2025-04-15@06:09:03 GMT
تلاش کی گنتی: 3535
«ہے اور»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )پاکستان کے توانائی کے شعبے کو بحران کا سامنا ہے جس میں مالیاتی اور ریگولیٹری چیلنجوں سے موثر اور پائیدار طریقے سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور پالیسی اصلاحات کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے توانائی کے ماہرڈاکٹر خالد نے کہا کہ ملک کا توانائی کا شعبہ کثیر الجہتی بحران سے دوچار ہے جو قابل رسائی چیلنجز سے قابل برداشت خدشات کی طرف منتقل ہو رہا ہے انہوں نے یوٹیلیٹی پیمانے پر قابل تجدید توانائی کی ترقی میں پہلے سے نصب صلاحیت کی رکاوٹوں کی وجہ سے جمود کو اجاگر کیا.(جاری ہے) انہوں نے اسٹریٹجک صلاحیت میں توسیع، کم استعمال شدہ پاور پلانٹس کی جلد ریٹائرمنٹ...
پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ الکوحل کے پیگ لگانا اس وقت تک حلال ہے جب تک اس کے دماغ پر اس کے منفی اثرات نہ پڑیں۔ مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا ’برصغیر میں رہنے والے 2 کروڑ مسلمانوں کے لیے تمباکو والا پان حلال ہے لیکن آپ اور میں 5 منٹ بھی نہیں کھا سکتے۔ اسی طرح نسوار پٹھانوں کے لیے حلال ہے تو ہمارے لیے الکوحل والے مشروب کے 3 یا 4 پیگ کیوں حرام ہیں۔ اصل میں تو خمر حرام ہے‘۔ مفتی قوی نے کہا کہ ’قرآن کہتا ہے کہ آپ کا دماغ اور زبان درست ہو الکوحل حرام نہیں ہے۔...
ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز بیجنگ:جمعہ کے روز چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں چین کے دورے پر آئے ہوئے ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز سے ملاقات کی ہے۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس سال چین اور اسپین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 20 ویں سالگرہ ہے ، اور چین اسپین کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے جو زیادہ اسٹریٹجک اور ترقیاتی توانائی سے بھرپور ہو۔ چین اور اسپین کو منصفانہ اور معقول عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ موجودہ حالات میں، چین اور...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پاراچنار خالد عمران، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سید میر حسین اور پرنسپل واجد علی خان نے کہا کہ اپریل کے مہینے میں داخلہ مہم جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں داخلہ مہم کے موقع پر اسرار شہید ہائی سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پاراچنار خالد عمران، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سید میر حسین اور پرنسپل واجد علی خان نے کہا کہ اپریل کے مہینے میں داخلہ مہم جاری رہے گی، تقریباً 50 ہزار طلبہ کو سرکاری سکولوں میں داخل کرانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ سرکاری تعلیمی ادارے تمام تر سولیات سے لیس ہیں اور تجربہ کار...
بعض لوگوں کا یہ وصف رہا کہ وہ سوئے ہوئے زخموں کو جگاتے ہیں اور بس چلے تو ان زخموں پر نمک پاشی کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ پاکستان کے عوام ان لوگوں کو سیاسی پیش منظر سے ہٹانا بھی چاہیں تو نہیں ہٹا سکتے کہ ان کی بے اندازہ دولت دیوار بن جاتی ہے جس سے وہ ہر ایک کو خرید لینے کی قدرت رکھتے ہیں،کسی کو یاد نہ ہوتو میاں نواز شریف شریف کا یہ جملہ تو تاریخ پاکستان میں آہنی حروف سے لکھا ہوا ہے کہ ’’میں وہ تاجر ہوں جو اشیاء ہی کی نہیں ہر انسان کی قیمت بھی جانتا ہوں‘‘ اس جملے پر ولی خان مرحوم نے کہا تھا ’’جتنے قومی اسمبلی کے اراکین...
بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ نواز شریف یہاں آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں کیا ہے۔ کیا ان کے پاس اختیارات ہیں۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ ابتداء حکومت کے 2 وفود آئے تھے جن میں صوبائی وزراء شامل تھے۔ دونوں وفود نے ہمارے مطالبات سنے اور اقرار کیا کہ غلط ہو رہا ہے لیکن پھر وہ اپنی بے بسی کا رونا روتے رہے اور کہا کہ ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں۔ جس کے بعد حکومت سے ہماری کوئی بات نہیں ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں سردار اختر مینگل نے ترجمان بلوچستان حکومت پر تنقید کرتے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی انتھک اور لازوال جدوجہد سے سیاسی تاریخ کا دھارا موڑ دیا ہے ،بڑے سے بڑا سیاسی مخالف بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے عزم اور حوصلے کا معترف ہے لیکن یہ الگ بات ہے کہ اس کا برملا اظہار نہیں کیا جاتا ، پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور سب سے بڑھ کر کارکنوں نے جدوجہد میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا ہے ۔(جاری ہے) اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی جدوجہد کے دوران تکالیف ،...

’جن کے پاس آپشن ہے ان کا پاکستان میں رہنا نہیں بنتا‘، خواجہ آصف کا پاکستان بائیکاٹ کی دھمکی پر سخت ردعمل
ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے گزشتہ دونوں پاکستان کے بائیکاٹ کی دھمکی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی 11 گاڑیوں کو جلایا گیا ہے اور پھر حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے ڈمپروں کو جلانے والے افراد کو گرفتار کیا جائے۔ لیاقت محسود کے پاکستان کے بائیکاٹ کی دھمکی دینے پر صارفین سیخ پا ہو گئے تھے اور ان کے خلاف ٹویٹس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شخص پاکستان کے بائیکاٹ کا کہہ رہا ہے اس لیے انہیں ان کے اپنے لوگوں کے درمیان بھیج دیا جائے جبکہ کئی صارفین نے ان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کی حکومت کو دھمکیاںمیں پاکستان سے بائیکاٹ...
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان مشال خان نے محبت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف دلچسپ سوالات کے جواب دیے جن میں ایک سوال محبت سے متعلق بھی تھا۔ اداکارہ نے انٹرویو کے دوران محبت کا ذکر آتے ہی ناگواری کا اظہار کیا۔ مشال خان نے بتایا کہ مجھے بچپن میں، اسکول کے زمانے میں ایک لڑکے پر کرش آیا تھا مگر میں نے اسے بتایا نہیں تھا، میں ابھی بھی اس لڑکے کو جانتی ہوں وہ کچھ خاص شخصیت نہیں بنا اور اب وہ لوگوں کا دل دکھانے والا انسان ہے۔...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: کیا آپ محروم ہورہے ہیں یا آپ اپنی زندگی میں کسی اور غیر نظر آنے والے پہلو کے قریب آرہے ہیں؟ ایک پھلتی پھولتی مادی زندگی، آزادی، ہنگامہ خیز کامیابیوں اور ایک مطمئن اور فائدہ مند ذاتی زندگی کے درمیان خلا کو پُر کرنا، آپ ان مقاصد کو اپنے انداز میں چیک کر رہے ہیں! آپ ابھی تک جو نہیں دیکھ سکتے وہ یہ ہے کہ آپ کس طرح بے درد طریقے سے اپنی اس نئی حقیقت میں پگھل رہے ہیں جہاں تنازعہ کےلیے بھی کم جگہ ہے اور محبت اور رشتے داری کے لیے بہت زیادہ جگہ ہے۔ ماضی کو ماضی رہنے دینا اور اپنی موجودگی کو اس پر واپس...
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا کے ساتھ مذاکرات کو ایک حقیقی موقع دے رہے ہیں، ہفتے کو ہونے والے مذاکرات میں امریکا کی نیت اور عزم کا جائزہ لیں گے اسلام ٹائمز۔ امریکا سے شیڈول مذاکرات کے حوالے سے ایران کا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا کے ساتھ مذاکرات کو ایک حقیقی موقع دے رہے ہیں، ہفتے کو ہونے والے مذاکرات میں امریکا کی نیت اور عزم کا جائزہ لیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کل عمان میں ہو رہے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مذاکرات میں ایران کی نمائندگی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور امریکا کی نمائندگی امریکی صدر...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے۔عوام کو ریلیف دینے سے متعلق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کی تفصیلات ابھی میڈیا کو نہیں بتا سکتے۔وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کی تفصیلات آئی ایم ایف کے پاس لے کر جائیں گے، بجٹ سازی کے لیے سرکاری اور نجی شعبے سے 98 فیصد تجاویز موصول ہو گئی ہیں، بجٹ تجاویز پر حکومت اور نجی شعبہ مل کر کام...
لاہور: ایکسپریس میڈیا گروپ کے گروپ ایڈیٹر ایازخان نے کہا ہے نواز شریف بلوچستان کی سیاسی صورتحال میں کردار ادا کر سکتے ہیں مگر یہ اجازت سے مشروط ہے۔ انھوں نے ’’ایکسپرٹس ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کا امکان نہیں، اگر حکمت عملی تبدیلی ہو کہ ناراض لوگوں سے مذاکرات کے جائیں تو پھر امکان ہوسکتا ہے ورنہ شہباز شریف وزیراعظم ہیں، مریم نوازبطور وزیراعلی موجود ہیں، بلوچستان کے ناراض بچوں کی بات سننی چاہیے۔ بیوروچیف اسلام آباد عامر الیاس رانا نے کہاکہ نوازشریف کی سیاست میں واپسی مشاورت کی حد تک ہے، مریم نواز اچکی ہیں،شہباز شریف وزیراعظم ہیں جو دوہفتے کیلیے بیرون ملک چلے گئے ہیں، اس وقت تک بلوچستان کا مسئلہ کتنا شدت...
کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے راہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوری جدوجہد میں ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور سختیوں کے باوجود پیچھے نہیں ہٹی، انہوں نے اختر مینگل پر الزام لگایا کہ وہ خواتین کو ڈھال بنا کر دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزرا اور ترجمان بلوچستان حکومت نے اختر مینگل کے بیانات کی مذمت کردی۔ رکن بلوچستان اسمبلی علی مدد جتک کا کہنا ہے اختر مینگل کی پیپلزپارٹی پر تنقید کسی صورت قابل قبول نہیں، انہوں نے اختر مینگل کو دہشتگردوں کی ”بی ٹیم“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں موجود دیگر خواتین کے لیے آواز نہیں اٹھاتے، صرف مخصوص ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔ صادق عمرانی کا...
8اپریل2025 کی دوپہر جب اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت Pakistan Minerals Investment Forum کے عنوان سے ایک بین الاقوامی کانفرنس ہو رہی تھی، عین اُس وقت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی نے اپنا ’’ تماشہ‘‘ لگا رکھا تھا ۔ اور اُسی وقت کراچی میں ایک منفرد سیاسی ’’تماشہ‘‘ یوں لگا تھا کہ ایم کیوایم کی سینئر قیادت (جن میں ایک وفاقی وزیر بھی شامل تھے) سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت اور کراچی میئر کے خلاف سخت زبان کی حامل پریس کانفرنس کررہی تھی۔ اوراُسی وقت بلوچستان کے کوہستانی علاقوں میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان، اختر مینگل، کی قیادت میں شوریدگی پر آمادہ ایک جلوس وفاقی حکومت...
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران غیر قانونی آرڈرز کر رہے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رولز آف پروسیجر کو فالو کیا جائے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی پر عدالت جائیں گے، حکومت کو کہا تھا وہ تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک نہیں کروا سکی، حکومت ہمیں بتا دے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اگر وزراء سرینڈر کریں تو پھر ہم کس سے بات کریں۔عمر ایوب...
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ نواز شریف ہی وہ واحد شخصیت ہیں جن کے پاس ملک کے بحرانوں کا حل ہے، نواز شریف بیرون ملک سے واپسی پر چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی سینٹر ناصر بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کررہے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ نواز شریف ہی وہ واحد شخصیت ہیں جن کے پاس ملک کے بحرانوں کا حل ہے، نواز شریف بیرون ملک سے واپسی پر چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار اپنی نئی آنے والی فلم میں ’’کتھاکلی‘‘ ڈانس سے بھی مداحوں کو لبھائیں گے۔ اکشے کمار نے اپنی فلم ’کیسری 2‘ کےلیے کتھاکلی رقاص کا شاندار روپ دکھایا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ صرف ایک کاسٹیوم نہیں، یہ ایک علامت ہے، روایت کی، مزاحمت کی، سچائی کی اور میرے ملک کی۔‘‘ A post common by Akshay Kumar (@akshaykumar) اکشے کمار اس فلم میں وکیل اور سیاستدان سی شنکرن نائر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو جلیانوالہ باغ قتل عام کے بعد انصاف کی تلاش میں برطانوی سلطنت کے خلاف قانونی جنگ لڑے تھے۔ کتھاکلی آرٹ میں سبز چہرہ (پچا) عظیم شخصیات، فلسفیوں اور بادشاہوں کی...
اسلام ٹائمز: اسلامی جمہوریہ ایران کو ان مذاکرات میں ایک کثیر جہتی کھیل یا چومکھی جنگ کا سامنا ہے، جس میں چوکسی اور اسٹریٹجک انتظام کی سخت ضرورت ہے۔ اب تک ایران بالواسطہ مذاکرات کے اصول کو برقرار رکھتے ہوئے اور عمان کو ثالث کے طور پر منتخب کرکے پہل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ تاہم، دشمن فوجی دھمکیوں، نفسیاتی کارروائیوں اور اندرونی دھڑوں کو بھڑکا کر دباؤ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تجربے نے ثابت کیا ہے کہ ایران کی طاقت مزاحمت اور سفارتی ذہانت کے خوبصورت امتزاج میں مضمر ہے۔ اس راستے سے کسی قسم کے انحراف کا فائدہ بہرحال دشمنوں کو ہی ہوگا۔ تحریر: حامد موفق بھروزی عمان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آرمی چیف سرحدوں کی طرح ملکی معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں۔ کراچی میں ملائیشین ایئرلائن کے پاکستان میں فضائی آپریشن کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی جب مان اور ٹھان لیں تو سب کچھ کر گزرتے ہیں، آج قوم میں وہی جوش اور جذبہ دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری، بزنس مین بھی اپنے طور پر کوششیں کررہے ہیں، میں آرمی چیف حافظ سید عاصم منیر کو جنہوں نے ایس آئی ایف سی جیسا قدم اٹھایا، غیرملکی ایئرلائن کی سرمایہ کاری میں حافظ عاصم منیر کا کردار ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حافظ عاصم منیر سرحدوں کی طرح ملک کی حفاظت کررہے...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں غلط ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ ایک نجی چینل نے مذاکرات کے حوالے سے غلط خبر چلائی ہے جس کی میں تردید کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ نجی چینل سے میرا رابطہ ہوا تھا ، انہوں نے خبر پر معذرت بھی کی جبکہ بانی چئیرمین نے مجھے مذاکرات کے حوالے سے کوئی ٹاسک نہیں دیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری میڈیا سے گزارش ہے کہ خبر سے پہلے مؤقف ضرور لے لیا کریں۔ دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی نے بھی خبر کی...
عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کر رہے ہیں، رہنما ن لیگ سینیٹر ناصر بٹ کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی سینٹر ناصر بٹ نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کررہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ نواز شریف ہی وہ واحد شخصیت ہیں جن کے پاس ملک کے بحرانوں کا حل ہے، نواز شریف بیرون ملک سے واپسی پر چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو دہشت گردی ہے اور ملک میں جو سیاسی صورتحال ہے، اس کے حل کے لیے اپنا کردار ادا...
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز کے سروسز ہسپتال کے وزٹ کے دوران لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ کسی ایک مریض یا ان کے لواحقین نے طبی سہولیات نہ ملنے کی شکایت نہیں کی۔ جس سرکاری ہسپتال میں ادویات موجود نہ ہوئیں اس کے ذمہ دار ایم ایس ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دوروں سے ہسپتالوں میں بہتری آئی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اور تمام قسم کے ٹیسٹ مفت ہو رہے ہیں۔ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے سروسز ہسپتال کے وزٹ...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بلوچستان اسمبلی کے وزرا نے بی این پی سربراہ اختر مینگل کو عالمی قوتوں ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اختر مینگل دہشتگردوں کی حمایت کررہے ہیں اور سامراجی قوتوں کے اشارے پر صوبے کو عدم استحکام کا شکار بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ لک پاس دھرنا: حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنماؤں نے کہا کہ سردار اختر مینگل نے دھرنے کے دوران پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ قابل مذمت ہے،بی این پی کے سربراہ اختر مینگل عالمی قوتوں کے ایجنٹ ہیں اور سامراجی قوتوں کے اشارے پر...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ صہیونی جارحیت کیلئے فلسطینیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پر فرض ہے۔ڈان نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ضروری ہے کہ مسلمان اہل غزہ اور فلسطین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستان کا مسلمان ہویا عالم اسلام کا کوئی فرد، آج وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح مفتی تقی عثمانی صاحب اور ان سے قبل مفتی منیب الرحمٰن نے ارشاد فرمایا اور اجلاس کا جو اعلامیہ پیش کیا جس...
بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ نے ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس میں ایک فکر انگیز سوال اٹھایا گیا تھا۔سوال یہ تھا کہ کیا آپ “تشدد، بالادستی، جبر، اشتعال انگیزی اور محصولات کی دنیا میں رہنا چاہتے ہیں، یا ایک ایسی دنیا میں رہنا چاہتے ہیں جہاں کوئی جنگ نہ ہو، تمام حجم کے ممالک برابر ہوں اور ہم آہنگی کے ساتھ رہیں؟ ” یہ مسئلہ ایک آئینے کی طرح موجودہ عالمی صورتحال کی بے چینی اور پیجیدگی کی عکاسی کرتا ہے، خاص طور پر حالیہ امریکی ٹیرف پالیسی کی وجہ سے شروع ہونے والے سلسلہ وار مسائل لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں جنہوں نے عالمی معاشی نظام میں شدید افراتفری پیدا کردی ہے ۔ یہ...
اداکارہ گوہر خان اور ان کے شوہر ٹک ٹاکر زید دربار نے دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری شیئر کردی۔ بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل گوہر خان اور ان کے شوہر زید دربار نے اپنے دوسرے بچے کی متوقع آمد کی خوشخبری سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے جاری کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں وہ ایک انگریزی گانے پر ڈبنگ کر رہے تھے۔ اس خوبصورت جوڑی نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہیں خوشگوار انداز میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ذریعے انہوں نے بتایا کہ وہ ایک بار پھر والدین بننے والے ہیں۔ View this post on Instagram ...
پاکستان نے امریکی ٹیرف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ ٹیرف سے ترقی پذیر ممالک متاثر ہو رہے ہیں، معاملہ حل ہونا چاہیے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ ہم نے ٹیرف کے نفاذ کو نوٹ کیا ہے، اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، وزیر اعظم نے اس بابت ایک کمیٹی بنائی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ٹیرف کا ترقی پذیر ممالک پر اثر ہو رہا ہے، ٹیرف والے معاملے کو حل کرنا چاہیے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے افغان بہنوں بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوا ہے تاہم اپنی سرحدوں کو آزاد اور محفوظ بنانا ہماری پالیسی ہے۔ یو اے...

امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ سے پاکستان کے لیے عالمی منڈی میں مواقع پیدا ہو رہے ہیں.پاکستان کے ٹیکسٹائل
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے سربراہ فواد انور نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ اور محصولات میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان کے لیے عالمی منڈی میں نئی تجارتی جگہ حاصل کرنے کا موقع پیدا ہو رہا ہے ‘پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر سالانہ تقریباً 17 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے اور یہ روزگار فراہم کرنے والا ملک کا سب سے بڑا شعبہ ہے.(جاری ہے) فواد انور نے غیرملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک موقع ہے کہ ہم چین سے کچھ کاروبار اپنی طرف منتقل کر سکیں لیکن ہم یہ کس حد تک کامیابی سے کر پاتے ہیں یہ اس...
نئی دہلی: بھارت کی مشہور ائیر لائن ائیر انڈیا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی، جب دہلی سے شکاگو جانے والی طویل پرواز میں تمام کیبن کریو ایک ہی وقت میں سو گیا۔ اس حیران کن واقعے نے مسافروں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 12 ہزار کلومیٹر طویل اور 18 گھنٹے کے فضائی سفر کے دوران جب مسافروں کو کسی قسم کی سروس نہ ملی تو انہوں نے خود عملے کو تلاش کرنا شروع کیا۔ حیرت انگیز طور پر پورا کیبن کریو بزنس کلاس میں خراٹے لیتا پایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر انڈیا کی نجی ملکیت میں منتقلی کے بعد ایسے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔ ہوابازی...

تین ماہ میں ایک ہزار سے زیادہ پاکستانی ڈاکٹروں نے امریکی ریزیڈنسی پروگرامز میں جگہ حاصل کی ہے. پی ایم ڈی سی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف دیگر ممالک کے علاوہ بڑی تعداد میں امریکہ جانے میں کامیاب ہو رہا ہے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 1061 پاکستانی گریجوایٹس نے امریکی ریزیڈنسی پروگرامز میں جگہ حاصل کی ہے اس کے علاوہ گذشتہ سال 534 اور 2022 میں 314 پاکستانی گریجوایٹس نے ان پروگرامز میں کامیابی حاصل کی تھی ان اعداد و شمار کی روشنی میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ پاکستانی طبی عملہ امریکہ منتقل ہونے کو ترجیح کیوں دے رہا ہے اور اس منتقلی کا طریقہ کار کیا ہے؟.(جاری ہے) ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی طبی عملہ بہتر...
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب—فائل فوٹو پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور کے تاریخی، تہذیبی، ثقافتی رنگ دنیا کو دیکھانا چاہتی ہیں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ لاہور 2027ء کے لیے اکنامک کوآرڈینیشن آرگنائزیشن کا سیاحتی کیپٹل نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ 10 ممالک کی معاشی تعاون تنظیم ای سی او کا وفد 13 اپریل سے لاہور کا دورہ کرے گا، دورے میں لاہور کو باضابطہ طور پر ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘ نامزد کرنے کا اعلان ہو گا۔ پاکستان کی پہلی میوزک پالیسی لا رہے ہیں: مریم اورنگزیبوفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی...
مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اہم عہدوں پر بیٹھنے کے بعد صوبائی قیادت نے انہیں نظرانداز کیا ہے۔ باہر کے لوگ پارٹی معاملات میں دخل اندازی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ صوبائی قیادت اہم عہدوں پر فائز ہونے کے بعد برے وقت میں فرنٹ لائن پر رہنے والے کارکنوں کو بھول گئی ہے۔ صوبائی قیادت کے قریبی ساتھی پارٹی میں نہ ہونے کے باوجود پارٹی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ یہ گفتگو کوئٹہ میں منعقدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی اجلاس میں ہوئی۔ ضلع کوئٹہ کے صدر سحر گل خلجی اور جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ جس...
آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید—فائل فوٹو آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایس ایم جیز خرید رہے ہیں۔ آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں مرکزی شاہراہوں پر مسلح افراد آتے ہیں اور ویڈیو بناتے ہیں، پولیس کے پہنچنے پر فرار ہو جاتے ہیں۔ آئی جی کے پی نے بتایا ہے کہ جنوبی اضلاع میں پولیس انفرااسٹرکچر کو مضبوط بنانے پر زیادہ کام ہو رہا ہے، کمزور عمارتوں کی مرمت کروا رہے ہیں، ڈی آئی خان اور بنوں ریجن میں نئے تھانے اور پولیس لائنز بنا رہے ہیں۔ آئی جی کا وزیراعلیٰ سے خیبر پختونخوا کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے تین سال مکمل ہونے پر پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں اور قائدین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے اس دن کو جمہوریت، آئین اور عوام کی فتح کا دن قرار دیا۔ امیر مقام نے کہا کہ 10 اپریل 2022 محمد نواز شریف کے سیاسی وژن، صبر اور ملک و قوم سے وفاداری کی جیت کا دن ہے۔ اُن کے مطابق مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت پی ڈی ایم کی تمام جمہوری جماعتوں کی سیاسی جدوجہد نے آئینی طریقے سے ایک منتخب وزیراعظم کو اقتدار سے...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپی کے علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لیے ہر فورم پر لڑیں گے، این ایف سی میں حق نہ ملا تو زبردستی لیں گے، اپنا حق عدالتوں اور قانونی فورم پر لیں گے۔ دورہ مردان میں عوامی اجتماع اور بے نظیر چلڈرن ہسپتال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہسپتال میں علاج، سکول میں تعلیم اور دفتر میں سہولیات کی دستیابی کے وژن کے تحت کام کر رہے ہیں۔ عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کر رہے ہیں، ہم نے جو اقدامات کئے ان کی بدولت خیبر پی کے ملک...
لاہور: ایکسپریس میڈیا گروپ کے گروپ ایڈیٹر ایازخان نے کہا ہے وزیراعظم شہبازشریف باربار اعتراف کرتے ہیں کہ آرمی چیف کی بدولت ملکی معاملات اچھے ہورہے ہیں ورنہ ہم اس قابل نہیں تھے کہ یہ سب کرلیتے. انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’ایکسپرٹس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا کہ کوئی وزیراعظم کھلے دل سے کہہ رہا ہے یہ سب کچھ ادھر سے ہورہا ہے ورنہ ہم توصرف اعلان ہی کرتے ہیں. بیوروچیف اسلام آباد عامر الیاس رانا نے کہاکہ ابتری بہتری کی طرف جانا شروع ہوئی ہے، پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے اسے انگیج کیا جاناچاہیے، وزیراعظم ،صوبوں کوبھی ساتھ ملائیں، اچھی خبریں ارہی ہیں مگر عام ادمی تک ثمرات پہنچنے...
تاجر رہنمائوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ بلوچستان کا سندھ، کراچی سے پچیس دنوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے، تجارتی و کاروباری نظام معطل ہو چکا ہے، ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے غریب قوم اور ملک بھر کے چھوٹے تاجروں اور عام دکانداروں کو ریلیف نہ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، مرکزی صدر کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت کی مد میں غریب قوم کو جون تک عارضی ریلیف سے کام نہیں چلے گا، مستقل بنیادوں پر ریلیف دیا جائے، آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کیا جائے اور بجلی کا فائدہ نہ دینے...
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ امریکی اسرائیلی شیطانی گٹھ جوڑ سے خطے کو درپیش سنگین خطرات کے مقابلہ میں عالمِ اسلام کی قیادت بروقت اقدامات کرے وگرنہ یہ آگ پورے مشرقِ وسطی میں پھیلے گی تو پھر ان کے لیے روکنا ممکن نہیں رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں عدالتی حکم کے باوجود خاندان اور پارٹی رہنماوں کی ملاقات نہ کرانا توہینِ عدالت اور بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، حکومت اور انتظامیہ عدالتی فیصلوں کا احترام کریں اور پرامن احتجاج پرتشدد اور گرفتاریوں سے گریز کرے، ملک کا...
لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی محکمہ ہیلتھ اور ایجوکیشن سمیت دیگر اداروں کی نجکاری پالیسی کی خلاف ہے اگر ایسا کیا گیا تو پیپلز پارٹی قومی اور صوبائی اسمبلی میں حکومت کے سامنے کھڑی ہو گی۔ لاہور چیئرنگ کراس پر محکمہ صحت کے ملازمین کی جانب سے اسپتالوں کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف دھرنے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد نے کہا سمجھ نہیں آرہی حکومت کر کیا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں نہ ہیلتھ کا نظام نہ ایجوکیشن کا نظام چل رہا ہے، آج کسان پریشان ہے گندم کا ریٹ نہیں دے رہے۔ چوہدری منظور نے واضح...
انگلینڈ کے تجربہ کار کرکٹر ڈیوڈ ولی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگ بن چکی ہے۔ ان کی کوشش ہوگی کہ جمعہ سے شروع ہونے والے 10 ویں ایڈیشن میں بہترین کارکردگی دکھائیں اور اچھی کرکٹ کھیلیں۔ ملتان سلطانز کے پریکٹس سیشن سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 35 سالہ ڈیوڈ ولی نے کہا کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل ایک ہی وقت میں منعقد ہورہے ہیں لیکن مجھے پاکستان لیگ میں شرکت کرکے زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔ عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ 2022 کی فاتح ٹیم کے رکن ڈیوڈ ولی نے پی ایس ایل 10 میں بہترین پرفارمنس دکھانے کے عزائم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ لیگ میں دلچسپ مقابلے ہوں گے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے، پہلے ہی 24 سرکاری اداروں کو نجکاری پائپ لائن میں شامل کیا جا چکا ہے۔پیٹر بریگز کی قیادت میں عالمی پیشہ ورانہ خدمات کی فرم Alvarez Marsal کے وفد سے آج اسلام آباد میں ملاقات کے دوران، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کا وژن، وزیر اعظم شہباز شریف کے مقاصد سے ہم آہنگ، پاکستان میں تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دینا ہے، جو خطے کے بڑھتے ہوئے اقتصادی راہداری سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ پیٹر بریگز نے خطے کی پھیلتی ہوئی مارکیٹوں میں فرم کی طویل مدتی حکمت عملی کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان میں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ انسانی جان بچانے کے لئے گردے، جگر اور خون کا عطیہ دینا شریعت کے مطابق جائز ہے جبکہ مرنے کے بعد بھی اعضا عطیہ کئے جا سکتے ہیں بشرطیکہ قریبی رشتے دار اور ورثا اس کی اجازت دیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے عطیات اسلامی تعلیمات کے منافی نہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔روز نامہ امت کے مطابق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ زندہ افراد کی جانب سے اعضا عطیہ کرنا شریعت میں حرام نہیں ہے کیونکہ اسلام انسانی جان کی حفاظت کو مقدم رکھتا ہے اور زندگی بچانے کے لئے ایسے اقدامات کی اجازت...
اوساکا عالمی ایکسپو میں چین کا پویلین: ایک شاندار سبز مستقبل کا سفر ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :2025 اوساکا عالمی ایکسپو میں چین کا پویلین اپنی شاندار نمائش کے ساتھ جلوہ گر ہوا۔ “چائنیز بک سکرول” سے متاثر ہو کر، اس نے فن تعمیر اور نمائش کو ایک مکمل ہم آہنگی میں پیش کیا ہے، گویا یہ کھلی ہوئی تاریخ کی ایک طویل دستاویز ہے جو چین کی کہانی سناتی ہے۔ چین کے پویلین میں داخل ہوتے ہی، داخلے کے مقام پر موجود بلند و بالا اور دلکش “چوبیس شمسی اصطلاحات کا گول چکر” اور “الفاظ کی لمبی ندی” آسمان سے اترتے ہوئے ایک جھٹکے کی طرح تاثر چھوڑتے ہیں، جو جگہ کی...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار اپنی نئی آنے والی فلم میں ’’کتھاکلی‘‘ ڈانس سے بھی مداحوں کو لبھائیں گے۔ اکشے کمار نے اپنی فلم ’کیسری 2‘ کےلیے کتھاکلی رقاص کا شاندار روپ دکھایا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ صرف ایک کاسٹیوم نہیں، یہ ایک علامت ہے، روایت کی، مزاحمت کی، سچائی کی اور میرے ملک کی۔‘‘ اکشے کمار اس فلم میں وکیل اور سیاستدان سی شنکرن نائر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو جلیانوالہ باغ قتل عام کے بعد انصاف کی تلاش میں برطانوی سلطنت کے خلاف قانونی جنگ لڑے تھے۔ کتھاکلی آرٹ میں سبز چہرہ (پچا) عظیم شخصیات، فلسفیوں اور بادشاہوں کی علامت ہوتا ہے۔ 3 اپریل کو ریلیز...
مردان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ 13 ماہ میں ایک پیسہ بھی قرض نہیں لیا بلکہ 50 ارب روپے کا قرض اتارا ہے، ہمارے اقدامات کی بدولت خیبرپختونخوا ملک کا امیر ترین صوبہ بن گیا ہے۔ دورہ مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ عوام کو سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم اسپتال میں علاج، اسکول میں تعلیم اور دفتر میں سہولیات کی دستیابی کے وژن کے تحت کام کر رہے ہیں، اسپتال وہ ہوتا ہے جس میں علاج و معالجے کی سہولیات دستیاب ہوں، صرف عمارت اسپتال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں روشنی ہو جائے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 36 ہزار مقدمات 4 ماہ میں کیسے مکمل ہوں گے؟ ان مقدمات کا 4 ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچانا کافی مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ دکانداروں اور تاجروں کے کاروبار میں کمزوری آگئی ہے، ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں کہ روشنی ہو جائے، اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام...
راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں روشنی ہو جائے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 36 ہزار مقدمات 4 ماہ میں کیسے مکمل ہوں گے؟ ان مقدمات کا 4 ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچانا کافی مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ دکانداروں اور تاجروں کے کاروبار میں کمزوری آگئی ہے. ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں کہ روشنی ہو جائے. اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کیلئے بہتری کے حالات پیدا کرے. مقدمات میں نامزد 36 ہزار لوگوں کیلئے...
ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی جاتی امرا کے باہر میڈیا سے گفتگو، کہا کہ مسلم لیگ ن نے پارٹی کو مزید منظم اور مستحکم کرنے کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میں اس عوامی رابطہ مہم کی قیادت کروں گا اور اس کے بعد ساری صورتحال نواز شریف اور مریم نواز کے سامنے رکھوں گا، ابھی صرف پنجاب کی حد تک عوامی رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں، نواز شریف دوسرے صوبوں کا دورہ کرینگے تو ان صوبوں میں بھی جلسے کرینگے۔امریکی ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، امریکی ڈاکٹر شاید صرف حال...
سٹی 42 : سینئر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی عمران آصف نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا کو پیکا کے تحت تحفظ فراہم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے لیکن اصل آزمائش اس پر عملدرآمد ہے۔ اپنے بیان میں علی عمران آصف نے کہا کہ اب ایف بی آر کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈیٹا کے تحفظ کیلئے محفوظ اور مضبوط نظام قائم کرے، اس کے لیے صرف تکنیکی حفاظتی اقدامات ہی نہیں بلکہ ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں کے اندر موثر احتساب کا نظام بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس فیصلے کو واقعی موثر بنانا ہے تو اسے عملی اقدامات...
واشنگٹن :امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے چین کو پیزنٹس پکارا۔ ان کا یہ بیان غیر ملکی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر خود ان کے لئے شر م کا باعث اور مذاق بن گیا ہے . کچھ امریکی میڈیا نے وینس کے بیان کو “دنیا بھر کے امریکیوں کے لئے شرمناک” قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔وینس نے ، جو کبھی اپنے آپ کو “ہلبلی” کہتے تھے، نام نہاد کلاس جمپ کے بعد نئے نئے امراء میں پائے جانے والے غرور کا مظاہرہ کیا۔ امریکہ کے نائب صدر بننے کے دو ماہ سے زیادہ عرصے میں جو ریمارکس انہیں سب سے زیادہ ملے ہیں ان میں تکبر، جارحانہ...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09اپریل 2025)خاموشی بہترین عمل ہے،اداکارہ بشریٰ انصاری نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کے بیان پر دلچسپ جواب دیدیا، پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں اداکارہ خاموش بیٹھی ہوئی ہیں اور کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے مسکرا رہی ہیں، اداکارہ نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نیچے کیپشن مین لکھا کہ خاموشی بہترین عمل ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ویڈیو میں اداکارہ بشریٰ انصاری جگجیت سنگھ کا گانا” خاموشی خود اپنا صدا ہوا “سن رہی ہیں۔اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرنے پر صارفین نے اس کو خواب سراہا ہے۔ اکثر صارفین نے ان کے اس دلچسپ...
ویب ڈیسک: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ انسانی جان بچانے کے لیے گردہ، جگر اور خون کا عطیہ دینا شریعت کے مطابق جائز ہےجبکہ مرنے کے بعد بھی اعضاء عطیہ کیے جا سکتے ہیں بشرطیکہ قریبی رشتہ دار اور ورثا اجازت دیں۔ مقامی اخبارکودیئے گئے خصوصی انٹرویو میں علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ ایسے عطیات اسلامی تعلیمات کے منافی نہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے، زندہ افراد کی جانب سے اعضاء عطیہ کرنا شریعت میں حرام نہیں ہے کیونکہ اسلام انسانی جان کی حفاظت کو مقدم رکھتا ہے اور زندگی بچانے کے لیے ایسے اقدامات کی اجازت دیتا ہے۔ جنرل ہسپتال غیرمعیاری ادویات کیس، کمپنی...
اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے ظالمانہ اور عوام دشمن اندرون خانہ اقدامات ہو رہے ہیں جو پبلک ہو جائے تو بڑا طوفان برپا ہو گا۔ ان تمام اقدامات کو روکنا ہوگا جو عوامی امنگوں کے برخلاف ہو، جنکی مختلف سطح پر ہم نے شواہد کے ساتھ نشاندہی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہاڑوں کو لیز پہ دینے کے حوالے سے ہم ایک سال سے چیختے رہے لیکن ہمارے احتجاج کو سیاسی رنگ دیکر جھٹلانے کی کوشش ہوتی رہی، ضلع سکردو سے پچاس جگہوں کی لیز پروسز میں ہے جبکہ گلتری سمیت کھرمنگ سے بیس سے مقامات کو بھی لیز کے لیے...
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ ادارہ خود شکایت کنندہ ہے وہ کیسے کیس سن سکتا ہے، کیا وفاق اور صوبوں کو اپنے ادارے پر اعتماد نہیں ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ اٹارنی جزل منصور اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے پتا چلا کہ عدالت نے مجھے طلب کیا تھا، جب کورٹ مارشل...

زندہ انسانوں کو جلانا معمولی نہیں، اسرائیل صرف غزہ تباہ نہیں کررہا بلکہ انسانیت چھین رہا ہے: سوارا بھاسکر
بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم و ناانصافی اور حال ہی میں النصر اسپتال پر کیے گئے حملے میں صحافی سمیت دیگر افراد کے زندہ جل جانے پر خاموشی توڑ دی۔ انسٹاگرام پر بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے سوارا بھاسکر نے ایک جذباتی پوسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Swara Bhasker (@reallyswara) سوارا بھاسکر نے لکھا کہ’میں بہت کوشش کرتی ہوں کہ اچھے کپڑے پہن کر تیار ہوں، میک اپ کر کے سیلفی پوسٹ کروں، اپنی بیٹی کی کھیلتے ہوئے خوبصورت تصاویرلے کرریلز بناتی ہوں، اپنی اور اہل خانہ کی تصاویر پوسٹ کرتی ہوں لیکن یہ سب بھی...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )پنجاب میں کسی منصوبہ بندی کے بغیرہاﺅسنگ سوسائٹیوں کا پھیلاﺅ اورصنعت کاری پنجاب کی زرعی زمینوں پر اثرانداز ہو رہے ہیں جس سے قومی غذائی تحفظ کو شدید خطرہ لاحق ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چند سال پہلے لاہور آنے والے سیاح دریائے راوی کو عبور کرتے ہوئے سگیاں پل اور شرقپور روڈ کے قریب گلاب کی نرسریوں اور اسٹرابیری کے کھیتوں کی جھلک دیکھ سکتے تھے تاہم اب یہ زمینیں ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں تبدیل ہو چکی ہیں.(جاری ہے) لاہور کے دیگر مضافاتی علاقوں جیسے فیروز پور روڈ اور ملتان روڈ میں صورتحال اور بھی خراب ہے لاہور اور شیخوپورہ میں دریائے راوی کے کنارے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی...

فلسطین بارے اختیار کردہ اسرائیلی راستہ بین الاقوامی قانون اور تاریخ کی نظر میں مکمل طور پر ناقابل برداشت ہے ، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نےفلسطین کے حوالے سے اختیار کردہ اسرائیلی راستے کو بین الاقوامی قانون اور تاریخ کی نظر میں مکمل طور پر ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئےاسرائیل سے غزہ تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی رسائی کی ضمانت دینے کی اپیل کی ہے۔عالمی ادارے کی سربراہ کی طرف سے یہ اپیل اسرائیل کی طرف سے محصور غزہ میں کسی قسم کی امداد کی ترسیل کوایک ماہ سے زائد عرصے سے روک رکھنے کے بعد کی گئی ۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو میں انتونیو گوتریش نے غزہ میں دوبارہ جنگ بندی اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی...

وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظرخشک سالی اورہیٹ ویو سے بچا ئوکیلئے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں ، سیکرٹری ماحولیات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی ہدایات پر ممکنہ خشک سالی اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے ایک اہم اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں پی ڈی ایم اے پنجاب، محکمہ زراعت، ایریگیشن، جنگلات، فشریز، وائلڈ لائف، ٹرانسپورٹ، ہیلتھ اور محکمہ تعلیم کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔اجلاس میں کمشنر و ڈپٹی کمشنرز بہاولپور ڈویژن اور ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہیٹ ویو اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے اقدامات بارے آگاہ...
کیا وجہ ہے کہ بیرون ملک مقیم بعض خواتین و حضرات انسانی حقوق اور جمہوریت کی نقاب اوڑھ کر پاکستان کے مفادات پر ضربیں لگا رہے ہیں۔گزشتہ کالم میں سوشل میڈیا سے ڈالر کمانے والے پیشہ ور کلاکاروں کا معاملہ بیان کیا جا چکا ہے۔ ان کلاکاروں کے ساتھ سر تال ملانے والا ایک طبقہ ان لوگوں پر مشتمل ہے جو اپنے معاشی مفادات کے تابع پاکستان چھو ڑ کر دوسرے ممالک میں مقیم ہیں۔ ا ن میں سے بہت سے مرد و زن وہ ہیں جو اپنے بال بچوں سمیت اب دوسرے ممالک کی شہریت حاصل کر چکے ہیں، انہیں سادہ لفظوں میں سابقہ پاکستانی بھی کہا جاسکتا ہے۔ ان کا جینا مرنا ، رہنا سہنا اور روزی روزگار...
ریاض: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حج اور عمرہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مقررہ مدت سے زائد قیام کرنے والے زائرین کی اطلاع دینے میں تاخیر نہ کریں، ورنہ انہیں بھاری مالی جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزارت داخلہ کے مطابق، ان کمپنیوں اور اداروں پر مالی جرمانے عائد کیے جائیں گے جو زائرین کے غیر قانونی قیام کی اطلاع دینے میں تاخیر کریں گے۔ جرمانے کی رقم ایک لاکھ ڈالر تک ہو سکتی ہے، اور یہ جرمانے اس بات پر منحصر ہوں گے کہ کتنے افراد اس ضابطے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ یہ انتباہ حج کے موسم کی تیاریوں کے دوران دیا گیا ہے، جب سعودی حکام مذہبی...
ایم کیو ایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا چنگاریاں اگر بارود کے ڈھیر تک پہنچیں تو شہر میں آگ لگ جائے گی، خالد مقبول متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کی حکومت سندھ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے حالات خراب ہونے کی اصل وجہ چور اور سپاہی کا غیرمقامی ہونا ہے ۔اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال اور امین الحق و دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس اور صوبائی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ چنگاریاں اگر بارود کے...
صدر ٹرمپ نے کوئلے کی پیداوار بڑھانے کے ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کر دیئے ہیں۔ دوسری جانب جاپان اور جنوبی کوریا کے نمائندے معاہدے کے لیے امریکا پہنچ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف کی مد میں ہم روزانہ 2 ارب ڈالر حاصل کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کوئلے کی پیداوار بڑھانے کے ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کر دیئے ہیں۔ دوسری جانب جاپان اور جنوبی کوریا کے نمائندے معاہدے کے لیے امریکا پہنچ رہے ہیں۔
کراچی(آئی این پی) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کراچی کے نجی ہسپتال میںعلاج جاری ہے۔ذرائع کے مطابق انفیکشز ڈیزیز کے ماہر ڈاکٹرز نے صدر زرداری کا معائنہ کیا اور صدر مملکت کو مزید ایک دو دن ہسپتال میں گزارنے کا مشورہ دیا۔ذرائع نے بتایاکہ صدر زرداری کا علاج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی جاری ہے اور ان کی طبیعت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔
الجزائر کے صدارتی محل میں صحافیوں کیساتھ گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اس سال ایران میں الجزائر کے صدر کی میزبانی کی امید رکھتے ہیں! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج الجزائر کے صدارتی محل میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے الجزائر میں ہونے والی سفارتی مشاورت پر روشنی ڈالی ہے۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ دو دوست و مسلم ممالک کے طور پر، ایران و الجزائر کے درمیان طویل عرصے سے گہرے، مضبوط و برادرانہ تعلقات استوار ہیں اور ہم بین الاقوامی و علاقائی مسائل پر مشترکہ خیالات رکھتے ہیں اور ہمارے درمیان دوطرفہ، علاقائی و بین الاقوامی سطح پر ہمیشہ قریبی مشاورت...
اسلام ٹائمز: ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری، اتحاد بین المسلمین کمیٹی پاکستان کے صدر نیر عباس جعفری، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی، ماتمی دستہ مانکرائے کے سالار سید حیدری شاہ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماء کر رہے تھے۔ ریلی کے دوران شرکاء ’’تعمیر کرو تعمیر کرو جنت البقیع تعمیر کرو‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔ ریلی پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی جلسے کی شکل میں اختیار کر گئی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو مین بازار سے ہوتے ہوئے ڈاکخانہ روڈ سے...
اسلام ٹائمز: یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں ایک مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو مین بازار سے ہوتے ہوئے ڈاکخانہ روڈ سے پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری، اتحاد بین المسلمین کمیٹی پاکستان کے صدر نیر عباس جعفری، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی اور دیگر کر رہے تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ہری پور میں انہدام جنت البقیع کیخلاف ریلی ہری پور میں انہدام جنت البقیع کیخلاف ریلی ہری پور میں انہدام جنت البقیع کیخلاف ریلی ہری پور میں انہدام جنت البقیع...
سٹی42: سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا، مرحوم کی وفات سے مجھ سمیت تمام کارکنوں کو دلی صدمہ پہنچا۔ مراد علی شاہ نے کہا، تاج حیدر مرحوم کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے جسے کبھی پورا نہیں کیا جا سکے گا۔ تاج حیدر زیرک، مدبر اور سلجھے ہوئے سیاسی رہنما تھے۔ تاج حیدر نے ہمیشہ جمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے جدوجہد کی۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکن سینیٹر تاج حیدر کی وفات پر انکی اولاداور لواحقین و ورثاء کے غم میں...
صوبے کے معدنی وسائل کا اختیار کسی اور کو نہیں دے رہے، وزیراعلی گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے معدنی وسائل کا اختیار کسی اور کو نہیں دیا جارہا۔مائینز اینڈ منرل ایکٹ میں مجوزہ ترمیم سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلی گنڈا پور نے کہا کہ مائینز اینڈ منرل ایکٹ میں مجوزہ ترمیم سے متعلق غلط فہمی پھیلائی جارہی ہے۔وزیر اعلی نے واضح کیا کہ اس ترمیم میں صوبائی حکومت کا کوئی بھی اختیار کسی کو نہیں دیا جا رہا، صوبے کا اختیار نہ کوئی کسی کو دے سکتا ہے اور نہ کوئی ہم سے لے سکتا ہے، اس...

صوبے کے اختیارات کسی کو نہیں دیے جارہے، پروپیگنڈا کرنے والے عمران خان کے خیر خواہ نہیں، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم صوبے کے اختیارات کسی کو نہیں دے رہے، ایسا پروپیگنڈا کرنے والے خیبرپختونخوا کے عوام اور عمران خان کے خیر خواہ نہیں۔ مائینز اینڈ منرل ایکٹ میں مجوزہ ترمیم سے متعلق ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس سے متعلق غلط فہمی پھیلائی جارہی ہے، واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس ترمیم میں صوبائی حکومت کا کوئی بھی اختیار کسی کو نہیں دیا جارہا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں صرف معدنی مٹی کی قیمت 6 کھرب ڈالر ہے، مصدق ملک انہوں نے کہاکہ صوبے کا اختیار نہ کوئی کسی کو دے سکتا ہے اور نہ کوئی ہم سے لے سکتا ہے، اس طرح کی افواہیں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں...
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم انڈیا کے پہلے سرکاری دورے پر منگل کو نئی دہلی پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کی۔ شیخ حمدان وزراء، اعلیٰ سرکاری حکام اور کاروباری شخصیات کے ایک وفد کی قیادت کر رہے ہیں، نئی دہلی اور ممبئی کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی کے ساتھ انڈیا کے اقتصادی تعلقات 2022 میں متحدہ عرب امارات اور انڈیا کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے بعد تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس معاہدے کے ذریعے تجارتی رکاوٹیں ختم اور ٹیرف میں کمی کی گئی ہے جس سے کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا ہوئی ہے، اس سے...
بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں بچوں کی ہلاکتوں اور جنگی جرائم پر دنیا کی بے حسی پر پھٹ پڑیں۔ مسلم سیاسی رہنما سے شادی کرنے والی بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ اسرائیل صرف غزہ کو نہیں بلکہ ہمارے اندر موجود انسانیت کے احساس کو بھی ختم کر رہا ہے۔ اپنی طویل اور جذباتی پوسٹ میں سوارا بھاسکر نے خاص طور پر النصر اسپتال پر بمباری میں ایک صحافی سمیت متعدد افراد کے زندہ جلنے کے واقعے پر سخت غصے اور افسوس کا اظہار کیا۔ سوارا بھاسکر نے لکھا کہ میں روز کوشش کرتی ہوں کہ اپنی اچھی سی سیلفی لوں، اپنی بیٹی کی معصوم تصاویر پوسٹ کروں، میک اپ کروں، آن لائن شاپنگ کروں… لیکن یہ سب بھی...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)راولپنڈی پولیس نے دھمیال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا۔گرفتار ملزمان میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے) متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ ملزم مجھے اور میری کزن کو کوٹ ادو سے گھروں میں کام کی غرض سے راولپنڈی لایا، ملزمان نے ہمارے والدین کو قائل کر کے کام کے بدلے اچھی تنخواہ دینے کا جھانسہ دیا۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزمان نے راولپنڈی پہنچا کر انجان لوگوں کے حوالے کر دیا، ملزمان ہمارے ساتھ زیادتی کرتے رہے اور نازیبا ویڈیوز بناتے رہے۔متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے...

مجھے پختہ یقین ہے پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے، سید عاصم منیر
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے پختہ یقین ہے پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے، مل کر کام کرنے سے پاکستان کا معدنی شعبہ اجتماعی فائدے کے لیے علاقائی ترقی، خوشحالی اور پائیداری کو فروغ دے سکتا ہے،ہم بین الاقوامی اداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ اپنی مہارت سے پاکستان کو روشناس کرائیں، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں اور وسائل کی وسیع صلاحیت کی ترقی میں ہمارے ساتھ شراکت داری کریں، پاک فوج اپنے شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات اور اعتماد کے تحفظ کے لیے ایک مظبوط...
واشنگٹن :گزشتہ چند دنوں سے ٹرمپ انتظامیہ کی ” ریسیپروکل ٹیرف ” پالیسی کو امریکہ میں تمام حلقوں کی جانب سے مخالفت کا سامناہے اور امریکہ کے کئی مقامات پر ٹیرف پالیسی مخالف مظاہرے بھی ہو ئے ہیں۔ منگل کے روز عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے پی مورگن چیز کے سی ای او جیمی ڈیمن نے 7 اپریل کو کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ٹیرف پالیسی امریکہ میں افراط زر کو بڑھائے گی اور امریکہ کی پہلے سے سست معاشی ترقی پر مزید دباؤ ڈالے گی۔ 2024 کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی حمایت کرنے والے امریکی معروف ہیج فنڈ منیجر بل ایکرمین نے 6 تاریخ کو سوشل میڈیا پر کہا کہ امریکہ کی جانب سے عائد بھاری اور...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ڈمپرز، بے ہنگم تعمیرات، 15 سال سے کے فور منصوبہ نامکمل ہے، کراچی اس وقت بارود کے ڈھیر پر ہے، کیا وفاق ہماری مشکلات کے حل کا ارادہ رکھتا ہے؟ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اختیارات اور وسائل کو لوگوں تک پہنچایا جائے۔ ہم صرف اپنی نہیں پورے ملک کی بات کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مقبول صدیقی نے سینئر رہنماوں فاروق ستار ، مصطفی کمال اور امین الحق کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں چلنے والے ان لیگل ڈمپر ہیں ان کے مالکان اور...
فوٹو فائل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے پختہ یقین ہے پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کےلیے تیار ہے۔پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد معدنی شعبے کےلیے افرادی قوت، مہارت اور انسانی وسائل پیدا کرنا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ وسائل کی ترقی اور سرمایہ کاری کےلیے عالمی ادارے شراکت داری کریں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اقتصادی سلامتی، قومی سلامتی کے ایک اہم جُزو کے طور پر ابھری ہے۔ آگے بڑھیں اور جدوجہد کریں ملک کےلیے اور اپنے لیے۔ آرمی چیف اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ معاشی طور پر اہم کردار ادا کررہے ہیں، وزیراعلیٰ گنڈاپورپشاوروزیراعلیٰ خیبر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم بین الاقوامی اداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ اپنی مہارت سے پاکستان کو روشناس کرائیں، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں اور وسائل کی وسیع صلاحیت کی ترقی میں ہمارے ساتھ شراکت داری کریں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی معدنیات کی دولت کو اخذ کرنے کے لیے انجینئر، جیالوجسٹ، آپریٹر اور بہت سے ماہر کان کن درکار ہیں، اسی لیے ہم اس شعبے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 )موڈیز کی جانب سے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے نقطہ نظر کی توثیق مثبت کے طور پر بہتر مالی استحکام، مہنگائی میں کمی اور جی ڈی پی کی نمو کے امکانات کی عکاسی کرتی ہے حالانکہ مالیاتی رکاوٹیں اور رسک ایکسپوژر کلیدی چیلنجز بنے ہوئے ہیں ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا بینکنگ سیکٹر مسلسل مضبوط ہو رہا ہے کیونکہ موڈیز نے حال ہی میں بہتر میکرو اکنامک استحکام کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے آﺅٹ لک کو مثبت کی طرف بڑھایا ہے.(جاری ہے) مرکزی بنک نے پالیسی کی شرح 12فیصد برقرار ہے، افراط زر کے کنٹرول اور ترقی کو متوازن کرتی ہے جبکہ آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ...
— فائل فوٹو چیئر مین متحدہ قومی مومنٹ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اس وقت بارود کے ڈھیر پر ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں چیئر مین متحدہ قومی مومنٹ خالد مقبول نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات ایک بار پھر خراب ہو رہے ہیں، کراچی کے امن کے لیے جس حد تک کردار ادا کر سکتے تھے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس سندھ کے شہری علاقوں کا 90 فیصد مینڈیٹ ہے، کراچی میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ ایم کیو ایم کے دور میں ہوئے۔ واقعات تسلسل کیساتھ ہو رہے ہیں، قوم کو اعتماد میں لیا جائے، خالد مقبولچیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول...
لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 10 کے لیے نئی جرسی کی رونمائی کر دی اور ساتھ ہی کھلاڑیوں نے عمران خان انکلیوژز کے ساتھ خصوصی فوٹو شوٹ بھی کرایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ Qalandars, the wait is over! ???? Presenting Lahore Qalandars’ official jersey for HBL PSL 10 ???? Do you like it? pic.twitter.com/ne9wLg6TN5 — Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) April 6, 2025 وائرل ویڈیو میں ٹیم کے کھلاڑیوں کپتان شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا، اوپننگ بیٹر فخر زمان، آصف علی اور دیگر کھلاڑیوں کو نئی کٹ زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔ جو شوٹ کرواتے ہوئے عمران خان انکلیوژر میں بیٹھتے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے...
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں کام کرنے کے لیے ملازمت کی پیشکش حاصل کرنا ایک دلچسپ موقع ہوسکتا ہے لیکن کوئی بھی آفر قبول کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ یہ پیشکش حقیقی ہے تاکہ جعلی ملازمت کی آفرز اور ویزہ فراڈ سے بچا جاسکے، جو ملازمت تلاش کرنے والوں کو دھوکہ دہی اور استحصال کا شکار بنا سکتے ہیں۔ گلف نیوز کے مطابق یو اے ای کی وزارت انسانی وسائل اور امارائزیشن (ایم او ایچ آر ای) کے ذریعے ملازمت کی پیشکش اور بھرتی کرنے والی کمپنی کے حقیقی ہونے یا دونوں کی تصدیق کرنے کے سرکاری طریقے موجود ہیں، اگر آپ کو متحدہ عرب امارات...
دوبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 )متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ہدایت کی ہے کہ مملکت میں ملازمتوں کی پیشکش کے حقیقی یا جعلی ہونے کی تصدیق کے لیے یو اے ای کی وزارت انسانی وسائل اور امارائزیشن (ایم او ایچ آر ای) کے ذریعے ملازمت کی پیشکش اور بھرتی کرنے والی کمپنی کے حقیقی ہونے کی تصدیق کے لیے سرکاری طور پر آن لائن سسٹم کے ذریعے تصدیق کرکے جعل سازی سے بچا جاسکتا ہے ”گلف نیوز“کے مطابق اگر کسی کو متحدہ عرب امارات میں کام کرنے کے لیے ملازمت کی پیشکش ملتی ہے تواس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ پیشکش حقیقی اور سرکاری طور پر تسلیم شدہ ہے ملازمت کی تمام جائز پیشکشیں...
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ قومی ٹیم کی پرفارمنس کا اثر پی ایس ایل پر بھی پڑتا ہے اگر پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے گی تو پی ایس ایل کا گراف بھی اوپر جائے گا انہوں نے کہا کہ جب قومی ٹیم پرفارم نہیں کرتی تو اس کا اثر فرنچائز لیگ پر آتا ہے کراچی میں پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی تیاریوں کے دوران حسن علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کے موجودہ نتائج اطمینان بخش نہیں ہیں لیکن ٹیم میں نئے چہرے ہیں اور ان کو وقت دینا ضروری ہے نئے کھلاڑیوں کو اپنی غلطیوں کا اندازہ...
ملک نور اعوان — فائل فوٹو مسلم لگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 7 سے 8 روپے فی یونٹ کمی کو پاکستانی عوام کے لیے ایک قیمتی تحفہ قرار دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ناصرف قیادت کا عملی ثبوت دیا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ماضی میں بھی پاکستان کی خدمت کی اور آج بھی نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی یافتہ، خوش حال اور خود کفیل بنانے کے...
---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی جیسے لوگ پی ٹی آئی کے دعوے دار ہو گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ جس کی اپنی جماعت سنبھل نہیں رہی وہ پی ٹی آئی کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل تک یہ پی ٹی آئی کو پاکستان کی بدترین جماعت کہتے تھے، اب اس جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں۔اکبر ایس بابر نے یہ بھی کہا کہ ایک طرف ہائی کورٹ میں اسٹے لیا گیا اور دوسری جانب یہاں کیس روکا جا رہا ہے، ورکرز کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں اور کیس کو...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان معدنی وسائل کے استعمال سے آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتا ہے۔ معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اسلام آباد میں 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آغاز ہوگیا ہے جہاں امریکا، چین، سعودی عرب، روس، فن لینڈ اور تریکہ سمیت دیگر ممالک کے وفود شریک ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر انویسٹمنٹ فورم میں شریک ہیں، اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم میں شریک ہے، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ بھی فورم میں موجود ہیں۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں فورم میں معزز مہمانان...
---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چائلڈ کیئر اصلاحات کا آغاز کیا جا رہا ہے، ایس او ایس انٹرنیشنل کا شراکتی کردار اہم ہو گا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایس او ایس چلڈرن ویلیج انٹرنیشنل کے صدر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران یتیم اور بے سہارا بچوں کےتحفظ، تعلیم، ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے اشتراک کار مزید بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔پنجاب میں ایس او ایس ماڈل کے فروغ اور بہتری کے لیے تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جگن کاظم وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کس بات کی معترف؟معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز جو وعدہ کرتی ہیں اسے وقت سے...