2025-04-10@01:12:26 GMT
تلاش کی گنتی: 12864
«ذو الحجہ»:
(نئی خبر)
بلوچستان میں خون ریزی کا جواب دہلی سے مقبوضہ کشمیر تک ملے گا: وزیراعظم آزاد کشمیر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیرچودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خون ریزی کا جواب نئی دہلی سے مقبوضہ کشمر تک ملے گا، پاکستان کی قربانیوں سے انکار غداری ہے۔ کشمیر کانفرنس سے خطاب میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوارالحق کا کہنا تھا کہ را دنیا بھر میں کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارتی میڈیا اس کو دنیا بھر میں دکھا رہا ہے، بلوچستان میں پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلو گے تو قیمت دہلی میں چکانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار کا شکر گزار ہوں، انہوں نے ہر...
دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کا حصول اب مزید آسان ہوگیا ہے، شہری اب موبائل فون ایپ کے ذریعے ای پاسپورٹ حاصل کرسکتے ہیں، فیس آن لائن جمع ہوگی جبکہ پاسپورٹ بن کر گھر آجائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا کے کمزرو ترین پاسپورٹس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کے مطابق موبائل ایپ میں نئے سیکیورٹی فیچرز بھی ہوں گے، جن میں 10 انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی شناخت بھی شامل ہوگی، شہری دنیا میں کہیں سے بھی بیٹھ کر پاسپورٹ پراسیس کروا سکتے ہیں، پاسپورٹ بن کر ان کے گھروں میں پہنچ جائے گا، یہ موبائل ایپ آئندہ 2 مہینوں میں عوام کو دستیاب ہوگی، ویب ایپلی کیش پہلے...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کمی ہو گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 2000 روپے کمی کے بعد 318000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1715 روپے کمی کے بعد 272633 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 249922 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 28 ڈالر کمی کے بعد 3010 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ڈالر...
سٹی42: پنجاب حکومت نے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں ہوز پائپ کا استعمال اب نہیں ہو سکے گا۔ پابندی کے تحت گھروں میں گاڑیوں کو دھونے کے لیے سرکاری دفاتر اور کمرشل عمارتوں میں بھی ہوز پائپ کا استعمال منع کر دیا گیا ہے۔ اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے؛ نواز شریف ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ پانی کے ضیاع...
ٹرمپ کی حکمت عملی بنیادی طور پر بلیک میلنگ ہے، پاسکل لامی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز وااشنگٹن :ڈبلیو ٹی او کے سابق ڈائریکٹر جنرل پاسکل لامی نے ٹرمپ کی کاروباری حکمت عملی پر کھل کر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا:” ٹرمپ نے نیویارک کی مافیا زدہ ریئل اسٹیٹ صنعت میں کاروبار کرنا سیکھا ہے، اس کی حکمت عملی بنیادی طور پر بلیک میلنگ ہے۔مسلسل دباؤ ڈالنا یہاں تک کہ مخالفین کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا جائے۔” لامی کا یہ مشاہدہ ٹرمپ کے رویے کے بنیادی اصول کو بے نقاب کرتا ہے: کاروباری مذاکرات میں استعمال ہونے والے جارحانہ طریقوں کو سیاسی میدان میں استعمال کرنا۔ٹرمپ کا پیشہ ورانہ کیریئر 1970 کی دہائی میں نیویارک...
امریکہ چین کو بدنام کرنا بند کرے، چینی سفارت خانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزتھ نے پاناما کے دورے کے دوران چین اور چین پاناما تعلقات کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان دیا۔ اس حوالے سے پاناما میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے ایک سنجیدہ بیان جاری کیا ہے۔بدھ کے روزبیان میں کہا گیا ہے کہ چین نے کبھی بھی پاناما کینال کے انتظام اور آپریشن میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی کبھی کینال کے معاملات میں مداخلت کی ہے۔ تاریخی طور پر کینال کو صرف ایک ہی بار کاٹا گیا، اور وہ امریکی جارحیت کی وجہ سے تھا۔اعلامیے کے مطابق چین اور پاناما نے نومبر 2017...
ایک بیان میں پی پی رہنماؤں نے کہا کہ دہائیوں پر محیط سینیٹر تاج حیدر کی سیاسی، سماجی اور ادبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا، تاج حیدر تہذیب اور شائستگی کا ایک باوقار پیکر اور تخلیقی ذہن کے مالک تھے، تاج حیدر کی جمہوریت کے لیے جدوجہد اور قربانیاں نئی نسل کے لیے ایک مشعل راہ ہیں۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بیان میں کہا کہ مرحوم تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اثاثہ تھے، وہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں سے ایک تھے، تاج حیدر...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس حسن اظہر رضوی نے میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ ملٹری کورٹس میں ٹرائل کرنے والوں کو تو قانون شہادت کا علم ہی نہیں ہوگا، جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ انصاف اور شفاف ٹرائل کی بات کیسے کر رہے ہیں، ملٹری کورٹس میں کلاشنکوف رکھ کر تو فیصلہ کیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شاہد بلال پر مشمتل 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔...

وزیراعظم شہباز شریف سے حافظ نعیم الرحمن کی ملاقات، غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت اور توانائی شعبے میں اصلاحات پر گفتگو
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں تین رکنی وفد کی ملاقات، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کے خلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف فلسطینیوں کی حمایت میں واضح ہے۔ ملاقات میں امیر جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم نے...
لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان چائے والے کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کیخلاف درخواست پر نادرا اور امیگریشن ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ مدعا عیلہان کو17اپریل کیلیے نوٹس جاری کر دیئے۔جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں بینچ نے متعلقہ اداروں کے سینئر افسروں کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ ساتھ لیکر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ حکومتی وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار پاکستانی شہریت کے متعلق ثبوت پیش نہیں کر سکا جس کے باعث اس کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیے گئے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسکا موکل پاکستانی شہری ہے کیونکہ اس کی فیملی...
پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ’پی آئی اے‘نے 21 سال کی طویل مدت کے بعد خالص منافع حاصل کیا ہے؛ جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ دو دہائیوں کے خسارے کے بعد پی آئی اے کے منافع بخش ادارہ بننے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ان شاء اللہ ہمارا مستقبل تابناک ہے۔"بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ الحمد للہ ،آج قوم کو ایک اور خوشخبری ملی ہے،پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے ) 20 سال بعد پہلی بار منافع کمانے کے قابل ہوئی ہے۔لگ بھگ دو دہائیوں تک مسلسل خسارے کے سبب حکومت کی طرف سے...
پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عسکری میدان میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے۔اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کمیشن کے مباحثے سے خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اے آئی کو اسلحہ کے کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ عسکری میدان میں اے آئی کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے اور علاقائی و عالمی سلامتی کے ماحول کو عدم استحکام کا شکار بنا سکتا ہے۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے مزید کہا ہے...
نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ، میئر کراچی، سید قائم علی شاہ، جسٹس (ر) مقبول باقر، ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن، سعید غنی، منظور وسان، وقار مہدی، رضا ربانی، نثار کھوڑو، نجمی عالم، ارشد نقوی ایڈووکیٹ، ایس ایم نقی، شاہ محمد شاہ، سید شبر رضا سمیت دیگر سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینئر سیاستدان سینیٹر جناب تاج حیدر کی نمازِ جنازہ کراچی کی مسجد یثرب میں ادا کر دی گئی۔ جعفریہ الائنس کے سربراہ معروف عالم دین علامہ سید رضی جعفر نقوی نے نمازِ جنازہ پڑھائی۔ نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، میئر کراچی بیرسٹر...
محمدخورشیدرحمانی : پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال 2024 کے مالیاتی نتائج کی منظوری دے دی، جس کے مطابق قومی ایئرلائن نے 21 سال کے بعد خالص منافع حاصل کیا اور اس سال 3.9 ارب روپے آپریشنل منافع اور 2.26 ارب روپے خالص یا نیٹ منافع کمایا۔ پی آئی اے کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زیادہ رہا، جو دنیا کی بہترین ایئرلائینز کے معیار کے ہم پلہ ہے۔ پی آئی اے نے آخری بار 2003 میں منافع حاصل کیا تھا، اس کے بعد دو دہائیوں تک وہ خسارے میں رہی۔ پی ایس ایل 10: افتتاحی تقریب 11 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں ہوگی حکومت پاکستان کی سرپرستی میں پی آئی اے میں بڑے پیمانے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے معاملے پر چاروں صوبائی وزراءکو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس آئندہ ہفتہ بلائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت صوبوں کو منتقل ہونے والے محکموں کو فنڈز فراہم نہیں کرنا چاہتی، کے پی حکومت کا دعویٰ ہے کہ فاٹا اضلاع کے انضمام کے بعد صوبے کی آبادی بڑھ چکی ہے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ آبادی بڑھنے کے باعث این ایف سی ایوارڈ میں حصہ بڑھنا چاہئے، ہر پانچ سال بعد قومی مالیاتی کمیشن کے...
طیب مقبول: فیصل آباد میں پولیس کے مال خانوں سے قیمتی اسلحہ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس سے سرکاری خزانے کو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ایس ایم جی گنز، 25 لاکھ روپے سے زائد کی 10 ناکارہ ایس ایم جیز، اور دیگر قیمتی اسلحہ غائب ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف گنز میں نقائص اور ٹیمپرنگ کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ شدید گرمی اورہیٹ ویو کا خطرہ,پی ڈی ایم اے کا سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان تفصیلات کے مطابق 36 لاکھ روپے مالیت کی 16 ایس ایم جی گنز کو تبدیل کر دیا گیا جبکہ 2.5 لاکھ روپے...
لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اپنی جماعت کے وفد کے ہمراہ جاتی امرا رائیونڈ پہنچ گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزراء اویس لغاری، احسن اقبال اور پرویز رشید بھی پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی معاونت کے لیے سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال اور سردار اویس لغاری بھی جاتی امرا رائیونڈ میں موجود ہیں۔ میاں نواز شریف ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ اسلام آباد: منشیات فروشوں...
افغانستان میں ایک چھوٹی سی بات پر حراست میں لیے گئے برطانوی جوڑے کو طالبان حکومت کی تشکیل کردہ عدالت اسلامی قانون کی بنیاد پر انصاف فراہم کرے گی۔ عبوری افغان حکومت کے ترجمان عبدالمتین قانی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ انشا اللہ ان کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ ایک ماہ سے زائد عرصے میں یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان حکام نے پیٹر اور باربی رینالڈس کے معاملے پر عوامی طور پر تبصرہ کیا ہے، جنہیں فروری کے اوائل میں وسطی صوبہ بامیان میں اپنے گھر سے دارالحکومت کابل لے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان نے گرفتار برطانوی جوڑے کو ہائی سیکیورٹی جیل میں منتقل کردیا شوہر اور...
وزیرِ اعظم آزاد کشمیر انوار الحق— فائل فوٹو وزیرِ اعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے کہا ہے کہ را بلوچستان اور کشمیر کے اندر ریاستی دہشت گردی کر رہی ہے۔اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے کہا کہ بھارتی میڈیا اس حد تک درندگی پر آچکا ہے کہ لائیو کوریج کر رہا ہے۔وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ففتھ جنریشن وار کر رہا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے لیے چٹان کی طرح کھڑا رہے گا، ماؤں بہنوں سے زیادتی اور پیلٹ گن استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آزاد کشمیر حکومت نے 15 ماہ میں کئی معجزاتی کام کیے، وزیراعظم انوار الحقوزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری...
ملاقات کے دوران غزہ کی تباہی، اسرائیلی جارحیت اور امت مسلمہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر مفتی منیب الرحمن اور علامہ صادق جعفری نے 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر ”یکجہتی غزہ مارچ“ کی بھرپور حمایت اور عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی دارالعلوم نعیمیہ کے مہتمم مفتی منیب الرحمن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستران کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری سے ملاقات کی اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”یکجہتی غزہ مارچ“ میں شرکت کی دعوت دی۔ ملاقات کے دوران غزہ کی تباہی، اسرائیلی جارحیت اور امت مسلمہ کی...
منیلا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، اے ڈی بی نے رواں مالی سال ملکی ترقی کی شرح 2.5 فیصد جبکہ آئندہ مالی سال شرح نمو 3 رہنے کا تخمینہ لگایا ہے اے ڈی بی کی سالانہ فلیگ شپ رپورٹ ”ایشین ڈیویلپمنٹ آﺅٹ لک“ میں کہا گیا ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والی مالی سال 2025 کی آخری سہ ماہی کے عبوری سہ ماہی نمو کے اعداد و شمار میں پائیدار لیکن سست بحالی کی نشاندہی کی گئی ہے کیونکہ زراعت، صنعت اور خدمات میں کارکردگی سست رہی ہے.(جاری ہے) ایشیائی ترقیاتی...
ملاقات کے دوران غزہ کی صورتحال، اسرائیلی جارحیت اور امت مسلمہ کی بےحسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر مفتی منیب الرحمن اور علامہ صادق جعفری نے 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر ”یکجہتی غزہ مارچ“ کی بھرپور حمایت اور عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی دارالعلوم نعیمیہ کے مہتمم مفتی منیب الرحمن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستران کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری سے ملاقات کی اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”یکجہتی غزہ مارچ“ میں شرکت کی دعوت دی۔ ملاقات کے دوران غزہ کی صورتحال، اسرائیلی جارحیت اور امت مسلمہ کی بےحسی پر...
ویب ڈیسک:اپر چترال کے علاقے موڑکھو میں واقع گہت گول نالے میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ برف پگھلنے کے باعث آنے والے سیلاب کے نتیجے میں نالے کے اطراف کھڑی فصلوں اور متعدد رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا،مقامی انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ خطرے کے پیش نظر مقامی آبادی کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس، ادارہ خود شکایت کنندہ ہے تو خود کیسے کیس سن سکتا ہے: جج آئینی بینچ ادھر دروش کے مقام کلدام شاہنگار میں شدید طغیانی کے باعث پشاور چترال روڈ ہر قسم کی ٹریفک...
بالی ووڈ میں ایسے کئی اداکار ہیں جنہیں ناظرین اقربا پروری کی پیداوار سمجھتے ہیں۔ ان اسٹار کڈز کو عام طور پر ان اداکاروں کے مقابلے میں برتری دی جاتی ہے جو انڈسٹری میں بالکل نئے ہوتے ہیں۔ لیکن قسمت ہر ایک کا ساتھ نہیں دیتی، ایسے ہی ایک سپر اسٹار کے بیٹے نے لگاتار 11 ناکام فلمیں دے کر فلم انڈسٹری ہی چھوڑ دی۔ جی ہاں! بالی ووڈ کی دنیا میں ایک ایسا ستارہ بھی گزرا ہے جس نے 11 فلموں میں کام کیا مگر قسمت نے ایک بار بھی ساتھ نہ دیا۔ یہ کہانی ہے لیجنڈری اداکار منوج کمار کے بیٹے کنال گوسوامی کی، جنہیں فلمی دنیا میں کوئی کامیابی نہ مل سکی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ...
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ ادارہ خود شکایت کنندہ ہے وہ کیسے کیس سن سکتا ہے، کیا وفاق اور صوبوں کو اپنے ادارے پر اعتماد نہیں ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ اٹارنی جزل منصور اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے پتا چلا کہ عدالت نے مجھے طلب کیا تھا، جب کورٹ مارشل...
کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )افغانستان کی طالبان حکومت نے بگرام ائیربیس کا کنٹرول امریکا کے حوالے کرنے کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل حکومت کا اڈے پر مکمل کنٹرول ہے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایسی اطلاعات کو پروپیگنڈ اقرار دیا انہوں نے کہا کہ حکومت کا اڈے پر مکمل کنٹرول ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی فوجی اڈے پر امریکی قبضے کو ناممکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت افغانستان میں کسی ملک کی فوجی موجودگی کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور امارت اسلامیہ ایسی کارروائی کی اجازت نہیں دے گی.(جاری ہے) ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی اڈے پر قبضہ ناممکن ہے...
جماعت اسلامی نے کراچی میں رہائشی پلاٹس کے کاروباری استعمال کی اجازت دینے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ( ایس بی سی اے) کی جانب سے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن ( کے بی ٹی پی آر) میں ترامیم کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی کے 12بلدیاتی نمائندوں نے کراچی بلڈنگ اینڈٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترامیم کو عدالت میں چیلنجا کیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ترمیم کے ذریعے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ایس بی سی اے کی جانب سے جاری 13مارچ کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اپریل 2025ء) پاکستان کی جانب سے 31 مارچ کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد سے ملک میں موجود غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے اور وطن واپسی کی تازہ مہم میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہزاروں پناہ گزینوں کو پکڑ کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔ پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین سے کہا تھا کہ وہ مارچ کے اختتام تک اپنے ملک واپس چلے جائیں، ورنہ بصورت دیگر مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد انہیں ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پناہ گزینوں نے سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )ملک میں یوریا اورڈی اے پی کی کھپت میں جاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے انڈسٹری اورعارف حبیب ریسرچ کے مطابق کیلنڈر کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 1101000ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40فیصدکم ہے.(جاری ہے) گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 1827000ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی مارچ میں ملک میں 308000ٹن یوریا کی کھپت ہوئی جوگزشتہ سال مارچ کے 671000ٹن کے مقابلہ میں 54فیصدکم ہے اعدادوشمارکے مطابق کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 140000ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما راجا ظفر الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر غلط پالیسی سے ہمارا موقف کمزور ہوتا ہے۔ کل جماعت حریت کانفرنس کے زیر اہتمام کشمیر مذمت کے عنوان سے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما راجا ظفر الحق نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر پر اپنا موقف مضبوط کرنے اور اس پر ڈٹے رہنے کی ضرورت ہے۔ کسی بھی غلط پالیسی سے ہمارا موقف کمزور ہوتا ہے۔ مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی موجودگی قدرتی حسن گہنانے لگی راجا ظفرالحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارتی سپریم کورٹ میں بھی بات کی۔ میں نے وہاں پوچھا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ کب...
رواں سال پاکستان کی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے: ایشیائی ترقیاتی بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈویلپمنٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، اس سے پہلے ایشیائی ترقیاتی...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )عالمی بینک نے کہا ہے کہ کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں ہر 4 میں سے 3 افراد اب ایسے گھرانوں میں رہتے ہیں جو یا تو سماجی تحفظ کی منتقلی سے مستفید ہوتے ہیں یا شراکت کے ذریعے سماجی تحفظ تک رسائی حاصل کرتے ہیں عالمی بینک کی جاری کردہ اسٹیٹ آف سوشل پروٹیکشن رپورٹ 2025 میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلی دہائی کے دوران کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک نے ریکارڈ 4.7 ارب افراد کا احاطہ کرنے کے لیے سماجی تحفظ کو وسعت دی ہے جو معمولی بات نہیں ہے تاہم کوریج میں ریکارڈ اضافے کے باوجود کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں اب بھی 1.6 ارب...
---فائل فوٹو سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس محمد علی نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بانئ پی ٹی آئی کے کیسز سننے سے روک دیا تھا، کیا یہ کیس غیر موثر نہیں ہو گیا؟ قاضی فائز عیسیٰ تو ریٹائر ہو گئے ہیں۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا، جج کو کیس سننے سے روکنے کا عدالتی حکم دیا گیا، مستقبل کے لیے معاملے کو حل کرنا پڑے گا، وکیل حامد خان کہاں ہیں؟ سپریم کورٹ کا انسداد دہشت گردی عدالتوں کو 9 مئی سے متعلق...
سویلینز کے ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملٹری کورٹس کے ٹرائل کا ریکارڈ تو ہم بھی نہیں دیکھ سکتے، شکایت کنندہ خود کیسے ٹرائل کر سکتا ہے، کیا تمام اداروں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر سمیت جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بینچ کا حصہ تھے۔ اٹارنی جزل منصور اعوان نے عدالت کو بتایا کہ جب کورٹ مارشل ٹرائل...
اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام عالمی یوم صحت کی مناسبت سے اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ڈپینگ لؤ نے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم عالمی یوم صحت منا رہے ہیں۔ اس سال عالمی یوم صحت صحت مند آغاز، صحت مند مستقبل کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے۔ پاکستان کا مستقبل زیادہ صحت مند نہیں ہے، لیکن ہم پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال دس ہزار خواتین ڈیلیوری کے دوران موت کا شکار ہوتیں ہیں۔ ہم پر امید ہیں اور مقابلہ کر...
امریکی صدر ٹرمپ کا چین پر ایک اور وار اضافی محصولات کے پر 104 فیصد محصول نافذ العمل کا حکم جاری کردیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کا آغاز ہوتے ہی چین پر اضافی محصولات کے ساتھ مجموعی طور پر 104 فیصد محصولات نافذ العمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محصولات پر بات چیت کے لیے 70 ممالک نے امریکا سے رابطہ کرلیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ تجارتی بات چیت میں غیرملکی امداد اور ان ممالک میں امریکی فوج کی موجودگی پر بات کریں گے، معاہدہ اسی صورت میں ہوگا جس میں امریکی ملازمین کا مفاد ہوگا اور جس سے تجارتی خسارہ کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ...
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی پاکستان کے رہنما ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی وفد کے ہمراہ لاہور آمد۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان اور معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد نصراللہ نے وفد کا استقبال کیا۔ وفد مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے جاتی امرا روانہ ہوگیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نواز شریف
اداکارہ مہرالنسا اقبال کی مایوں کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ مہرالنسا اقبال جنہوں نے ڈرامہ سیریل عشقیہ، ایک ستم اور، میرے بن جا اور بکھرے ہیں ہم جیسے کامیاب پراجیکٹس میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے، اب اپنی ذاتی زندگی کے ایک نئے اور خوبصورت سفر کی جانب بڑھ رہی ہیں۔مہرالنسا اقبال نے اپنی مایوں کی تقریب کی دلکش جھلکیاں سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔اس خاص موقع پر وہ نہایت دلکش مسٹرڈ رنگ کے لباس میں ملبوس تھیں، جسے خوبصورتی سے شِفون اور سلک کے امتزاج سے تیار کیا گیا تھا۔ان کے اس لباس کا رنگ اور انداز روایتی اور جدید...
طالبان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے زیرِ گردش میڈیا رپورٹس کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اڈے پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ طالبان نے افغانستان کا بگرام ایئر بیس امریکا کے حوالے کرنے سے متعلق تمام زیرِ گردش خبروں کی تردید کر دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں بگرام ایئر بیس امریکا کے حوالے کرنے کی خبریں گردش کرنے لگیں، تاہم طالبان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔ طالبان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے زیرِ گردش میڈیا رپورٹس کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اڈے پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے۔ انہوں نے امریکی اڈے پر قبضے کو ناممکن قرار...
سرگودھا میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور راشن چوری کےالزام میں معطل کردیے گئے۔جیل اسٹور کیپر نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور عطاء الرحمان کے معطل ہونے کی تصدیق کی۔جیل اسٹور کیپر کے مطابق لنگرانچارج ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزکی انکوائری میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور پر راشن چوری کےالزامات ثابت ہوئےتھے۔
سائنسدانوں کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسے بھیڑیے کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے جو 12 ہزار 500 سال سے زائد عرصے سے ناپید تھا۔ ٹیکساس کی کمپنی Colossal Biosciences نے کہا کہ اس کے محققین نے ناپید شدہ بھیڑیے کے ڈی این اے کے دو قدیم نمونوں پر کلوننگ اور جین ایڈیٹنگ پر مبنی طریقہ استعمال کیا ہے تاکہ اس کی بنیاد پر تین بھیڑیوں کے بچوں کو جنم دیا جا سکے۔ بھیڑیے کے بچوں میں دو چھ ماہ کے نر ہیں جن کا نام رومولس اور ریمس ہے اور ایک تین ماہ کی مادہ ہے جس کا نام خلیسی ہے جو گیم آف تھرونز کے کردار کا حوالہ ہے جس میں بھیڑیوں کو...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے معاملے پر چاروں صوبائی وزراء کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس آئندہ ہفتہ بلائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت صوبوں کو منتقل ہونے والے محکموں کو فنڈز فراہم نہیں کرنا چاہتی، کے پی حکومت کا دعویٰ ہے فاٹا اضلاع کے انضمام کے بعد صوبے کی آبادی بڑھ چکی ہے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ آبادی بڑھنے کے باعث این ایف سی ایوارڈ میں حصہ بڑھنا چاہیے، ہر پانچ سال بعد قومی مالیاتی کمیشن کے تحت وسائل کی تقسیم آئینی تقاضا ہے۔یاد رہے کہ موجودہ این ایف سی ایوارڈ 2009...
اداکار عثمان خالد بٹ نے اپنی شادی سے متعلق بار بار سوال پوچھنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔عثمان خالد بٹ سے ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے شوبز انڈسٹری اور ذاتی زندگی کے حوالے سے سوالات پوچھے۔میزبان نے سوال کیا کہ لوگ پوچھتے ہیں تمہاری شادی کیوں نہیں ہوتی؟ اس کے جواب میں عثمان خالد نے کہا کہ میری شادی اس لیے نہیں ہورہی کیو نکہ میں شادی کیلئے کوشش ہی نہیں کررہا۔انہوں نے کہا کہ میں اسی لیے بھی شادی نہیں کرنا چاہتا کیونکہ سوسائٹی مجھے شادی کرنے کا پوچھتی ہے، میں ایک non-conformist یعنی روایتی سماجی تقاضوں سے ہٹ کر جینے والا انسان ہوں اور صرف معاشرے کو خوش کرنے کے لیے شادی نہیں کروں گا۔اداکار نے...
وزیرِ اعظم شہباز شریف---فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایرک میئر کی قیادت میں امریکی وفد نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور بھی دیا۔شہباز شریف نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے، امریکی کمپنیوں کو اس ترجیحی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے۔ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری تعاون کرے: محسن نقوی امریکی وفد کے سربراہ و محکمۂ خارجہ کے سینئر عہدے دار...
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ دفاعی چیمپئین ہونے کا خاص دباؤ نہیں تاہم مسلسل دوسرا ٹائٹل جیتنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔ خصوصی انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ دفاعی چیمپئین ہونے کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ظاہر ہے جب آپ کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیتے ہیں تو ذہن میں یہی ہوتا ہے کہ فاتح بننا ہے، ہم نے گزشتہ برس ٹرافی جیتی لیکن اب ایک سال میں بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، اگلے 5 سے 6 دن خاصے اہم ہوں گے، ماضی میں پہلے اچھا یا بُرا پرفارم کیا اسے پیچھے...
قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی ) ایوارڈ کے معاملے پر ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اپنے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرا کو بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس آئندہ ہفتہ بلائے جانے کا امکان ہے، مرکزی حکومت صوبوں کو منتقل ہونے والے محکموں کو فنڈز فراہم نہیں کرنا چاہتی ہے۔ کے پی حکومت کا دعویٰ ہے فاٹا اضلاع کے انضمام کے بعد صوبے کی آبادی بڑھ چکی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر مملکت کو خط لکھا، خیبر پختونخوا حکومت نے موقف اختیار کیا کہ ہر پانچ سال بعد قومی مالیاتی کمیشن...
اسلام آباد: فائز عیسیٰ کو عمران خان کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس میں ایڈووکیٹ حامد خان کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ کیس غیر موثر نہیں ہوگیا، عدالتی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کو بانی تحریک انصاف کیسز سننے سے روک دیا تھا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تو ریٹائرڈ ہوگئے ہیں، کیا جج ریٹائرمنٹ کے بعد یہ لائیو ایشو ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا، جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کا عدالتی حکم دیا گیا۔ مستقبل کے...
اپر دیر: اپر چترال کے علاقے موڑکھو میں واقع گہت گول نالے میں برف پگھلنے کے باعث اونچے درجے کے سیلاب کے نتیجے میں نالے کے اطراف کھڑی فصلوں اور متعدد رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ خطرے کے پیش نظر مقامی آبادی کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ ادھر دروش کے مقام کلدام شاہنگار میں شدید طغیانی کے باعث پشاور چترال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی، جس کے باعث سیاحوں اور مسافروں کی گاڑیاں راستے میں پھنس گئیں۔ انتظامیہ اور امدادی ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ سڑک کی بحالی اور متاثرہ...
امریکی وفد کے سربراہ و محکمۂ خارجہ کے سینئر عہدے دار نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا، دہشت گردی، اسمگلنگ اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں باہمی اشتراک بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ امریکی عہدے دار نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ وزیرِ داخلہ نے امریکی عہدے دار کو انسدادِ دہشت گردی کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کیہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے ذریعے امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع...
ڈومینیکا کے نائٹ کلب کی چھت گرنے کے نتیجے میں صوبائی گورنر اور سابق بیس بال کھلاڑی سمیت 98 افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ڈائریکٹر ایمرجنسی کے مطابق ٹاسک فورسز کے تقریباً 400 اہلکار حادثے کے مقام پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی علی الصبح معروف گلوکار ربی پیریز کے کنسرٹ کے دوران نائٹ کلب میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں مونٹی کرسٹی صوبے کی گورنر نیلسی کروز اور سابق میجر لیگ بیس بال کھلاڑی اوکٹاویو ڈوٹیل بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔...
اداکارہ مہرالنساء اقبال کی مایوں کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ مہرالنساء اقبال جنہوں نے ڈرامہ سیریل عشقیہ، ایک ستم اور، میرے بن جاؤ اور بکھرے ہیں ہم جیسے کامیاب پراجیکٹس میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے، اب اپنی ذاتی زندگی کے ایک نئے اور خوبصورت سفر کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ مہرالنساء اقبال نے اپنی مایوں کی تقریب کی دلکش جھلکیاں سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ اس خاص موقع پر وہ نہایت دلکش مَسٹرڈ رنگ کے لباس میں ملبوس تھیں، جسے خوبصورتی سے شِفون اور سلک کے امتزاج سے تیار کیا گیا تھا۔ ان کے اس لباس کا...
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کا آغاز ہوتے ہی چین پر اضافی محصولات کے ساتھ مجموعی طور پر 104 فیصد محصولات نافذ العمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محصولات پر بات چیت کے لیے 70 ممالک نے امریکا سے رابطہ کرلیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ تجارتی بات چیت میں غیرملکی امداد اور ان ممالک میں امریکی فوج کی موجودگی پر بات کریں گے، معاہدہ اسی صورت میں ہوگا جس میں امریکی ملازمین کا مفاد ہوگا اور جس سے تجارتی خسارہ کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ممالک سے بات چیت ہوتی جائے گی اور جوابی محصولات نافذالعمل ہوتے جائیں گے، ٹرمپ نے اپنی تجارتی ٹیم کو تجارتی...

معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا،جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کاعدالتی حکم دیا گیا،جسٹس جمال مندوخیل کے کیس میں ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا،جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کا دالتی حکم دیا گیا،آئندہ کیلئے بھی معاملے کا حل ضروری ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس غیرموثر نہیں ہوگیا؟عدالتی بنچ نے سابق چیف جسٹس کو بانی کے کیسز سننے سے روک دیا تھا،قاضی فائز عیسیٰ تو ریٹائرڈ ہو چکے ہیں،کیا جج کی...
آرٹیکل 8 کی شق تین اے کے تحت معاملہ عدالت نہیں آسکتا‘ پھر اپیل کیسے؟ جسٹس جمال خان مندو خیل سانحہ جعفر ایکسپریس ،بولان میں دہشت گردی کا سپریم کورٹ میں تذکرہ،سات رکنی آئینی بینچ کی سماعت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کیس آئندہ دو سماعتوں پر مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے کیس سماعت کی۔ عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت، جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ایک سازش جو ابھی ہوئی نہیں، اس پر قانون کا اطلاق کیسے ہوگا۔ وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ آرمی ایکٹ کا سازش کرنے پر بھی نفاذ ہوتا ہے۔جسٹس...
ویب ڈیسک: ملکی معدنیات سے معیشت کو ترقی دینے کا مشن، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا دوسرا روز جاری ہے۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے پہلے روز وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر صنعت و تجارت جام کمال، وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک ودیگر نے خطاب کیا۔ دنیا بھر کے مندوبین کو پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی، جس پر امریکا، چین، سعودی عرب، روس اور دیگر مکوں کے مندوبین نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں دوسرے روز پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں ریکوڈک مائننگ کمپنی کے نمائندے رسل ہاورڈ اوون نے منصوبے کی فزیبلٹی پر اظہار...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں چاروں طرف سے اچھی خبریں آرہی ہیں، 21 سال کے بعد بالآخر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے 26 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ایکس’ پر ایک بیان میں کہا کہ پی آئی اے بورڈ نے آج مالی سال 2024 کے اکاؤنٹس کی منظوری دے دی ہے، اور 21 سالوں کے بعد، اس نے 9 ارب 30 کروڑ روپے کا آپریٹنگ منافع اور (ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کے بعد) 26 ارب 20 کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔ وزیردفاع نے پی آئی اے کے حوالے سے مزید لکھا کہ پاکستان کے لوگ...
پنجاب اسمبلی جعلی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز لاہور:پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے معاملے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت میں ڈیوٹی جج نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس پر سماعت کی۔ پرویز الٰہی اور شریک ملزمان پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی کی کمر میں تکلیف ہے جس کے باعث وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ پرویز...
پشاور(نیوز ڈیسک ) پشاورتعلیمی بورڈکے زیراہتمام طالبعلم نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھرلیاگیا۔ میٹرک امتحانات میں طالب علم کے نقل کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔ امتحانی ہال سے متعلق ویڈیو میں طالبعلم کو بلا خوف وخطر نقل کرتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔ پشاورتعلیمی بورڈکے زیراہتمام طالب علم نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھرلیاگیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کنٹرول روم میں چیئرمین بورڈ ریاض محسود امتحانی ہالوں کامعائنہ کررہے تھے، اس دوران ضلع خیبر درنگ باڑہ سکول کے امتحانی ہال میں طالب علم نقل کرتے ہوئے پکڑاگیا۔ چیئرمین بورڈ ریاض محسود نے امتحانی ہال میں نقل کرنیوالے طالبعلم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جبکہ سیکرٹری تعلیمی بورڈ مہدی جان کی جانب سے امتحانی عملے کو آخری...
کراچی ( نیوزڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی نے ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے کراچی میں سرمایہ کاری کرنے پر متحدہ عرب امارات کے سفیر کا شکریہ ادا کیا، یو اے ای کے سفیر نے کہا ویزے کے مسائل حل ہوگئے، پاکستانی 5 سال کا ویزا لے سکتے ہیں۔ یو اے ای کے سفیر نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو ویزا سینٹر آنے کی دعوت بھی دی۔ Post Views: 1
جمہوریہ ڈومینیکن کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 98 ہو گئی ہے، جن میں صوبہ مونٹی کرسٹی کی گورنر نیلسی کروز اور سابق بیس بال کھلاڑی اوکٹاویو ڈوٹیل بھی شامل ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب معروف گلوکار ربی پیریز کا کنسرٹ جاری تھا اور کلب میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔ اچانک چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ...
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ دفاعی چیمپئین ہونے کا خاص دباؤ نہیں تاہم مسلسل دوسرا ٹائٹل جیتنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے کو خصوصی انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ دفاعی چیمپئین ہونے کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ظاہر ہے جب آپ کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیتے ہیں تو ذہن میں یہی ہوتا ہے کہ فاتح بننا ہے، ہم نے گزشتہ برس ٹرافی جیتی لیکن اب ایک سال میں بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، اگلے 5 سے 6 دن خاصے اہم ہوں گے، ماضی میں پہلے اچھا یا...
راودلشاد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام، اپنے پیغام میں کہا کہ الحمدللہ قوم کیلئے ایک اور خوشخبری! سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’الحمدللہ قوم کیلئے ایک اور خوشخبری! پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو 20 برس میں پہلی مرتبہ منافع ہوا، جو کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک بڑی تبدیلی ہے، خوش آئند ہے کہ مستقبل تابناک ہے، انشاء اللہ.وزیرِ ہوابازی خواجہ آصف کی قیادت میں ٹیم کی کوششیں قابل ستائش ہیں. سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تاریخی مندی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی بھی ان کی پالیسیوں پر سوال اٹھانے لگے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تاریخی مندی کے بعد امریکی انتظامیہ کی اپنے حامیوں کو قائل کرنے کی کوششیں رائیگاں ہونے لگیں۔دوسری جانب ارب پتی امریکی سرمایہ کار ٹرمپ ٹیرف پر ناراض ہیں اور ان کی جانب سے کساد بازاری کا خدشہ بھی ظاہر کردیا گیا ہے۔سرمایہ کار وں نے بڑی غلطی سے پہلے اصلاح کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غلط حساب کے باعث عالمی معیشت نیچے جارہی ہے۔جے پی مورگن کے سربراہ ڈیمون نے کہا کہ ٹیرف صارفین اور سرمایہ کاروں کے جذبات کو کم کر سکتے ہیں،...

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز میں بڑی تبدیلی: 20 سال بعد پہلی بار منافع،وزیراعظم کی خواجہ آصف اورانکی ٹیم کومبارکباد
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو 20 برسوں کے بعد پہلی مرتبہ منافع ہوا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو پاکستان کی معیشت اور پی آئی اے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا، جو کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک بڑی تبدیلی ہے۔ وزیرِ اعظم نے اپنی پوسٹ میں کہا، “الحمدللہ قوم کیلئے ایک اور خوشخبری! پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو 20 برس میں پہلی مرتبہ منافع ہوا، جو کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک بڑی تبدیلی ہے۔ خوش آئند ہے کہ مستقبل تابناک ہے، انشاء اللہ۔” ...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا،وزیراعظم کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی منظوری دے دی، جس کے مطابق قومی ایئرلائن کو 26 ارب سے زائد کا منافع ہوا۔پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی آئی اے کے سال 2024 کے سالانہ نتائج کی منظوری دے دی، جس کے مطابق پی آئی اے نے 21 سال کی طویل مدت کے بعد خالص منافع حاصل کرلیا۔پی آئی اے کے سال 2024 کے نتائج کے مطابق پی ائی اے نے 9.3 ارب روپے آپریشنل منافع جبکہ 26.2 ارب روپے...
قومی ائیر لائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا ہے۔ترجمان کے مطابق2024 میں قومی ائیرلائن نے 9.3ارب روپے آپریشنل منافع جبکہ 26.2 ارب روپےخالص منافع کمایا۔ترجمان نے بتایا کہ قومی ائیرلائن کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زیادہ رہا جو کہ کسی بھی بہترین ائیرلائن کے ہم پلہ ہے۔قومی ائیرلائن نے آخری منافع سال 2003 میں حاصل کیا تھا۔قومی ائیرلائن کی قابل ذکر کارکردگی پر وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف نے کہا کہ قوم کا فخر سمجھی جانے والی ائیرلائن پر عوام نے امید کھو دی تھی، حکومت کے سخت اقدامات کے باعث قومی ائیرلائن میں مثبت تبدیلی ممکن ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے بھی اپنے بیان میں بتایا کہ قومی ائیرلائن نے مالی...
---فائل فوٹو ڈیرہ غازی خان میں رشتے سے انکار کرنا لڑکی کا جرم بن گیا۔ سکھر: سیاہ کاری کا الزام، ماموں کی فائرنگ سے بھانجی اور آشنا قتلسکھر میں ماموں نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کر کے بھانجی اور اس کے مبینہ آشنا کو قتل کر دیا۔ ڈی جی خان کے علاقے شاکر ٹاؤن میں لڑکے نے رشتے سے انکار پر ماموں کی بیٹی کو قتل کر دیا۔واقعے میں بیچ بچاؤ کرانے پر لڑکی کے دادا بھی زخمی ہو گئے۔ڈی جی خان پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
پیر محمد مظہر سعید شاہ نے سعودی عرب میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے پراکسی کا استعمال ہمارے نوجوان اذہان کو ٹارگٹ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ عصر حاضر میں ہمیں سوشل میڈیا کی یلغار کا سامنا ہے۔ دشمن ہمارے خیالات، نظریات اور اتحاد کو کمزور کر کے ہمیں اندر سے کھوکھلا کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔ فکری انتشار سے بچنے کے لیے جھوٹی خبروں اور افواہوں سے بچیں اور بغیر تحقیق کے کسی بھی بات پر یقین نہ کریں۔ منفی سوچ اور بدگمانی معاشرے کو توڑ دیتی ہے۔ انتشار کے ماحول میں...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خلیجی ممالک، یورپ، چین، امریکہ اور دیگر خطوں سے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائر سے استفادہ‘ انہیں نکال کر قرضوں کے پہاڑ سے آزادی حاصل کر سکتا ہے۔ معدنیات کی ویلیو ایڈیشن کر کے برآمدات کو فروغ دیں گے۔ یہ سرمایہ کاری سب کے لئے فائدہ مند ہے، سرمایہ کار کمپنیاں نوجوانوں کو ہنر کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔ مل کر پاکستا ن کو دنیا کا عظیم ملک بنائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یہاں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء سے خطاب...
کراچی؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف پورٹر سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینئر سیاست دان سینیٹر تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ تاج حیدر مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ جنازے و تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تاج حیدر 83برس کے تھے۔ وہ 8 مارچ 1942ء کو کوٹہ راجستھان کے علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ تاج حیدر نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رنچھوڑ لائن کراچی سے حاصل کی۔ وہ مصنف بھی تھے۔ ٹیلی وژن کے لیے بھی لکھا۔ تاج حیدر نے اپنے ڈرامہ سیریل آبلہ پا میں پروفیسر آڈی والا کا کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے مختلف اخبارات میں کالم بھی لکھے۔ تاج حیدر...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کیس آئندہ دو سماعتوں پر مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ایک سازش جو ابھی ہوئی نہیں، اس پر قانون کا اطلاق کیسے ہوگا۔ وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ آرمی ایکٹ کا سازش کرنے پر بھی نفاذ ہوتا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ضابطہ فوجداری میں بھی قتل اور اقدام قتل کی الگ الگ شقیں ہیں۔ جسٹس جمال نے کہا کہ کرمنل جسٹس سسٹم کو آرٹیکل 175 کی شق تین کے تحت تحفظ حاصل ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ ایک کنفیوژن ہے جس پر ایک سوال پوچھنا چاہتی ہوں، پریس والے بیٹھے...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر برائے اقتصادیات میکائل جباروف کے درمیان منگل کو یہاں ایک اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بات چیت میں دونوں برادر ملکوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور طویل المدتی اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستانی وفد نے وزیر میکائل جباروف کا شکریہ ادا کیا اور ان کی قیادت اور پاکستان اور آذربائیجان اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے لگن کا اظہار کیا جن میں اعلیٰ ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔ ملاقات میں...
زین مدنی: ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے شہر لاہور کے مختلف تھیٹرز کی رپورٹس اعلی حکام کو بھجوا دی ہیں، جن میں متعدد تھیٹرز کے ڈراما اوقات کی پابندی نہ کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گجومتہ، ڈیرہ گجراں اور رائیونڈ روڈ پر واقع تھیٹر ہالز ڈراما اوقات کی پابندی نہیں کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی تھیٹرز پر سکیورٹی کا نظام بھی درست نہیں ہے اور وہاں کی کینٹینز پر مہنگے داموں اشیاء فروخت کی جا رہی ہیں۔ مزید براں شہر کے ہر تھیٹر میں کار پارکنگ فیس میں اضافے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
تاج حیدر— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔اس دوران پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں 3 روز تک معطل رہیں گی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئےاہل خانہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد 83 برس میں انتقال کر گئے۔مرحوم تاج حیدر کی نمازِ جنازہ بروز بدھ (9 اپریل) بعد نمازِ ظہر مسجد و...
لاہور(نیوزڈیسک ) تعمیراتی سریے اور سیمنٹ کی تازہ قیمتیں سامنے آگئیں ۔ لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 26 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 32 ہزار روپے فی ٹن ہے۔ کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 28 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 30 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب برانڈڈ سریے کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 44 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 254...
پنجاب کے وزیر آبپاشی کاظم پیرازدہ کا کہنا ہے کہ پنجاب 6 نہیں بلکہ صرف ایک نہر بنا رہا اور اس حوالے سے پیپلزپارٹی کا دعویٰ غلط ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نہری پانی کا مسئلہ، کیا پاکستان پیپلز پارٹی حکومتی حمایت سے دستبردار ہوسکتی ہے؟ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی کاظم پیرازدہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یہ الزام غلط ہے کہ پنجاب حکومت 6 نہریں نکال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو نہر نکالی جا رہی ہے اسے محفوظ شہید کینال کا نام دیا گیا ہے اور اس کی تکمیل 5 سال میں ہوگی۔کاظم پیرزادہ کا کہنا تھا کہ سنہ 1991 کے آبی معاہدے کے مطابق ہر صوبے کو ایک نہر ملے گی...
اسلام ٹائمز: ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ ایک سو سال ہوگئے ہیں، جنت البقیع کے مزارات کو شہید کیا گیا، لیکن عالم اسلام خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، جنت البقیع میں آل رسول، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کی قبروں کی بے حرمتی کی گئی، عالم اسلام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ثقلین نقوی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منایا گیا، اسلام آباد، لاہور، کراچی اور دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے زیرِاہتمام سالانہ یوم انہدام جنت البقیع ریلی گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر...
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ ایک سو سال ہوگئے ہیں، جنت البقیع کے مزارات کو شہید کیا گیا، لیکن عالم اسلام خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، جنت البقیع میں آل رسول، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کی قبروں کی بے حرمتی کی گئی، عالم اسلام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ملتان، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے زیراہتمام سالانہ یوم انہدام جنت البقیع ماتمی ریلی ملتان، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے زیراہتمام سالانہ یوم انہدام جنت البقیع ماتمی ریلی ملتان، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے زیراہتمام سالانہ یوم انہدام جنت البقیع ماتمی ریلی ...
SANTO DOMINGO, DOMINICAN REPUBLIC: ڈومینیکن ریپبلک کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 79 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب مشہور مرینگی گلوکار روبی پیریز کا کنسرٹ جٹ سیٹ نائٹ کلب میں جاری تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں صوبائی گورنر نیلسی کروز اور سابقہ میجر لیگ بیس بال کھلاڑی اوکٹاؤیو ڈوٹیل بھی شامل ہیں۔ 51 سالہ ڈوٹیل ہسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جٹ سیٹ نائٹ کلب میں اس وقت تقریباً 400 افراد موجود تھے، اور ریسکیو آپریشن میں 400 سے زائد اہلکار مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے...
پروفیسر اینڈریو کا یہ سوال سن کر کہ ’’اگر خدا ہوتا تو وہ ایک perfect world بناتا جو جرائم، مصائب اور تکلیفوں سے پاک ہوتی‘‘ عائشہ کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ نمودار ہوئی، اور پھر اس نے پوچھا ’’پروفیسر صاحب آپ کتابیں پڑھتے ہیں؟‘‘ پروفیسر نے کہا ’’ہاں میں انسانی زندگی کے بارے میں کہانیاں اور ناول دلچسپی کے ساتھ پڑھتا ہوں‘‘۔ عائشہ نے یہ سن کر سوال کیا ’’پروفیسر صاحب! کیا آپ کو انسانی زندگی کی ایسی کہانیاں پسند ہیں جن میں کوئی موڑ، کوئی مشکل اور کوئی چیلنج نہ ہو۔ ہیرو صاف اور اسپاٹ سڑک پر سفر کرتا ہوا اپنے طے شدہ وقت پر منزل پر پہنچ جائے یا آپ کو ایسے ناول پسند ہیں جس میں...
الجزائر کے صدارتی محل میں صحافیوں کیساتھ گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اس سال ایران میں الجزائر کے صدر کی میزبانی کی امید رکھتے ہیں! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج الجزائر کے صدارتی محل میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے الجزائر میں ہونے والی سفارتی مشاورت پر روشنی ڈالی ہے۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ دو دوست و مسلم ممالک کے طور پر، ایران و الجزائر کے درمیان طویل عرصے سے گہرے، مضبوط و برادرانہ تعلقات استوار ہیں اور ہم بین الاقوامی و علاقائی مسائل پر مشترکہ خیالات رکھتے ہیں اور ہمارے درمیان دوطرفہ، علاقائی و بین الاقوامی سطح پر ہمیشہ قریبی مشاورت...
SANTO DOMINGO: ڈومینیکن ری پبلک کے دارالحکومت میں نائٹ کلب کی چھت گرنے کے الم ناک واقعے میں صوبائی گورنر اور سابق میجر لیب بیس بلا اسٹار اوکٹاویو ڈوٹیل سمیت 44 افراد ہلاک اور 146 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایمرجنسی کا عملہ تاحال امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے اور ملبے تلے افراد کو زندہ نکالنے کی کوشش کر رہا ہے جہاں متاثرین کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی تلاش کے لیے جمع ہوگئے ہیں۔ ڈومینیکن ری پبلک کی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے سربراہ جووان میونئل مینڈیز نے کہا کہ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ حادثے کے وقت کلب کے...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم تاج حیدر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی مرحوم تاج حیدر کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
شام میں "اولی الباس" کے نام سے ایک نئے اسلامی مزاحمتی گروہ نے اپنی موجودگی کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں غاصب صیہونی رژیم اور ترکی کے ناجائز قبضے کے مقابلے پر تاکید کی ہے! اسلام ٹائمز۔ امریکی اشاعت "نیوز ویک" نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ شام کے پیچیدہ منظر نامے میں ایک اہم واقعہ "جبهۃ المقاومۃ الاسلامیۃ فی سوریۃ - اولی الباس" کے نام سے ایک نئے مزاحمتی گروپ کی تشکیل ہے کہ جس کا مقصد ناجائز اسرائیلی قبضے کا مقابلہ کرنا ہے کہ جسے وہ امریکی قیادت میں جاری "شر کے عالمی محور" کا نام دیتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ مزاحمتی گروہ، جو شام میں حالیہ صورتحال اور اس ملک میں اثر و...
اسلام ٹائمز: ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری، اتحاد بین المسلمین کمیٹی پاکستان کے صدر نیر عباس جعفری، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی، ماتمی دستہ مانکرائے کے سالار سید حیدری شاہ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماء کر رہے تھے۔ ریلی کے دوران شرکاء ’’تعمیر کرو تعمیر کرو جنت البقیع تعمیر کرو‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔ ریلی پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی جلسے کی شکل میں اختیار کر گئی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو مین بازار سے ہوتے ہوئے ڈاکخانہ روڈ سے...
اسلام ٹائمز: یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں ایک مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو مین بازار سے ہوتے ہوئے ڈاکخانہ روڈ سے پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری، اتحاد بین المسلمین کمیٹی پاکستان کے صدر نیر عباس جعفری، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی اور دیگر کر رہے تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ہری پور میں انہدام جنت البقیع کیخلاف ریلی ہری پور میں انہدام جنت البقیع کیخلاف ریلی ہری پور میں انہدام جنت البقیع کیخلاف ریلی ہری پور میں انہدام جنت البقیع...
اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے میرواعظ مولانا عبدالطیف بخاری کا کہنا تھا کہ فلسطین کو کسی صورت میں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے اور فلسطین پر اسرائیل کے جنگی جرائم ہرگز قابل برداشت نہیں ہیں۔ متعلقہ فائیلیںمیرواعظ وسطی کشمیر مولانا سید عبدالطیف بخاری مظہر الحق ہائی اسکول کشمیر کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، جو اسکول 1934ء سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ سید عبدالطیف بخاری جموں و کشمیر انجمن مظہر الحق کہ جسکا قیام 1955ء میں عمل میں لایا گیا، اسکے سربراہ بھی ہیں، جسکے ذیل میں ایک مقامی شریعت بورڈ بھی فعال ہے، وہ تقریباً 44 سال سے جامع مسجد بیروہ میں امام جمعہ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسلام...

ترک صدر نے وہ کام کر دکھایا جو 2000 سال میں کوئی نہ کرسکا، نیتن یاہو کے سامنے ٹرمپ کی اردوان کی تعریف
آخر میں ٹرمپ نے دوبارہ اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ اگر آپکو ترکیہ سے کوئی مسئلہ ہے، تو میرا خیال ہے کہ میں اسے حل کرسکتا ہوں، جب تک آپ معقول رہیں گے۔ آپکو معقول رہنا پڑے گا اور ہمیں بھی معقول ہونا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی موجودگی میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی تعریف کردی۔ گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے دورہ امریکا کے دوران وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کی اور بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس موقع پر ایک اسرائیلی صحافی نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ ترکیہ دعویٰ کرتا ہے...

حکومت نے دریائے سندھ پر نئی 6 کنالز کی تعمیر کے اعلان سے صوبے میں بےچینی پیدا کردی، ناصر الدین محمود
عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) سندھ کے سیکریٹری اور نیشنل آرگنائزنگ کمیٹی (این او سی) کے رکن ناصر الدین محمود نے کہا ہے کہ حکومت نے دریائے سندھ پر نئی 6 کنالز کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کر کے صوبے میں بےچینی پیدا کردی ہے۔اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ حکومت قوم کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کے مجرمانہ اقدام کی مرتکب ہو رہی ہے۔ سندھ کے عوام کی مرضی کے بغیر کوئی بھی منصوبہ قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہوگا۔ناصر الدین محمود نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد میں شامل تمام سیاسی جماعتیں سندھ کے عوام کے سوالات کا واضح اور دوٹوک جواب دینے کے بجائے بےمعنی تاویلیں پیش کر رہی ہیں۔انہوں نے...
فوٹو: فائل وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے بانی رکن مرحوم تاج حیدر کی جمہوریت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاج حیدر کی وفات سے پاکستان اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئےاہل خانہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سینیٹر تاج حیدر تہذیب اور شائستگی کا پیکر اور نفیس انسان تھے۔انہوں نے کہا کہ تاج حیدر کی...