بنوں کے حملہ آور کئی دنوں تک لڑنے کے ارادے سے آئے تھے
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
DERA ISMAIL KHAN:
بنوں کینٹ پر ہونے والا حالیہ دہشتگرد حملہ ایک بڑی اور منظم کارروائی تھی،حملہ آورکئی دنوں تک لڑنے کے ارادے سے آئے تھے۔
پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد اپنے ساتھ انرجی ڈرنکس، انجکشنز، ادویات اور خوراک لائے تھے،یہ حملہ روایتی خودکش کارروائی کے بجائے ایک طویل جنگ کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔
حملہ آوروں نے دھماکوں کیلیے دو ٹریکٹروں میں سات ٹن بارود لوڈ کیا اور ایک زرنج لوڈر کے ذریعے کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
انہوں نے مرکزی سڑک کے بجائے دریائے کرم کا راستہ اپنایا تاکہ چیک پوسٹوں اور دیگر حفاظتی رکاوٹوں سے بچ سکیں۔
وہ روایتی برقعوں میں ملبوس تھے تاکہ عام شہریوں میں گھل مل جائیں اور ان پر شک نہ کیا جا سکے مگر فورسز کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی نے ان کے عزائم خاک میں ملا دیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حملہ ا
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر حملہ ناکام بنا دیا، 6 دہشتگرد ہلاک
بنوں: سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو مختلف مقامات پر ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کینٹ پرفتنہ الخوارج نے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کی کوشش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے 2 بارود سے لدی گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوارسے ٹکرا دیں۔ 6 خوارج کو مختلف انٹری پوائنٹس پرہلاک کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق باقی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے، بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قریب گھر کی چھت منہمد ہوگئیں، معصوم لوگوں کےزخمی، شہادتوں کی اطلاعات ہیں، سیکیورٹی فورسزکاکلیرنیس آپریشن جاری رہے گا۔