2025-02-25@22:55:38 GMT
تلاش کی گنتی: 19505
«بونر داس کا»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا ایک روزہ دورہ کراچی ناسازی طبیعت کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ علی امین گنڈاپور آج صوبائی کابینہ اراکین بیرسٹر محمد علی سیف، مینا خان آفریدی، ممبران صوبائی و قومی اسمبلی، سابق سینیٹر محمد علی درانی اور دیگر کے ہمراہ کراچی کا دورہ کرنے والے تھے۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 کراچی میں علی امین گنڈاپور کا انصاف ہاؤس کا دورہ، پیر پگاڑا سے ملاقات اور دیگر اہم مصروفیات شیڈول تھیں۔ Ansa Awais Content Writer

امریکہ کا دوسرے ممالک کو چین کی چپ انڈسٹری کی ناکہ بندی پر مجبور کرنے کا عمل خود امریکہ کو نقصان پہنچائے گا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نےیومیہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اپنے اتحادیوں پر چین کی چپ انڈسٹری پر پابندیاں بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالنے کے منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین نے امریکہ کی جانب سے چین کی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی بدنیتی پر مبنی ناکہ بندی اور اسے دبانے پر بار بار اپنا سنجیدہ موقف بیان کیا ہے۔ امریکہ نے معاشی، تجارتی اور تکنیکی معاملات کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے آلے کے طور پر بےجا استعمال کیا، چینی چپس پر برآمدی کنٹرول میں مسلسل اضافہ کیا اور دوسرے ممالک کو چین کی سیمی کنڈکٹر صنعت کو دبانے پر مجبور کیا ہے.یہ عمل نہ صرف عالمی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی ترقی...
بیجنگ:چین کی وزارت ماحولیات نے ایک معمول کی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں فضائی ماحولیاتی ڈویژن کے سربراہ لی تیان وی نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں چین میں شدید آلودگی کے دنوں کا تناسب مستحکم انداز میں کم ہوتا چلا آ رہا ہے اور 2024 میں یہ 0.9 فیصد رہا۔ ملک کے اہم شہروں میں پی ایم 2.5 کی سطح 29.3 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.7 فیصد کم ہے۔ معیاری ہوا کے دنوں کا تناسب 87.2 فیصد تک پہنچ گیا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 1.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔آج ، نیلا آسمان اور سفید بادل ایک معمول بن چکے ہیں، جس سے ماحولیاتی بہتری کی ایک اہم کامیابی...
سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے بتایا گیا کہ تقی حیدر، حماد صدیقی اور خرم نثار مفرور ہیں، تقی حیدر سے متعلق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو کاغذات بھجوا دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کراچی کے کیس میں مفرور ملزم حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ سندھ نے مفرور ملزم خرم نثار سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کے فوکل پرسن کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے بتایا گیا کہ تقی حیدر، حماد صدیقی اور خرم نثار مفرور ہیں،...
—فائل فوٹو مصطفیٰ اغواء اور قتل کیس کی تحقیقات میں تفتیشی حکام نے مبینہ طور پر ارمغان کی سہولت کاری میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گذری تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کا ارمغان کے ساتھ کال ڈیٹا ریکارڈ ملا ہے۔حکام نے کہا کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ سے قبل ایک لڑکی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، لڑکی پر تشدد سے متعلق ارمغان کے خلاف کارروائی نہ کرنے میں اہلکار ملوث تھا۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے اے ٹی سی جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارشسندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے منتظم جج...
فائل فوٹو تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی و قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین ثناء اللّٰہ مستی خیل نے پاور ڈویژن کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرائیں اور ذمے داری فکس کریں۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاور ڈویژن کے مالی سال 23-2022ء کے آڈٹ پیراز پر غور ہوا۔اے جی پی آر حکام نے بتایا کہ پاور ڈویژن 2 ارب 75 کروڑ روپے کی گرانٹ استعمال نہیں کر سکا۔ثناء اللّٰہ مستی خیل نے کہا کہ افسوس ناک ہے کہ پاور ڈویژن گرانٹ کو مکمل استعمال نہ کر سکا، یہ قومی اہمیت کا منصوبہ ہے، متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو لکھیں اور زمین حاصل کریں۔شاہدہ اختر نے...
—فائل فوٹو حیدر آباد میں وکلاء سیشن کورٹ، سول کورٹ اور ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوئے۔حیدر آباد میں وکلاء کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی فرخ لنجار کو ہٹانے تک عدالتی عمل کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔ حیدرآباد پولیس اور وکلا کے درمیان تنازع حل نہ ہوسکااحتجاجی دھرنے کے باعث کراچی سے اندرون ملک آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔ اس سے قبل وکلاء نے ساتھی وکیل پر مقدمے کے خلاف 6 سے 8 فروری تک دھرنا دیا تھا، جو ایس ایس پی کے 8 روز کی چھٹیوں پر جانے کے بعد ختم ہوا تھا۔ایس ایس پی فُرخ لنجار نے چھٹیوں کے بعد دوبارہ چارج سنبھال لیا ہے۔
فائل فوٹو ملکۂ کوہسار مری میں ہلکی بارش کے بعد سیاحوں کی آمد شروع ہو گئی۔محکمۂ موسمیات نے مری میں آج برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔آسمان سے گرتے روئی کے گالوں کا حسین نظارہ دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاحوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔مری میں متوقع برف باری کے پیشِ نظر انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ملکہ کو ہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری برفباری دیکھنے کے لیے ملک بھر سے سیاح مری پہنچنا شر و ع ہوچکے ہیں۔ ادھر مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا۔اس سسٹم کے تحت کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش جاری ہے۔چمن سمیت گرد و نواح میں موسلادھار بارش...
اسلام آباد: 26 نومبر کو احتجاج کے تناظر میں گرفتار اوررہائی پانے والے 122 پی ٹی آئی ورکرز نے دوبارہ ایسا جرم نہ کرنے کے بیانات حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار 122 پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتوں کے بعد رہائی کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے عدالتی حکم پر بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیئے۔ قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے ضمانتیں مشروط طور پر منظور کی تھیں۔ وکیل مرتضیٰ حسن طوری نے کارکنان کی جانب سے بیان حلفی جمع کروائے جس میں کہا گیا کہ بطور وکیل یقین دہانی کراتا ہوں کہ درخواست گزار آئندہ...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں گروپ بی کا اہم میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔ راولپنڈی میں شیڈول آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے، میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ اور میچ کا آغاز 2 بجے ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے پچ کو کوورز سے ڈھانپ رکھا گیا ہے۔ پچ اور اطراف پر کور بدستور موجود ہیں جبکہ امپائرز پچ کا معائنہ کرنے کے بعد ٹاس کیلئے کپتانوں کو دعوت دیں گے۔
ایران نے پاکستان کے لیے کاروباری ویزا فیس میں کمی اور تجارت کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور ایران کے تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے کاروباری ویزا فیس میں کمی اور تجارت کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اورایران کے مشہد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے اعلیٰ سطح نے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقررکیا گیا اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ پاک ایران دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ ہوا...
کراچی(نیوز ڈیسک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سرجانی ٹاؤن میں ٹرک نذرِ آتش کرنے کیخلاف مقدمے میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی۔کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے ٹرک نذرِ آتش کرنے کیخلاف مقدمے میں مہاجر قومی موومنٹ کے چئرمین آفاق احمد کی ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ آفاق احمد کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں تو انہیں رہا کیا جائے وکیل صفائی جاوید چھتاری ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا تھا کہ میرے مؤکل پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔پولیس میرے مؤکل کیخلاف کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرسکی، پولیس کے مطابق آفاق...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا ساتواں میچ، گروپ بی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے مابین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دن 2 بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش کے باعث تاحال ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔ آسٹریلیا نے پہلے میچ میں انگلینڈ کو شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقا نے افغانستان کو ہرا کر پوزیشن مضبوط کر رکھی ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو غیر معمولی حمایت پر پیٹ کمنز بھی بول پڑے محمکہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش میچ متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ ادھر پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے، پاکستان ٹیم کی آج اسلام آباد کلب گراؤنڈ پریکٹس شیڈولڈ ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...
محکمہ تعلیم پنجاب نے رمضان المبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک اسکول صبح 8:30 سے ایک بجے تک کھلیں گے اور جمعہ کو اسکولوں میں ساڑھے 12 بجے چھٹی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکول صبح ساڑھے 8 سے 12 اور دوسری شفٹ ایک سے 4 بجے تک ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق طالبات کو 15 منٹ پہلے چھٹی دی جائے گی اور نئے اوقات کار کا اطلاق پنجاب کے تمام اسکولوں پر ہوگا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا ڈی آئی خان جیل کا دورہ، قیدیوں کے مسائل سنے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ کیا،سپرنٹنڈنٹ جیل سمیع اللہ خان شنواری نیانہیں خوش آمدید کہا ۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخواہ عثمان محسود اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بھی موجود تھے۔چیف جسٹس نے جیل کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جن میں خواتین کی بارکس ، لنگر خانہ اور قیدیوں کی بیرکس شامل تھیں۔انہوں نے قیدیوں کی فلاح و بہبود میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے خود ان کے مسائل سنے،...
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے 300 ڈیفالٹرز کی فہرست طلب، حکومت بلوچستان کا بھی ڈیفالٹر ہونیکا انکشاف nepra WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سب سے بڑے 300 ڈیفالٹرز کی فہرست طلب کر لی جبکہ اجلاس میں حکومت بلوچستان کا بھی ڈیفالٹر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں خالد مگسی نے کہا کہ سب سے بڑی ڈیفالٹر حکومت بلوچستان خود ہے جبکہ شیر ارباب علی نے کہا کہ پاور سیکٹر کی ناکامی خالصتاً گورننسس کی ناکامی ہے۔سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ ڈسکوز نے 162 ارب کی ریکوری کے ڈاکومنٹ جمع کروائے ہیں، واجبات کی وصول سے متعلق پیشرفت خود مانیٹر کروں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شمار ان سیاستدانوں میں ہوتا ہے جو کسی نہ کسی حوالے سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور ان کے مخالفین انہیں تنقید کا نشانہ بناتے نظرآتے ہیں پھر چاہے وہ سیاسی سرگرمیاں ہوں یا ان کی ڈریسنگ۔ حال ہی مریم نواز ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنیں جب پنجاب حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان کے مختلف اخبارات کے فرنٹ پیج پر ایک اشتہار شائع ہوا جس میں خبریں نہیں تھیں بلکہ صرف مریم نواز کے بیانات اور منصوبوں کے اعلانات تھے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کرکٹ پر اشتہار: “اب مریم کے ہاتھوں 92 کا ورلڈکپ جتوانا رہ گیا ہے‘‘ اخبارات کا فرنٹ پیج دیکھنے...
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سرجانی ٹاؤن میں ٹرک نذرِ آتش کرنے کیخلاف مقدمے میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے ٹرک نذرِ آتش کرنے کیخلاف مقدمے میں مہاجر قومی موومنٹ کے چئرمین آفاق احمد کی ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ آفاق احمد کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔ وکیل صفائی جاوید چھتاری ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا تھا کہ میرے مؤکل پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ پولیس میرے مؤکل کیخلاف کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرسکی، پولیس کے مطابق آفاق احمد...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمات میں کی حوالگی سے متعلق درخواست پر بلدیہ فیکٹری کیس کے مفرور ملزم حماد صدیقی کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ میں قتل کیس میں نامزد دبئی فرار ہونے والے مبینہ ملزم تقی حیدر شاہ کی پاکستان حوالگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ محکمہ داخلہ اور خارجہ نے رپورٹ جمع کروا دی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف دیا کہ تقی حیدر، حماد صدیقی اور خرم نثار مفرور ہیں۔ تقی حیدر کے بارے میں متحدہ عرب امارات کو کاغذات بھیجوا دیے ہیں۔ ہائیکورٹ نے بلدیہ فیکٹری کیس کے مفرور ملزم حماد صدیقی کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مفرور ملزم...
کراچی: سینیٹ قائمہ کمیٹی نے کراچی کے سب سے بڑے پانی کے منصوبے کے فور کی سست روی پر رپورٹ طلب کرلی۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں دریاؤں پر تجاوزات، پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر خلیل طاہر نے کمیٹی کو بتایا کہ ڈیڑھ سال سے ایک کمپنی نے کے فور منصوبے پر کام بند کر رکھا ہے، منصوبے پر اربوں روپے کی لاگت آئے گی۔ سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ چولستان کنال کے لیے 211 ارب روپے کے فنڈز جاری ہو سکتے ہیں لیکن کراچی کے تین کروڑ شہریوں کے پانی کے منصوبے کے...
منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ جوڈیشل کمپلکس سینٹرل جیل میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم ساحر حسن کو جوڈیشل کمپلکس پہنچایا گیا، ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔ دوران سماعت پولیس نے کہا کہ اتوار کے روز سٹی کورٹ سے ایک روزہ جسمانی راہ داری ریمانڈ لیا تھا، پولیس نے ملزم ساحر خان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے پولیس کی جانب سے کی گئی استدعا کو مسترد کردیا۔ عدالت نے ملزم ساحر حسن خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزم ساحر خان...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں ہلکی بارش کے سبب آج چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والا اہم اور بڑا مقابلہ تاخیر کا شکار ہے۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کا ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا اور میچ کا آغاز 2 بجے ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے پچ کو کوورز سے ڈھانپ رکھا ہے۔پچ اور اطراف پر کور بدستور موجود ہیں اور انتظار کیا جارہا ہے کہ ہلکی بارش رکے تو ٹاس کیا جائے۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)سابق وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، لاہورپولیس آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ کی مشترکہ ٹیم نے ملزم کوگرفتار کرلیا، مقتول بھی برخاست شدہ پولیس اہلکار نکلا۔(جاری ہے) سوموارکے روز سابق وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے کے کوارٹر سے لاش برآمد ہوئی تھی، جوائنٹ ٹیم نے ملزم کانسٹیبل ارشد کو میانوالی سے گرفتار کیا، ملزم نے میانوالی میں اپنی بہن کے گھر میں روپوش ہونے کی کوشش کی۔ملزم کانسٹیبل ارشد نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، ملزم ارشد نے میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر کوارٹر کرائے پر لے رکھا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کے...
اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف کی اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں انسداد دہشت گردی و انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کو فعال کرنے اور وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر بھی اتفاق ہوا۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل...
سیالکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری اصلی تاریخ کو 80 کی دہائی میں مسخ کیا گیا، ہم نے تاریخ بدلی، ہیرو بدلے، ہمیں اپنے دین پر فخر ہونا چاہئے، سلیبس میں ایسی چیزیں تھیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جس ملک کا دانشور طبقہ بد دیانت ہو اس کا مستقبل کیا ہوگا، تاریخ کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے، درسی کتابوں میں تاریخ مسخ کی گئی ہے، حلف اٹھایا جاتا ہے لیکن اس کا پاس نہیں رکھا جاتا۔ سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیکرٹری داخلہ اور سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے فیصل فرید چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیے۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کی عدالت طلبی اس موقع پر فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق اختیارات عدالت کے پاس ہوتی ہے،...
حکومتی ٹاسک فورس کا آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، ٹاسک فورس نے 45 مزید آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات شروع کر لیے ہیں۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ان آئی پی پیز میں سولر اور ونڈ کے پاور پلانٹس شامل ہیں، ان پلانٹس میں وہ بجلی گھر بھی شامل ہیں جو غیر ملکی فنڈنگ سے بنے ہیں، فارن فنانسنگ والے 23 پلانٹس بھی مذکرات کا حصہ ہیں، جن بجلی گھروں کے ساتھ بات چیت ہورہی ہے وہ 2500 میگاواٹ کے حامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت سے 21 ارب 25 کروڑ سے زائد کی بچت ہوگی جس کا فی یونٹ پر 20 پیسے اثر پڑے گا۔...
—فائل فوٹو محکمۂ تعلیم پنجاب نے رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار جاری کر دیے۔محکمۂ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک اسکول صبح 8:30 سے ایک بجے تک کھلیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعے کو اسکولوں میں ساڑھے 12 بجے چھٹی ہو گی۔ محکمۂ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن محکمۂ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکول صبح ساڑھے 8 سے 12 اور دوسری شفٹ ایک سے 4 بجے تک ہو گی۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبات کو 15 منٹ پہلے چھٹی دی جائے گی، نئے اوقات کار کا اطلاق پنجاب کے تمام اسکولوں پر ہو گا۔
—فائل فوٹو لاہور میں رمضان المبارک میں موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات ثاقب حسین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں وقفے وقفے سے یکم مارچ تک بارش کا امکان ہے۔ پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ سے شروع ہونے کا امکان، سپارکو نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 45 منٹ پر پیدا ہوگا، سپارکو انہوں نے کہا کہ رمضان کے پہلے عشرے میں بارش متوقع ہے، بارش سے درجۂ حرارت 22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ثاقب حسین کا کہنا ہے کہ پندرہویں روزے کے بعد درجۂ حرارت 30 ڈگری تک جائے گا۔
—فائل فوٹو کوٹ ادو میں رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں ذخیرہ کی گئی چینی کی مزید 8 ہزار بوریاں برآمد کر لی گئیں۔کوٹ ادو میں اسسٹنٹ کمشنر اصغر لغاری نے شہر کے مختلف گوداموں پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی چینی کی بوریاں برآمد کر کے گودام مالکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔ سرگودھا: چھاپے میں برآمد چینی کی 500، کھاد کی 200 بوریاں سرکاری ریٹ پر فروختسرگودھا میں گوداموں پر چھاپہ مار کر چینی کی 500 اور کھاد کی 200 بوریاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ اس سے قبل 16 فروری کو ہونے والی ایک کارروائی کے دوران بھی چینی کی ذخیرہ کی گئی 8 ہزار بوریاں برآمد...
—فائل فوٹو لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں سٹی ٹریفک پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ترجمان کے مطابق بھیک مانگنے والی مافیا کے سرغنہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ہیومن ٹریفکنگ ایکٹ 2018ء کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ معصوم بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے والوں کو قطعی رعایت نہیں دی جائے گی۔ راولپنڈی میں بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 87 گرفتارراولپنڈی شہر میں پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہوگیا ہے جس میں 87 گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری پیشہ ور بھکاریوں کے حوالے سے 15 پر شکایت درج کرا سکتے...
حریت ترجمان نے مزید کہا کہ ہندوتوا کے زیر اثر بی جے پی اور سنگھ پریوار مقبوضہ علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کو متاثر کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت وحشیانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا اورنہ ہی انہیں محکوم رکھ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر ایک سیاسی تنازعہ ہے جسے فوجی طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دھمکیوں، خوف و دہشت، مظالم اور کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی جدوجہد آزادی...
اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جنید اکبر خان وزارت خزانہ حکام پر برہم ہوگئے۔ چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرمایہ کاری بورڈ اور وزارت توانائی کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان نے خاتون افسر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں چائے پینے آئی تھیں؟ آپ کو پتہ تھا کہ یہ آڈٹ پیرا آنا تھا، آپ کی تیاری نہیں تھی تو یہاں بیٹھی کیوں تھیں۔ جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ مجھے مجبور نہ کریں کہ میٹنگ سے کسی کو نکالوں، جو یہاں آئے تیاری کے ساتھ آیا کرے۔ آڈٹ حکام نے بتایا...

پی اے سی کا بڑا فیصلہ ، تین سو بڑے ڈیفالٹر اور سابق سیکرٹری راشد لنگڑیال کو طلب کرلیا ، تفصیلات سب نیوز پر
پی اے سی کا بڑا فیصلہ ، تین سو بڑے ڈیفالٹر اور سابق سیکرٹری راشد لنگڑیال کو طلب کرلیا ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سب سے بڑے تین سو ڈیفالٹرز کی فہرست طلب کر لی۔ کمیٹی رکن نواب خالد مگسی نے کہا کہ سب سے بڑی ڈیفالٹر حکومت بلوچستان خود ہے،،شیر ارباب علی کا کہنا تھاپاور سیکٹر کی ناکامی خالص گورننس کی ناکامی ہے۔۔تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سب سے بڑے تین سو ڈیفالٹرز کی فہرست طلب کر لی۔نواب خالد مگسی نے کہا کہ سب سے بڑی ڈیفالٹر حکومت بلوچستان خود ہے،شیر ارباب...
سپارکو نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق چاند کی پیدائش 28 فروری کو صبح 5 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہو گی، 28 فروری کو کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے چاند کا نظر آنا مشکل ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق 28 فروری کو انسانی آنکھ سے چاند نظر نہیں آئے گا، پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، سعودی عرب میں 28 فروری کو رمضان کا چاند نظر آسکتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی دوستوں سے ملاقات نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کا ریکارڈ طلب
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی دوستوں سے ملاقات نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دو مختلف درخواستوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے درخواست کے ساتھ 28 جنوری 2025 کا عدالت عالیہ کا حکم نامہ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلے کا مجاز نہیں، درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق...
مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے جج سے انتظامی اختیارات واپس لیے گئے ہیں۔ مصطفی عامر قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے پراسکیوشن کی منتظم جج انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے خلاف 4 درخواستوں کی سماعت کی۔ جسٹس ظفر راجپوت کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے منتظم جج سے انتظامی اختیارات واپس لینے کا حکم دیا۔ یہ بھی پڑھیے: سندھ ہائیکورٹ: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کو کل پیش کرنے کا حکم درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اے ٹی سی منتظم جج نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی۔ قائم مقام پراسکیوٹر...
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ دبئی میں اپنے تمام میچ کھیلنے سے بھارت کو غیر منصفانہ فائدہ مل رہا ہے۔ بھارت کو بڑا فائدہ یوں ہے کہ وہ اپنے تمام میچ ایک ہی میدان پر کھیل رہے ہیں۔ وہ پہلے ہی بہت مضبوط نظر آتے ہیں اور ان کے پاس اپنے تمام میچ وہاں کھیلنے کا واضح فائدہ ہے۔ آسٹریلین میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میں گھر پر ہوں اور ٹخنے کی بحالی اچھی ہو رہی ہے، میں اس ہفتے دوڑنا اور گیند بازی کرنا شروع کروں گا۔ آئی پی ایل اگلے ماہ ہے اور پھر ہمارے پاس ٹیسٹ ورلڈ چیمپئن شپ اور ویسٹ انڈیز کا دورہ ہے، تو بہت کچھ ہے...
ویب ڈیسک: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں 9ڈسکوز سے 877 ارب روپے ریکور نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سیکرٹری سرمایہ کاری کمیشن نے بتایا کہ ہم نے 162 ارب روپے کی ریکوری کے کاغذات جمع کروا دیے ہیں جس پر آڈٹ حکام نے کہا کہ ہمیں تو کسی قسم کا کوئی کاغذ نہیں ملا۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو واجب الادا رقم 60 ارب روپے تک ہونے کا انکشاف ہوا۔ سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ کوئٹہ میں 27 ہزار ٹویب ویل ہیں، آج تک نہ انہوں نے پیسے دیے اور نہ ہی اُنہیں منقطع کیا جا سکا، ان تمام ٹیوب ویلز کو سبسڈی بھی دی گئی لیکن پھر بھی پیسوں کا مسئلہ جوں کا توں...
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)خلیجِ بنگال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی(این سی ایس)کا کہناتھا کہ منگل کی صبح 6 بج کر 10 منٹ پر خلیجِ بنگال میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی۔(جاری ہے) خلیجِ بنگال میں یہ زلزلہ 91 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔این سی ایس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ۔
طویل عرصے بعد ملنے والے کسی بھی آئی سی سی ملٹی ٹیمز ایونٹ کی میزبانی کا پاکستانیوں نے جتنا طویل اور صبر آزما انتظارکیا، قومی ٹیم نے میگا ایونٹ سے باہر ہونے میں اتنی ہی جلد بازی دکھائی۔ اتوار کو جب کنگ کوہلی نے کور ڈرائیو پر خوشدل شاہ کو چوکا رسید کیا تب ہی قومی ٹیم کا چمپئنز ٹرافی کا سفر تمام ہوگیا تھا، مگر اس پر مہر کیویز نے ثبت کی۔ جب بنگال ٹائیگرز کا پنڈی میں ‘کریا کرم’ کیا گیا کسی بھی میگا ایونٹ میں اگر مگر اور پاکستانی ٹیم کی پیش قدمی کا چولی دامن کا ساتھ ہے، مگر اس با ر تو گرین شرٹس نے کسی اگر مگر کو بھی زیادہ زحمت نہیں دی۔ پاکستان...
اسلام آباد میں پلاٹس خریدنے اور سرمایہ کاری کرنے کا سنہری موقع،کمرشل پلاٹس کی نیلامی جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسلام آباد میں پلاٹس خریدنے اور سرمایہ کاری کرنے کا سنہری موقع،سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے پہلے روز نیلامی میں سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق آئی ایٹ مرکز کا پلاٹ نمبرI-B, 3.34ارب روپے میں نیلام ہوا،کمرشل پلاٹس کی نیلامی 4 روز تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی۔نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جارہے ہیں ۔4 روزہ نیلامی میں، بلیو ایریا، مراکز، انڈسٹریل، اپارٹمنٹس سمیت پارک انکلیو کے کمرشل پلاٹس نیلامی کیلئے پیش کئے...
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ’آوٗٔٹ آف کانٹیکسٹ کرکٹ‘ نامی پیج پر گزشتہ ماہ ایک پوسٹ کی گئی جس پر کرکٹ کے ایسے 12 کھلاڑیوں کی تصاویر لگائی گئیں جنہیں یا تو طلاق ہوچکی یا پھر انہیں ان کی بیگمات نے چھوڑ دیا، اور اس پوسٹ میں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی تصویر بھی شامل تھی۔ وسیم اکرم کا نام شیئر کیے جانے پر ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ واضح طور پر سیاق و سباق سے ہٹ کر بات کر رہے ہیں اور آپ کے پاس درست معلومات بھی نہیں ہیں۔ Hey @GemsOfCricket You guys are definitely "out of context" and from what I can see...
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا ریمانڈ نا دینے والے اے ٹی سی کے منتظم جج سے انتظامی اختیارات واپس لے لیے گئے۔ جسٹس ظفر راجپوت کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا، بینچ نے ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزامات کے بعد ایڈمنسٹریٹر جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارش کردی۔ پراسیکیوٹرجنرل کی درخواستوں پر تحریری حکمنامے میں کہا گیاکہ رجسٹرار ہائیکورٹ معاملہ چیف جسٹس کے سامنے پیش کریں، آرڈر کی نقول سیکریٹری داخلہ سندھ کو بھی بھیجیں، منتظم جج کے اختیارات ایک نمبر کورٹ سے لے کسی بھی انسداد دہشت گردی کورٹ کومنتقل کئے جائیں، یہ عوام الناس کے مفاد عامہ کا معاملہ ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ منتظم جج زاکرحسین نے اپنے اختیارات...
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کے دورے کے دوران لفٹ حادثے کا شکار ہوگئے، حادثے میں تمام سوار افراد محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی، ڈپٹی میئر اور دیگر حکام اسپتال کے معائنے کے دوران لفٹ میں سوار تھے کہ گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے کے باعث لفٹ جھٹکے سے نیچے آگئی۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عملے نے فوری طور پر لفٹ کا دروازہ باہر سے کھولا اور تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی قیادت میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے پر شائقین کرکٹ نے اپنا غصہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نکال دیا۔ ہوم گراؤنڈ پر افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اور پھر دبئی میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکستوں نے پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے۔ مزید پڑھیں: 'پاکستانی شائقین نے غلط "ہیرو" منتخب کرلیا ہے' قومی ٹیم کی جانب سے ایونٹ میں تینوں شعبوں میں ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا گیا، جس نے شائقین کرکٹ کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا، فینز نے کپتان محمد رضوان اور بابراعظم کو سست بیٹنگ پر آڑے ہاتھوں لیا اور شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز...
بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہیں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 37 سال کی شادی کے بعد گووندا اور سنیتا آہوجا نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ اگرچہ جوڑے نے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے تاہم یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ گووندا کے 30 کی دہائی میں ایک مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق نے ان کی علیحدگی میں کردار ادا کیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi) یاد رہے کہ بالی ووڈ کے اس جوڑے...
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب کسی سیاسی لانگ مارچ کی ضرورت نہیں، اس وقت اقتصادی مارچ کی ضرورت ہے، ہم ترقی کیلئے پاکستان ٹیم کے طور پر کام کریں گے، ہمیں اپنے سیاسی اختلاف کو بھول کر ملک کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، سی پیک کا منصوبہ شروع کیا تو سوشل میڈیا پر غلط اطلاع دی گئی، سوشل میڈیا پر پیس انفارمیشن دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت راء سے بڑی پاکستان کیخلاف مہم چلا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے ہماری کامیابی کا انحصار برآمدات میں اضافہ ہے، ہمیں خود کو ڈیجیٹل...
کراچی:عدالت نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرکے عدالتی ریمانڈ پر انہیں جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کراچی میں ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ایس آئی یو پولیس نے ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کردیا۔ ایس آئی یو نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کی جائے۔ دوسری طرف وکیل صفائی کی ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی جس پر عدالت نے ایس...
ولادیمیر زیلنسکی نے یورپ سے کہا ہے کہ وہ اپنی فوج تشکیل دے اور واشنگٹن کے لیے عملیت پسند رویہ اختیار کرے۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے خلاف جنگ کے 3 سال مکمل ہونے کے موقع پر یوکرین نے یورپی رہنماؤں کی میزبانی کی، جب کہ اعلیٰ امریکی عہدیداروں نے اقتدار میں واپسی کے بعد صدر ٹرمپ کی ماسکو کے تئیں ناپسندیدگی کی واضح مثال پیش کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یوکرین کے صدر کو ڈکٹیٹر قرار دینے اور ان پر جنگ شروع کرنے کا الزام عائد کیے جانے کے باوجود ولادیمیر زیلنسکی نے یورپ سے کہا ہے کہ وہ اپنی فوج تشکیل دے اور واشنگٹن کے لیے عملیت پسند رویہ اختیار کرے۔ انہوں نے دوسری جنگ عظیم کے بعد 2022...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری 2025) اقتصادی جائزے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )کا وفد 3 مارچ کو پاکستان پہنچے گا،آئی ایم ایف وفد دورہ پاکستان کے دوران آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کیلئے تجاویز بھی دے گا،اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد تقریباً دو ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔اپنے دورہ پاکستان کے دوران آئی ایم ایف کا وفد سٹیٹ بینک،ایف بی آر،وزارت خزانہ،وزارت منصوبہ بندی ،وزارت توانائی ،اوگرا،سمیت دیگر اہم حکام سے مذاکرات کریگا۔دوسری جانب آئی ایم ایف...
جوڈیشل کمپلیکس کراچی میں ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ایس آئی یو پولیس نے ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کردیا۔ ایس آئی یو نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ یہ بھی پڑھیے: منشیات سپلائی: اداکارساجد حسن کے بیٹے کے سنسنی خیز انکشافات اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کی جائے۔ دوسری طرف وکیل صفائی کی ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی جس پر عدالت نے ایس آئی یو کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے ساحر حسن کو عدالتی ریمانڈ پر...
بلوچستان حکومت نے بعض سیاستدانوں کی جانب سے بلوچستان پر دیے گئے انتشار انگیز اور گمراہ کن بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ان بیانات کو حقیقت کے منافی اور عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بلوچستان کی صورتحال پر تبصرے کيے جو درست نہیں، ایسے بیانات حقیقت کے منافی اور عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کا نوجوان پائلٹس کی ٹریننگ کے لیے انقلابی اقدام ’آزادی کے بارے میں کی جانے والی باتیں محض افواہوں اور پروپیگنڈے پر مبنی ہیں، بلوچستان پاکستان ہےاور رہے گا، خوشحالی اور استحکام کی راہ...
فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے سانحۂ بلدیہ فیکٹری کے مفرور ملزم حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔قتل کیس میں نامزد دبئی فرار ملزمان کی پاکستان حوالگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔محکمۂ داخلہ اور خارجہ نے رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروا دی۔عدالت نے مفرور ملزم خرم نثار سے متعلق محکمۂ داخلہ کے فوکل پرسن کو بھی طلب کر لیا۔ سانحہ بلدیہ فیکٹری: ملزم رحمٰن بھولا، زبیر چریا کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں مسترد سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی اپیلوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان رحمٰن بھولا اور زبیر چریا کی سزائےموت کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔ عدالت نے درخواست پر سماعت...
—فائل فوٹو گوجرانوالہ میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان مقابلے میں بچی سے زیادتی کا ملزم مارا گیا۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ملزم ملزم حسن علی نے 2 روز قبل 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، زیادتی کے بعد ملزم نے بچی کو قتل کر کے گھر کے صحن میں دفن کر دیا تھا۔ملزم کو بچی کی لاش کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ گجرات: مقابلے میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم مارا گیاپولیس کے مطابق ملزم ندیم جٹ کو برآمدگی کے لیے لے جارہی تھی۔ گوجرانوالہ کے کلوکلاں روڈ پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔اس مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِ حراست ملزم زخمی ہو گیا، جو...
ذرائع کے مطابق سول سوسائٹی کی جانب سے میر واعظ عمر فاروق کو لکھے گئے خط میں شکیل قلندر نے ان پر زور دیا کہ وہ ہندوتوا تنظیموں کی سازشوں کی روک تھام کیلئے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کی غرض سے متحدہ مجلس علماء کا اجلاس بلائیں۔ اسلام ٹائمز۔ معروف کشمیری بزنس لیڈر شکیل قلندر نے متحدہ مجلس علماء کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق سے ہندوتوا تنظیموں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ ہندوتوا تنظیموں کی اس سازش کو جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی...
نیتن یاہو کے بیٹے نے والد پر حملہ کیا؟ اسرائیلی رکنِ پارلیمنٹ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز تل ابیب: اسرائیلی رکنِ پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیٹے، یائیر نیتن یاہو، کو والد پر مبینہ حملے کے بعد میامی، امریکہ بھیج دیا گیا ہے۔یہ الزام لیبر پارٹی کی رکن کنیسٹ (پارلیمنٹ) نعامہ لازیمی نے لگایا، جنہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ یائیر نیتن یاہو کی امریکہ میں قیام کے لیے سیکیورٹی فنڈز جاری رکھنے کا کیا جواز ہے؟نعامہ لازیمی نے کہا کہ یائیر نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے “ریاستی اختیار کی علامت” کی بے حرمتی کی، اس لیے عوامی فنڈز کے ذریعے ان کے میامی قیام...
پشاور سٹی کونسل کا اجلاس نہ بلانے پر ارکان احتجاجاً کونسل ہال کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔ میئر پشاور کے اجلاس نہ بلانے پر ارکان سٹی کونسل میں جمع ہوگئے۔ میئر پشاورنے سٹی کونسل ہال نہ کھولنے کی ہدایات کی جس کے بعد کونسل ارکان گیٹ توڑ کر ہال میں داخل ہوگئے۔ کونسل ارکان کا کہنا تھا کہ کونسل ارکان کے لیے ہال کا دروازہ نہ کھولنا غیر قانونی ہے۔ کونسل میں پیش قرارداد میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کو اس کا حق دے۔ صوبے کو اس کا حق نہ ملنے کے باعث ترقیاتی منصوبے رکے ہوئے ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت اپنی آئینی اور قانونی...
پولیس کریمنل ریکارڈ سے نام نکلوانے کا جھانسہ دیکر خاتون ڈاکٹر کو حراساں کرنے پر لاہور پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہورپولیس نے بتایا کہ افسر کے خلاف مقدمہ گلبرگ میں متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ متاثرہ لیڈی ڈاکٹر نے کہا کہ میرے خلاف ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا، اے ایس آئی نے کریمنل ریکارڈ سے نام نکلوانے کے بدلے میسجز پر بات کرنے کا کہا۔ متاثرہ ڈاکٹر نے الزام لگایا کہ اے ایس آئی نور خان نے گلبرگ میں ٹی شاپ پر بلوا کر جسمانی طور پر ہراساں کیا۔ پولیس نے کہا کہ متاثرہ ڈاکٹر کی درخواست پر اے ایس آئی کے خلاف مزید قانونی...
اسٹیمکو سائنس مقابلوں میں پاکستانی طالبہ نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ہے۔ پاکستانی طالبہ انارہ بہرام درانی نے سنگاپور میں منعقدہ اسٹیمکو سائنس گلوبل مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کو عالمی سطح پر نمایاں کیا ہے۔ پاکستان بھر سے صرف 15 پاکستانی طلباء فائنلز تک پہنچے، جہاں انہوں نے 13 ممالک کے 177 شرکا کے خلاف مقابلہ کیا۔ اس سے پہلے پاکستان بھر سے 26000 طلباء نے مقابلےمیں حصہ لیا جن میں سے صرف پندرہ پاکستانی طلباء بین الاقوامی مقابلے کے لئے جگہ بنا سکے۔ پہلے مرحلے میں پاکستان بھر سے انارہ بہرام درانی نے گولڈ میڈل جیتا۔ سنگا پور میں ہونے والے اسٹیمکو سائنس گلوبل مقابلوں میں بھی انارہ بہرام درانی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی دوستوں سے ملاقات نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دو مختلف درخواستوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے درخواست کے ساتھ 28 جنوری 2025 کا عدالت عالیہ کا حکم نامہ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلے...
2021 میں افغانستان پر قابض ہونے کے بعد طالبان نے ہر ممکن قدم اٹھا کر خواتین کو گھروں تک محدود اور خواتین کی تعلیم پر پابندی لگا کر 14 لاکھ سے زائد لڑکیوں کو اسکول جانے سے محروم کر دیا۔ حال ہی میں افغانستان میں تعلیمی پروگرام چلانے والے برطانوی جوڑے کو طالبان نے حراست میں لے لیا، 70 سالہ برطانوی جوڑے کا حراست میں لیے جانے کے بعد ان کے بچوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں گرفتار برطانوی جوڑا کون ہے؟ پیٹر رینالڈز اور ان کی اہلیہ باربی کو طالبان نے 18 سال افغانستان میں رہ کر خواتین کے لیے تعلیمی پروگرام چلانے پر گرفتار کیا، ان کی ’ری بلڈ‘...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اتوار کو دبئی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف خراب کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے تینوں فاسٹ بولرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک پروگرام میں اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے حفیظ نے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ تینوں نے 2023 کے ایشیا کپ کے بعد سے مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف تینوں ہی 2023 کے ایشیا کپ، ون ڈے ورلڈکپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور اب چیمپئنز ٹرافی میں اچھی پرفارمنس دینے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اب یہ تسلیم کرنے کا وقت ہے کہ ٹیلنٹ کے باوجود...
موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث 6 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار ہوئیں ۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہورسیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے لاہور ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 143، 145 ،کراچی سے اسلام آباد سیرین ا یئر کی پرواز ای آر 502،کراچی سے اسلام آباد فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 منسوخ ہوئیں۔ کئی شہروں میں ابر رحمت برس پڑی ،اسلام آباد ایئر پورٹ سے 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں،ملتان اور سیالکوٹ ایئر پورٹ سے 2 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی جبکہ دیگر شہروں سے بھی متعدد پروازیں تاخیر کو شکار ہوئیں ،...
پنجاب میں قدیم فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے قدیم قوانین کو تبدیل کرنے کے لیے ’’قانونی اصلاحات کمیٹی‘‘ تشکیل دے دی جو قوانین کو جدید اور موثر بنانے کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے قانونی اصلاحات کی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔قانونی اصلاحات کمیٹی، ضابطہ فوجداری 1898، تعزیرات پاکستان 1860 اور قانون شہادت آرڈر 1984 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرے گی۔ کمیٹی ’’قومی سلامتی کے قانون‘‘ کا مسودہ تیار کرے گی۔جرائم کی روک تھام، قانون کے موثر نفاذ اور امن عامہ کی بحالی سے متعلق قانونی اصلاحات لائی جائیں گی۔ پنجاب میں خصوصاً خواتین اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ناقص پرفارمنس اور پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کی برانڈ ویلیو کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی سے ہوم سائیڈ کے باہر ہونے سے تماشائیوں کو میدان پر لانا مشکل ہدف ہے۔ رپورٹ میں عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہےکہ ٹکٹوں کی فروخت سمیت کئی اہم مسائل کا سامنا ہوگا کیونکہ ہوم سائیڈ کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی وجہ سے شائقین کی دلچسپی ختم ہوگئی ہے، کرکٹ جنون کے باوجود مستقبل میں پاکستان کرکٹ کو ایک برانڈ کے طور پر بیچنا...
جنید اکبر کی زیرِ صدارت پی اے سی اجلاس ،بورڈ آف انویسٹمنٹ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:جنید اکبر کی زیرِ صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے آڈٹ اعتراضات 2023-24 کا جائزہ لیا گیا۔آڈٹ حکام نے بتا یا کہ مالی سال 2021-22 کے دوران 5.5 ملین کی مختلف سروسز مقابلہ کے بغیر ہائیر کی گئی،چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ کیا فنانس پیپرا رولز معطل کرسکتا ہے،آڈٹ حکام نے کہا کہ سروسز کی ہائیرنگ کے دوران پبلک پروکیورمنٹ رولز 2004 کی خلاف ورزی کی گئی ہے،انتظامیہ نے پروجیکٹ اسٹیبلشمنٹ آف پی ایم یو سی پیک آئی سی ڈی پی پر اخراجات کیے،جنید اکبر نے کہا...
کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے ٹینکر جلانے سے متعلق کیس میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیدیا ہے۔ عدالت نے آفاق احمد کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے، ان کی 2 مختلف مقدمات میں پہلے ہی ضمانت منطور کی جاچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد سرجانی ٹاؤن کے مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں تھے، جبکہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھی ان کی مزید 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی تھی۔ واضح رہے کہ آفاق...
محکمہ داخلہ پنجاب نے قدیم فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کے لیے ’قانونی اصلاحات کمیٹی‘ تشکیل دے دی۔ کمیٹی قدیم فوجداری قوانین کو جدید اور موثر بنانے کے لیے سفارشات پیش کرے گی، قانونی اصلاحات کمیٹی، ضابطہ فوجداری 1898، تعزیرات پاکستان 1860 اور قانون شہادت آرڈر 1984 میں ترامیم کا مسودہ بھی تیار کرے گی۔ قانونی اصلاحات کمیٹی ’قومی سلامتی کے قانون‘ کا مسودہ تیار کرے گی جبکہ جرائم کی روک تھام، قانون کے موثر نفاذ اور امن عامہ کی بحالی سے متعلق قانونی اصلاحات لائی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: وزارت قانون و انصاف کا ضابطہ فوجداری 1898 میں جامع اصلاحات کا اعلان تفصیلات کے مطابق پنجاب میں خصوصاً خواتین اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے قوانین میں...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم وبانی چیئرمین عمران خان مزید 10 ماہ رہا ہوتے نظر نہیں آ رہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ریاست سے بڑا کوئی نہیں ہوتا، اسٹیبلشمنٹ کا فوکس بانی پی ٹی آئی نہیں پاکستان ہے۔ عمران خان بھی اسی نرسری سے آئے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاستدان اندر پاؤں اور باہر گریبان پکڑتے ہیں، آٹھ سے دس مہینے بانی جیل سے باہر نظر نہیں آ رہے، پی ٹی آئی سمجھوتہ کر کے بیٹھی ہے، حکومتیں آئیں یا جائیں اہم پاکستان ہے۔ کرکٹ کی کارکردگی کے سوال پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہماری کرکٹ...
کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان قریشی کا ریمانڈ نہ دینے والے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج سے انتظامی اختیارات واپس لے لیے۔ جسٹس ظفر راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی نے ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزامات پر جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارش کی۔منتظر مہدی نے کہا کہ ایسے جج کو عہدے پر رہنے کا اختیار نہیں ہے۔ جس کے بعد عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے اے ٹی سی جج سے انتظامی اختیارات واپس لینے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار ملزم کو جب گرفتاری کے بعد اے ٹی سی ون میں پیش...
—فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ نے مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے منتظم جج سے انتظامی اختیارات واپس لے لیے۔پراسیکیوشن کی منتظم جج اے ٹی سی کے خلاف 4 درخواستوں پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔جسٹس ظفر راجپوت کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ مصطفیٰ قتل کیس، عالمی ڈرگ چین کے ملوث ہونے کا انکشافمصطفیٰ قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، منشیات کی خرید و فروخت میں انٹرنیشنل ڈرگ چین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ درخواست میں پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ اے ٹی سی منتظم جج نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی۔قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل نے کہا...
— فائل فوٹو پنجاب میں سوا سو سال پرانے فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق قوانین تبدیل کرنے کے لیے قانونی اصلاحات کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی کامران عادل کمیٹی کے سربراہ جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری محکمۂ داخلہ عمران حسین سیکریٹری ہوں گے۔یہ قانونی اصلاحات کمیٹی 3 ماہ میں رپورٹ محکمۂ داخلہ کو پیش کرے گی۔ترجمان کے مطابق کمیٹی فوجداری قوانین کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے سفارشات پیش کرے گی، کمیٹی ضابطہ فوجداری 1898ء، تعزیراتِ پاکستان 1860ء میں ترامیم کا مسودہ تیار کرے گی۔کمیٹی قانون شہادت آرڈر 1984ء میں ترامیم اور قومی سلامتی کے قانون کا مسودہ تیار کرے...
کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے نیپرا کو درخواست دے رکھی ہے، جس پر نیپرا اتھارٹی کل سماعت کرے گی۔اگر نیپرا درخواست منظور کرلیتی ہے تو صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دسمبر 2024 کے لیے دائر کی ہے۔نیپرا سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی، جس کے بعد کراچی کے صارفین کو بجلی کے نرخوں میں کمی کا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ساتواں میچ آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا مگر اس سے قبل ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ میچ نا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک،ایک پواٸنٹ ملے گا۔دونوں ٹیموں کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دن دوبجے شروع ہوگا،آسٹریلیا نے پہلے میچ میں انگلینڈ کو شکست دی ،جنوبی افریقا نے افغانستان کو ہراکر پہلی کامیابی حاصل کررکھی ہے۔
ٹینکر جلانے کے مقدمے میں رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کئے گئے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور کرلی گئی ہے، جس کے بعد ان کی آج شام تک رہائی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں ٹینکر جلانے کے تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔آفاق احمد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دو مقدمات لانڈھی اور عوامی کالونی تھانوں میں درج تھے، جن میں ضمانت منظور ہونے کے بعد سرجانی پولیس نے انہیں سینٹرل جیل سے ٹینکر جلانے کے کیس میں...
اسلام آباد میں ہلکی بوندا باندی جاری ہے اور آج دن بھر وقفے وقفے سے یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق آسلام آباد میں موسم صبح سے ابر آلود ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں رواں ہفتے بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آسلام آباد میں آج وقفے وقفے سے ہلکی بوندا باری جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب ملک بھر کے مختلف اضلاع میں 2 مارچ تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیہل میں آمد کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ماہانہ اخراجات 7 لاکھ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ اس اضافے کی بڑی وجہ بشریٰ بی بی کا جیل میں ہونا ہے، جس سے اخراجات میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا پہلے ماہانہ خرچ 4 سے 5 لاکھ روپے تھا، تاہم بشریٰ بی بی کے ساتھ رہنے کے بعد یہ بڑھ گیا ہے۔ ان کے تمام اخراجات، بشمول کھانے پینے اور دیگر ضروریات، ان کی فیملی برداشت کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل یعنی ایس آئی ایف سی کی معاونت کے باعث نہ صرف ملکی کاروباری ماحول میں نمایاں بہتری آئی ہے بلکہ تجارت کی نئی راہیں بھی ہموار ہوئی ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور ایران کے تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی کوششیں کے تناظر میں ایران کی جانب سے پاکستان کی کاروباری ویزا فیس میں کمی اور تجارت کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، امریکی دباؤ ایران پائپ لائن معاہدہ پورا نہیں کرنے دے رہا، خواجہ آصف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور ایران کے مشہد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے اعلیٰ...
محکمہ داخلہ پنجاب نے 165 سالہ قدیم قوانین کو تبدیل کرنے کیلئے "قانونی اصلاحات کمیٹی" تشکیل دیدی۔ قانونی اصلاحات کمیٹی قدیم فوجداری قوانین کو جدید اور موثر بنانے کیلئے سفارشات پیش کرے گی۔ قانونی اصلاحات کمیٹی، ضابطہ فوجداری 1898، تعزیرات پاکستان 1860 اور قانون شہادت آرڈر 1984 میں ترامیم کا مسودہ تیار کریگی۔ قانونی اصلاحات کمیٹی "قومی سلامتی کے قانون" کا مسودہ بھی تیار کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ انگریز دور کے تمام پرانے قوانین کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ تمام قوانین کو جدید تقاضوں کے مطابق بنائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں قدیم فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے 165 سالہ قدیم قوانین کو...
پاکستانی اداکار جوڑی گوہر رشید اور کبریٰ خان کے بعد اداکار عمر شہزاد نے بھی خانہ کعبہ میں نکاح کرلیا۔ View this post on Instagram A post shared by Omer Shahzad (@omer_shahzad) میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر شہزاد کے نکاح کی تقریب خانہ کعبہ میں ہوئی جس میں جوڑے کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔اداکار عمر شہزاد نے نکاح کے بعد خانہ کعبہ سے لی گئی تصاویر اور خوبصورت پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کی اطلاع دی۔اداکار عمر شہزاد نے اپنی پوسٹ کا آغاز قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ شیئر کرتے ہوئے کیا جس میں درج تھا کہ’ اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا‘۔عمر شہزاد نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا...
ویب ڈیسک: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان ٹیم کی بہتری کیلئے پوری ٹیم کو ایک برس تک معطل کردینے کا مشورہ دیدیا۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹیم کو بہتر بنانے کی ضرورت پڑے تو اسے ایک برس تک معطل کردیناچاہیے، اچھی کرکٹ ٹیم تنقید سے نہیں بلکہ اچھے فیصلوں سے بنے گی۔ دوسری جانب پاک افواج پر تنقید کرنے والوں سے متعلق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاک افواج پر تنقید کرنے والے ملک دوست نہیں۔ پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کا دورہ اپنی مرضی سے کررہا ہوں، چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی اپنے...
جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں بجلی کا بڑا بحران پیدا ہو گیا، اور ملک بھر میں طویل لوڈشیڈنگ کا اعلان کر دیا گیا۔ قومی توانائی کمپنی ایسکوم (Eskom) نے تکنیکی خرابیوں کے باعث غیر معینہ مدت تک بجلی کی راشننگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ملک کے کئی بڑے حصوں میں اچانک بجلی بند کر دی گئی، جس پر عوام اور کاروباری حلقے شدید برہم ہیں۔ حیران کن طور پر، یہ بحران ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایسکوم نے حالیہ مہینوں میں بجلی کی فراہمی میں بہتری کے دعوے کیے تھے۔ ایسکوم کے مطابق، تین بڑے کول پاور پلانٹس میں فنی خرابیوں کی وجہ سے بجلی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث اسٹیج 6 لوڈشیڈنگ...