اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی کرسی کسی اور ادارے کی ترجمان نہیں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں محمود اچکزئی نے کہا کہ جنید اکبر ایمانداری سے بات کررہا تھا۔ ایاز صادق نے جنید اکبر کو کہا کہ سکیورٹی میٹنگ میں یہ بات کرنا چاہیے تھی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے طلال چوہدری کے بیان کو جھوٹ کہہ دیا

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے درمیان کہا سنی ہوگئی۔

محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ اسپیکر نے کہا سکیورٹی میٹنگ میں آپ لوگ نہیں آئے، ہم کیوں آتے؟ ملکی سیکیورٹی عزیز تھی تو آپ پورے پارلیمان کو بلاتے۔ ان کیمرا میٹنگ کا کیا مقصد تھا؟ 

انہوں نے کہا کہ کوئی شریف انسان یہ بول دے کہ پاکستان میں انتخابات شفاف ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مہلت میں توسیع نہیں ہوگی، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی کڑیاں افغان شہریوں سے ملتی ہیں، مغربی سرحد کو بھی مشرقی سرحد کی طرح ریگولیٹ کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ افغان مہاجرین کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جا رہی، پہلے مرحلے میں ان افغان شہریوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے جن کے پاس کاغذات نہیں ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ افغان شہری اب ون ڈاکیومنٹ رجیم پاسپورٹ ویزا کے بغیر پاکستان نہیں آئیں گے، افغان شہریوں کو عزت احترام کے ساتھ رخصت کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ماہرنگ بلوچ کے پیچھے کون ہے؟ پی ٹی آئی کیوں چھوڑی؟ BLA کو کون فنڈنگ ​​کر رہا ہے؟جان اچکزئی کی سے خصوصی انٹرویو
  • اسپیکر نے اپوزیشن کے رویے کو غیر سنجیدہ قرار دیدیا
  •  سندھ کے وزیر اطلاعات کو ایوان صدر کی بڑی میٹنگ کے منٹس سے بے خبر نہیں ہونا چاہیے ،ناصربٹ
  • قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث 14اپریل تک ملتوی
  • قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث پیر تک ملتوی
  • قومی اسمبلی اجلاس: اسپیکر ایاز صادق کا اپوزیشن کی کورم نشاندہی اور واک آؤٹ پر اظہار افسوس
  • غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مہلت میں توسیع نہیں ہوگی، طلال چوہدری
  • اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 9 کیسز میں ضمانت کنفرم
  • اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ہارڈ سٹیٹ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کر دیا
  • پی ٹی آئی کی باہر بیٹھی قیادت وہ نہ کرسکی جو میں نے جیل میں بیٹھ کر کیا:شاہ محمود قریشی