ای پاسپورٹس کے خواہش مند شہریوں کیلئے خوش خبری آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
مصطفیٰ جمال قاضی نے کہاکہ نئے پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار تک پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نئے پرنٹرز کی مدد سے ملک بھر میں ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز فنگشنل ہونے کے بعد پاسپورٹ کی فراہمی مزید تیز ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس نے ای پاسپورٹس کے خواہشمند شہریوں کیلئے خوشخبری سنا دی ہے۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ ڈی جی پاسپورٹس کی کاوشوں سے 2 نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے ہیں۔ جرمنی سے 6 نئے ڈیسک ٹاپ پرنٹرز بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ نئے پرنٹرز کی انسپکشن اور ڈیلیوری کیلئے ڈی جی پاسپورٹس جرمنی گئے اور پرنٹرز کی فیکٹری کا بھی دورہ کیا اور پرنٹرز کے تیکنیکی ماہرین سے بھی ملاقات کی۔ ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے کہاکہ نئے پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار تک پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نئے پرنٹرز کی مدد سے ملک بھر میں ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز فنگشنل ہونے کے بعد پاسپورٹ کی فراہمی مزید تیز ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈی جی پاسپورٹس ڈی جی پاسپورٹ پرنٹرز کی میں ای
پڑھیں:
مصطفیٰ قتل کیس کی تحقیقات کیلئے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل
ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر ہوں گے، جبکہ دیگر ممبران میں ایس ایس پی عرفان بہادر، ایس ایس پی انیل حیدر، ایس ایس پی قیص خان، ایس پی علینہ راجپر اور ایس پی اظہر جاوید شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو اغوا کے بعد انسانیت سوز تشدد کے بعد بلوچستان لے جا کر قتل کیے جانے والے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کیلئے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے قتل کی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر ہوں گے، جبکہ دیگر ممبران میں ایس ایس پی عرفان بہادر، ایس ایس پی انیل حیدر، ایس ایس پی قیص خان، ایس پی علینہ راجپر اور ایس پی اظہر جاوید شامل ہیں۔ ٹیم ملزم ارمغان کے دیگر ساتھیوں دوستوں کے حوالے سے بھی چھان بین کرے گی، جبکہ منشیات فروشی میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری عمل میں لائی جائیگی۔