2025-02-19@06:01:24 GMT
تلاش کی گنتی: 132
«فیصل ا باد سمیت پنجاب»:
(نئی خبر)
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آگیا، حکومت کی جیت!۔ تفصیلات جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 190 ملین پاؤنڈ بشریٰ بی بی عمران خان
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، میچ دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ تاہم امپائرز نے گراؤنڈ فیلڈ کا جائزہ لینے بعد دوپہر ایک بجے ٹاس اور ڈیڑھ بجے میچ کے آغاز کا اعلان کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کر کے حریف ٹیم کو پریشانی میں ڈالنا چاہتے ہیں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی آخری سیریز میں فتح سمیٹ کر سیزن کا اختتام کرنا پہلا ہدف...
مہاجرین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے 5 اگست 2019ء کو کشمیریوں سے ان کی خصوصی حیثیت اور ریاستی شناخت چھین کر مقبوضہ علاقے کو دولخت کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال میں بہتری کے بارے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دعوے حقیقت کے برعکس اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے ان خیالات کا اظہار اسلام میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر میں ملک محمد اسلم کی قیادت میں میرپور ڈویژن سے آئے کشمیری مہاجرین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں...
برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ دریاؤں، جھیلوں اور میٹھے پانی کے دیگر ذرائع میں رہنے والے تقریباً ایک چوتھائی جانوروں کے معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔مطالعے کی شریک مصنف اور برازیل کی فیڈرل یونیورسٹی میں ماہر حیاتیات پیٹریشیا چارویٹ نے کہا کہ ایمازون جیسے بڑے دریا طاقتور دکھائی دیتے ہیں لیکن اس میں میٹھے پانی کی انواع کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹھے پانی کے ذرائع جن میں ندیاں، جھیلیں، تالاب، دریا اور ویٹ لینڈز شامل ہیں، دنیا کی سطح کے ایک فیصد سے بھی کم حصے پر محیط ہیں ، لیکن یہ دنیا کے 10 فیصد جانوروں کی انواع کو سہارا دیتے ہیں۔ محققین نے مچھلیوں، کیکڑوں اور دیگر جانوروں کی تقریباً...
سفیر کی تعیناتی میں مسلسل تاخیر،پاکستان کا برسلز میں سفارتی محاذ خالی، تجارت سمیت اہم امور متاثر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان کا یورپ میں اہم سفارتی محاذ خالی ہے جس سے تجارت سمیت دیگر اہم امور متاثر ہو رہے ہیں۔پاکستان کا بیلجیئم میں سفیر گزشتہ ستمبر سے مقرر نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے یورپی یونین کے اہم دفتر برسلز میں پاکستان کی نمائندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ یہ خلا ایسے وقت میں ہے جب جی ایس پی پلس سٹیٹس جو پاکستانی معیشت کے لیے نہایت اہم ہے پر یورپی یونین کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، جی ایس پی پلس سٹیٹس کے...

قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد انسانیت کی بے لوث خدمت ہے، کشمیر آرفین ریلیف ٹرسٹ جیسے ادارے اس خدمت کا عملی مظہر ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد انسانیت کی بے لوث خدمت ہے کشمیر آرفین ریلیف ٹرسٹ جیسے ادارے اس خدمت کا عملی مظہر ہیں تنظیم نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوئٹہ سٹی، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ، اور صحبت پور میں 250 گھروں کی تعمیر مکمل کی ہے جو متاثرین کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے کار خیر کے اس عظیم منصوبے پر ادارے کے سربراہ چوہدری محمد اختر سمیت تمام مخیر حضرات اور رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ...
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سرکاری جہاز پر فیملی سمیت سفر کرنے والے افسران کو معطل کر دیا گیا۔اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 17 گریڈ پی ایم ایس کیڈر کے سیکشن افسر وی آئی پی فلائٹ کو معطل کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹوکول افسر سندھ ہاؤس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے مطابق جہاز ٹیسٹ فلائی کے طور پر کراچی آ رہا تھا، معطل کیے گئے دونوں افسران بغیر اتھارٹی جہاز میں سفر کر رہے تھے۔
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پنشن روکنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بینچ کے روبرو ریٹائرمنٹ کے 3 سال بعد پینشن روکنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ آئینی بینچ نے ڈاکٹر پریتم داس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ محکمہ صحت سندھ نے 2021 میں ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹر پریتم داس کی پینشن 2024 میں روک دی۔ ریٹائرمنٹ کے 3 سال بعد پنشن روکنا غیر قانونی ہے، 2019 میں ہونے والی کرپشن کی انکوائری 2024 میں کیسے ہوسکتی ہے۔ جس دور کی کرپشن کا ذکر ہے اس وقت ڈاکٹر پریتم داس وہاں تعینات ہی نہیں تھے۔
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آذربائیجان کے سفیر کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی روابط، ثقافتی تبادلوں اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مریم نواز نے آذربائیجان کے سفیر کی جانب سے دی گئی دورے کی دعوت قبول کر لی۔ ملاقات کے دوران تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آذربائیجان کے سفیر کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ آذربائیجان کے سفیر نے پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ آذربائیجان کے...
لاہور: پنجاب میں جنگلی جانوروں پر تشدد، قبضے سمیت دیگر جرائم پر کارروائی کے لیے الگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جنگلی جانوروں سے متعلق جرائم کی خلاف ورزی پر 50لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کی مجلس قائمہ نے جنگلی حیات کے تحفظ کے قانون میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ سینیئر صوبائی اور وائلڈ لائف کی وزیر مریم اورنگزیب نے ترامیم سے متعلق چیئرمین محمد عدنان ڈوگر کی صدارت مجلس قائمہ کو بریفنگ دی۔ وائلڈ لائف ایکٹ 1974 میں 14 سال بعد ترامیم منظور کی گئی ہیں جس کے بعد پنجاب میں جنگلی جانوروں کے تحفظ اور افزائش کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ممکن ہوگیا۔ جنگلی جانوروں پر تشدد...

عمر ایوب کے گھر “مشکوک میٹنگ”، ماسک پہن کرکس شخصیت نے شرکت کی ۔۔۔؟ سینیٹرفیصل واوڈا نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے گھر “مشکوک میٹنگ میں کس شخصیت نے ماسک پہن کرکس شرکت کی ۔۔۔؟ اس حوالے سے سینیٹر فیصل واوڈا نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے ۔ نجی چینل سے گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے گھر پر ہونے والی مشکوک میٹنگ میں سابق ڈائریکٹر آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے آنے کا انکشاف کیا ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی ایک مشکوک میٹنگ تھی ماسک پہن کرآئے تھے وہ عمر ایوب کے گھر پر ہوئی۔عمر ایوب کا تعلق ملک کی 5 سیاسی جماعتوں سے رہ چکا ہے، یہ تمام ہی جماعتوں میں ایسے ڈرامے کرتے رہے...

عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصؒہ پھر موخر ،توشہ خانی 2بریت مسترد کرنیکا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
راولپنڈی،اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے مالیاتی اسکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر 17 جنوری تک موخر کردیا ہے، عدالت نے یہ فیصلہ دونوں ملزمان اور ان کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث موخرکیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ بشریٰ بی بی کو آج فیصلہ کے سنائے جانے کا علم تھا لیکن وہ عدالت پیش نہیں ہوئی جبکہ سابق چیئرمین کو بھی دو مرتبہ پیغام بھجوایا گیا لیکن وہ بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے قرار دیا کہ صبح ساڑھے 8 بجے سے عدالت...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ ایک تو یہ چیک کروا لیں کہ فیصلہ کس برانچ میں پھنسا ہوا ہے، مجھے لگ رہا ہے کہ یہ فیصلہ کہیں پھنسا ہوا ہے جب آپ نے کہا کہ دستخط شدہ فیصلہ موجود ہے تو بہتر تھا ان سے پوچھ لیتے کہ دستخط کس کے ہوئے ہوئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے جج تو آپ کو پتہ ہے نہ کہ ماشا اللہ، دوسرا یہ کہ ہمارے ججوں کو آج کل یہ بہت جلدی ہے کہ ہم نے بہت سارے فیصلے کرنے ہیں تو اس لیے ان کے پاس ٹائم نہیں تھا۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا...
وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میری اوقات نہیں کہ مذاکرات ناکام یا کامیاب بناؤں، مجھے پی ٹی آئی والوں کی نیت پر 100 فیصد شک ہے، پی ٹی آئی والے وقت گزار رہے ہیں ان کے مقاصد کچھ اور ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وہ بانی کو مذاکرات کے ذریعے باہر لانے میں سنجیدہ نہیں، بہت سے لوگوں کے ہاتھ میں گیم آگئی ہے، مجھے ایسے ہی ٹارگٹ کررہے ہیں کہ مذاکرات ناکام ہوں، میری دعا ہے اگر دو نمبری ہورہی ہے تو بھی مذاکرات کامیاب ہوں۔ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی تیسری نشست 16 جنوری کو ہوگی مذاکراتی...
اسلام آباد: عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اسپیشل جج سینٹرل کا بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ 14 نومبر کا توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نیتجہ نہیں ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ القادر کیس سیاسی طور پر بنایا گیا ہے، عمران خان کو کیسز کی پرواہ نہیں،عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں کوئی فائدہ نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان القادر یونیورسٹی کے مالک نہیں بس ٹرسٹی ہیں،عمران خان پر پریشر ڈالنے کے لیے بشریٰ بی بی کا نام بھی القادر کیس میں شامل کیا گیا ہے، بانی پی...
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ القادر کیس سیاسی طور پر بنایا گیا ہے، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کیلئے بشریٰ بی بی کا نام بھی القادر کیس میں شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نیتجہ نہیں ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی القادر یونیورسٹی کے مالک نہیں، بس ٹرسٹی ہیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ القادر کیس سیاسی طور پر بنایا گیا...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2025ء)مائیکرو سافٹ کی طرف سے 2004 میں کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل قرار دی جانے والی پاکستانی طالبہ ارفع کریم رندھاوا کی 13 برسی(کل) 14 جنوری کو منائی جائے گی۔ اس موقع پر ارفع کریم نگر فیصل آباد سمیت مختلف مقامات پر تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا اور16سالہ آئی ٹی ماہر مرحومہ ارفع کریم رندھاوا کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔(جاری ہے) اس موقع پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں مرحومہ کے اہل خانہ سمیت سول سوسائٹی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ ارفع کریم رندھاوا 2فروری 1995کو...
کراچی(جسارت نیوز) اسلامی جمعیت طالبات نے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ایئر کا نتیجہ 33فی صد آنا افسوس ناک قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ایئر کے نتائج پر اسلامی جمعیت طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکروٹنی فیس مکمل طور معاف کی جائے اور کراچی کے طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ اسلامی جمعیت طالبات سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ایئر کا نتیجہ محض 33 فی صد رہا ہے، تاہم سندھ کے دیگر بورڈز کا 80 فی صد سے زائد نتائج آنا اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے...
القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کل متوقع ہے، ہر بار اسے موخر کردیا جاتا ہے، شیخ وقاص اکرم - فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی چئیرمین سے بات منوانا خام خیالی ہے، القادر ٹرسٹ بربریت کا کیس ہے، قوم کی نظریں کل فیصلے پر ہوں گی۔پشاور میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کل متوقع ہے، ہر بار اسے موخر کردیا جاتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کی زمین کسی کی ذاتی ملکیت نہیں، نیب گواہان نے تسلیم کیا کہ پیسہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی...
لاہور: (نیوزڈیسک)صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ دھند میں نمایاں کمی ،لاہور، منچن آباد، بصیرپور اور دیگر شہروں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا، قصور، ننکانہ صاحب، پتوکی، عارف والا، ساہیوال اور رینالہ خورد میں بھی بادل برس پڑے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، کشمیر، مری، گلیات اور گردونواح میں مزید بارش کی توقع ہے۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، تاؤ بٹ میں پارہ منفی 21، لہہ میں پارہ منفی 13، پاراچنار منفی 12، استور میں منفی 11 رہا، گوپس منفی 10، سکردو منفی 9، کالام منفی 7 اور ہنزہ میں منفی...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ دھند میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ لاہور، منچن آباد، بصیرپور اور دیگر شہروں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا، قصور، ننکانہ صاحب، پتوکی، عارف والا، ساہیوال اور رینالہ خورد میں بھی بادل برس پڑے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، کشمیر، مری، گلیات اور گردونواح میں مزید بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، تاؤ بٹ میں پارہ منفی 21، لہہ میں پارہ منفی 13، پاراچنار منفی 12، استور میں منفی 11 رہا، گوپس منفی 10، سکردو منفی 9، کالام منفی...
کراچی/سکھر(اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے کہاکہ فوجی عدالتوں میں سولین کا ٹرائل جمہوریت کی نفی اور جمہوریت جمہوریت کی رٹ لگانے والی جماعتوں کے لیے لمحہ فکر ہے، بجلی بلوں میں کمی کے لیے وزیراعظم کا آئی ایم ایف سے اجازت لینے سے مشروط کرنا بدترین غلامی ہے۔سندھ میں بدامنی، لاقانونیت اور ڈاکو راج سے ہر شخص پریشان ہے۔ بدامنی کے خلاف جماعت اسلامی کی اے پی سی وقت کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی قانون کی حکمرانی جمہوریت کی بالادستی اور مہنگائی بجلی گیسبلوں میں اضافے، پانی پر ڈاکے سمیت حکمرانوں کے ظالمانہ و عوام دشمن اقدامات کے خلاف پر امن و جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔یہ بات انہوں...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ائر کے نتائج پر اسلامی جمعیت طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکروٹنی فیس مکمل طور معاف کی جائے اور کراچی کے طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ ناظمہ صوبہ اسلامی جمعیت طالبات سندھ حلیمہ سعدیہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ائر کا نتیجہ محض33 فیصد رہا ہے، سندھ کے دیگر بورڈ کا80 فیصد سے زائد نتائج آنا، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ اسلامی جمعیت طالبات صوبہ سندھ اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم کو تجارت بننے سے روکا جائے اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج...

انسداد دہشتگردی عدالت: 9 مئی کے 6 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
سرگودھا: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 6 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ زرائع کے مطابق سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کیخلاف میانوالی میں درج 6 مقدمات کی سماعت ہوئی، مختلف علاقوں سے آئے 150 سے زائد ملزمان عدالت پیش ہوئے۔ مقدمات میں نامزد ملزمان عمر ایوب، ملک احمد خان بھچر، عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور بلال اعجاز چٹھہ کی جانب سے ان کے وکلاء نے حاضری معافی کی درخواست دی، وکلاء صفائی نے ملزمان کی بریت کی درخواست پر بحث مکمل کرلی۔ بعدازاں عدالت...
اسلام آباد:وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے لیے نجی حج اسکیم سے متعلق اہم فیصلے کرتے ہوئے بکنگ کا شیڈول اور پیکیج کی تفصیلات جاری کردیں۔ حکومت کی جانب سے نجی حج منظم کمپنیوں اور ذیلی اداروں کو 10 سے 31 جنوری 2025 تک بکنگ کی اجازت دی گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق نجی حج اسکیم کے بنیادی پیکیج کی قیمتیں 10 لاکھ 75 ہزار سے 21 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان مقرر کی گئی ہیں، تاہم اضافی سہولیات کے حامل پیکیجز، جن کی قیمت 30 لاکھ سے زیادہ ہوگی، انہیں’’حج پالیسی فارمولیشن کمیٹی‘‘ کی منظوری درکار ہوگی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ 30 لاکھ سے زائد مالیت کے پیکیجز کی فروخت اور خریداری کے...
کراچی: اسلامی جمعیت طالبات صوبہ سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے کہاہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کئے جارہے ہیں۔ حلیمہ سعدیہ نے کہا کہ اسلامی جمعیت طالبات مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم کو تجارت بننے سے روکا جائے ، انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے حوالے سے کراچی کے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل بااختیار کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ ناظمہ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ائر کا نتیجہ محض 33 فیصد رہا ہے سندھ کے دیگر بورڈز کا 80 فیصد سے زائد نتائج آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کیے جارہے ہیں،یہ بات...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میںہونے سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ، موٹر وے متعدد مقامات سے بند ہونے کے ساتھ ساتھ فلائٹ اور ٹرین آپریشن بھی متاثر ہوئے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش رہیں ۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے بند رکھی گئی ، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک جبکہ لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو دھند کے باعث بند رکھا گیا ۔اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی دھند...
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دو معروف اداکارائیں ہانیہ عامر اور ماہرہ خان شادیوں کے اس سیزن میں اپنے منفرد اور دلکش منیش ملہوترا کے ملبوسات کی بدولت توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ دونوں اداکاراؤں نے اپنی شاندار اور روایتی ڈریسنگ سے مداحوں کو حیران کر دیا۔ ہانیہ عامر نے حالیہ شادی میں منیش ملہوترا کی ڈیزائن کردہ خوبصورت لیونڈر ساڑھی پہنی۔ ساڑھی پر نفیس کڑھائی اور دلکش ایمبرائیڈری نے اس کے حسن کو مزید نکھارا۔ ہانیہ نے ہیرے کے زیورات کے ساتھ اپنے انداز کو مکمل کیا، جس نے ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا۔ View this post on Instagram A post...