا کے ساتھ کشمیر پتی روڈ پر جا رہا تھا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ملزم حسیب نے فائرنگ کی جس سے بچہ زخمی ہوا، زخمی بچے کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔  ترجمان پولیس نے کہ ملزم حسیب سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، مقدمہ درج کر کے ملزم کو انویسٹیگیشن ونگ کے...
    راولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف آپریشن میں تیزی میں آ گئی جب کہ مزید 140 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی سے اب تک 190 افغان بانشدوں کو حراست میں لیا، راولپنڈی تمام باشندوں کو حاجی کیمپ میں قائم عارضی کیمپ میں منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی مزید کاروائی کے بعد تمام افراد کو افغانستان ڈیپورٹ کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ کا آغاز کردیا گیا جب کہ ایک لاکھ سےز یادہ افراد کی نشاندہی بھی کرلی گئی، پشاور میں1 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افغان سیٹزن کارڈ ہولڈر کی نشاندہی کرلی گئی ہے، جن کے...
    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے وزیراعظم شہباز شریف کو نشانے پر لے لیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم نے بجلی 60 روپے مہنگی کرکے اب 7 روپے کم کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بجلی کا فی یونٹ 17 روپے تھا جو اب 34 روپے ہے، مہنگائی 212 فیصد بڑھ گئی ہے۔ملک احمد خان بھچر نے مزید کہا کہ رمضان میں چینی 172 روپے کلو ہوئی، ماڈل بازاروں میں کوئی چیز معیاری نہی تھی، ستھرا پنجاب کی قیمت لوگوں کے بلوں میں لگ کر آرہی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ آج گندم 2000 روپے من فروخت ہورہی ہے، جو 25 سال...
    وزیراعظم شہباز شریف نے نجی اسکیم کے تحت حاجیوں کے بروقت انتظامات نہ ہونے اور سعودی پالیسی کی پیروی نہ کرنے کے معاملے کا سخت نوٹس لیا ہے انہوں نے کہا کہ 70 ہزار حاجیوں کے کوٹے کے لیے انتظامات میں تاخیر اور سعودی پالیسی کے مطابق اقدامات نہ اٹھانے پر فوری کارروائی کی ضرورت ہے اس سلسلے میں وزیراعظم نے ایک 3 رکنی حج انتظامی کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس مسئلے کی تحقیقات کرے گی کمیٹی میں سیکرٹری کابینہ چیئرمین ایف بی آر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو شامل کیا گیا ہے اس کمیٹی کا کام سعودی عرب کی حج پالیسی کو وزارتِ مذہبی امور اور نجی حج آپریٹرز کے ذریعے نافذ نہ کرنے کی وجوہات کا...
    اسلام آباد: ملک میں پرائیویٹ حج کوٹے میں سے 70 ہزار کا کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے فوری نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق نجی ٹورآپریٹرز کی جانب سے سعودی شرائط کی عدم تعمیل کے نتیجے میں  پرائیویٹ حج کوٹے میں سے 70ہزار کا کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس کے بعد  70ہزار عازمین کی بکنگ نہ ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف عازمین حج کا کوٹہ بچانے کےلیے  خود متحرک ہو گئے اور انہوں نے کوٹہ پورا کرنے میں غفلت برتنے والوں کا تعین کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیراعظم نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں...
    لاہور: ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے 4 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد زاہد کے نام سے ہوئی جو پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف 2021 میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ مسافر خانہ بہاولپور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔  ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، جس کے بعد ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
    مظاہرہ کرنے والے لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "وقف بل واپس لو" اور "UCC کو مسترد کرو" لکھا ہوا تھا، ساتھ ہی ساتھ ہجوم نے "تاناشاہی نہیں چلے" جیسے نعرے بھی لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ملک گیر احتجاج پھوٹ پڑا ہے۔ یہ احتجاج جمعہ کی نماز کے فوراً بعد شروع ہوا اور ملک بھر میں پھیل گیا۔ مغربی بنگال سے لے کر گجرات تک، بہار سے تمل ناڈو تک اور تلنگانہ، کرناٹک، آسام اور جھارکھنڈ تک مسلمانوں کی بڑی تعداد نے اس بل کی مخالفت کے لئے احتجاج شروع کردیا۔ احمد آباد میں تاریخی جامع مسجد اور سیدی سید مسجد میں نماز جمعہ کے...
    بھارت میں قرض نہ ملنے پر 2 بھائیوں نے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر بینک کا لاکر توڑ کر کروڑوں روپے کا سونا لوٹ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ضلع مدورئی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ سے کروڑوں روپے کے سونے کے زیورات لوٹنے والے بھائیوں نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر بینک کی کھڑکی توڑی اور پھر اوزاروں کی مدد سے لاکرز کو توڑا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کے ثبوت مٹانے کے لیے مرچوں کا پاؤڈر چھڑکا اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔ ملزمان نے لوٹا گیا 17 کلو سونا ایک کھیت کے اندر کنوئیں میں چھپایا تھا۔ بینک ڈکیتی میں ملوث 2...
    راولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف آپریشن میں تیزی میں آ گئی جب کہ مزید 140 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی سے اب تک 190 افغان بانشدوں کو حراست میں لیا، راولپنڈی تمام باشندوں کو حاجی کیمپ میں قائم عارضی کیمپ میں منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی مزید کاروائی کے بعد تمام افراد کو افغانستان ڈیپورٹ کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ کا آغاز کردیا گیا جب کہ ایک لاکھ سےز یادہ افراد کی نشاندہی بھی کرلی گئی،  پشاور میں1 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افغان سیٹزن کارڈ ہولڈر کی نشاندہی کرلی گئی ہے، جن کے خلاف کارروائی ہوگی۔
    پاکستانی ناول نگار علشبہ خان بڑیچ نے ‘ینگ وومن آف دی ایئر’ ایوارڈ جیت لیا، انہیں یہ اعزاز ‘ویمن چینجنگ دی ورلڈ ایوارڈز 2025’ کے تحت دیا گیا۔ یہ ایک بین الاقوامی پروگرام ہے جو دنیا بھر میں خواتین کی مثبت خدمات کو سراہنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ علشبہ کو 3 اپریل کو لندن میں منعقدہ تقریب میں باضابطہ طور پر عالمی فاتح قرار دیا گیا، اُنہیں زمبابوین امریکی ڈاکٹر ٹرینٹ اور برطانیہ کی شہزادی سارہ فرگوسن نے ایوارڈ سے نوازا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ علشبہ کا کام خاص طور پر بلوچستان کے حوالے سے غالب بیانیوں کو از سر نو ترتیب دینے پر مرکوز رہا ہے۔ وہ پاکستان کی سب سے کم...
    کاہنہ پولیس نے سگی بہن کے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم قتل کی واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ملزم ڈسمس شدہ پولیس کانسٹیبل بتایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قتل کی واردات پر ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے نوٹس لیا اور ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔ ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمید بتایا کہ سگی بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ملزم نے لڑائی جھگڑے کے دوران بہن مقدس کو گولی ماری۔زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق جنگلات کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ قاسم والا رحیم یار خان جنگل میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو پانا محکمہ جنگلات کی انتھک محنت اور بہترین حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔سینئر وزیر نے بتایا کہ آگ عباسیہ کینال کے قریب بنجر علاقے سے شروع ہوئی اور فوری اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات نے فوری کارروائی کی۔ محکمہ جنگلات، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد کی مشترکہ کوششوں سے ممکنہ بڑا سانحہ ٹال دیا گیا۔پھکووال جنگل کے بلاک نمبر 1 میں لگی آگ پر رات 10 بجے مکمل قابو پایا گیا، جبکہ...
    خلا میں چُھپے رازوں سے پردہ اٹھانے کے شوقین پاکستانیوں کو ایک اور بڑی خوشخبری مل گئی۔ پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ڈائریکٹر شفاعت علی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میرٹ کی بنیاد پر منتخب 2 خلابازوں کو تربیت کے لیے عنقریب چین بھیجے گا۔یہ ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ پاکستان، چین کے خلائی اسٹیشن کے تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ شفاعت علی خان نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے پاکستانی خلابازوں کو تربیت دینے کے لیے چین کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے جس میں پی ایچ ڈی ہولڈرز، تجربہ کار پائلٹس اور مخصوص جسمانی ضروریات کو پورا کرنے والے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پراپرٹی ٹیکس جمع کروالیں ورنہ گرفتار ہوجائیں گے، پنجاب بھر میں بڑے ڈیفالٹرز کو گرفتار کرکے ٹیکس ریکوری کاحکم دے دیا گیا۔ مالی سال کے آخری 2ماہ ڈی جی ایکسائزعمر شیر چٹھہ نے سخت کارروائیوں کا حکم دے دیا، ڈی جی یکسائز کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 42ارب سے زائد کا ہدف حاصل کیا۔ رواں مالی سال میں ابتک گزشتہ مالی سال کی نسبت 9ارب زائد وصول ہوچکے ہیں، 56 ارب سے زائد کے ٹارگٹ کےلئے حصول کے لئے سخت فیصلے کئے۔ عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ موٹر ٹیکس میں 100 فیصد کے قریب پہنچ گئے ہیں،پراپرٹی ٹیکس میں بہتری کےلئے بڑے ڈیفالٹرز کی گرفتاریوں کاحکم دیا گیا۔ ریکوری ہدف حاصل...
    لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)شہزادی کیٹ مڈلٹن نے عید الفطر کے موقع پر پاکستانی ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے برانڈ ’ایلان‘ کا لباس پہن کر مسلم کمیونٹی کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں۔ خدیجہ شاہ، جو ایلان کی تخلیقی ڈائریکٹر ہیں، نے اپنے انسٹاگرام پر شہزادی کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں کیٹ مڈلٹن ایلان کی کلیکشن کا دوپٹہ پہنے ہوئے نظر آئیں۔ خدیجہ نے اس پوسٹ میں شہزادی کو دوبارہ ایلان کے ڈیزائن میں ملبوس دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور اس بات کا ذکر کیا کہ کیٹ نے یہ لباس پہلی بار 2019 میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں اپنے دورے کے دوران پہنا تھا۔ خدیجہ شاہ نے اپنی پوسٹ میں شہزادی کی غیر معمولی...
    لاہور: سندر کے علاقے میں شادی کے روز نوجوان لڑکی عائشہ حبیبہ کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس بڑی واردات کا نوٹس لیا تھا جس پر ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سندر انسپکٹر پاشا عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم اکرام مقتولہ کا بہنوئی ہے، جس نے مقتولہ کو رشتے کے تنازعہ کی وجہ سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ ملزم اس واردات کے بعد موقع...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں پولیس ٹیم کو مسلح افراد کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ایمرجنسی ون فائیو پر قمر نامی شہری کی شکایت پر پولیس ٹیم نے ڈھوک گڑھالہ میں مسماتہ یاسمین عالم کے گھر پر چھان بین کے لیے پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس سب انسپکٹر ندیم نے موقع پر موجود ملزمان سے دریافت کیا تو وہ مشتعل ہوگئے اور علاقہ مکینوں کو جمع ہونے کی دعوت دی۔ ملزمان نے پولیس ٹیم پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان افراد میں حسن عباس اور سلیم نے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پستول کے بٹ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اپریل 2025ء) اسرائیلی فوج نے آج جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی غزہ کے ایک علاقے میں پیش قدمی کی ہے تاکہ اسے ایک ''سکیورٹی زون‘‘ کے طور پر وسعت دی جائے، جو غزہ انکلیو کے کناروں کے گرد قائم کیا جا رہا ہے۔ اسرائیل کی فوج کا یہ اقدام حکومت کی جانب سے غزہ کے جنوب میں بڑے پیمانے پر علاقوں پر قبضے کے منصوبے کے اعلان کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ آپریشن غزہ شہر کے مضافاتی علاقے شجاعیہ میں جاری ہے، جہاں فوجی شہریوں کو منظم راستوں کے ذریعے باہر نکلنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ انخلاء اور...
    معروف میزبان، مذہنی اسکالر مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی دوسری سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ حال ہی میں طوبیٰ عامر نے ندا یاسر کے پروگرام میں دوران گفتگو دعویٰ کیا کہ وہ شوبز انڈسٹری اور اداکاری کی دنیا میں اتفاق سے آگئیں انہیں اداکاری کا شوق تھا نہ ہی کوئی ارادہ۔ طوبیٰ انور کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی تھی اور انہیں جھوٹا قرار دیا جارہا تھا۔ ایسے میں عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بھی خاموش نہ رہ سکیں اور اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ان پر طنز کے تیر...
    جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گہرام بگٹی کو بگٹی ہاؤس ڈیرہ بگٹی سے حراست میں لیا گیا۔ ایس ایس پی ڈیرہ بگٹی کا کہنا ہے کہ گہرام بگٹی کو 30 روز کے لیے جیل منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچستان حکومت کے خلاف آج لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا تھا۔ Post Views: 1
    —فائل فوٹو لاہور میں دوست کو نہر میں دھکا دے کر قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیالکوٹ: دوست کے ہاتھوں دوست کا زیادتی کے بعد قتلسیالکوٹ میں دوست ہی دوست کا قاتل نکلا، ملزم نے 12 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر کے برہنہ حالت میں کھیتوں میں پھینک دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق تلخ کلامی پر دونوں ملزمان نے اپنے دوست کو نہر میں دھکا دے دیا تھا۔ملزمان کی نشاندہی پر نوجوان کی لاش نہر سے نکال لی گئی۔
    اجلاس کی صدارت جسٹس راجہ سعید اکرم خان چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آزاد کشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے آزادجموں و کشمیر اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس نمبر 109 (موجودہ کونسل کا الوداعی اجلاس) 7 اپریل بروز پیر 12 بجے دن بمقام کانفرنس روم سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآباد میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں معزز اراکین کونسل مفتی سید کفایت حسین نقوی، مولانا سعید یوسف خان، مولانا صاحبزادہ پیر محمد حبیب الرحمان محبوبی، محمد ادریس تبسم، مولانا محمد الطاف حسین سیفی، مولانا قاضی محمود الحسن اشرف، مولانا مفتی محمد عارف، مولانا مفتی محمد حسین چشتی، مولانا قاری محمد اعظم عارف اور سیکرٹری...
    ڈی سی ڈیرہ بگٹی کے حکم پر سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گہرام بگٹی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے نواب اکبر بگٹی کے پوتے سابق صوبائی وزیر گہرام بگٹی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا۔ پولیس کی جانب سے گزشتہ شب ڈیرہ بگٹی میں نوابزادہ گہرام بگٹی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے گہرام بگٹی کو گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاری تھری ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے حکم پر سامنے آئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گہرام بگٹی کو گرفتاری کے بعد سبی جیل منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گہرام بگٹی نے ماہ...
    اسلام آباد: انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ چاک ہو گیا۔ ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے محمد عارف نامی ملزم کو گرفتار کر لیا، جو زیارات کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور کر فرار ہو گیا تھا۔ ملزم نے شہریوں کو عراق کی زیارات پر بھجوانے کے بہانے سے ہر فرد سے 45 لاکھ روپے وصول کیے، لیکن انہیں بیرون ملک نہ بھیج کر رقم ہڑپ کر لی۔ بعد ازاں ملزم خود ایران فرار ہو گیا جسے اسلام آباد ائرپورٹ پر واپسی پر گرفتار کرلیا گیا، جہاں اس کا نام پہلے ہی اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو تفتیش کے لیے...
    قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو پالیا گیا جس سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔آگ پر قابو پانے میں محکمہ جنگلات، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد کی مشترکہ کارروائی نے کلیدی کردار ادا کیا، 100 سے زائد اہلکاروں اور افسران نے ریسکیو مشن میں حصہ لیا، بروقت کارروائی سے صرف چند ایکڑ جھاڑیاں اور 45 چھوٹے درخت متاثر ہوئے۔محکمہ جنگلات کے مطابق آگ عباسیہ کینال کے قریب بنجر علاقے سے شروع ہوئی جس کی اطلاع پر محکمہ جنگلات نے فوری ایکشن لیا، پھکووال بلاک نمبر 1 کی آگ پر رات 10 بجے مکمل قابو پا لیا گیا جبکہ بلاک نمبر 2 کی آگ رات بھر کی کوششوں کے بعد صبح 9 بجے بجھا دی گئی۔سینئر وزیر پنجاب...
    ویب ڈیسک:  جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو گرفتار کر لیا گیا۔  ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے نوابزادہ گہرام بگٹی کی گرفتاری کے لئے تھری ایم پی او کے تحت احکامات جاری کئے تھے،پولیس کی ٹیم نے بگٹی ہاؤس ڈیرہ بگٹی سے بغیر کسی مزاحمت کے نوابزادہ گہرام بگٹی کو حراست میں لے لیا۔  ایس ایس پی ڈیرہ بگٹی کے مطابق نوابزادہ گہرام بگٹی کو تیس روز کے لئے جیل منتقل کیا جائے گا،نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچستان حکومت کے خلاف آج لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔ پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کیلئے نرخ 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر  جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ شازین بگٹی نے گہرام بگٹی کی گرفتاری کے بعد...
    نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی کے ٹیرف میں کمی اچھا اقدام ہے۔اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ بجلی کے ٹیرف میں عوام کو مزید ریلیف دیا جا سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ واپڈا کی نج کاری کا اعلان منظور نہیں، حکومت سرکاری مفت بجلی خوری کا خاتمہ کرے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل کریں: لیاقت بلوچ نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ زراعت کا پانی پر انحصار ہے، پانی پر سیاست کی بجائے حل نکالا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ معاشی انقلاب  کے لیے بجلی، تیل، گیس...
    کراچی کے علاقے قائد آباد پُل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمان کو دکان کے باہر بیٹھے افراد کو لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔علاوہ ازیں کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد انتہائی مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم ظہور احمد ضلع ملیر میں اسٹریٹ کرائم کا منظم گینگ آپریٹ کر رہا تھا جس کے خلاف کورنگی، ملیر اور بن قاسم میں 13 مقدمات درج ہیں۔
    لاہور: قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو پالیا گیا جس سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ آگ پر قابو پانے میں محکمہ جنگلات، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد کی مشترکہ کارروائی نے کلیدی کردار ادا کیا۔ 100 سے زائد اہلکاروں اور افسران نے ریسکیو مشن میں حصہ لیا، بروقت کارروائی سے صرف چند ایکڑ جھاڑیاں اور 45 چھوٹے درخت متاثر ہوئے۔ محکمہ جنگلات کے مطابق آگ عباسیہ کینال کے قریب بنجر علاقے سے شروع ہوئی جس کی  اطلاع پر محکمہ جنگلات نے فوری ایکشن لیا۔ پھکووال بلاک نمبر 1 کی آگ پر رات 10 بجے مکمل قابو پا لیا گیا جبکہ بلاک نمبر 2 کی آگ رات بھر کی کوششوں کے بعد صبح 9 بجے بجھا دی گئی۔...
    کوئٹہ(نیو زڈیسک) جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو حراست میں لے لیا گیا،پولیس کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو بگٹی ہاؤس ڈیرہ بگٹی سے حراست میں لیا گیا۔ ایس ایس پی ڈیرہ بگٹی کا کہنا ہے کہ گہرام بگٹی کو 30 روز کیلئےجیل منتقل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچستان حکومت کے خلاف آج لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا تھا ۔
    یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے تنقید کرنے پر سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ڈکی بھائی ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہیں ایک ویڈیو کلپ دکھایا گیا جس میں اداکارہ بشریٰ انصاری ڈکی بھائی پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ یہ کون لوگ ہیں اور کون لوگ انہیں دیکھتے ہیں میں نہیں جانتی انہیں کہاں دیکھنا ہوتا ہے۔ اس پر یوٹیوبر نے کہا کہ یہ کون ہیں میں انہیں نہیں جانتا، چہرہ پہچانتا ہوں نام نہیں معلوم۔ ڈکی بھائی نے مزید کہا کہ اب ٹیلی ویژن کا دور نہیں ہے سوشل میڈیا کا دور ہے اور جو لوگ 20 سال سے ٹی وی پر کام کر رہے تھے وہ بھی اب...
    کوئٹہ: کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو پولیس نے ڈیرہ بگٹی کے بگٹی ہاؤس سے گرفتار کرلیا۔ نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچستان حکومت کے خلاف آج لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے نوابزادہ گہرام بگٹی کی گرفتاری کے لئے تھری ایم پی او کے تحت احکامات جاری کیے۔ پولیس کی ٹیم نے بگٹی ہاؤس ڈیرہ بگٹی سے بغیر کسی مزاحمت کے نوابزادہ گہرام بگٹی کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی ڈیرہ بگٹی کے مطابق نوابزادہ گہرام بگٹی کو تیس روز کے لیے جیل منتقل کیا جائے گا۔ جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا ہے کہ نوابزادہ گہرام بگٹی کی گرفتاری کو عدالت میں...
    نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کہا ہے کہ ٹول ٹیکس میں اضافہ یکم اپریل سے کیا گیا ہے، چھوٹی گاڑیوں سے اب 60 روپے کے بجائے 70 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لیاری ایکسپریس وے کے ٹول ٹیکس میں 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کہا ہے کہ ٹول ٹیکس میں اضافہ یکم اپریل سے کیا گیا ہے، چھوٹی گاڑیوں سے اب 60 روپے کے بجائے 70 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ این ایچ اے کا کہنا ہے کہ مسافر وین 140 کے بجائے 150 روپے ٹول ٹیکس ادا کرنے کی پابند ہوگی۔ واضح رہے کہ جنوری میں بھی ٹول ٹیکس میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا...
      پشاور: پی ٹی آئی احتساب کمیٹی ( انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی) نے سابق صوبائی وزیرخیبر پختونخوا تیمور جھگڑا سے 36 ارب روپے کی خورد برد اور رشتے داروں کی تقرریوں کے الزام پر چھان بین شروع کردی۔ کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو محکمہ صحت اور خزانہ میں مبینہ کرپشن اور بےقاعدگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیج دیا۔ سوالنامے میں کہا گیا ہےکہ بطور وزیر خزانہ آپ کے دور میں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا۔ پنشن، گریجویٹی کی مد میں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپے نکالےگئے، محکمہ صحت سے جاری رقوم کی چھان بین محکمہ خزانہ سے نہیں کرائی گئی۔ احتساب کمیٹی نےکہا ہےکہ محکمہ خزانہ میں بڑی تعداد میں تقرریاں کی گئیں جن میں کچھ آپ کے رشتہ...
    سوالنامے میں کہا گیا ہےکہ بطور وزیر خزانہ آپ کے دور میں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا۔ پنشن، گریجویٹی کی مد میں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپے نکالےگئے، محکمہ صحت  سے جاری رقوم کی چھان بین محکمہ خزانہ سے نہیں کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتساب کمیٹی (انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی) نے سابق صوبائی وزیرخیبر پختونخوا تیمور جھگڑا سے 36 ارب روپے کی خورد برد اور رشتے داروں کی تقرریوں کے الزام پر چھان بین شروع کردی۔ کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو محکمہ صحت اور خزانہ میں مبینہ کرپشن اور  بےقاعدگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیج دیا۔ سوالنامے میں کہا گیا ہےکہ بطور وزیر خزانہ آپ کے دور میں صوبہ کئی بار تقریباً...
    پاکستان کو اہم سفارتی کامیابی مل گئی۔ عالمی پارلیمانی فورم کی قیادت کا اعزاز حاصل کر لیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد ہو گئے۔ عالمی پارلیمانی فورم میں 150 ممالک کے 500 نمائندگان اور 45 پارلیمانی اسپیکرز کی شرکت متوقع ہے۔ چیئرمین سینیٹ کو قانون ساز روابط اور عالمی جمہوری اقدار کےفروغ پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ آئی ایس سی پاکستان اور عالمی پارلیمانوں کے لیے اعلیٰ سطحی پلیٹ فارم بنےگا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ علاقائی استحکام، امن اور پائیدار ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں علاقائی امن اور اقتصادی استحکام کے عزم کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی۔ علاوہ ازیں ملائیشیا کی پارلیمان کے اسپیکر اور آسیان کے...
    پاکستان پیپلزپارٹی نے نہروں کے معاملے پر سمجھوتا نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ سنگین، پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نہروں کے خلاف احتجاج پیپلزپارٹی کے لیے اس کی بقا کی جنگ ہے  لہٰذا وہ احتجاجاً انتہائی قدام اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔ اس حوالے سے پیپلزپارٹی نہروں کے خلاف احتجاج اور وفاقی حکومت سے اتحاد کے خاتمے سمیت دیگر آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس حوالے سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو تمام تر فیصلوں کا اختیار دے دیا ہے۔ بلاول بھٹو ن...
    سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے نیوزی لینڈ کیخلاف بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ شرمناک شکستوں اور ٹیم کی کارکردگی پر کنٹرول نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، کرکٹ بورڈ کی ساکھ مزید خراب نہ کریں۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کی باؤنڈری لائن پر ننھی بچی سے ہاتھ ملانے کی ویڈیو وائرل سابق کرکٹر نے بالنگ لائن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ...
    ایتھنز: یونان میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 23 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق، حادثہ لیسبوس جزیرے کے قریب پیش آیا، جہاں 31 افراد سوار تھے۔ کشتی کو حادثہ کیسے پیش آیا، اس کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سمندر سے 23 افراد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم مزید افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق، ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ یہ حادثہ ایک بار پھر یورپ میں غیر قانونی مہاجرت کے بڑھتے ہوئے خطرات کو اجاگر...
    اسلام آباد میں دوپٹے سے پھندا لگا کر بیوی کو  قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپانے والا ملزم  گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد تھانہ بہارہ کہو اور ہومی سائیڈ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بیوی کو دوپٹہ کا پھندا دیکر قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپانے والے ملزم  کو گرفتار  کرلیا۔  بیان کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث ملزم اخلاق  کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا، ملزم نے 28 مارچ  2025کو تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں مقتولہ کو دوپٹے کا پھندہ دیکر قتل کر کے نعش گھر کے اندر پیٹی میں چھپا دی تھی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از...
    پنجاب پولیس کی سپرنٹنڈنٹ پولیس عائشہ بٹ کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس (IAWP) کی جانب سے 2025 ایکسی لینس ان پرفارمنس ایوارڈ کے لیے منتخب کرلیا گیا۔ IAWP کی صدر جولیا جیگر کے ایک خط کے مطابق یہ ایوارڈ اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں ہونے والی 62ویں IAWP سالانہ تربیتی کانفرنس کے دوران ان کی ’امتیازی خدمات اور پولیسنگ کے لیے وابستگی‘ کے اعتراف میں دیا جائے گا۔ پنجاب کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے عائشہ بٹ کو عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ باوقار ایوارڈ ہر سال دنیا بھر میں ایک خاتون پولیس افسر کو معاشرے میں ان کی شاندار خدمات پر دیا جاتا...