2025-02-13@22:33:16 GMT
تلاش کی گنتی: 664

«سینیٹ کی قائمہ»:

(نئی خبر)
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (فچ)نے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کے جائزے تاخیر کا شکار ہوتے ہیں تو ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی آسکتی ہے۔فچ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے معاشی استحکام کی بحالی، افراطِ زر میں نمایاں کمی، اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے حوالے سے پیش رفت کی ہے۔جنوری 2025 میں پالیسی ریٹ 12 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ اور مہنگائی کی شرح 2 فیصد تک آنا ان مثبت پہلوں میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ، مضبوط ترسیلاتِ زر، زرعی برآمدات میں اضافے، اور سخت مالیاتی پالیسیوں کی...
    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے معصوم شہریوں کو سمندری راستے سے یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافر سے پوچھ گچھ کی، مسافر کی شناخت محمد عثمان عمر کے نام سے ہوئی جو ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز ET-694 کے ذریعے سینیگال سے ایتھوپیا کے راستے کراچی پہنچا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا نیا سربراہ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ سال لاہورائرپورٹ سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا،مسافر یورپ جانے کے لیے چوہدری تیمور نامی انسانی سمگلر سے رابطے میں تھا، مذکورہ ایجنٹ نے مسافر کو 25...
    ویب ڈیسک:عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کر رہا ہے۔  فچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ساختی اصلاحات میں پیشرفت اس کے قرض پروفائل کے لیے اہم ہے، مشکل اصلاحات پر پیشرفت آئی ایم ایف جائزے، دوطرفہ اور کثیر جہتی فنانسنگ کے لیے کلیدی ہے۔   رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 12 فیصد کرنا، صارف کے لیے مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے، اوسط مہنگائی جون تک 24 فیصد تھی، جو جنوری میں 2 فیصد سے کچھ زائد رہی۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری  فچ کا کہنا ہے...
    لاہور(ویب  ڈیسک)رہنما مسلم لیگ (ن) اور رکن پنجاب اسمبلی سونیا عاشر مبینہ طورپر فیک نیوز پھیلانے پر متنازع پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز ایکٹ(پیکا قانون) کی زد میں آگئیں اور مریم نواز کو کریڈٹ دینے کے چکر میں مبینہ طور پر جھوٹی خبر شیئر کردی جس پر پیکا قانون کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست آگئی۔ تفصیل کے مطابق پالیمانی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور سونیا عاشر کے خلاف پیکا قانون کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی گئی،درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ میری نابالغ بیٹی اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنی جسکا مقدمہ تھانہ فیصل ٹاؤن میں درج ہے ، گزشتہ ماہ 21 تاریخ کو عدالت نے ملزموں...
    سپریم کورٹ کا آئینی بینچ نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں 2023 میں کی گئی ترامیم کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات ختم کر دیے پانچ رکنی آئینی بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی جبکہ دیگر ججز میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس جمال خان، جسٹس صائمہ، اور جسٹس علی سلیمان شامل تھے عدالت نے رجسٹرار آفس کو ہدایت دی کہ آئینی درخواست کو باضابطہ نمبر الاٹ کیا جائے تاکہ اس پر مزید کارروائی کی جا سکے سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ ان ترامیم کے خلاف پہلے ہائی کورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا؟ بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آفیشل...
    اسلام آباد: پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پرتگال کے دارالحکومت لزبن روانہ ہوگئے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وہ مرحوم کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم 4 فروری 2025 کو 88 برس کی عمر میں پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں وفات پا گئے تھے۔ ان کے بیٹے رحیم الحسینی کو اسماعیلی برادری کا نیا روحانی پیشوا مقرر کیا گیا ہے۔ پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی میں تعلیمی، ثقافتی اور معاشی ترقی کے مختلف منصوبوں کی سرپرستی کی،...
    پاکستان میں شرحِ سود 12 فیصد ہونا، مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے: فچ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیش رفت کر رہا ہے۔فچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی ساختی اصلاحات میں پیشرفت اس کے قرض پروفائل کے لیے اہم ہے، مشکل اصلاحات پر پیشرفت آئی ایم ایف جائزے، دوطرفہ اور کثیر جہتی فنانسنگ کے لیے کلیدی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 12 فیصد کرنا، صارف کے لیے مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے، اوسط مہنگائی جون تک 24 فیصد تھی، جو جنوری میں 2 فیصد سے کچھ زائد رہی۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں 2023 میں کی گئی ترامیم سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر عائد اعتراضات ختم کر دیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ بینچ نے رجسٹرار آفس کو آئینی درخواست کو باضابطہ نمبر الاٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے ترامیم کے خلاف پہلے ہائیکورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا؟ وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترامیم سے لوگوں کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ آرٹیکل 184/3 میں قوانین کے...
    اسلام آباد+پشاور (خصوصی رپورٹر+نمائندہ خصوصی+بیورورپورٹ+نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں کلائمیٹ جسٹس پر کام کرنا ہوگا۔ موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے ایک آزاد اور مضبوط عدلیہ کی ضرورت ہے۔ بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان ہندو کش و ہمالیہ کے گلیشیئرز پر انحصار کرتا ہے۔ یہ گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ ملک کو پانی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ملک کو فوڈ سکیورٹی، خشک سالی، ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ ہمیں کلائمیٹ جسٹس پر کام کرنا ہوگا۔ موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے ایک آزاد عدلیہ اور...
    حیدرآباد: سماجی آواز سول سوسائٹی اتحاد نیٹ ورک کی جانب سے شہدائے کشمیر کیلیے دعا کی جارہی ہے
    ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت )سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں اساتذہ کی تنظیم سائوٹا (SAUTA) کے سالانہ انتخابات منعقد ہوئے جس میں تنظیم کے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا ڈاکٹر فہد نذیر کھوسو نے 136 ووٹ حاصل کرکے مسلسل چوتھی بار صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی طرح جاوید علی گاڈاھی نے 116 ووٹ لے کر چوتھی بار جنرل سیکریٹری کے عہدے پر کامیابی حاصل کی دیگر منتخب ہونے والے عہدیداران میں خالد ٹالپر کو نائب صدر، منیر احمد جمالی کو خزانچی، یعقوب کوندر کو جوائنٹ سیکریٹری اور پیار علی شر کو انفارمیشن سیکریٹری منتخب کیا گیاانتخابات کے انعقاد کے بعد الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر منیر احمد مگریو نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
    اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کی پیٹرولیم کمیٹی کو وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا ہے کہ ملک میں گیس کی قلت کی وجہ سے نئے میٹرز لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں، صوبوں کو آئین کے مطابق مختص کوٹہ کے مطابق گیس فراہم کی جارہی ہے اور کوئی بھیآئین سے مبرا نہیں ہے۔ رکن قومی اسمبلی مصطفی محمود کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور سیکرٹری پیٹرولیم سمیت دیگر حکام ن شرکت کی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاکہ مجھ سمیت میری منسٹری میں سب آئین کے تابع ہیں...
    اسلام آباد : وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کی قلت کی وجہ سے نئے میٹرز لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں ، صوبوں کو آئین کے مطابق مختص کوٹہ کے مطابق گیس فراہم کی جارہی ہے اور کوئی بھی آئین سے مبرا نہیں ہے۔ ۔جمعرات کو رکن قومی اسمبلی مصطفی محمود کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک اور سیکرٹری پٹرولیم سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاکہ مجھ سمیت میری منسٹری میں سب آئین کے تابع ہیں اورآئین...
    کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے نتائج کی اسکروٹنی کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کی جانب سے قائم شدہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کام شروع کردیا، جمعرات کو کمیٹی نے انٹر بورڈ کا پہلا آفیشل دورہ کیا۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو دورے کے پہلے روز  میٹرک میں 85 فیصد یا اس سے زائد مارکس حاصل کرنے والے طلبہ کی انٹر سال اول پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپ کی امتحانی کاپیاں دکھائی گئیں۔ کمیٹی کے ایک رکن نے "ایکسپریس " کو بتایا کہ متعلقہ طلبہ کی مختلف مضامین کی کئی کاپیاں ایسی سامنے آئیں جن پر دیے گئے سوالات کے جوابات کے بجائے غیر متعلقہ تحریریں لکھی گئی تھیں، ایک کاپی پر طالب علم کی جانب سے فلمی گیت جبکہ ایک علیحدہ کاپی...
    اڈیالہ جیل میں 9 مئی اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے 34 ہزار صفحات پر مشتمل 118 سیٹ عدالت میں جمع کروا دیے۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی، پولیس کی جانب سے اضافی دستاویزات کی کاپیوں کے 118سیٹ عدالت میں جمع کروائے گئے۔ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: علی امین گنڈاپور سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر... پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے اضافی نقول عدالت میں جمع کروائیں، اضافی نقول کا فی سیٹ برائے ایک ملزم 284 صفحات پر مشتمل ہے۔پولیس نے کل 34 ہزار صفحات پر مشتمل 118...
    اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو پیش کیا گیا، استغاثہ کے مزید گواہان کی شہادتیں ریکارڈ ہوئیں، استغاثہ نے ایف آئی اے، پی آئی ڈی، پیمرا اور انٹرنل سیکیورٹی ونگ کی رپورٹس پر مشتمل 118 سیٹ عدالت میں جمع کرادیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیم نے شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھ پت جیل سے لے کر آئے۔ بانی پی ٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کی چیئرمین سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماحولیاتی بحران تیزی سے بڑھ رہا ہے، پاکستان کو 2030 تک اپنے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے 348 بلین ڈالر کی ضرورت ہے،پاکستان میں ماحولیاتی فنڈنگ کا فقدان ہے، عالمی برادری کا تعاون درکار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ڈان بریتھ پاکستان ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماحولیاتی بحران تیزی سے بڑھ رہا ہے،بلوچستان میں ہزاروں ایکڑ جنگلات جل چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 450سال پرانے جونیپر درخت ختم ہو رہے ہیں جو سالانہ 2 بلین ڈالر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں کلائمیٹ جسٹس پر کام کرنا ہوگا، موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے ایک آزاد اور مضبوط عدلیہ کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس  نیوز کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترین ممالک میں سے ایک ہے، پاکستان ہندوکش و ہمالیہ کے گلیشئیر پر انحصار کرتا ہے یہ گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں ملک کو پانی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ملک کو فوڈ ان سیکیورٹی، خشک سالی، ہیٹ ویوو کا سامنا ہے۔ ٹرمپ کا غزہ پر...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی صدر سیکیورٹی کونسل کونائب وزیراعظم سینیٹر اسحق ڈار کا خط پیش کردیا۔تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر پر سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی صدر سیکیورٹی کونسل سے ملاقات کی۔ منیر اکرام نے نائب وزیراعظم سینیٹر اسحق ڈار کا خط بھی پیش کیا۔مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی۔خط میں کہا گیا ہے کہ کشمیر پر فیصلہ کن اقدامات کریں، قراردادوں پر عمل کرائیں۔خط اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعرات کو یہاں سابق وزرائے خزانہ شاہد جاوید برکی اورشمشاد اختر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں کے دوران ملک کی معاشی ترقی، معیشت کے استحکام کی بحالی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے حکومتی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہد جاوید برکی اور شمشاد اختر( جو مالی ومعاشی امور میں اپنی مہارت اور قیادت کے لیے معروف ہیں)نے اپنے وسیع تجربے کی روشنی میں قیمتی آرا اور تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب کی معاشی بحالی کے حوالے سے کو ششوں میں تعمیری مشورے فراہم کیے۔ وزیر...
    اسلام آباد: اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں کلائمیٹ جسٹس پر کام کرنا ہوگا، موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لیے ایک آزاد اور مضبوط عدلیہ کی ضرورت ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترین ممالک میں سے ایک ہے، پاکستان ہندوکش و ہمالیہ کے گلیشئیر پر انحصار کرتا ہے یہ گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں ملک کو پانی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ملک کو فوڈ ان سیکیورٹی، خشک سالی، ہیٹ ویوو کا سامنا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ہمیں کلائمیٹ جسٹس پر کام کرنا ہوگا، مومسیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لئے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2025ء) چوہدری سالک حسین حجاج کرام کے فضائی کرایوں اور رہائشی اخراجات کی کمی کے لیے سعودی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کا منشور عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ہےوفاقی وزیر نوجوانوں کی صحیح سمت رہنمائی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ یوتھ کو با ہنر بنانا اور بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کروانا چوہدری سالک حسین کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی اقدامات وفاقی وزیر کی دلچسپی کا اظہار ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نےیہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ یہ بات ایوان صدر کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں بتائی گئی۔\932
    پاکستانی اداکارہ، میزبان، کانٹنٹ کریئٹر اور اکٹوسٹ مریم نفیس نے ایک بار پھر حمل کے دوران تازہ ترین فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے سب کی توجہ سمیٹ لی۔ان دنوں مریم نفیس حمل کے آخری مراحل میں چل رہی ہیں اور اپنی اس پریگینسی جرنی کو خوب انجوائے کرتے ہوئے ہر گزرتے دن مختلف شوٹس سے سوشل میڈیا پر رونق لگائے نظر آتی ہیں۔اداکارہ مریم نفیس جلد ہی اپنے پہلے بچے کا خیر مقدم کرنے والی ہیں ، وہ سال 2022 میں امان احمد کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور خوش خرم زندگی گزار رہی ہیں۔سیر سپاٹوں کی شوقین مریم نفیس کے شوبز کیرئیر کی بات کریں تو انہوں نے ڈراما ’’دیارِ دل‘‘میں بطور ’’زرمینے‘‘اداکاری کی دنیا میں...
    TOKYO: رواں موسم سرما کی سرد ترین ہواؤں کے سبب جاپان کے شمالی اور مغربی ساحل برفباری کی لپیٹ میں ہیں، خاص طور پر بحیرہ جاپان کے ساحلی علاقے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، ہوکُورِیکُو، نِیگاتا پریفیکچر اور توہوکُو کے جنوبی حصے میں برف تیزی سے جمع ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ آج دوپہر تک 24 گھنٹوں کے دوران توہوکُو اور نِیگاتا میں 100 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جب کہ ہوکُورِیکُو علاقے میں 80 سینٹی میٹر، گِفو پریفیکچر میں 70 سینٹی میٹر تک برف پڑ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ کِنکی علاقے میں 60 سینٹی میٹر تک، ہوکائیدو اور...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے علاقہ پریٹ آباد کی رہائشی مسماۃروبینہ قریشی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مارکیٹ تھانہ پولیس کے خلاف احتجاج کیا ۔اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میرے معذور بیٹے علی اکبر قریشی کے خلاف مارکیٹ تھانہ کی پولیس نے جھوٹی ایف آئی ار درج کر دی ہے جبکہ 8 مہینہ قبل بھی پھلیلی تھانہ کے ایس ایچ او ایاز بگھیو نے میرے مزدور بیٹے کوبلا جواز گھر سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا اور 50ہزار روپے رشوت طلب کی جبکہ رشوت کی رقم نہ دینے کی صورت میں مذکورہ ایس ایچ او نے میرے بیٹے کی ٹانگ میں گولی مار کر معذور کر دیا جس کا کیس ہم نے حیدرآباد کی...
      ٭صنعتی زون اور ٹرمینلز سے آلودہ پانی صاف کیے بغیر سمندر میں خارج کیا جاتا ہے ٭کوئلے ، سیمنٹ اور کلنکر ٹرمینل پر مانیٹرنگ سسٹم نصب کرنے کی ہدایت نظرانداز پورٹ قاسم اتھارٹی سیوریج اور صنعتوں سے سمندر میں خارج ہونے والے گندے پانی کی مانیٹرنگ کرنے میں ناکام ہو گئی، اعلیٰ حکام نے ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کرنے کی سفارش کردی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی پر سمندر میں خارج ہونے والے پانی کے متعلق جولائی 2011کی ای ایس آئی اے اسٹڈی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ کوئلے ، سیمنٹ اور کلنکر ٹرمینل پر پورٹ قاسم اتھارٹی ایک مانیٹرنگ سسٹم نصب کرے تاکہ سمندر میں خارج ہونے والے صنعتی پانی، سیوریج اور سیڈیمنٹ...
    بالی ووڈ اداکار سورج پنچولی اپنی پہلی بایوپک ’کیسری ویر: لیجنڈ آف سومناتھ‘ میں جنگجو ویر ہمیرجی گوہل کا کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن فلم کے سیٹ پر ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید جھلس گئے۔ یہ واقعہ فلم سٹی، ممبئی میں شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق، فلم کے ایک اہم ایکشن سین کے دوران، سورج پنچولی کو پائروٹیکنکس (آتش بازی) کے دھماکے کے اوپر سے چھلانگ لگانی تھی، لیکن ٹائمنگ کی غلطی کے باعث دھماکہ وقت سے پہلے ہوگیا، اور ان کے نیچے ہی زوردار دھماکہ ہوگیا۔ زیادہ مقدار میں گن پاؤڈر کے استعمال کی وجہ سے ان کے ران اور ہیمسٹرنگ (ٹانگوں کے پچھلے حصے) شدید جھلس گئے۔ حادثے کے...
    سارا معاملہ ناکام ہوجائے تو سڑکوں پر آنا آخری حربہ ہوتا ہے، شاہد خاقان عباسی - فوٹو: فائل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کل اپوزیشن کی پہلی میٹنگ تھی اتحاد تشکیل نہیں پایا۔اسلام آباد سے جاری بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 8 فروری کو پی ٹی آئی کا احتجاج ہے اور 10 فروری کو مولانا کا جلسہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سارا معاملہ ناکام ہوجائے تو سڑکوں پر آنا آخری حربہ ہوتا ہے، کل اپوزیشن کی پہلی میٹنگ تھی، اتحاد تشکیل نہیں ہوا۔ اپوزیشن قیادت نے ملک میں از سر نو انتخابات کا مطالبہ دہرادیااپوزیشن کی سینئرقیادت نے ملک میں از سر نو انتخابات کا مطالبہ دہرادیا۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ...
    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، پرنس کریم آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پرنس کریم آغا خان کی تجہیز و تکفین میں حکومت پاکستان کی نمائندگی ،وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، پرنس کریم آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیر اعظم کی ہدایت پر پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم آفس نے وزارت خارجہ کو ضروری کوآرڈینیشن کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔
    خیبرپختوخوا میں میٹرک کے سالانہ امتحانات رمضان المبارک کی وجہ سے ملتوی کردیے گئے جب کہ  انٹر  امتحانات کی تاریخ بھی تبدیل کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے تعلیمی بورڈز کو یہ امتحانات اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کی ہیں، میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو ہونے تھے۔ اب میٹرک کے سالانہ امتحانات اب 8 اپریل کو ہونگے۔ چیئرمین پشاور نصراللہ خان  نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپریل میں کرانے کے احکامات دیے ہیں، میٹرک سالانہ امتحانات 8 اپریل کو لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،  اعلامیہ تمام تعلیمی بورڈز چیئرمین کے اجلاس میں اسی ہفتے جاری کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ زرائع کا کہنا ہے کہ انٹر کے امتحانات 10 اپریل کی جگہ اب...
    نیٹ فلکس جلد نیا رومانوی ڈرامہ "نادانیاں" پیش کرے گا جو پہلی محبت کی معصومیت اور خوشی کو اجاگر کرتا ہے۔  اس فلم میں ابراہیم علی خان نے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا ہے اور ان کے ساتھ خوشی کپور کا جادوئی جوڑ سامنے آیا ہے۔ "نادانیاں" میں کہانی کا مرکزی کردار پِیا ہے، جو جنوبی دہلی کی ایک دلیر اور روشن لڑکی ہے، اور ارجن، جو نوائڈا کا ایک متوسط طبقے کا لڑکا ہے۔ جب ان کی دنیا ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، تو ان کا سفر عشق، شرارت، اور معصوم محبت سے بھرپور ہو گیا۔ فلم دھرماتک انٹرٹینمنٹ کی پروڈکشن کے تحت بن رہی ہے اور شونا گوتم اپنی پہلی ہدایتکاری کے طور پر اس پروجیکٹ...
      چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف کے ساتھ بات چیت کی۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین کرغزستان تعلقات نئے دور میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی نئی بلندی پر پہنچ گئے ہیں۔ فریقین کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے ثمرات سامنے آئے ہیں۔ چین کرغزستان کی حمایت کرتا ہے کہ وہ اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن رہے اور چین کرغزستان کے ساتھ ہمہ جہت باہمی فائدہ مند تعاون کو آگے بڑھانے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ...
    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز کا اعلان کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان کی ہدایت کاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز “دی با***ڈز آف بالی وڈ” کا اعلان “نیکسٹ آن نیٹ فلکس انڈیا 2025۔ایونٹ میں شاہ رخ خان نے خود ایک مزاحیہ پرومو کے ذریعے کیا،اس پرومو میں شاہ رخ مختلف انداز میں اپنے مشہور ڈائیلاگز دہرانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہدایت کار بار بار ری ٹیک کا مطالبہ کرتا ہے،آخرکار شاہ رخ غصے میں کہتے ہیں”باپ کا راج ہے کیا؟‘ جس پر کیمرہ آریان کی طرف مڑتا ہے اور وہ مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں”ہاں” اس کے بعد...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 فروری ۔2025 )سندھ سیڈ کارپوریشن کی جانب سے مختلف فصلوں کے لیے زیادہ پیداوار والے بیج تیار کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کی مشاورت سے زرعی اصلاحات کا ایک سیٹ تیار کیا گیا ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے محکمہ زراعت سندھ کے حکام نے کہا کہ ایک حالیہ میٹنگ میں اصلاحات کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیاکیونکہ بیجوں کی نشوونما نے صوبے میں فصل کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے کوئی خاطر خواہ ترقی نہیں دکھائی.(جاری ہے) اجلاس کے دوران سیڈ کارپوریشن میں نئی اصلاحات کے نفاذ کے لیے مرحلہ وار منصوبہ پیش کیا گیا ڈائریکٹر زراعت ممتاز جمالی نے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ کابینہ کو پیش کیا...
    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ پینے پرپابندی عائد کردی گئی۔محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال روکنے کیلیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کینسر سے بچاؤکے عالمی دن پر پیغام میں کہناتھاکہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے بارے میں عوامی شعور و آگاہی ضروری ہے اور پاکستان میں کینسر کے باعث ہونے والی شرح اموات تشویشناک ہے۔انہوں نے کہاکہ منشیات اور سگریٹ سے پرہیز کرکے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے، چاہتی ہوں عوام کو ہر ضلع میں کینسر کے مفت علاج کی سہولت میسر ہو، فضائی اور آبی آلودگی بھی کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے ،وہ منظم ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں، پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کے جائز مطالبات کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حکومتِ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت کے...
    لاہور(نیوزڈیسک)لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، صوبائی دارالحکومت لاہور میں انڈے مزید مہنگے ہو گئے۔لاہور میں مرغی کا گوشت 18 روپے کلو سستا ہوا ہے جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 577 روپے فی کلو ہو گئی ہے، گزشتہ روز قیمت 595 روپے کلو تھی۔سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی کے نرخ 13 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد برائلر مرغی کے تھوک ریٹ 384 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 398 روپے کلو ہو گئے ہیں۔ لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈے فی درجن 229 روپے سے 231 روپے ہو گئے ہیں۔ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت...
    اسلام آباد: یوم یکجہتی کشمیر پر وفاقی دارالحکومت میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی۔ ریلی کا آغاز دفتر خارجہ سے ہوا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ریلی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچی، جہاں شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم تھام رکھے تھے اور پانچ سو میٹر طویل قومی و کشمیری پرچم بھی اٹھا رکھا گیا تھا۔ مظاہرین نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فلک شگاف نعرے لگائے۔   ریلی ڈی چوک پہنچنے پر سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔ وفاقی وزرا، مذہبی و سیاسی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکاء کے ساتھ اظہار...
    امریکی سینیٹر کرس مرفی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے سے متعلق بیان پر تنقید کردی۔ ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ ہم غزہ پر قبضہ نہیں کر رہے ہیں، غزہ پر حملہ ہزاروں امریکی فوجیوں کے قتل کا باعث بنے گا۔ سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ غزہ پر حملہ مشرق وسطیٰ میں کئی دہائیوں کی جنگ کا باعث بنے گا، ٹرمپ کے بیان کا مقصد میڈیا اور لوگوں کی توجہ حقیقی کہانی سے ہٹانا ہے۔ امریکی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ اصل کہانی یہ ہے کہ ارب پتی افراد نے عوام سے لوٹ مار کے لیے حکومت پر قبضہ کر لیا ہے۔ سعودی عرب کا دو ٹوک مؤقف دوسری جانب سعودی...
    آپ نے کپڑوں اور الیکٹرونکس سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی ہول سیل مارکیٹس کا تو سنا ہوگا لیکن کوئٹہ کے علا قے سی روڈ پر پرندوں کی بھی ایک ہول سیل مارکیٹ موجود ہے جہاں انسانوں کی نسبت پرندوں کی آوازیں زیادہ سنائی دیتی ہیں۔ اس مارکیٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں موجود تمام پرندوں کی افزائش مقامی طورپر کی جا تی ہے جبکہ مارکیٹ میں انواع و اقسام کے لَو برڈز، چکور، تیتر اور آسٹریلین طوطوں سمیت کئی اقسام کے پرندے ہول سیل ریٹ پر مل جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں طوطا لاپتا، تلاش گمشدہ کے اشتہار آویزاں وی نیوز سے گفتگو کر تے ہوئے پرندوں کے تاجر محمد حنیف نے بتایا کہ وہ گزشتہ 3...
    کراچی: کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ نے ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم کے تحت 97کروڑ روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کے ایک اور بڑے فراڈ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو صنعتی یونٹس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ شیراز احمد نے موصولہ خفیہ اطلاع پر میسرز ایم ڈی انڈسٹریز اور میسرز دینار انڈسٹریز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔ تحقیقات کے دوران دونوں کمپنیاں ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم کے غلط استعمال میں ملوث پائی گئیں۔ تحقیقات کے دوران کمپنیوں کے برآمدی طریقہ کار نے اس وقت شکوک و شبہات کو جنم دیا جب مذکورہ کمپنی کی جنوری 2025 میں ماہانہ درآمدات اچانک ایک کنٹینر سے بڑھ کر 47 کنٹینرز تک پہنچ گئی اور...
    سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی۔ سگریٹ، تمباکو، ای سگریٹ، نکوٹین پاوچز سمیت نیکوٹین پراڈکٹس کے استعمال پر مکمل پاپندی ہوگی۔ کسی بھی قسم کی کوتاہی یا عدم تعمیل پر سخت کاروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد کردی گئی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری و پرائیوٹ سکولوں میں نشہ آور اشیا کے استعمال پر پاپندی ہو گی۔ تمام تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی۔ سگریٹ، تمباکو، ای سگریٹ، نکوٹین پاوچز سمیت نیکوٹین پراڈکٹس کے استعمال پر مکمل پاپندی ہوگی۔ کسی...
    کراچی(کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی اور مارکیٹوں میں استحکام اور شفافیت کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو ، اور ممبران سعید احمد نواز، محترمہ بشریٰ ناز ملک، جناب سلمان امین، اور جناب عبدالرشید شیخ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ، اسپیشل سیکرٹری فنانس اور فنانس ڈویڑن کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس وزیر خزانہ کے دسمبر 2024 کے پہلے ہفتے میں کمپٹیشن کمیشن کے دورے کے تسلسل میں منعقد ہوا۔وزیر خزانہ نے کمپٹیشن کمیشن کے مختلف محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمیشن کے ممبران نے اپنے...
    اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورا سسٹم اور قانون کو بھی بیوروکریسی کے ذریعے چلانا ہے تو نتیجہ تباہی ہے، اس تباہی کا نتیجہ لوڈشیڈنگ، تعلیم، صحت کی صورتحال میں دیکھ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رکن اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے کی زبوں حالی کو دیکھتے ہوئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے، ہمارا سکول سسٹم بہت تشویشناک ہے، جس پر مخصوص دن مختص کر کے اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے اور اس سیشن میں غور کیا جائے، منگل کے روز مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بلائے گئے اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے...
    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ جس دن عمران خان جیل سے باہر آئے گا، ان کی چھٹی ہوجائے گی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے اوپن خط کی شقوں کی تفصیلات میڈیا میں آچکی ہیں، خط کسی کو ملا ہے یا نہیں ملا؟ یہ الگ بات ہے، احتجاج کی کال دینا سیاسی جماعت کا حق ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ عمران خان نے خط میں چیزوں کی نشاندہی کی ہے، انہوں نے ملک کے عام انتخابات کا ذکر کیا ہے، ملک میں جب الیکشن ہوتے ہیں، ان میں دھاندلی ہوتی ہے۔ انہوں...
    اسلام آباد ( نیوز ڈیسک   ) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ منشیات اور سگریٹ سے بچ کر کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے عوام میں آگاہی اور آگاہی ضروری ہے اور پاکستان میں کینسر سے اموات کی شرح تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات اور سگریٹ سے بچ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں رواں سال جون تک سٹار لنک کی انٹرنیٹ سروسز دستیاب ہوں گی۔سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری نے بتایا کہ ایلون مسک کی کمپنی سٹار لنک کے ساتھ معاملات تقریباً حتمی مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، رواں سال جون تک سٹار لنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ سٹارلنک نے 2022 میں لائسنس کے لئے اپلائی کیا تھا تاہم فریم ورک کی تکمیل میں وقت لگا۔اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے اراکین نے ملک میں انٹرنیٹ مسائل پر برہمی کا اظہار کیا، رکن احمد عتیق نے کہا کہ لاہور سے 40 کلومیٹر کے فاصلے...
    پاکستان میں رواں سال جون تک اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروسز دستیاب ہوں گی۔ قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری نے بتایا کہ ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کے ساتھ معاملات تقریباً حتمی مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، رواں سال جون تک اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارلنک نے 2022 میں لائسنس کے لیے اپلائی کیا تھا، تاہم فریم ورک کی تکمیل میں وقت لگا۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹار لنک کی پاکستان میں رجسٹریشن، ایلون مسک کی معافی سے مشروط کیوں؟ اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے اراکین نے ملک میں انٹرنیٹ مسائل پر برہمی کا اظہار کیا، رکن احمد عتیق نے کہا کہ لاہور سے...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ میرٹ کی بنیاد پر پروفیشنل اور قابل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت انہوں نے اپنی زیر صدارت محکمہ صحت کے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اجلاس میں دی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مشیر صحت اختشام علی، سیکرٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈائریکٹر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اغراض و مقاصد ، ذمہ داریوں، کارکردگی، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔(جاری...
    اسلام آباد: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں جاپان کے سفیر اکامٹسو سوئچی سے ملاقات کی۔  اس ملاقات میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور رابطہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ایک تاریخی حیثیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، اور جاپان نے پاکستان کو سیلاب اور قدرتی آفات کے دوران مدد فراہم کی، جس کے لیے پاکستان شکر گزار ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، انہوں نے جاپان کی تعلیم اور فلاحی...
    پاکستان ریلوے نے جدیدیت کی جانب انقلابی قدم بڑھا دیا ہے اور دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق رابطہ ایپلیکیشن تیار کر لی ہے پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی رائے ریلوے کا اجلاس چیئرمین رائے حسن نواز کی صدارت میں ہوا جس میں ریلوے حکام نے بھی شرکت کی۔سیکریٹری ریلوے نے کمیٹی کو بتایا کہ اب جب پوری دنیا الیکٹرانک ریلوے کی طرف جا رہے ہے تو پاکستان ریلوے کو بھی اس جدت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے رابطہ ایپلیکیشن تیار کر لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رابطہ اپیلیکشن کے ذریعے گھر بیٹھے سیٹ کی بکنگ کے علاوہ دیگر معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں اور 5 سے 6 ماہ میں ریلوے کی تمام کوچز کو اس...
    ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ایکسپورٹ سہولت اسکیم کی آڑ میں کروڑوں کا فراڈ پکڑ لیا۔    ایکسپورٹ سہولت اسکیم کی آڑ میں 97 کروڑ 70 لاکھ روپے کی بڑی ٹیکس چوری پکڑی گئی۔ ڈائریکٹر کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ شیراز احمد کے مطابق  2 جعلساز کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے قیمتی دھات کے سانچوں کی درآمد میں ای ایف ایس کا غلط استعمال ہوا۔ جعلساز کمپنیوں نے قیمتی دھات کے 47 کنٹینرز درآمد کیے۔ ایک ہزار 560 میٹرک ٹن مال غائب کرکے 111 میٹرک ٹن ظاہر کیا۔ایک جعلساز کمپنی نے 49کروڑ 90لاکھ اور دوسری کمپنی نے 47کروڑ 80لاکھ روپے کا ٹیکس چوری کیا۔  آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04...
    کنگ شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز کا اعلان کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز ’دی با***ڈز آف بالی وڈ‘ کا اعلان ہو گیا۔ یہ اعلان ’نیکسٹ آن نیٹ فلکس انڈیا 2025‘ ایونٹ میں شاہ رخ خان نے خود ایک مزاحیہ پرومو کے زریعے کیا۔ اس پرومو میں شاہ رخ مختلف انداز میں اپنے مشہور ڈائیلاگز دہرانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہدایتکار بار بار ری ٹیک کا مطالبہ کرتا ہے۔ آخرکار شاہ رخ غصے میں کہتے ہیں، ’باپ کا راج ہے کیا؟‘ جس پر کیمرہ آریان کی طرف مڑتا ہے اور وہ مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں، ’ہاں‘۔...
    ماتلی(نمائندہ جسارت)ماتلی پولیس کے اس ایچ او محمود خان پٹھان اور انکی ٹیم بارن چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کررے تھے اسی دوران ایک مشکوک لوڈنگ ٹرک کو روکا کیا دوران تلاشی 200کارٹن سگریٹ ملا جس پر FBR کا ٹیکس ادائیگی ٹریکنگ اسٹیکر نہیں لگا ہوا تھا۔اس سگریٹ کی فروخت قانونی طور پر ممنوع ہے ٹیکس چوری کے سگریٹ اسمگلنک کرنے والے شکارپور کے رہائشی صدام حسین بروہی اور کوئٹہ کے طہورخان بلوچ کو گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ 200 کارٹن سگریٹ کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ بنتی ہے اور اس سگریٹ کے کارٹن پر حکومت کو تقریباً 50لاکھ سے 58لاکھ روپے تک ٹیکس چوری...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) کی 32 ویں سنڈیکیٹ میٹنگ ہفتہ کو وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کی صدارت میں ہوئی۔ اجلاس میں تدریسی معیار، ملازمین کی فلاح و بہبود اور ادارہ جاتی ترقی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
    اسلام آباد ( آن لائن ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی سفارت خانے کے پولیٹیکل کونسلر مسٹر زیک ہارکن رائڈر نے ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات موجود ہیں، اور امریکہ کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ قریبی اور مستحکم تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔
    اسلام آباد(آن لائن )سینیٹ اقتصادی امور کمیٹی نے عالمی مالیاتی اداروں کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بروقت مکمل کرنےکی سفارش کی ہے ،کمیٹی نے سندھ میں عالمی اداروں کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس سوموار کو سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی سربراہی میں پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ اسپیشل سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن حمیر کریم سمیت متعلقہ محکموں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے فنڈز سے چلنے والے مواصلات کے منصوبوں پر بحث...
    ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان اورلاہور میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق گوشت کی قیمت میں ایک ہی دن میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوا، لاہور میں مرغی کا گوشت دوبارہ 595 روپے کلو ہو گیا ہے، گزشتہ روز برائلر گوشت 580 روپے فی کلو تھا،سرکاری نرخنامے میں لاہور میں زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں 11 روپے فی کلو اضافہ ہواہے جس کے بعد تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے ہو گیا ہے۔ لاہور میں انڈے بھی مزید دو روپے مہنگے ہو گئے ہیں،سرکاری نرخنامے میں مرغی کے انڈوں کی فی درجن قیمت 222 روپے سے 224 روپے ہو گئی ہے،ملتان میں بھی زندہ برائلر مر غی...
    ایف بی آئی اور نیدرلینڈز پولیس کی جانب سے صائم رضا نیٹ ورک کی انتالیس ویب سائٹس کی بندش کے معاملے پر پی ٹی اے کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ پی ٹی اے کے ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان ویب سائٹس کی بلاکنگ میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی رسمی درخواست موصول ہوئی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ نہ تو کسی داخلی اور نہ ہی کسی غیر ملکی ادارے نے پاکستان سے اس معاملے میں رابطہ کیا۔  پی ٹی اے کے مطابق ان ویب سائٹس کی ہوسٹنگ پاکستانی سرورز پر نہیں کی گئی تھی اور امریکی محکمہ انصاف کے مطابق یہ نیٹ ورک دراصل نیدرلینڈز سے آپریٹ کر رہا...
    ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے آفس  مسئول مولانا ظہیرالحسن کربلائی نے کہا کہ ان شاءاللہ شعبان المعظم کے آخری ہفتے میں اجتماعی شادیوں کے پروگرام کا اعلان کر دیا جائے گا، بروز بدھ 5 فروری کو ہونیوالی میٹنگ میں حتمی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب شیخ عمران علی اور مولانا ظہیرالحسن کربلائی نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس کارخیر میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں وہ جلد از جلد رابطہ کریں اور اس کارخیر میں شریک ہوں۔ مولانا ظہیرالحسن کربلائی نے کہا کہ ان شاءاللہ شعبان المعظم کے آخری ہفتے میں اجتماعی شادیوں کے پروگرام...
    سڈنی (نیوز ڈیسک)پاکستانی نژاد آسٹریلیا کے بیٹر عثمان خواجہ نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں ریکارڈ ساز اننگز کھیلی اور خود کو کرکٹ کے لیجنڈز کی فہرست میں موجود عظیم کھلاڑیوں میں شامل کرلیا اور ان کی اہلیہ بھی میڈیا اور بزنس ڈیولپمنٹ منیجر کے طور پر پروفیشنل کیریئر بنا چکی ہیں۔عثمان خواجہ اور ریچل خواجہ کی کہانی تقریباً دہائی پرانی ہے اور ان کی پروفیشنل اور رومانی زندگی کے حوالے سے دلچسپ معلومات سامنے آئی ہیں۔عثمان خواجہ کی اہلیہ کا اصل نام ریچل مک لیلن تھا تاہم انہوں نے عثمان خواجہ سے شادی کرکے اسلام قبول کرلیا اور اس کے بعد وہ ریچل خواجہ بن گئی ہیں جو خود ایک کامیاب پروفیشنل خاتون ہیں۔ میڈیا...
    1700 کلومیٹر کی رینج کا حامل اعتماد بیلسٹک میزائل 16 میٹر لمبا ہے جو اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کیلئے گائیڈڈ وار ہیڈ کا حامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے جدید ترین میزائل ''اعتماد'' کی رونمائی کر دی ہے جس کی رینج 1700 کلومیٹر تک ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اتوار کے روز قومی خلائی ٹیکنالوجی دن کے موقع منعقدہ نمائش کا دورہ کیا جہاں اعتماد میزائل کی نقاب کشائی کی گئی۔ اس موقع پر ایرانی وزارت دفاع کی تازہ ترین کامیابیوں بشمول سیٹلائٹ لانچرز اور گائیڈنس سسٹمز کی نمائش کی گئی تھی۔ 1700 کلومیٹر کی رینج کا حامل اعتماد بیلسٹک میزائل 16 میٹر لمبا ہے جو اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کیلئے گائیڈڈ وار ہیڈ کا...
    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے جب تک فضا صاف وسازگار نہیں ہوجاتی، سکھ کاسانس نہیں لیں گے، آخر یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صاف اور سرسبز پنجاب کے وژن کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب میں اربوں روپے کی مالیت کے صوبے بھر میں 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کردیے گئے۔ اسی سال 31 مارچ تک 30 مزید مانیٹرز لگاۓ جاٸیں گے،اس سے قبل ان مانیٹرز کی تعداد صرف 3 تھی، پنجاب کے ہر کونے کے فضاٸی تحفظ کے لیے 100 اے کیواٸی مانیٹرز کے ہدف کی تکمیل پر کام جاری ہے،...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف کی شمولیت پر شائقین کے بعد سابق کرکٹرز نے بھی سوال اٹھادیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی سلیکشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 'آؤٹ آف بلیو' قرار دیا۔ فرنچائز کی پریس کانفرنس میں آل راؤنڈر کی اسکواڈ میں واپسی پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی 20 میچز میں اسکی بالنگ اوسط 100 کی ہے اور بیٹنگ اوسط محض 9 کی، اب آگے کیا کہہ سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کون کتنے عرصے بعد ٹیم میں واپس آیا؟ چیمپئینز ٹرافی کیلئے متنخب کردہ اسکواڈ پر انہوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں صاف اور سرسبز ماحول کے وژن کے تحت وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صوبے بھر میں 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کر دیے گئے، جبکہ 31 مارچ تک مزید 30 اسٹیشنز لگائے جائیں گے۔ پہلے پنجاب میں صرف 3 مانیٹرز موجود تھے، لیکن حکومت کی جانب سے 100 ایئر کوالٹی مانیٹرز کا ہدف مقرر کر کے اس کی تکمیل پر کام جاری ہے۔ لاہور میں فضائی آلودگی پر سخت نگرانی کے لیے 5 موبائل اور 8 فکسڈ مانیٹرنگ اسٹیشنز قائم کیے جا چکے ہیں۔ فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی جدید ایئر کوالٹی اسٹیشنز نصب کیے جا رہے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں، ٹیکسز میں اضافہ، کرنسی ایڈجسٹمنٹ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں۔ حکومتی دستاویز کے مطابق ٹیکسز میں اضافہ اور کرنسی ایڈجسٹمنٹ مصنوعات مہنگی ہونے کی وجہ بنی۔ دستاویز میں بتایا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر 2 روپے 47 پیسے ڈیوٹی عائد کی گئی، پیٹرول پر 23 پیسے فی لیٹر ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹ کیا گیا۔ دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فریٹ مارجن کو ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کم کیا گیا۔ پیٹرول پر فریٹ مارجن 6 روپے 7 پیسے سے کم کرکے 4 روپے 37پیسے کیا گیا۔ دستاویز میں بتایا ہے کہ ڈیزل پر 4 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافی ڈیوٹی عائد کی گئی، ڈیزل...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کی یونیورسیٹوںمیںبیورکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے متنازعہ بل کو منظور کرنے خلاف کے خلاف فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن(فاپواسا) کے تحت جاری سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے اساتذہ کا احتجاج پندرویں روزہ میں داخل ہو گیا ملازمین بھی احتجاج میں شریک تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں حکومت سندھ کے بیورکریٹس کو جامعات میںوائس چانسلر مقرر کرنے کے متنازعہ بل پراساتذہ کا احتجاج پندرویں دن بھی جاری رہا جس کے دوران اساتذہ نے مکمل کلاسز کا بائیکاٹ کیا اساتذہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے آفیسرز ایسوسی ایشن اور ایمپلائز یونین نے بھی احتجاج میں بھرپور شرکت کی ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا...
    کراچی: قومی اور بین الاقوامی آرکیٹیکٹس، سٹی پلانرز اور ڈیزائنرز نے کہا ہے کہ سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور اسے برقرار رکھنا معاشی ترقی کی کلید ہے اور حکومت کو اسے پائیدار اور تیز اقتصادی ترقی کے لیے ترجیح دینی چاہیے۔  کراچی میں گزشتہ بارشوں اور تباہ شدہ سیوریج سسٹم کی وجہ سے زیادہ تر اہم شاہراہیں خستہ حال ہیں، جس سے ٹریفک جام سمیت شہریوں کو متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  ماہرین نے ان خیالات کا اظہار این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ (ڈی اے پی) کے زیر اہتمام دو روزہ پروگرام کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس کا عنوان "دوسری کانفرنس آن آرکیٹیکچر، آرکیٹیکچرل...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینٹ ارکان  کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کے معاملے پر سینٹ کی فنانس کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے سینیٹرز کی تنخواہ بھی ارکان قومی اسمبلی کے مساوی 5 لاکھ 19 ہزار کی جائیگی ، ارکان سینٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہی ہوگا۔ ارکان سینٹ کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے ہے  ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوگا۔سینٹ فنانس کمیٹی میں چیئرمین یوسف رضا گیلانی ، ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ، قائد ایوان اسحاق ڈار ، قائد حزب اختلاف شبلی فراز ‘ شاہزیب درانی ، عطاالرحمان ، فیصل سبزواری ، رانا محمودالحسن ، شہادت...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کے علاقہ پریٹ آباد کی رہائشی مسماتۃروبینہ قریشی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مارکیٹ تھانہ پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میرے معذور بیٹے علی اکبر قریشی کے خلاف مارکیٹ تھانہ کی پولیس نے جھوٹی ایف آئی ار درج کر دی ہے جبکہ 8 مہینہ قبل بھی پھلیلی تھانہ کے ایس ایچ او ایاز بگھیو نے میرے مزدور بیٹے کوبلا جواز گھر سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا اور 50ہزار روپے رشوت طلب کی جبکہ رشوت کی رقم نہ دینے کی صورت میں مذکورہ ایس ایچ او نے میرے بیٹے کی ٹانگ میں گولی مار کر معذور کر دیا جس کا کیس ہم نے حیدرآباد کی عدالت...
    آئی ایل ٹی 20 میں پورن کی شاندار سنچری کی بدولت ایم آئی ایمریٹس نے گلف جائنٹس کو ہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز دبئی :متحدہ عرب امارات کے کپتان نکولس پورن نے آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں گلف جائنٹس کے خلاف اپنی ٹیم کی رہنمائی کی۔ایم آئی ایمریٹس نے یہ میچ 5 وکٹوں سے جیتا اور دبئی میں سیزن کی اپنی پہلی فتح بھی حاصل کی ۔ میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کپتان پورن نے 37 گیندوں پر 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی جیتا۔اس سے قبل گلف جائنٹس کی ٹیم نے شاندار آغاز کیا اور اوپنرز گرہارڈ ایرسمس اور...
      گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری— فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن ملک منفی  پروپیگنڈا کرتے ہیں۔ پاکستان ٹریول مارٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایکسپو سینٹر آنا اچھا لگتا ہے، یہی وہ جگہ جہاں سے معیشت اور ثقافت اجاگر ہوتی ہے۔  کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول بن چکا ہے، یہ ماحول وزیرِ اعظم کے اڑان پاکستان کا اظہار ہے، یہ ماحول جنرل عاصم منیر اور ایس آئی ایف سی کی کوششوں کا مظہر ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطابگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو دل میں جگہ دینے سے ہی...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ویانا میں آسٹریا کے وزیرِ خزانہ میگنس برونر سے ملاقات کی۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اقتصادی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو بڑھانے سمیت دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر غور کیا گیا۔پاکستان اور آسٹریا کے درمیان روایتی طور پر مضبوط تعلقات کو مزید استوار کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ کی نیشنل کونسل آف آسٹریا کے صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوتچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نیشنل کونسل آف آسٹریا کے صدر ایچ ای والٹر روزن کرانز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور آسٹریا کے درمیان مضبوط تعلقات کو...
    کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان میں آج سونے کا ریٹ 291,000 روپے ہے۔پاکستان میں آج 24 قیراط سونے کے لیے سونے کی قیمت PKR 291,000 تولہ ہے، اور 22 قیراط سونے کی قیمت 01 فروری 2025 بروز ہفتہ PKR 266,819 1 تولہ ہے۔ 24K اور 22K سونے کی موجودہ قیمتیں صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی معلومات پر مبنی ہیں۔ اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ۔ سونے کی قیمتوں کے بارے میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹس حاصل کریں۔   سونا  تولہ 10گرام 24K Rs. 291,000 Rs. 249,486 22K Rs. 266,819 Rs. 228,696 21K Rs. 254,691 Rs. 218,301 ...
    فلاڈیلفیا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )امریکی ریاست پینسلوینیا شہر فلاڈیلفیامیںائیر ایمبولینس کا چھوٹا طیارہ عمارتوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور زمین پر موجود کئی افراد زخمی ہو گئے جیٹ ریسکیو ایئر ایمبولینس نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ شام کے وقت میڈیکل ٹرانسپورٹ مشن پر تھا اور اس میں عملے کے چار ارکان، ایک مریض بچہ اور اس کی والدہ سوار تھے.(جاری ہے) فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق لیئر جیٹ 55 طیارے نے شمال مشرقی فلاڈیلفیا کے ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور چار میل سے بھی کم فاصلے پر گر کر تباہ ہو گیا ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع ہونے کا کوئی مثبت اشارہ سامنے نہ آسکا۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان شرکت کیلئے نہ پہنچے اور جمعہ کے روز پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی سرگرمی سامنے نہ آئی جس سے مذاکراتی عمل کے شروع ہونے کا عندیہ ملتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کو مسترد کئے جانے پر حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا ہے۔ حکومتی کمیٹی کے ترجمان  سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کی کہ پی...
    ویانا: پاکستان سے اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں قومی کونسل کے صدر والٹر روزن کر انز کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کر رہا ہے
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل چلانے کی سپیڈ مقرر کر دی،صوبے بھر میں موٹر سائیکل چلانے کی حد رفتار60کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر، صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعدمحکمہ ٹرانسپورٹ نے موٹر سائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،اس سے زیادہ رفتار پرموٹر سائیکل چلانے پر قانونی کارروائی ہو گی۔
    مشہور تلگو سپر اسٹار پربھاس جلد ہی ایک نئی ایکشن تھرلر فلم "اسپریٹ” میں نظر آئیں گے، جسے سندیپ ریڈی وانگا ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔  رپورٹس کے مطابق، فلم کی پیشگی تیاریوں کے بعد اب مئی 2025 میں شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ فلمساز سندیپ ریڈی وانگا، جو اپنی ہٹ فلموں "کبیر سنگھ” اور "اینیمل” کے لیے جانے جاتے ہیں، پہلی بار پربھاس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔  فلم ایک منفرد پولیس تھرلر ہوگی جو ناظرین کو حیران کر دے گی۔ پربھاس فلم میں ایک ایماندار لیکن تھوڑا منفرد پولیس آفیسر کا کردار نبھائیں گے۔ اسی لیے وہ اپنے کردار کے لیے خصوصی جسمانی تربیت بھی لے رہے ہیں۔  فی الحال، پربھاس اپنی فلم "دی راجا صاحب”...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)چترال کی وادی میں اسٹارم فائبر نے صارفین کو الٹرا فاسٹ فائبر آپٹک انٹرنیٹ سہولت فراہم کردی ہے۔ یہ کمپنی کا 25 واں شہر ہے، جہاں اس کی تیز رفتار فائبر آپٹک انٹرنیٹ سروس دستیاب ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد دور دراز علاقوں میں ڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی اور ملک میں ڈیجیٹل خلا کو کم کرنا ہے۔ اس موقع پر اسٹارم فائبر کے منیجنگ ڈائریکٹر فواد لاہر نے کہا، ’’چترال میں سروس کا آغاز ایک جامع ڈیجیٹل مستقبل کی طرف اہم پیش رفت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مقامی افراد تعلیم، صحت، ای کامرس اور کاروبار کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔‘‘ چترال میں اس سہولت کے بعد اب صارفین تیز رفتار انٹرنیٹ کے ذریعے عالمی تعلیمی وسائل،...
    اسلام آباد:بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 7 فروری کوجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ  میں 6 رکنی آئینی بینچ کرے گا۔ خیال رہے کہ عمران خان نے ستمبر 2023 میں ایڈووکیٹ شعیب شاہین کی وساطت سے آفیشل سیکریٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔
    مشہور تلگو سپر اسٹار پربھاس جلد ہی ایک نئی ایکشن تھرلر فلم "اسپریٹ" میں نظر آئیں گے، جسے سندیپ ریڈی وانگا ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔  رپورٹس کے مطابق، فلم کی پیشگی تیاریوں کے بعد اب مئی 2025 میں شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ فلمساز سندیپ ریڈی وانگا، جو اپنی ہٹ فلموں "کبیر سنگھ" اور "اینیمل" کے لیے جانے جاتے ہیں، پہلی بار پربھاس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔  فلم ایک منفرد پولیس تھرلر ہوگی جو ناظرین کو حیران کر دے گی۔ پربھاس فلم میں ایک ایماندار لیکن تھوڑا منفرد پولیس آفیسر کا کردار نبھائیں گے۔ اسی لیے وہ اپنے کردار کے لیے خصوصی جسمانی تربیت بھی لے رہے ہیں۔  فی الحال، پربھاس اپنی فلم "دی راجا صاحب" کی...
    ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی طرح مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، مہمند، باجوڑ اور کرم میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کاامکان ہے جب کہ بالائی اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی طرح مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، مہمند،...
    کراچی: سندھ اسمبلی میں سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹوٹس بل اور سول کورٹ بل اپوزیشن کے شور شرابے اور احتجاج کے باوجود منظور کرلیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں سول کورٹ بل اور جامعات ترمیمی بل صوبائی وزیر داخلہ و پارلیمانی امور ضیا لنجار نے پیش کیا۔بل کے مطابق 20ویں گریڈ کا ایم اے پاس بیوروکریٹ سندھ میں وائس چانسلر بن سکے گا، حکومت نے وائس چانسلر کے امیدوار کےلیے پی ایچ ڈی کے شرط بھی ختم کردی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے ان بلز کو کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا مگر دونوں بل کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔ جس پراپوزیشن ارکان نعرے بازی اور شور شرابہ کرتے رہے، انہوں نے اسپیکر...
    سٹی 42 : ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کیلیے خوشخبری ،وفاقی حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ۔  ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو کیا گیا ہے ، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد 5 لاکھ 19 ہزار فی رکن ان کے بنک اکاؤنٹس میں منتقل بھی کر دی گئیں ۔  سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی تںخواہ نہیں بڑھی ، وہ اب بھی دو لاکھ 18 ہزار روپے ماہانہ ہی وصول کرینگے ۔ اس کے علاوہ ڈپٹی سپیکر کی تںخواہ میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ فنانس کمیٹی نہیں بڑھا سکتی ۔  ...
    فپواسا سندھ کے رہنماؤں پروفیسر ناگ راج اور دیگر نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی سندھ کی جانب سے بیوروکریٹ وائس چانسلر کی بل کی منظوری کا نوٹس لیں اور اس بل کو واپس کرائیں۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) کے تحت آج بعد نماز جمعہ سندھ اسمبلی کے سامنے صوبے کی مختلف سرکاری جامعات کے اساتذہ نے بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اردو سندھی اور انگریزی زبان میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر بیوروکریٹ وائس چانسلر نامنظور، کنٹریکٹ بھرتی نامنظور اور تعلیم دشمن ترمیمی بل نامنظور کے نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے...
    کالج پرنسپل نے پولیس کو بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ محمد نفیس بددیانتی سے کالج کی تقریباً 81 طالبات سے امتحانی فیس کی مد میں نقد رقم 9 لاکھ 10 ہزار 2 سو روپے وصول کر چکا ہے، مگر یہ رقم بینک میں جمع کرانے کے بجائے خود رکھ لی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گورنمنٹ کالج فار وومن ناظم آباد کا سپرنٹنڈنٹ طالبات کی فیس کی مد میں وصول کی جانے والی نقد رقم 9 لاکھ 10 ہزار 2 سو روپے لے کر فرار ہو گیا۔ کالج پرنسپل کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ کے خلاف رضویہ سوسائٹی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مدعیہ مقدمہ شہلا بشیر کے مطابق وہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 20 گریڈ کی پروفیسر ہیں اور بحیثیت گورنمنٹ کالج فار...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں موٹرسائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل چلانے کی اسپیڈ مقرر کردی،کابینہ نےموٹرسائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا،صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعدمحکمۂ ٹرانسپورٹ نے موٹر سائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کیےگئے نوٹیفکیشن کےمطابق پنجاب بھر میں موٹر سائیکل زیادہ سے زیادہ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکے گی، اس سے زیادہ رفتار پر قانونی کارروائی ہوگی۔ مزیدپڑھیں:خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کا امریکا میں بیٹا منظرِعام پر آگیا