Nawaiwaqt:
2025-03-14@15:34:54 GMT

پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنیکا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنیکا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سال کے آخر تک ہمیں پی ایس ایل کے لیے مزید 2 مزید ٹیمیں مل سکتی ہیں۔خیال رہے کہ اس وقت  پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں ہیں جن میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔ مزید 2 ٹیموں کی شمولیت کے بعد پی ایس ایل کی ٹیموں کی تعداد 8 ہوجائیگی۔ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیرکا مزیدکہنا تھا کہ اس لیگ کا  آغاز  ایسے وقت ہوا تھا جب پاکستان میں کرکٹ نہیں ہو رہی تھی جسے واپس ملک میں لانا چیلنج  تھا اور اب جب ہم اس میں کامیاب ہوچکے ہیں تو ہمارا اگلا ہدف ان چار شہروں (لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان) کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی میچز کروانا ہیں۔پی ایس ایل 2026 کے میچز پشاور سمیت دیگر نئے شہروں میں بھی کروائے جائیں گے۔ سی ای او پی ایس ایل نے یہ نہیں بتایا کہ پی ایس ایل میں شامل ہونے والی  مزید 2 ٹیمیں  کونسی ہوں گی اور ان کے کیا نام ہوں گے۔دوسری جانب پی سی بی کے مطابق 2025 کے سیزن میں 8 اپریل کو پشاور پی ایس ایل کے نمائشی میچ کی میزبانی کرے گا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا۔ راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ سمیت 11 میچ ہوں گے جب کہ  قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کریگا، کراچی اور ملتان پی ایس ایل کے پانچ پانچ میچوں کی میزبانی کریں گے۔پی ایس ایل کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ایس ایل کے

پڑھیں:

پاکستان کرکٹ ٹیم دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے لاہور ایئرپورٹ سے براستہ دبئی کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ  16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ قومی اسکواڈ میں عبدالصمد اور حسن نواز بھی شامل ہیں جو پہلی مرتبہ پاکستان ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔ نائب کپتان کرکٹ ٹیم شاداب خان کا کہنا ہے کہ مجھے نئی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں بہت زیادہ نوجوان کھلاڑی شامل ہیں، نوجوانوں میں انرجی مختلف اور پازیٹو ہوتی ہے، پہلی بار ٹیم کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، امید ہے ہم کامیاب ہوں گے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے سیریز کیلئے ٹیم میں چیمپئنز ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیم کے سات کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے، آل راؤنڈر مائیکل بریسویل ٹیم کی قیادت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل؛ 2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ، نام کیا ہوں گے؟
  • پی ایس ایل میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنےکا فیصلہ
  • چیمپیئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر آئی سی سی کا پاکستان کو خراج تحسین
  • پی ایس ایل2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں ادا کرنیکا اعلان
  • چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا
  • چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پر شکریہ، مگر جےشاہ کا پاکستان کا نام لینے سے گریز
  • میراڈونا کے علاج میں غفلت؛ سرجن سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع
  • پاکستان کرکٹ ٹیم دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے روانہ