اپر دیر:

اپر چترال کے علاقے موڑکھو میں واقع گہت گول نالے میں برف پگھلنے کے باعث اونچے درجے کے سیلاب کے نتیجے میں نالے کے اطراف کھڑی فصلوں اور متعدد رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ خطرے کے پیش نظر مقامی آبادی کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

ادھر دروش کے مقام کلدام شاہنگار میں شدید طغیانی کے باعث پشاور چترال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی، جس کے باعث سیاحوں اور مسافروں کی گاڑیاں راستے میں پھنس گئیں۔

انتظامیہ اور امدادی ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ سڑک کی بحالی اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بین الاقوامی اور مقامی سطح پر نرخ نئی بلندی پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق 18ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 3236 ڈالرکی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔

عالمی سطح پر اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونا مزید 1800 روپے مہنگا ہوگیا اور ملک میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 40 ہزار 600 روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔

اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت  1543روپے کے اضافے سے2لاکھ 92 ہزار 9روپے ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کے’’مساوی  محصولات ‘‘ترقی پذیر ممالک کو شدید نقصان پہنچائیں گے ، چینی وزیر تجارت
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی
  • امریکا میں رواں ماہ ہزار سال کا بد ترین سیلاب آنے کا امکان ہے، ناسا
  • کراچی، آج گرمی بڑھنے، پارہ 38 پر پہنچنے، شدت 41 درجے کی محسوس ہونے کا امکان
  • امریکا میں رواں ماہ ہزار سال کا بد ترین سیلاب آنے کا امکان ہے: ناسا
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری مکمل صحت یاب، ہسپتال سے گھر منتقل
  • امریکا کی نصف سے زیادہ بالغ آبادی کا اسرائیل کےلئے ناپسندیدگی کا اظہار، سروے رپورٹ
  • بلتستان ایشیاء کا محفوظ ترین مورچہ
  • موسمیاتی تبدیلی، چترال میں برف پگھلنے اور بارشوں سے سیلابی صورتحال میں اضافہ
  • کراچی : گلستان جوہر میں نالے سے 4 مارٹر گولے برآمد