یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے تنقید کرنے پر سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ڈکی بھائی ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہیں ایک ویڈیو کلپ دکھایا گیا جس میں اداکارہ بشریٰ انصاری ڈکی بھائی پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ یہ کون لوگ ہیں اور کون لوگ انہیں دیکھتے ہیں میں نہیں جانتی انہیں کہاں دیکھنا ہوتا ہے۔

اس پر یوٹیوبر نے کہا کہ یہ کون ہیں میں انہیں نہیں جانتا، چہرہ پہچانتا ہوں نام نہیں معلوم۔ ڈکی بھائی نے مزید کہا کہ اب ٹیلی ویژن کا دور نہیں ہے سوشل میڈیا کا دور ہے اور جو لوگ 20 سال سے ٹی وی پر کام کر رہے تھے وہ بھی اب یہی سب کر رہے ہیں۔

A post common by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ڈکی نے کہا کہ سارے اداکار اور اداکارائیں صرف اور صرف احساس کمتری کا شکار ہیں۔ میں بھی کہہ سکتا ہوں کہ اداکار کچھ نہیں کرتے ان کا ہر کام کوئی اور کرتا ہے اور وہ صرف ہدایتکار کے اشاروں پر ناچتے ہیں۔ دوسروں کی عزت کرنی چاہیے انہیں یوٹیوبرز کا احترام کرنا چاہیے، کیونکہ سامعین روایتی ٹیلی ویژن سے آگے نکل کر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی طرف بڑھ چکے ہیں۔ 

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: ڈکی بھائی

پڑھیں:

’’ساتھی اداکار کے تھپڑ مارنے سے سماعت متاثر ہوگئی‘‘ اداکارہ مدیحہ امام کا انکشاف

پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران لگے ایک تھپڑ نے ان کی سماعت کو مستقل طور پر متاثر کردیا ہے۔

مدیحہ امام عید کے موقع پر ایک ٹی وی شو میں شریک تھیں، جہاں انھوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ساتھی اداکار کے تھپڑ مارنے کے باعث ان کی سماعت متاثر ہوئی اور اب وہ ایک کان سے کم سنتی ہیں۔

شو پر موجود ان کے ساتھی اداکار فیصل قریشی نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’’یہ سچ ہے، مدیحہ کے ساتھ یہ ایک سیٹ پر ہوا تھا۔‘‘

مدیحہ امام نے وضاحت کی کہ وہ مکمل طور پر بہری نہیں ہوئی ہیں، لیکن اب ان سے بات کرتے وقت دوسرے شخص کو تھوڑا اونچا بولنا پڑتا ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’’جن لوگوں کو لگتا ہے کہ اداکار بہت آرام سے کام کرلیتے ہیں، وہ یہ سمجھ لیں کہ یہ بالکل آسان نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ساتھی اداکار کی جانب سے لگا تھپڑ ان کے کان پر ایسا اثرانداز ہوا کہ اب تک اس کا نقصان برداشت کر رہی ہیں۔

جب پروگرام کی میزبان نے پوچھا کہ کیا انہوں نے اس شخص کو معاف کردیا جس نے یہ تھپڑ مارا تھا، تو مدیحہ نے جواب دیا، ’’ظاہر ہے یہ جان بوجھ کر کون کرے گا، غلطی سے ان سے لگ گیا تھا۔‘‘

فیصل قریشی نے اس موقع پر اپنا ایک تجربہ بھی شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے اداکارہ صبا قمر سے زوردار تھپڑ کھایا تھا۔ فیصل نے کہا، ’’ہوتا یہ ہے کہ آپ لڑکی سے کھا سکتے ہیں، لیکن مردوں کا ہاتھ بھاری ہوتا ہے۔ اس لیے خواتین اداکاراؤں کو نہیں مار سکتے، لہٰذا وہ دکھایا ایسے جاتا ہے کہ تھپڑ مارا گیا ہے۔‘‘

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمار 87 برس کی عمر میں چل بسے
  • ’فلم ریلیز نہیں ہونے دیں گے‘، فواد خان کی بالی ووڈ فلم ریلیز سے قبل تنازعات کا شکار کیوں؟
  • دریائے سندھ سے نئی کینالز کا متنازعہ قاتل منصوبہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے، امین انصاری
  • شوٹنگ کے دوران لگنے والے تھپڑ نے پاکستانی اداکارہ کی سماعت متاثر کردی
  • عملی اقدامات نہ ہونے سے لاہور ایک دہائی سے شدید اسموگ اور فضائی آلودگی کا شکار
  • بشریٰ اقبال نے ایک بار پھر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • ’بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا‘، ڈکی بھائی کی اداکارہ پر جوابی تنقید
  • ’’ساتھی اداکار کے تھپڑ مارنے سے سماعت متاثر ہوگئی‘‘ اداکارہ مدیحہ امام کا انکشاف
  • شہریار منور اور ماہین صدیقی کی محبت کی داستان کیسے شروع ہوئی؟ اداکار نے بتا دیا