جمہوریت اس وقت پروان چڑھتی جب ہر آواز سنی جائے،چیف الیکشن کمشنر
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد (وقائع نگار )چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ چاروں ممبران الیکشن کمیشن کے ہمراہ ، آج عالمی یومِ خواتین 2025 کے موقع پر الیکشن کمیشن کی خواتین کے لیے شمولیاتی شناختی کارڈ/ووٹر رجسٹریشن مہم کے پانچویں مرحلے کا افتتاح کیا۔ اس مہم کے گذشتہ چار مراحل نے خواتین اور دیگر پسماندہ گروپوں کے لیے برابری کی بنیاد پر انتخابی شرکت کے فروغ کو اجاگر کیا اور انتخابی عمل میں شمولیت اور صنفی مساوات کو بڑھانے کیلئے انتہائی اہم اقدامات اٹھائے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جمہوریت اس وقت پروان چڑھتی ہے جب ہر آواز سنی جائے اور ہر شہری کو اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے مستقبل کی تشکیل کا موقع ملے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے آئینی دائرہ اختیار کا حوالہ دیتے ہوئے آرٹیکل 25 اور الیکشنز ایکٹ 2017 ء کی دفعات 47 اور 48 کے تحت خواتین اور پسماندہ گروپوں کی شمولیت کے لیے الیکشن کمیشن اور نادرا کی جانب سے خصوصی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں میں صنفی فرق کو 2018 میں 11.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کی الیکشن کمیشن کے خواتین اور خواتین کے کے لیے
پڑھیں:
نااہلی سے متعلق کیس؛ الیکشن کمیشن کی جمشید دستی کو جواب جمع کروانے کی ہدایت
نااہلی سے متعلق کیس؛ الیکشن کمیشن کی جمشید دستی کو جواب جمع کروانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ جمشید دستی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
الیکشن کمیشن نے پٹیشنرز کو درخواستوں کی کاپیاں جمشید دستی کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کوبھی 12 مارچ تک تمام درخواستوں پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔
کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ جمشید دستی کے خلاف اثاثہ جات میں غلط بیانی پر نا اہلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ممبر سندھ الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔