ڈومینیکن ریپبلک، نائٹ کلب کی چھت گرنے سے سابق بیس بال کھلاڑی سمیت 79 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
SANTO DOMINGO, DOMINICAN REPUBLIC:
ڈومینیکن ریپبلک کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 79 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب مشہور مرینگی گلوکار روبی پیریز کا کنسرٹ جٹ سیٹ نائٹ کلب میں جاری تھا۔
ہلاک ہونے والوں میں صوبائی گورنر نیلسی کروز اور سابقہ میجر لیگ بیس بال کھلاڑی اوکٹاؤیو ڈوٹیل بھی شامل ہیں۔ 51 سالہ ڈوٹیل ہسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
جٹ سیٹ نائٹ کلب میں اس وقت تقریباً 400 افراد موجود تھے، اور ریسکیو آپریشن میں 400 سے زائد اہلکار مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبے میں دبے افراد میں سے کئی زندہ ہو سکتے ہیں، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ڈائریکٹر، جواں مینوئل میندیز نے امید ظاہر کی کہ ملبے کے نیچے دبے افراد میں سے بہت سے زندہ ہوں گے۔
جٹ سیٹ نائٹ کلب سانتو ڈومنگو کا مشہور مقام ہے جہاں اکثر ڈانس میوزک کنسرٹس منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس حادثے میں سیاستدانوں، کھلاڑیوں اور دیگر مشہور شخصیات کی بھی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔
نیلسی کروز، جو مونٹے کرسٹی صوبے کی گورنر تھیں اور سابق بیس بال کھلاڑی نیلسن کروز کی بہن تھیں، حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نائٹ کلب
پڑھیں:
نیویارک: ہیلی کاپٹر حادثے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
امریکا کے شہر نیو یارک میں سیاحتی مقصد کے لیے اڑنے والا ایک ہیلی کاپٹر جمعرات کو فضا میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر دریائے ہڈسن میں الٹا گر کر تباہ ہو گیا، اس حادثے میں پائلٹ سمیت 5 ہسپانوی سیاحوں کا خاندان ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا: دوران پرواز ہیلی کاپٹروں کا تصادم، 4 افراد ہلاک
امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں ہیلی کاپٹر پائلٹ سمیت سیمنز کے ایگزیکٹو آگسٹن ایسکوبار، ان کی اہلیہ اور انرجی ٹیکنالوجی کمپنی کے عالمی مینیجر مرسی کیمپروبی مونٹل اور ان کے 3 بچے شامل ہیں، جن کی عمریں 4 سے 11 سال کے درمیان تھیں۔
#BREAKING
Tragic helicopter crash in New York City's Hudson River
6 people died – Siemens Spain CEO Agustín Escobar, his wife & their three young children aged 4, 5 & 11..and the pilot. The family was sightseeing near Hudson River when their Bell 206L LongRanger went down… pic.twitter.com/OhCD0SYlFW
— Nabila Jamal (@nabilajamal_) April 11, 2025
ہیلی کاپٹر کمپنی کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں ہسپانوی جوڑے اور ان کے بچوں کو مسکراتے ہوئے دکھایا گیا جب وہ بدقسمت ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرنے سے قبل سوار ہونے کے لیے تیار تھے۔
بدقسمت ہیلی کاپٹر کی سیاحتی فلائٹ تقریباً 3 بجے نیویارک کے ایک ہیلی پورٹ سے روانہ ہوئی، جس کی فضا میں پرواز 18 منٹ سے بھی کم جاری رہی۔
مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حادثہ: روس نے اپنے شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی
راڈار کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ مذکورہ ہیلی کاپٹر نے مین ہیٹن کے افق پر شمال کی طرف اڑان بھری اور پھر واپس جنوب کی طرف اڑتے ہوئے مجسمہ آزادی کا رخ کیا۔
حادثے کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ طیارے کے کچھ حصے ہوا کے ذریعے پانی میں گرتے ہوئے جرسی سٹی، نیو جرسی کے ساحل کے قریب گرے۔
مزید پڑھیں: امریکی حادثے میں تباہ ہونے والا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ماضی میں کب کب حادثات کا شکار ہوا؟
حادثے کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ طیارے کے کچھ حصے ہوا کے ذریعے پانی میں گرتے ہوئے جرسی سٹی، نیو جرسی کے ساحل کے قریب گرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دریائے ہڈسن زخمی سیاحتی کریش نیویارک ہلاک ہیلی کاپٹر