ملک میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر  قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) نے اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ این آئی ایچ کی ایڈوائزری کے مطابق  پنجاب، بلوچستان اور شمالی علاقوں میں ڈینگی کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے، ڈینگی وائرس گرم اور مرطوب موسم میں تیزی سے پھیلتا ہے جس کی وجہ سے بارشوں کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ادارے نے حکام اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مچھر کی افزائش کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق 2024 میں پاکستان میں 28427 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگر احتیاطی تدابیر نہ اپنائی گئیں تو مزید کیسز سامنے آسکتے ہیں، ڈینگی کے شدید کیسز میں پلیٹیلیٹس کی تعداد 10 ہزار سے کم ہونے پر مریض کو فوری اسپتال میں داخل کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈینگی بخار کی ابتدائی علامات میں تیز بخار، شدید سر درد، جوڑوں اور پٹھوں میں درد، جلد پر نشانات اور آنکھوں کے پیچھے درد شامل ہیں۔این آئی ایچ نے عوام کو بخار کی صورت میں صرف پیراسیٹامول استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے، جبکہ اسپرین اور NSAIDs کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ یہ دوائیں خون بہنے کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں۔ڈینگی سے بچاؤ کے لیے این آئی ایچ نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مچھر دانی کا استعمال کریں، مچھر بھگانے والی کریم اور اسپرے استعمال کریں، بازو ڈھانپنے والے کپڑے پہنیں اور گھروں اور گلیوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔مزید برآں، این آئی ایچ نے حکومت اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے جبکہ اسپتالوں کو بھی ڈینگی کی تشخیص کے لیے لیبارٹری سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آئی ایچ کی ہدایت کی

پڑھیں:

سندھ کے بیروز گاروں کیلئے امید کی کرن، سرکاری ملازمت کیلئےعمر کی حد میں رعایت کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ کے بیروز گار نوجوانوں کے لیے امید کی کرن پیدا ہوگئی جب کہ حکومت سندھ نے تمام محکموں، اداروں میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں پانچ سال رعایت کردی۔ 

رپورٹ کے مطابق سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا،  نوٹی فکیشن محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے جاری کیا۔

جاری  کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عمر کی حد 28 سال سے بڑہا کر 33 سال مقرر کردی گئی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فیصلے کا اطلاق پولیس اور دیگر فورسز پر نہی  ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ہیکرز میل ویئر وائرس کی مدد سے کرپٹو کرنسی والٹ سے ڈیٹا چرانے کیلئے سرگرم
  • بارشوں کے بعد ڈینگی پھیلنےکا خدشہ ہے: قومی ادارۂ صحت
  • سندھ کے بیروز گاروں کیلئے امید کی کرن، سرکاری ملازمت کیلئےعمر کی حد میں رعایت کا نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہاوسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
  • بانی پی ٹی آئی نے پشاور اسٹیڈیم کا منسوب نام واپس کرنے کی ہدایت کردی
  • عمران خان نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کردی،پہلے والا نام بحال کرنے کی ہدایت
  • لاہور ہائیکورٹ، سرکاری فنڈز کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرنے کیخلاف درخواست دائر
  • مری میں شدید برفباری: سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
  • مصطفی عامر قتل کیس: قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ذیلی کمیٹی بنادی