بابر اعظم نیٹ پریکٹس کے دوران انجری کا شکار، لنگڑا کر چلنے کی ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے۔
پی ایس ایل کا رنگا رنگ افتتاح آج سے ہونے جا رہا ہے، ابتدائی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔
ایسے میں پشاور زلمی کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے کہ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔
بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پریکٹس سیشن کے دوران انجری کے بعد ڈریسنگ روم میں جاتے ہوئے لنگڑا کر چلتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ بابر اعظم کی انجری کی نوعیت کیا ہے۔
پی ایس ایل کا میلا سجنے کو تیار، سیزن 10 کی افتتاحی تقریب آج راولپنڈی میں ہوگی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے دوران انجری
پڑھیں:
سوات؛کم سن طالبات اسکول کے گہرے کنویں میں گر گئیں، ویڈیو سامنے آ گئی
سوات:خیبر پختونخوا میں کم سن طالبات اسکول کے گہرے کنویں میں گر کر زخمی ہو گئیں، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات میں بلوگرام گرلز اسکول میں 2 کم سن طالبات 60 فٹ گہرے کنویں میں گر گئیں، جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی گئی، جس پر امدادی اہل کاروں نے دونوں بچیوں کو کنویں سے زخمی حالت میں نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
گہرے کنویں میں گرنے والی بچیوں کی شناخت مرجان، عمر 12 سال اور جویریہ عمر 7 سال کے طور پر ہوئی ہے۔
زخمی بچیوں کو فوری طور پر سیدو سینٹرل اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔