پاکستان کو اہم سفارتی کامیابی مل گئی۔ عالمی پارلیمانی فورم کی قیادت کا اعزاز حاصل کر لیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد ہو گئے۔ عالمی پارلیمانی فورم میں 150 ممالک کے 500 نمائندگان اور 45 پارلیمانی اسپیکرز کی شرکت متوقع ہے۔

چیئرمین سینیٹ کو قانون ساز روابط اور عالمی جمہوری اقدار کےفروغ پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ آئی ایس سی پاکستان اور عالمی پارلیمانوں کے لیے اعلیٰ سطحی پلیٹ فارم بنےگا۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ علاقائی استحکام، امن اور پائیدار ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں علاقائی امن اور اقتصادی استحکام کے عزم کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی۔

علاوہ ازیں ملائیشیا کی پارلیمان کے اسپیکر اور آسیان کے صدر سے چیئرمین سینیٹ کی اعلیٰ سطح ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان پارلیمانی سفارت کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

ملائیشیا کے اسپیکر کی جانب سے چیئرمین سینیٹ اور آئی ایس سی بریفنگ سیشن کے شرکا کیلئے عشائیہ دیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ

پڑھیں:

چیئرمین سینیٹ کا صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےصدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب صدر آصف علی زرداری کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سینیٹ کا صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
  • سینیٹ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کی چیئرمین سینیٹ کو بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس کا بانی چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد
  • یوسف رضا گیلانی کی بین الاقوامی پارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے بطور بانی چیئرمین تقرری پر سینٹر عرفان صدیقی کی مبارکباد
  • یوسف رضا گیلانی اہم عالمی عہدےکے بانی چیئر مین نامزد 
  • چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو اہم عالمی عہدے کے لیے نامزد کر دیا گیا
  • چیئرمین سینیٹ انٹرپارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد  
  • یوسف رضا گیلانی انٹر سپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین مقرر، خصوصی ایوارڈ بھی ملا 
  • چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی انٹراسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد
  • پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا عالمی اعزاز ، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا