2025-03-10@13:00:38 GMT
تلاش کی گنتی: 2990
«کی نجکاری کے بعد»:
(نئی خبر)
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی خواتین کے مساوی حقوق کے بغیر ممکن نہیں، ہر عورت کی آواز سنی جائے، قدر کی جائے اور احترام دیا جائے۔یومِ خواتین پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صنفی مساوات انصاف اور جمہوریت کا بنیادی اصول ہے، مادرِ ملت فاطمہ جناح کی جدوجہد امید کی روشن علامت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی قربانیوں اور جرات کو سلام، بینظیر بھٹو شہید نے خواتین کے لیے قیادت کے دروازے کھولے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی خواتین کے مساوی حقوق کے بغیر ممکن نہیں، ایسا ماحول تشکیل دینا ہو گا جہاں خواتین خود کو محفوظ محسوس...
ٹرمپ کا عمران خان کا صاف انکار، پی ٹی آئی کے لیے خطرے کی گھنٹی، امریکا کی پاکستان سے ایک اور مدد کی درخواست۔ ڈالروں سے بھرا برہف کیس کس کو دیا گیا؟ نصرت جاوید بڑی خبریں لے آئے، تفصیلات کے لیے مکمل ویڈیو دیکھیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں امریکا ٹرمپ دعا ابصار عمران خان نصرت جاوید وی نیوز
عالمی نمبر ایک بھارتی بیٹر شبمن گِل کا نام سارہ ٹنڈولکر کے بعد معروف اداکارہ و سوشل میڈیا اسٹار اونیت کور کیساتھ جوڑا جانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا اسٹار اونیت کور کو حال ہی میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے بعد آن لائن ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس پوسٹ نے فوری طور پر ہندوستانی کرکٹر شبمن گل کے ساتھ ان کے افواہوں کے بارے میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا، شائقین کرکٹ نے سوال کیا کہ اسٹیڈیم کو دورہ ڈیٹنگ گپ شپ سے منسلک تھا۔ مزید پڑھیں: "دبئی بوائز" کے آگے پیسے پھینکیں کچھ بھی کریں گے اداکارہ کی شیئر کردہ تصاویر کے نیچے ایک صارف نے سوال کیا کہ "کیا...
لاہور(اوصاف نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے نگہبان رمضان المبارک پیکیج کے تحت رقوم کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا ۔ پنجاب بھر میں مستحقین کو رمضان پیکیج کی مد میں 10 ہزار روپے کے چیکوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب ہاوس کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی خدمت کے جذبے کے پیش نظر عوامی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہیں ۔عوامی خدمت کے جذبے کے پیش نظر لاکھوں گھرانوں میں جو کہ رمضان پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں انہیں 10 ہزار روپے کی نقد رقم بذریعہ بینک آف پنجاب تقسیم کی جارہی ہے ۔ اس حوالے سے صارفین کو متعلقہ ادارے فون کرکے اپنے دفاتر...
اسلامی تعاون تنظیم کا عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز جدہ (آئی پی ایس) اسلامی تعاون تنظیم نے عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کا اعلان کر دیا۔جمعہ کو جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کی، اجلاس میں رکن ممالک نے عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کی۔ سربراہ او آئی سی حسین ابراہیم طحہٰ کا کہنا تھا کہ عرب لیگ کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں، فلسطینی عوام کی جبراً...
پاکستانی معروف اداکار، میزبان و ماڈل عمر شہزاد کی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ نکاح کی تقریب کی خوبصورت تصاویر سامنے آئی ہیں۔ یاد رہے کہ عمر شہزاد اور انفلوئنسر شانزے لودھی نے گزشتہ ماہ مدینہ منورہ، حرم شریف میں نکاح کیا تھا۔ عمر شہزاد کی اہلیہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی نئی تصاویر ایک مشترکہ پوسٹ ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Shanzay Omer (@shanzayylodhii) اس پوسٹ کو ’کبھی نہ ختم ہونے والی شروعات‘ جیسا خوبصورت کیپشن دیا گیا ہے۔ عمر اور شانزے کے نکاح کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس خوش نصیب جوڑی کا نکاح مسجدِ نبوی ﷺ میں ہوا جبکہ فوٹو سیشن...
اسلام آباد (طارق محمودسمیر)وفاقی کابینہ کے ارکان کے قلمدانوں میں بڑے پیمانے پرردوبدل کیاگیا ،جہاں نئے وزراء کو وزارتیں دی گئیں وہیں بعض اہم وزراء کےقلمدان تبدیل کردیئے گئے،قیصر احمدشیخ ،جن کے پاس بحری امورکی اہم وزارت تھی ان سے واپس لے لی گئی اور اب وہ بطور وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ کے معاملات دیکھیں گے،واضح رہے کہ قیصراحمد شیخ اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقیدبھی کرتے رہے ہیں اوران کی وزارت کی تبدیلی کی وجہ ممکنہ طور پر تنقیدی رویہ ہوسکتاہے لیکن حیران کن طور پر مصدق ملک کی وزارت کو بھی تبدیل کردیاگیااور ان سے پٹرولیم کی اہم وزارت واپس لے کرموسمیاتی تبدیلی کی وزارت دے دی گئی ہے حالانکہ وہ ہرفورم پر اپنی پارٹی اور حکومت...
کراچی میں بچے کے ساتھ گھر کی دہلیز پر بیٹھا شخص لٹ گیا۔ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 19 میں گھر کی دہلیز پربچے کے ساتھ بیٹھے شہری کو ڈاکووں نے لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اپنے بچے کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھا۔ شہری موبائل پر مصروف تھا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو آئے تو شہری پر پستول تان لیا۔ شہری نے بغیر مزاحمت کے موبائل فون ڈاکو کے حوالے کردیا جس کے بعد دونوں ڈاکو فرار ہوگئے۔ واردات کے بعد شہری کا چھوٹا بچہ ڈاکوؤں کو حیرانی سے جاتا دیکھتا رہا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کی طرف سے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن سکیم کا جائزہ لینے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ایف بی آر کی طرف سے کمیٹی کو ایکسپورٹ فیسلیٹیشن سکیم، اس میں کی جانے والی ترامیم اور ایریاز کی نشاندہی کی گئی۔ احسن اقبال نے کہا کہ برآمدات میں سہولت کا مقصد سرمایہ کاری کیلئے جامع فریم ورک فراہم کرنا ہے۔ احسن اقبال نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے بغیر پاکستان کی ترقی اور معیشت کا استحکام ممکن نہیں۔ انہوں نے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )تربیلا اور منگلا ڈیڈ لیول کے نزدیک پہنچ گئے، پانی کی قلت کا خدشہ تفصیلار کے مطابق انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا) نے صوبوں کو ملک کے 2 بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا کی صورتحال سے متعلق خبردار کردیا۔ترجمان ارسا نے ایک مراسلےمیں کہا کہ ملک کے 2بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا ڈیڈ لیول کے نزدیک پہنچ گئے۔انہوں نے صوبوں کو صورتحال سے خبر دار کرنے کےلیے بتایا کہ بارشیں نہ ہونے پر منگلا اور تربیلا 3 سے 4 روز میں ڈیڈ لیول پر جاسکتے ہیں۔ "جنگ " کے مطابق ارسا نے مراسلے میں پانی کی تقسیم کا نیا ضابطہ جاری کردیا ہے اور کہا کہ ربیع سیزن کے باقی عرصے کےلیے پانی...
جنوبی دہلی کے آر کے پورم سے بی جے پی کے رکن اسمبلی انیل شرما نے بھی اپنے اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے گاؤں "محمد پور" کا نام بدل کر "مادھو پورم" رکھنے کی درخواست کی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں ناموں کی تبدیلی کی سیاست شدت اختیار کر رہی ہے۔ بی جے پی کے کئی اراکین پارلیمنٹ نے اپنی سرکاری رہائش گاہوں کے پتوں میں خود ہی ترمیم کرتے ہوئے "تغلق لین" کی جگہ "سوامی وویکانند مارگ" لکھوا لیا۔ اس فہرست میں فرید آباد کے رکن پارلیمنٹ کرشن پال گرجر، پارلیمنٹ کے رکن دنیش شرما اور وائس ایڈمرل کرن دیشمکھ شامل ہیں۔ حالانکہ ان کی نام کی تختی پر ابھی بھی چھوٹے حروف میں تغلق لین درج ہے اور...
ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین اپنے قومی ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے نمایاں پیشرفت کر رہا ہے، ہم صدر شی جن پنگ کی وژنری قیادت میں چین کی جدیدیت سے بالخصوص بہت متاثر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیانگ اور چینی عوام کو بیجنگ میں دو کامیاب اجلاسوں کے انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین اپنے قومی ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے نمایاں پیشرفت کر رہا ہے، ہم صدر شی جن پنگ کی وژنری قیادت میں چین کی جدیدیت سے بالخصوص بہت...
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ملحقہ اسکولوں کے طلبہ کے لیے میٹرک فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: میٹرک امتحانات مذاق اور نقل کرانا منافع بخش کاروبار بن گیا بورڈ کے پورٹل پر سرکاری اعلان کے مطابق فارم جمع کرانے کا عمل 10 مارچ سے شروع ہوگا۔ 9ویں جماعت کے طالب علموں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اندراج اور امتحانی فارم فوری طور پر جمع کرائیں۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ اپنے اندراج فارم جمع کرانے میں ناکام رہیں گے انہیں ان کے ایڈمٹ کارڈ نہیں ملیں گے۔ مزید پڑھیے: سندھ: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخوں میں ردوبدل، نئے شیڈول کا اعلان اسکولوں کو اندراج فارم کی کامیابی سے جمع...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے طافونی دورے کر کے مختلف ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا ہے۔ جمعے کے روز وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کی ترقی کے تاریخی ‘لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام’ کے مختلف زونز کا اچانک دورہ کر کے ترقیاتی کاموں کی پیشرف کا جائزہ لیا، پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فری سولر منصوبے کا افتتاح، کن لوگوں کو مفت سولر ملیں گے؟ اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ لاہور کے ہر علاقے کی مساوی ترقی ہوگی، تمام ترقیاتی منصوبوں کا معیار ایک جیسا یقینی بنائیں۔’ ایسا نظام بنانا چاہتی ہوں کہ مسائل...
البانیہ میں کابینہ نے ٹک ٹاک پر ایک سال کے لیے پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق البانیہ کی کابینہ نے 12 ماہ کے لیے ٹک ٹاک کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، البانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ کے مقبول پلیٹ فارم خاص طور پر بچوں میں تشدد اور غنڈہ گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کردیا وزیرتعلیم اوگرٹا مناسٹیرلیونے کہا کہ حکام والدین کے کنٹرول، عمر کی تصدیق اور درخواست میں البانوی زبان کو شامل کرنے جیسے فلٹرز لگانے کے لیے ٹک ٹاک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ وزیر...
اپنے ایک جاری بیان میں اونجو کچلی کا کہنا تھا کہ کسی کو شام اور خطے کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اونجو کچلی" نے شام کی تازہ ترین صورت حال پر اپنے ردعمل میں کہا کہ انقرہ ہر اس اقدام کی مخالفت کرے گا جو شامی عوام کے امن و سکون کو چھیننے کا سبب بنے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شامی عوام کی فلاح و بہبود اور پُرامن زندگی کے حق کو سلب کرنے کے لئے انجام شدہ ہر فعل کو روکیں گے۔ اونجو کچلی نے بحیرہ روم سے متصل شام کے صوبہ "لاذقیہ" میں ہونے والے واقعات پر کہا کہ ترکیہ، شامی عوام کی حمایت...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسور ی سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر امین راجپوت نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گیس کی بندش ، صنعتی علاقوں میں گیس کی فراہمی سمیت دیگر امور پر تباد لہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ شہر قائد میں گیس بندش سے سحر و افطار میں مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔(جاری ہے) انہوںنے ہدایت دی کہ سحر و افطار میں گیس کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں بھی بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر امین راجپوت نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت تھی کہ...
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ کل آپ نے بغیر کسی ایگریمنٹ کے بندہ پکڑ کر امریکا کے حوالے کر دیا۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکا حوالگی سے متعلق آپ کو ان کیمرہ آگاہ کرنے کا موقع بھی دیا گیا، ڈیکلریشن آئے، حکومت کو جواب کا کہا گیا، حکومت کی جانب سے غیر تسلی بخش جواب دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے استفسار کیا کہ امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں پھر بھی بندہ پکڑ کر ان کے حوالے کردیا جبکہ عدالت نے حکومت کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد...
اسلام ٹائمز: کانفرنس سے علامہ سید حسن ظفر نقوی، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک ماہ فلسطین مہم کے تحت کراچی کے ایک مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس و افطار وحدت کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرس و افطار میں مختلف مسالک کے علمائے کرام سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، جامعات کے اساتذہ، دانشور، اسکالرز، معروف صحافیوں سمیت وکلاء اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے بااثر اور سرکردہ خواتین و حضرات اور مدارس اور دیگر اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ یکجہتی فلسطین کانفرنس سے معروف عالم...
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اسمارٹ قومی شناختی کارڈ نائیکوپ جاری کرنے کی مجاز اتھارٹی ہے۔پاکستان کا کوئی بھی شہری مطلوبہ ملک کے لیے دستاویز کے لیے درخواست دے سکتا ہے اور دوہری شہریت کی صورت میں ویزا حاصل کیے بغیر پاکستان کا سفر کر سکتا ہے۔اسمارٹ نائیکوپ کے لیے درخواست دینے کے لیے درخواست دہندہ کو پاسپورٹ نمبر فراہم کرنا ہوگا۔ نائیکوپ ہولڈر درج ذیل فوائد سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، بغیر ویزا کے غیرملکی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہوسکتے ہیں، نائیکوپ ہولڈر کو بھی پاکستانی شہری تسلیم کیا جاتا ہے، جائیدادیں خریدو فروخت کرسکتے ہیں، پاکستانی پاسپورٹ کا حصول اور بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔نائیکوپ ہولڈر کو پاکستان...
حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ، وزیر نجکاری نے کہا کہ اگلے 3 ماہ میں تمام مراحل طے کرلیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر نجکاری ، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 3 ماہ میں پی آئی اے نجکاری کےتمام مراحل طے کرلیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایئرلاین نجکاری میں دلچسپی رکھنے والوں کے تحفظات دور کر دیے ہیں اور حکومت نے خواہشمند پارٹیوں کے مطابق تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کر لیا۔انھوں نے بتایا کہ نجکاری کو زیادہ سے زیادہ پر کشش بنانے کیلئے نیالائحہ عمل دے رہے ہیں، نجکاری میں سرمایہ کاروں سے بہت بہتر اظہار دلچسپی آنے کی توقع ہے۔...
چیف جسٹس یحیی آفریدی سے آزاد جموں و کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی سے آزاد جموں کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران جسٹس یحیی آفریدی کو چیف جسٹس اے جے کے نے ملک کا اعلی ترین آئینی عدالتی عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی، چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر نے قانون کی حکمرانی اور انصاف کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں عدالتی تعاون اور...
سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی گئی ، جس کے تحت پروموشن کیلئے کسی افسر کا کیس صرف دو مرتبہ زیر غور آسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی، اس حوالے سے اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے نیا ایس آر او جاری کر دیا۔گریڈ 22 میں پروموشن کیلئے کسی افسر کا کیس صرف دو مرتبہ زیر غور آسکتا ہے تاہم 2مرتبہ کیس زیرغور آنے پر پروموشن نہ ملی تودوبارہ کیس زیر غورنہیں آئے گا۔کسی بھی سروس گروپ کا افسر پھر اپنے پچھلے گریڈ میں ہی ریٹائر تصور ہوگا۔ گزٹ آف پاکستان میں رولز کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، ان پالیسی تبدیلیوں کا مقصد بیوروکریسی کے اندر ترقیوں...
ریاست مخالف پروپیگنڈے کا الزام، پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت جے آئی ٹی کے سامنے پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم وفاقی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان، ر ئو ف حسن اور شاہ فرمان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، ذرائع کا بتانا ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹس سے متعلق سوالات پی ٹی آئی قیادت کے سامنے رکھے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے ٹوئٹس اور جے آئی ٹی کے سوالات پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد وسیم اکرم اور وقار یونس پر نام لیے بغیر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں "دبئی بوائز" قرار دے دیا نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے 90 کی دہائی کے کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مشورہ دیا کہ وہ ان سابق کھلاڑیوں کو کرکٹ کے انتظامی معاملات سے دور رکھے انہوں نے کہا کہ 1992 کے ورلڈکپ کے بعد پاکستان کو اگلا بڑا ٹائٹل جیتنے میں 17 سال لگے اور اس کی بڑی وجہ 90 کی دہائی کے کرکٹرز کی کرکٹ پر گرفت تھی راشد لطیف نے طنزیہ...
چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف شکست کے بعد پاکستان ٹیم کا سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم ہو گیا جس کے بعد شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے ذرائع کے مطابق حالیہ پی سی بی اجلاس میں ایک سلیکٹر نے انکشاف کیا کہ بھارت کے خلاف میچ کے بعد ٹیم ہڈل کے دوران کپتان محمد رضوان نے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ مایوس نہ ہوں کھلاڑیوں کو کچھ نہیں ہوتا کوچز اور سلیکٹرز ہی فارغ ہوں گے یہ بیان حکام کو پسند نہیں آیا اور حیران کن طور پر ٹیم ہڈل میں ہونے والی یہ گفتگو ایک کھلاڑی نے ہی سلیکٹرز کو بتا دی جس پر اجلاس میں تفصیلی بحث کی گئی تاہم چیئرمین...
اسلام آباد (رضوان عباسی سے ) وزیراعظم نے بالآخر وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کو ان کے محکمے سونپ دیے! نئی کابینہ میں بڑے نام اور کچھ حیران کن تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں۔ وزیروں کی اس نئی ٹیم کو ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کی ذمہ داری مل گئی ہے۔طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور، علی پرویز ملک کو پیٹرولیم جبکہ اورنگزیب خان کھچی کو قومی ورثہ و ثقافت کا قلمدان دے دیا گیا۔ خالد حسین مگسی کو سائنس و ٹیکنالوجی، محمد حنیف عباسی کو ریلوے، اور محمد معین وٹو کو آبی وسائل کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح، محمد جنید انور کو بحری امور، محمد رضا حیات ہراج کو دفاعی پیداوار اور سردار محمد یوسف کو مذہبی امور...
لاہور (ویب ڈیسک) بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور پنجاب میں سب سے پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور 20 ویں نمبر پر جبکہ ڈی سی تلہ گنگ کی کارکردگی سب سے ناقص نکلی۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں دوسرے، ڈی سی بہاولنگر تیسرے اور ڈی سی گجرات چوتھے نمبر پر آئے ہیں۔ڈی سی سرگودھا پانچویں نمبر پر، ڈی سی پاکپتن چھٹے، ڈی سی چنیوٹ ساتویں اور ڈی سی شیخوپورہ آٹھویں نمبر پر ہیں۔ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ نویں، ڈی سی ڈیرہ غازی خان دسویں ، ڈی سی حافظ آباد گیارہویں اور ڈی سی نارووال بارہویں نمبر...
امریکا میں ایک پک اپ ٹرک کے پیچھے زرافے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں۔ ناتھن سکیمانسکی نے ایک دوست کے ذریعے لی گئی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مردہ زرافے کو میکومب کاؤنٹی میں ایک پک اپ ٹرک میں لے جایا جا رہا ہے۔ تصاویر شیئر ہونے کے بعد تیزی سے وائرل ہوگئیں۔ بعد میں ٹرک کے ڈرائیور کی شناخت ڈیرن ویہنر کے نام سے ہوئی جو سینٹ کلیئر فلیٹس ٹیکسی ڈرمی میں کام کرتا ہے۔ ڈیرن نے بتایا کہ زرافہ ایک چڑیا گھر میں طبعی طور پر بڑھاپے کی وجہ سے مر گیا تھا اور اسے میوزیم میں نمائش کے لیے محفوظ رکھنے کے لیے مجھے ہائر کیا...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد ملتان کے تاریخی قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بحالی کا کام شروع ہوگیا جس کے لیے والڈ سٹی اتھارٹی کی ٹیم ملتان پہنچ گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے قلعہ کہنہ قاسم باغ سمیت پنجاب کی دیگر تاریخی عمارتوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا تھا۔ سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تاریخی عمارتوں کی بحالی پنجاب کے نایاب ورثے کی حفاظت کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ ہے۔ مریم وارنگزیب نے کہا کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کا قیمتی تاریخی اور ثقافتی ورثہ ہے جس کی بحالی، مرمت اور تزئین و آرائش سے ملکی اور غیر...
وفاقی کابینہ میں حالیہ اضافے کے بعد وزارتوں میں ردو بدل کرکے وزرا کو نئے سرے سے قلم دان تفویض کردیے گئے ہیں۔ فیصلے کے مطابق حنیف عباسی ریلوے کے وزیر ہوں گے۔ جبکہ طارق فضل چوہدری پارلیمانی امور، علی پرویز ملک پیٹرولیم کے وزیر ہوں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا 3 میں سے 2 وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ سے دستبردار ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک ہی وزارت پر بھرپور توجہ دینے کے لیے کیا گیا۔ اب وہ صرف وزارت مواصلات اپنے پاس رکھیں گے۔ آپ اور...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ججز کے ساتھ تبادلہ ہو کر آنے والے اسٹاف کی جانب سے سائلین سے مبینہ رشوت وصولی کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جسٹس بابر ستار کے پرائیویٹ سیکرٹری کے خط پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی۔ رجسٹرار یار محمد ولانہ اور ایڈیشنل رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ رائے محمد خان انکوائری کمیٹی مقرر کیے گئے ہیں۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملہ قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے سامنے رکھا تھا۔ مزید پڑھیں؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کا عملہ سائلین سے رشوت طلب کرتا ہے، جسٹس بابر ستار کا رجسٹرار کو خط جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر...
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے نائنٹیز کے لیجنڈ کرکٹرز سے متعلق بیان پر وقار یونس کا ردعمل آگیا۔ سابق فاسٹ بولر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 90 کی دہائی کا لونڈا!۔ اس پوسٹ میں وقار یونس نے سابق کپتان وسیم اکرم اور اپنے اسٹیٹس شیئر کیے جس کے مطابق اس جوڑی نے 191 ٹیسٹ، 618 ون ڈے انٹرنیشنلز، 1705 وکٹیں، 8 ہزار 594 رنز، 5 وکٹیں 66 بار اور 10 وکٹیں ایک میچ میں لینے کا کارنامہ 10 بار سرانجام دے چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: "دبئی بوائز" کے آگے پیسے پھینکیں کچھ بھی کریں گے سابق کرکٹر نے ہیش ٹیگ...
اسلام آباد(طارق محمود سمیر)حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، وفاقی کابینہ میں شامل وزراء اور وزرائے مملکت کے محکمے مختص کر دیے گئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 92 کی شق (1) کے تحت، 27 فروری 2025 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کی روشنی میں وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے محکموں کی تقسیم عمل میں آئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور، علی پرویز ملک کو پٹرولیم، اور ایم اورنگزیب خان کھچی کو قومی ورثہ اور ثقافت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ خالد حسین مگسی کو سائنس اور ٹیکنالوجی، محمد حنیف عباسی کو ریلوے، محمد معین وٹو کو آبی وسائل، محمد جنید انور کو سمندری امور، اور محمد رضا...
وکیل درخواست گزار سجاد احمد محسود نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی مخدوش ہیں، جس کے باعث لوگوں کی زندگیاں محفوظ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال پر پشاور ہائیکورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار سجاد احمد محسود نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی مخدوش ہیں، جس کے باعث لوگوں کی زندگیاں محفوظ نہیں۔ جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ اس میں جواب کس سے طلب کریں؟ وکیل نے جواب دیا کہ اس میں وفاقی،...
ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 15 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے 15 کارکنوں کی 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرتے ہوئے وکیل کو ملزمان کی جانب سے بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت کی۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بیان حلفی دیں کہ ملزمان آئندہ اس طرح کے کسی بھی کام میں ملوث نہیں ہوں گے۔ ملزمان کے وکلاء کے...

مشال یوسفزئی کے جیل میں داخلے پر پابندی کا کیس: یہ سب جہاں سے ہو رہا ہے اس کا نام بھی ہم نہیں لے سکتے، جسٹس سردار اعجاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کی جیل میں داخلے پرپابندی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں ایڈووکیٹ جنرل اور مشال یوسفزئی کی نوک جھوک کے دوران جسٹس سردار اعجاز نے ریمارکس دیے کہ آپ دونوں آپس میں کیوں لڑرہے ہیں اور سمجھتے کیوں نہیں کہ یہ کسی اور جگہ سے ہورہا ہے، یہ سب جہاں سے ہو رہا ہے اس کا نام بھی ہم نہیں لے سکتے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کی جیل میں داخلے پرپابندی کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں مشال یوسفزئی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ...
خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال میں شندور کے قریب ایک دورافتادہ گاؤں میں شیراز نامی 12 سالہ لڑکے کے قتل کے الزام میں مقتول کے بھائی کو گرفتار کیا ہے، جو قتل کے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کررہے تھے۔ اپر چترال پولیس اور مقامی رہنماؤں کے مطابق اپر چترال میں لاسپور کے ایک چھوٹے گاؤں رامن میں ایک ہفتہ قبل 12 سالہ لڑکے کی لاش ملی تھی، گاؤں کی تاریخ میں قتل کے اس پہلے واقعہ نے پورے گاوں کو دہلا کر رکھ دیا تھا۔ پولیس کو بچے کی گمشدگی کی رپورٹ ملی ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر چترال عتیق شاہ نے وی نیوز کو قتل کیس میں پیش رفت اور مبینہ قاتل کی گرفتاری کی...

نیٹ میٹرنگ کے ٹیرف کو معقول بنانے کا فیصلہ، بجلی کم نرخوں پر خریدنے کی تجویز، منصوبہ آئی ایم ایف سے شیئر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے آئی ایم ایف کے دورہ کرنے والے مشن کے ساتھ ایک منصوبہ شیئر کیا ہے جس کے تحت نیٹ میٹرنگ کے ٹیرف کو معقول بنایا جائے گا تاکہ گھروں کی چھتوں پر نصب شمسی توانائی کے نظام سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو کم نرخوں پر خریدا جا سکے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایک تجویز کے حوالے سے بتایا کہ شمسی توانائی سے پیدا ہونے والے یونٹس کو کم نرخ پر خریدا جائے گا، اس وقت حکومت یہ اضافی بجلی 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے خرید رہی ہے جسے کم کرکے تقریباً 10 روپے فی یونٹ پر لانے کی تجویز دی گئی ہے۔تاہم آئی ایم ایف نے ایک اور...
نیلم منیر کا شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کی افواہوں پروضاحتی بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایسپاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد اپنی زندگی کے رنگ بالکل بدل دیے ہیں اور اپنے لباس میں بھی واضح تبدیلی کی جس کی وجہ سے وہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ ان کی یہ تبدیلی کچھ لوگوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنی، تو کچھ نے اس پر تنقید بھی کی۔ نیلم منیر نے اپنے کریئر کا آغاز روڈ شوز اور اشتہارات سے کیا اور پھر آہستہ آہستہ اداکاری کی دنیا میں قدم جمانا شروع کیا۔ انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں ”دل موم...
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہوگا. قومی ٹیم 12 مارچ کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 16 مارچ کو شروع ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد 29 مارچ سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ واضح رہے کہ کیوی ٹیم ان دنوں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
امریکا نے کابل ایئرپورٹ دھماکے میں ملوث داعش کے دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی گروس نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور امریکا دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو اپنا اتحادی سمجھتا ہے اور یہ مشترکہ مفاد بھی ہے کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل...
رمضان المبارک کا مقدس مہینہ روحانی عبادات اور ریاضتوں سے بھرپور ہوتا ہے، تاہم اس ماہ میں نیند کے معمولات بھی کسی حد تک بدل جاتے ہیں۔ سحری، افطاری، عبادات اور روز مرہ کے معمولات کے اوقات اچانک بدل جانے سے لوگ عموماً نیند کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رمضان المبارک کے دوران نیند کو منظم کرنا اور اس کا خیال رکھنا انتہائی اہم ہو جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق نیند کی کمی نہ صرف تھکاوٹ اور کمزوری کا باعث بنتی ہےبلکہ یہ روزے داروں کی کارکردگی اور عبادات پر بھی منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک رپورٹ میں رمضان کے دوران نیند کو بہتر بنانے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ گنڈا پور کو اس کی اپنی ہی حکومت نے چارج شیٹ کر دیا ہے، جبکہ ان کی کارکردگی محض دو جرگوں اور چار ایپکس کمیٹی کے اجلاسوں تک محدود ہے۔ خیبر پی کے میں پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے، جو 110 روپے سے بڑھا کر 510 روپے کر دیا گیا، جبکہ پنجاب میں الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہے۔ کے پی میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں صرف 173 نوکریاں پیدا کی گئیں، جب کہ پنجاب کے "ستھرا پنجاب پروگرام" میں ایک لاکھ سے زائد لوگ روزگار حاصل کر رہے ہیں۔ خیبر پی کے حکومت کی "اختیار عوام...
کراچی میں ڈاکوؤں کی دن دہاڑے کار سوارفیملی سے لوٹ مار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن بلاک 3 میں دو 2 مسلح ڈاکوؤں کی دن دھاڑے لوٹ کار سواروں سے لوٹ مارکی۔ ڈاکو کار سوار فیملی سے 2 دو موبائل فونز،طلائی زیوارات سمیت لاکھوں روپے کی نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل ہونے کے باوجود پولیس نے متاثرہ فیملی سے رابطہ نہیں کیا۔ فوٹیج میں دن دیہاڑے دیدہ دلیری سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کے چہرے بھی واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
لندن (نیوزڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے اپنے بیان میں آزاد کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر، کشمیر کے چوری شدہ حصے کی واپسی کے بعد حل ہوجائے گا جو غیر قانونی طور پر پاکستان کے قبضے میں ہے۔ لندن میں چیتھم ہاؤس تھنک ٹینک میں ایک تقریب کے وران جے شنکر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہم جس راستے کا انتظار کر رہے ہیں وہ کشمیر کے چوری شدہ حصے کی واپسی ہے، جو غیر قانونی طور پر پاکستان کے قبضے میں ہے، جب ایسا ہو جائے گا تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بیان ایک صحافی کے سوال کے جواب...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نومئی واقعات میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہا مارشل لاء کے اقدام کی توثیق میں عدلیہ کا بھی کردار ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔سپریم کورٹ بار کی جانب سے تحریری معروضات عدالت میں جمع کرا دی گئیں جن میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ بار کا پانچ مارچ کو اجلاس ہوا. اجلاس میں جائزہ لیا گیا بار کا فوجی عدالتوں پر موقف کیا ہونا چاہیے، اصولی طور پر عام شہریوں کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، آرمی ایکٹ کی...
DERA ISMAIL KHAN: بنوں کینٹ پر ہونے والا حالیہ دہشتگرد حملہ ایک بڑی اور منظم کارروائی تھی،حملہ آورکئی دنوں تک لڑنے کے ارادے سے آئے تھے۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد اپنے ساتھ انرجی ڈرنکس، انجکشنز، ادویات اور خوراک لائے تھے،یہ حملہ روایتی خودکش کارروائی کے بجائے ایک طویل جنگ کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔ حملہ آوروں نے دھماکوں کیلیے دو ٹریکٹروں میں سات ٹن بارود لوڈ کیا اور ایک زرنج لوڈر کے ذریعے کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ انہوں نے مرکزی سڑک کے بجائے دریائے کرم کا راستہ اپنایا تاکہ چیک پوسٹوں اور دیگر حفاظتی رکاوٹوں سے بچ سکیں۔ وہ روایتی برقعوں میں ملبوس تھے تاکہ عام شہریوں میں گھل...
کراچی: شہری انتظامیہ سے مذاکرات میں پیشرفت ہونے کے بعد پولٹری دکانداروں نے ہڑتال مؤخر کردی۔ تفصیلات کے مطابق شہری انتظامیہ کے ساتھ مرغی کے گوشت کی قیمت کے معاملے پر مذاکرات کی پیش کش کے بعد پولٹری دکانداروں کی ایسوسی ایشن نے ہڑتال موخر کردی اور جمعرات کے روز کراچی میں مرغی کی دکانیں کھلی رہیں تاہم مرغی کے گوشت کی قیمت 800روپے تک پہنچ گئی۔ سندھ پولٹری ریٹیلرز اینڈ شاپ کیپرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد موخر کردی۔ کمشنر کراچی نے جمعرات کو مرغی کے گوشت کی قیمت 650روپے کلو مقرر کی تاہم شہر میں مرغی 800روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ فارمرز سرکاری نرخ کی خلاف...
پولیس کے مطابق نواں کلی میں دو ڈاکو ڈکیتی کرکے فرار ہو رہے تھے، دکاندار نے فائرنگ کرتے ہوئے ایک کو موقع پر ہلاک، دوسرے کو زخمی کیا۔ جو بعد ازاں ہلاک ہوا۔ دکاندار بھی زخمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران دکاندار اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک، جبکہ دکاندار زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق آج افطاری کے وقت نواں کلی کوئٹہ میں دو ڈاکو اسٹیشنری کی دوکان گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران دوکاندار نے ڈاکوؤں پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا،...
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے سابق کرکٹرز کو متنبہ کیا ہے کہ اپنے الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں اگر پلٹ کر کسی نے جواب دیا تو شاید وہ برداشت نہ کر پائیں۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بابر اعظم کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا ’Boss is ALways RiGHT آئی سی سی کی ٹوئنٹی 20 آف دا ائیر ٹیم کا رُکن اور کیپ ملنے کے باوجود ڈراپ ہو اکوئی بات نہیں نیشنل ٹی 20 میں اور پی ایس ایل میں انشاء اللہ پرفام کر کے جلد دوبارہ آجائے گا ٹیم میں ‘۔ انہوں نے لکھا ’جو محترم بہت بڑےسابقہ کھلاڑی ہیں اُن سے درخواست ہے کہ اپنے...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس حوالے سے وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن نے ایک مسودہ تیار کرلیا ہے جو عالمی مالیاتی ادارے کو پیش کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کے مطابق سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل پورٹل متعارف کرایا جائے گا، جس پر تمام افسران کو اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔ حکومت نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے عدالتوں میں زیر سماعت ٹیکس کیسز جلد نمٹانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس میں وزیراعظم آفس معاونت کرے گا۔ آئی ایم ایف وفد...

حالیہ حملے کے غیر ملکی ہتھیار افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کی موجودگی کا ثبوت ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سید کا کہنا ہے کہ حالیہ دہشت گرد حملوں میں غیر ملکی ہتھیاروں اور سازوسامان کا استعمال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ افغانستان ایسے عناصر کی محفوظ پناہ گاہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنوں کینٹ پر 4 مارچ کو دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی 16 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سید نے 4 مارچ 2025 کو بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کے حملے کے اگلے روز بدھ کو بنوں کے دورے کے موقعے پر کہا کہ فتنہ الخوارج سمیت دہشت گرد گروہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔...
کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گذشتہ ہفتے کے دوران 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 87 کروڑ تک پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 28 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سرکاری ذخائر 11 ارب 24 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ گذشتہ ہفتے کے اختتام پر کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 62 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے، اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 87 کروڑ 38 لاکھ...
دشمن عناصر کی ایما پر فعال خوارج، ان کے سہولت کاروں کیخلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی، آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز بنوں (آئی پی ایس )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عناصر کی ایما پر کام کرنے والے خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے بنوں کا دورہ کیا، آرمی چیف کو جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ...
چینی صدر کا ٹیلنٹ کی ترقی میں تعلیم کے کردار کو مضبوط بنانے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز بیجنگ:چین کے صدرشی جن پھنگ نے سائنسی اور تکنیکی ترقی کے ساتھ ساتھ ٹیلنٹ کی ترقی میں تعلیم کے کردار کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز انہوں نے تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ کے لیے چینی جدیدکاری کی ضروریات کی گہری تفہیم پر زور دیا۔ شی جن پھنگ نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے دوران مشترکہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ اس کوشش کا مقصد باصلاحیت افراد کو مستقل طور پر فروغ دینا، ان کی...
ملتان اور جھنگ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا، چیف جسٹس نے واضح کیا ہے کہ ہائی کورٹس خودمختار ادارے ہیں اور ان کے معاملات میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہو گا۔ سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفد نے پنجاب میں ہائی کورٹ اور بارز کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کے فقدان کے مسائل کو اجاگر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا ترامیم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ہائی کورٹس خودمختار ادارے ہیں اور ان کے معاملات میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہو گا، تاہم انہوں نے تجویز...
—جنگ فوٹو بوگس اور غیر قانونی بلنگ کے الزام میں حیسکو کے 8 ملازمین کے خلاف مقدمات درج کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپور خاص کی جانب سے حیسکو اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق نامزد ملزمان میں جان محمد ساند، سید بشیر الدین، سید فرید الدین، شمس دین لاشاری، اشفاق علی، ایاز دین ،شہزاد احمد اور محمد اسحاق شامل ہیں جن پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پشین: اے این ایف کی کارروائی، 360 کلو چرس برآمد بلوچستان کے ضلع پشین میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے 360 کلوچرس برآمد کرلی گئی۔ ملزمان جان محمد ساند بطور ریونیو آفیسر، سید...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی سٹاف کی سائلین سے رشوت وصولی کی شکایات پر جسٹس بابر ستار کے سیکرٹری نے انکوائری کے لیے خط لکھ دیا،ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار کی ہدائت پر ان کے سیکرٹری نے رجسٹرار کو خط لکھا ہے جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر لکھے گئے خط کی نقول تمام ججز کے سیکرٹریز کو بھی ارسال کر دی گئیں ہیں
2021 میں افراتفری کے ساتھ امریکی انخلا کے دوران کابل ہوائی اڈے پر خودکش بم دھماکے کے ایک مشتبہ ملزم محمد شریف اللہ کو پاکستان میں پکڑے جانے کے بعد گزشتہ روز امریکی وفاقی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ کابل ایئرپورٹ پر بمباری، جس میں 13 امریکی فوجی اور تقریباً 170 افغان شہری مارے گئے، بائیڈن انتظامیہ کو افغانستان سے امریکی انخلا کے طریقہ کار پر بڑے پیمانے پر مذمت اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: شریف اللہ پر، جسے جعفر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کو مادی مدد فراہم کرنے کا الزام ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں، جج ولیم پورٹر کے سامنے اپنی پہلی سماعت...
سندھ کے بیروز گار نوجوانوں کے لیے امید کی کرن پیدا ہوگئی جب کہ حکومت سندھ نے تمام محکموں، اداروں میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں پانچ سال رعایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹی فکیشن محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے جاری کیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عمر کی حد 28 سال سے بڑہا کر 33 سال مقرر کردی گئی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فیصلے کا اطلاق پولیس اور دیگر فورسز پر نہی ہوگا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور 60ویں ریکروٹ کورس میں نمایاں کارکردگی پر جوانوں کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر پولیس کے 60ویں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب پولیس لائن مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور 60ویں ریکروٹ کورس میں نمایاں کارکردگی پر جوانوں کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر رانا عبدالجبار ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر 60 ویں ریکروٹ کورس کو مکمل کرنے والے ریکروٹس...
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور 60ویں ریکروٹ کورس میں نمایاں کارکردگی پر جوانوں کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر پولیس کے 60ویں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب پولیس لائن مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور 60ویں ریکروٹ کورس میں نمایاں کارکردگی پر جوانوں کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر رانا عبدالجبار ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر 60 ویں ریکروٹ کورس کو مکمل کرنے والے ریکروٹس...
ملک میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) نے اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ این آئی ایچ کی ایڈوائزری کے مطابق پنجاب، بلوچستان اور شمالی علاقوں میں ڈینگی کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے، ڈینگی وائرس گرم اور مرطوب موسم میں تیزی سے پھیلتا ہے جس کی وجہ سے بارشوں کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ادارے نے حکام اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مچھر کی افزائش کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق 2024 میں پاکستان میں 28427 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ادارے...
اجلاس میں حریت رہنما شیخ عبدالمتین کے قریبی عزیز اور حریت کارکن شیخ ارشد سلطان اور حریت پسند محمد خلیل کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے حریت رہنما شیخ عبدالمتین کے قریبی عزیز اور حریت کارکن شیخ ارشد سلطان اور حریت پسند محمد خلیل کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ کی صدارت میں اسلام آباد میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرحومین کے لئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرنے والا سپیشل بنچ ٹوٹ گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر نے بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کرلی،جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں سپیشل بنچ کیسز کی سماعت کررہا تھا،جسٹس طارق جہانگیری بھی بنچ میں شامل تھے۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ جسٹس ارباب محمد طاہر بنچ سے الگ ہو گئے ہیں،بنچ کی تشکیل نو کیلئے فائل قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوا دیتے ہیں۔ مزید :
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری افسران کے اثاثہ جات ڈیکلیئر کرنے کیلئے ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر اثاثے ڈیکلیئر کرنے کیلئے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کیا جائے گا، وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن کا سرکاری افسران کے اثاثوں کو ڈیکلیئر کرنے کا تیار ڈرافٹ آئی ایم ایف کو دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ ریونیو شارٹ فال ختم کرنے کیلئے منی بجٹ نہ لانے پر اتفاق کیا گیا ہے، ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے سپر ٹیکس سے 157 ارب روپے حاصل ہو سکتے ہیں، پلان کے مطابق شارٹ فال پورا کرنے...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق بری فارم کی وجہ سے ہونے والی تنقید پر بیٹے کی حمایت میں ایک بار پھر سامنے آگئے۔ اعظم صدیق نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کے رکن اور کیپ ملنے کے بعد بابر اعظم ڈراپ ہوئے، بابر اعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل میں پرفارم کر کے دوبارہ واپس آجائے گا۔اعظم صدیق نے لکھا سابق کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ وہ الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں، ایسا نہ ہو کہ کوئی پلٹ کر جواب دے تو برداشت نہ ہو، آپ ماضی ہیں دوبارہ نہیں کھیلیں گے۔ان کا کہنا تھا لوگ کہتے ہیں کہ باپ...

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: راولپنڈی سازش کیس میں ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہوا، وکیل حامد خان کے دلائل جاری
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ کررہا ہے۔ آج سماعت کے آغاز پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تحریری معروضات عدالت میں جمع کرا دی گئیں، جس کے مطابق سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، آرمی ایکٹ کی شقوں کو مختلف عدالتی فیصلوں میں درست قرار دیا جاچکا ہے لہذا انہیں غیر آئینی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کو فیصلہ سنانے کی اجازت دے دی لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکیل حامد خان نے اپنے دلائل کے آغاز پر سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مارچ 2025ء) برسلز میں بدھ کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ یورپی یونین کے 27 ممالک کے رہنما شامل ہوں گے۔ حالانکہ ہنگری نے کییف کی حمایت میں بیان کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس سے ان رہنماؤں کے اظہار یکجہتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ امریکی مدد کے بغیر یورپ اپنا دفاع کیسے ممکن بنا پائے گا؟ یہ میٹنگ دفاعی پالیسی کے فیصلے کے ایک ڈرامائی پس منظر میں ہو رہی ہے۔ یورپ کو خدشہ ہے کہ یوکرین کے خلاف جنگ چھیڑنے والا روس یورپی یونین کے کسی دوسرے ملک پر اگلا حملہ کر سکتا ہے اور موجودہ سیاسی حالات میں...
بھارتی اداکار اور فلمساز نیل نتن مکیش نے انکشاف کیا کہ کترینہ کیف کیساتھ پہلی مرتبہ کام کے دوران ان دونوں کے درمیان شروعات میں تنازعات رہے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیل نتن مکیش نے فلم نیویارک کی شوٹنگ کے دوران اپنے اور کترینہ کے درمیان موجود اختلافات پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے سُنا تھا کہ اداکارہ کو ان کی رنگت سے مسئلہ تھا۔ نیل نے بتایا کہ ان کے اور ساتھی اداکارہ کے درمیان شروعات میں اچھا تعلق نہیں رہا وہ دونوں اکثر بحث کرتے تھے کترینہ ان کے سین کے دوران بار بار مداخلت کرتی تھیں جس پر وہ ان سے پوچھتے تھے کہ کیا مسئلہ ہے بعد میں سُنا کے انہیں میرے...
پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ایک بار پھر پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس)پاکستان میں دہشت گردی اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زیبو نے پڑوسی ملک سے مدد ملنے کا انکشاف کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ملزم زبیر 2016 میں کالعدم تنظیم میں شامل ہوا اور بلوچستان کے شہر تمپ میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے۔ تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ کالعدم تنظیم کا کمانڈر زرین عرف کرنٹ ملک میں تخریب کاری کے لیے پڑوسی ملک سے اسلحہ لاتا رہا ہے، جس کے لیے بارڈر کے قریب علاقے پابلوچی کے مقام کا انتخاب...
کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے گلی کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق فیروز آباد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 گلی نمبر 4 میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ مقتول کی شناخت 38 سالہ مرزا ساجد بیگ ولد ریاض بیگ کے نام سے کی گئی۔ مقتول لائنز ایریا کا رہائشی اور نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ تھا۔ واقعے کے وقت مقتول مزکورہ علاقے کی گلی میں بطور سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ علاقہ...
قیصر کھوکھر: حکومت نے اضلاع میں کام کرنے والے اٹارنی کی تنخواہ کو پراسیکیوٹرز کے برابر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ کی جانب سے اٹارنی کا نان پریکٹیسنگ الاؤنس بھی منظور کر لیا ہے، جس کے تحت اٹارنی کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور الاؤنس ملے گی۔ اضلاع کے اٹارنی، اسسٹنٹ اٹارنی اور ڈسٹرکٹ اٹارنی کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا کہ اب تمام اٹارنی کو پراسیکیوٹرز کے برابر تنخواہ ملے گی۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے
مائیکل والٹز نے اسحاق ڈار سے گفتگو میں انسداد دہشت گردی کی پاکستان کی کوششوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ کا پیغام پہنچایا۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز کا نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ ہوا ہے۔ مائیکل والٹز نے اسحاق ڈار سے گفتگو میں انسداد دہشت گردی کی پاکستان کی کوششوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ کا پیغام پہنچایا۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے دہشت گردی کے...
اعلیٰ پارٹی عہدیدار کے مطابق پارٹی اس بات پر متفق ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اسٹیمبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں جب کہ بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ علی امین بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامید ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پس پردہ رابطے جاری ہیں۔ تحریک انصاف کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نجی ٹی وی جیو نیوز کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر...
ٹرمپ کی آخری وارننگ، یرغمالیوں کی عدم رہائی پر حماس کے خاتمے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے لیے حماس کو آخری وارننگ دیدی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک طویل پوسٹ میں کہا کہ میں اسرائیل کو ہر وہ چیز فراہم کر رہا ہوں جو اسے اس کام کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے، اگر آپ نے میرے کہنے کے مطابق عمل نہ کیا تو حماس کا کوئی رکن محفوظ نہیں رہے گا۔ یہ بات چند گھنٹے بعد سامنے آئی جب وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی...
رپورٹ کے مطابق شریف اللہ نے کابل ائیرپورٹ پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار ال لوگری کی بطور داعش کے رکن کی حیثیت سے شناخت بھی کی ہے جب کہ اس نے داعش کیلئے کئی دیگر حملوں کی خاطر اپنی سرگرمیوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے گرفتار کر کے امریکا کے حوالے کیے گئے داعش کے دہشت گرد شریف اللہ کو ورجینیا کی عدالت میں ابتدائی سماعت کے لیے پیش کردیا گیا۔ محمد شریف اللہ کو ورجینیا کی وفاقی عدالت میں جج ولیم پورٹر کے سامنے 5 مارچ کی دوپہر پیش کیا گیا اور اسے نیلے رنگ کا جیل میں پہننے والا لباس پہنایا گیا تھا۔ تفصیلی سماعت پیر کو...
VIRGINIA: پاکستان نے پاک افغان سرحد سے گرفتار کرکے داعش کے کمانڈر شریف اللہ کو امریکہ کے حوالے کیا، جہاں اُسے ورجینیا کی وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا۔ گزشتہ روز جج ولیم پورٹر کے سامنے ابتدائی سماعت کے دوران شریف اللہ کو بتایا گیا کہ اگر الزامات ثابت ہوئے تو اسے عمر قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اٹارنی نے بتایا کہ ملزم کے پاس اثاثے نہیں اس لیے اسے سرکاری وکیل دیا جائے۔ شریف اللہ نے انگریزی زبان سے ناواقفیت کی وجہ سے عدالت میں دری زبان کے مترجم کی خدمات لیں اور بتایا کہ وہ 2000 میں داعش میں بھرتی ہوا۔ ایف بی آئی کے مطابق شریف اللہ نے کابل ایئرپورٹ پر 26 اگست 2021...
واشنگٹن: چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تجارتی ٹیرفز میں اضافے کے جواب میں امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتیں تجارتی جنگ کی جانب بڑھ رہی ہیں، جب کہ ٹرمپ نے تمام چینی مصنوعات پر مزید ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ چین نے بھی فوری طور پر جواب دیتے ہوئے امریکی زرعی مصنوعات پر 10-15 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ چینی سفارتخانے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکہ کو جنگ کی خواہش ہے، چاہے وہ ٹیرف جنگ ہو، تجارتی جنگ ہو یا کوئی اور قسم...
جیکب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان مسجد اقصٰی اور فلسطین کے وارث ہیں۔ ہم کسی غدار کو غزہ، مسجد اقصیٰ اور فلسطین کا سودا کرنے نہیں دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان نزول قرآن کریم کا مہینہ ہے اور قرآن کریم نے ماہ مبارک رمضان کا تعارف نزول قرآن مجید سے کرایا ہے۔ ہمیں قرآن مجید اور آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے متمسک رہنا چاہئے یہی راہ نجات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں ماہ مبارک...
کراچی: پاکستان اور نئی امریکی حکومت کے درمیان اعلی سطح پر سفارتی رابطوں کے آغازکے بعد آئندہ دنوں میں وفود کی سطح پر ملاقات کا امکان ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اعلی حکومتی شخصیات کی ملاقات کاشیڈول اتفاق رائے سے طے کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا یے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان جلد رابطہ ہوگا۔ اعلی وفاقی حکومت کے حکام نے ایکسپریس کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ ایک پیش رفت ہوئی جب کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ داعش کمانڈر کی گرفتاری پر تعاون پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر مفاہمت کی سیاست جاری رکھے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر کارکنوں اور ورکرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔ گورنر ہائوس لاہور میں دی جانے والے افطار ڈنر میں پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر کارکنوں اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور ناراض کارکنوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کرنا میرا عزم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کاکنان کے لئے اسی طرح افطار ڈنر کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گورنر پنجاب...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جیل سے رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات حکومت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں؟ پی ٹی آئی کے ایک اہم عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے میں ہیں۔ اعلیٰ پارٹی عہدیدار...
عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں، ذرائع کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔نجی ٹی وی چینل نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایک اعلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلی علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی...
پشاور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ یہ ایک سال پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، پیکا، 26ویں ترمیم سمیت دیگر قوانین جموریت نہیں بلکہ طاقت سے پاس کروائے، کام کچھ نہیں کیا اور اشتہارات میں اربوں روپے خرچ کر دئیے۔ اسلام ٹائمز۔ ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد اپوزیشن کے ساتھ ہے، اگلے کچھ روز میں ان کے ساتھ ہمارے معاملات طے ہو جائیں گے۔عید کے بعد سب مل کر حکومت کے خلاف نکلیں گے۔ پشاور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک سال پاکستان...
فوٹو: پی آئی ڈی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی (IFZA) اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی۔الیریا گروپ کا وفد بھی ملاقات میں شریک تھا، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سمیت وفاقی وزراء احسن اقبال، عبدالعلیم خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔
رمضان پیکج کے تحت رقم کی ادائیگی پر ایک ہزار بطور ٹیکس کٹوتی کے معاملے پر ڈی سی لاہور نے موبائل بینکنگ مالکان اور کمرشل بینگ مینجرز کو کٹوتی نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت مختلف بینکوں کے مالکان و نمائندگان کے ساتھ اہم اجلاس ہوا ۔ ڈی سی لاہور کو موبائل بینکنگ مالکان و کمرشل بینک مینجرز سے شہریوں کو رقم کی ادائیگی و ٹیکس کٹوتی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ رقم کی ادائیگی کے وقت ایک ہزار روپے بطورِ ٹیکس کاٹنے پر ڈی سی لاہور نے اظہارِ ناراضگی کیا ۔ ڈی سی لاہورکا کہنا تھا کہ رمضان پیکج کی تمام ادائیگیوں پر ٹیکس لاگو نہیں ہو گا ۔ شہری...

شہباز شریف سے یو اے ای اور الیریا گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی (IFZA) اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔ متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرےگی۔ ملاقات میں چیئرمین IFZA مارٹن گریگرز پیڈرسن (Martin Gregers Pederson) اور الیریا کے مینجنگ پارٹنر مانا علی محمد حماد الشمسی سمیت الیریا اور IFZA کے عہدیداران شریک تھے۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن...