آکلینڈ(نیوز ڈیسک) پاکستان نے میزبان نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دو روز قبل ڈونیڈن سے آکلینڈ پہنچی تھی جہاں آرام کے بعد کل قومی سکواڈ نے میچ کی تیاریوں کے لیے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ٹی20 کرکٹ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی20 میں شکست دے کر ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج کا میچ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلا گیا، جہاں گرین شرٹس نے میزبان کو 9 وکٹوں سے ہرایا۔

آج کی جیت کے بعد پاکستان ٹی20 فارمیٹ میں کم سے کم اوورز میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

آج کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا تھا، جو قومی ٹیم نے 16 اوورز میں حاصل کرلیا۔

پاکستانی بلے بازوں نے کیوی بولرز کی ایک نہ چلنے دی، قومی ٹیم کے بلے باز حسن نواز نے 105 جبکہ سلمان علی آغا نے 51 رنز اسکور کیے۔

میچ میں سینچری اسکور کرنے والے حسن نواز نے کہاکہ پہلے دو میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے کے باوجود ٹیم مینجمنٹ نے بہت سپورٹ کیا، بیٹنگ کے دوران مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔

حسن نواز نے صرف 44 گیندوں پر سینچری اسکور کی اور سابق کپتان بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا، بابر اعظم نے 2021 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 49 گیندوں پر سینچری اسکور کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم حسن نواز ریکارڈ توڑ دیا سینچری شکست کیوی بولرز نیوزی لینڈ ورلڈ ریکارڈ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ٹی20 کرکٹ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • پاکستان کی طرف ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین سینچری کرنے والے حسن نواز کون ہیں؟
  • حسن نواز کی 44 گیندوں پر شاندار سنچری، کیویز کو شکست، تیسرا ٹی 20 شاہینوں کے نام
  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ: نیوزی لینڈ کی پاکستان جارحانہ بیٹنگ جاری۔
  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا اچھا آغاز، نیوزی لینڈ کا پلٹ کر جواب
  • تیسرا ٹی20: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
  • تیسرا ٹی20؛ پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
  • تیسرا ٹی20؛ ہیڈکوچ نے ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا
  • شاہینوں کو دوسرے ٹی 20 میں بھی5 وکٹوں سے شکست