مستونگ بم دھماکے کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
مستونگ میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔
گزشتہ روز بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب فرانزک ایجنسی سے اسلحہ چوری، ملازمین کے خلاف مقدمہ درج
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں فرانزک کے لئے آنے والا اسلحہ چوری ہوگیا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے تجزیے کے لیے آنے والے پستول چوری کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کروا دیا۔
مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ فرانزک سائنس ایجنسی میں پستول تھانہ گوجرہ سٹی مقدمہ نمبر 216/25۔284/25 فرانزک کے لیے آٰیا تھے۔
مقدمے میں فرانزلک سائنس ایجنسی کے ملازم علی رضا جونیئر (کمپیوٹر آپریٹر) اور خالد مشتاق سابق نائب قاصد کو نامزد کیا گیا، اور الزام لگایا گیا ہے کہ دونوں نے ملی بھگت سےلیب سے پستول چوری کیے۔
تھانہ چوہنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن پی ایف ایس اے حافظ قیصر حسن کی جانب سے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق سابق نائب قاصد خالد مشتاق اوردوست احتشام ملک کے خلاف تھانہ مصطفی آباد میں آئس فروخت کرنے پر دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج ہوئے، تفتیش کے دوران نائب قاصدخالد مشتاق نےفرانزک لیب سے پستول چوری کرنے کاانکشاف کیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد سیکرٹری داخلہ نے اعلی سطح کی 3رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی تھی، جس نے تمام سی سی ٹی وی کیمروں سورس ریکارڈ سے تحقیقات کیں۔
حکام کے مطابق نائب قاصد خالد مشتاق کو نوکری سے برخاست کیا گیا تھا اسکے باوجود کیمپیوٹر آپریٹرعلی رضا نے ممنوعہ ایریامیں جانے میں مدد فراہم کی۔
حکام نے بتایا کہ تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر اندراج مقدمہ کیا جارہا ہے اور کیس انٹی کرپشن کو بھی بھجوایا جارہا ہے۔