2025-03-17@04:46:24 GMT
تلاش کی گنتی: 3557
«اپنی جسامت»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مارچ 2025ء) بھارت نے جمعے کے روز پاکستان کے ان بیانات کو مسترد کر دیا، جس میں اسلام آباد نے نئی دہلی پر "دہشت گردی کی سرپرستی کرنے" اور تشدد کے ذریعے "پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم" کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ پاکستانی صوبے بلوچستان میں ٹرین پر حملے، بے گناہ مسافروں کو یرغمال بنانے اور قتل کرنے سے متعلق واقعے میں اسلام آباد نے بھارت پر براہ راست ملوث ہونے کا الزام تو نہیں لگایا، تاہم اس نے کہا کہ نئی دہلی کی جانب سے "دہشت گردی کی پشت پناہی" کا عمل بدستور جاری ہے۔ پاکستان ٹرین حملہ: جعفر ایکسپریس سے پچیس لاشیں نکال لی گئیں پاکستانی بیان پر بھارتی...
پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان عفت عمر ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ ہندوؤں کے تہوار ’’ہولی‘‘ کے موقع پر عفت عمر کی سرخ ساڑھی اور سندور سے سجی مانگ کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ 53 سالہ عفت عمر، جو اپنے بے باک طرزِ زندگی اور بیانات کی وجہ سے اکثر تنازعات کا شکار رہتی ہیں، نے اپنی نئی ویڈیوز میں ہندوانہ حلیہ اپنایا ہے۔ ان ویڈیوز میں وہ سرخ ساڑھی میں ملبوس نظر آ رہی ہیں، جب کہ ان کی مانگ سندور سے بھری ہوئی ہے۔ View this post on Instagram ...
پاکستان کی سینئر اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر نے اپنی نئی اور منفرد ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ 53 سالہ نامور اداکارہ عفت عمر کو اپنے بے باک طرزِ زندگی اور بیانات کے سبب اکثر اوقات ہی تنازعات میں گھرے دیکھا جاتا ہے۔ اداکارہ کی نئی ویڈیوز نے ایک بار پھر ناقدین کی توپوں کا رُخ اپنی جانب کروا لیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Iffat Umar (@iffatomarofficial) اداکارہ کی نئی ویڈیوز میں انہیں خوبصورت سُرخ ساڑھی پہنے اور سندور سے بھری مانگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ عفت عمر نے اپنی اس ویڈیو کو کیپشن بھی دلچسپ دیا ہے۔ ایک پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ کبھی کبھار...
اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ دکاندار گوشت میں وزن چوری کے نِت نئے طریقے اپناتے ہیں جن میں گوشت میں پانی بھرنا، مرغیوں کو ذبح کر کے پانی بھرے ڈرم میں ڈالنا وغیرہ شامل ہیں۔ گوشت کو بیچنے سے پہلے ماہر طریقے سے پانی کے پائپ کو ایک رگ میں لگا دیا جاتا ہے تاکہ اس سے گوشت میں پانی بھرا جا سکے جس سے گوشت پھول جاتا ہے، اس کا سائز بڑا دکھائی دیتا ہے اور وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے دکاندار ناجائز منافع بڑھاتے ہیں۔ ایے ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک دکاندار کو جانور کے پائے میں پمپ سے ہوا بھرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاکہ...
تحریک منہاج القرآن کے صدر کا کہنا ہے کہ دکھی اور مستحق انسانیت کی خدمت کے جذبے سےا یک ایسا فلاحی معاشرہ وجود میں آتا ہے جس کی اساس باہمی محبت و مروت، انسان دوستی و درد مندی و غم خواری کی لافانی قدروں پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ روزہ قربانی اور ایثار کا ایک مکمل عملی نمونہ ہے جو ہمیں دوسروں کیلئے جینے، اپنی خواہشات پر قابو پانے اور اللہ کی رضا کیلئے قربانی دینے کا درس دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ روزہ صبر اور قوت برداشت کے اوصاف پیدا کرتا ہے۔ روزہ بہترین عبادت اور طبی و روحانی فیوض و برکات کا ذریعہ ہے۔...
معروف بھارتی اداکار اور ہدایتکار عامر خان 60 برس کے ہوگئے ہیں، اس خاص موقع پر انہوں نے میڈیا کے ساتھ ملاقات اور مبارکباد کے ایک سیشن کی میزبانی کی، جس کی خاص بات اداکار کی گرل فرینڈ گوری رہیں، جن سے ان کی ملاقات 25 سال قبل ہوئی تھی۔ پریس میٹ کے دوران اداکار نے اپنی گرل فرینڈ گوری کا میڈیا سے تعارف کراتے ہوئے کہا کہ وہ گوری سے 25 سال پہلے ملے تھے اور اب پارٹنر ہیں۔ ’ہم ایک دوسرے سے بہت سنجیدہگی کے ساتھ وابستہ ہیں، ہم ڈیڑھ سال سے ساتھ ہیں۔‘ یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے شاہ رخ خان کا دیا ہوا لیپ ٹاپ برسوں تک کیوں نہ کھولا؟ عامر خان نے مزید بتایا کہ...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کون ہیں اور کیا کرتی ہیں، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ عامر خان نے اپنی پری برتھ ڈے میڈیا میٹ کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو دنیا سے ملوایا اور اپنی محبت کی کہانی اور گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ عامر خان اور گوری پچھلے 25 سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں، لیکن ان کا رومانوی رشتہ گزشتہ 18 ماہ سے چل رہا ہے، گوری سپراٹ شادی شدہ تھیں اور ان کا ایک 6 سال کا بیٹا بھی ہے۔ گوری سپراٹ کا تعلق بینگلور سے ہے اور وہ وہیں پلی بڑھی ہیں، گوری کی والدہ ریتا سپراٹ بینگلور میں ایک بیوٹی...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ کےلیے ایک اہم وقت آگیا ہے۔ ایک روحانی چکر جو کھلنے کا انتظار کررہا ہے۔ زیادہ تر اچھے طریقوں سے۔ آپ کے احتیاط سے بنائے گئے منصوبے شاندار طریقے سے کام کر رہے ہیں، جیسا کہ آپ کے نیک مقاصد بھی۔ اب اس کو جمع کریں، ان چمکدار مناظر میں برف کے پتلے بنائیں اور یقینی طور پر اپنے اعلیٰ ترین مقاصد کو الٰہی کے حوالے کردیں۔ خالص منطق کیا نہیں کرسکتی، آپ کے وژن میں یقین اسے لے آسکتا ہے۔ آپ اس زندگی کو بنا رہے ہیں جس کی آپ ہمیشہ خواہش کرتے تھے، اب کیا آپ اس کا لطف اٹھانا بھی سیکھیں گے؟ منفی: آج آپ کو اپنی صحت کا...
سعید احمد سعید:پاکستان کے ہوابازی کے شعبے کے لئے اچھی خبر ،ملائیشیا کی ایک اور نئی ایرلائن نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایئر ایشیا ایرلائن مئی 2025 سے کراچی کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گی،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرایشیا کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی۔ ایئر ایشیا 30 مئی سے کراچی کے لیے پروازیں شروع کر رہا ہے۔ابتدائی طور ایئر اشیا ہفتہ وار چار پروازیں کراچی کوالالمپور کے درمیان چلائے گی۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی یہ ایر ایشیا ایئر لائن کی بین الاقوامی نیٹ ورک توسیع میں ایک نیا سنگ میل ہے۔ نئی غیر ملکی ایرلائن کے آنے سے پاکستان...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت’’سکول میل پروگرام‘‘ کامیابی سے جاری ہے۔ سکول میل پروگرام کے آغاز سے طلبہ میں غذائی کمی کے اثرات میں واضح کمی ہوئی۔ سکول میل پروگرام کے پہلے مرحلے میں ایک ارب 78 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔ آغاز کے چند ماہ میں ہی 55 ہزار سے زائد نئے طلبہ کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم ہوا۔ مظفرگڑھ، راجن پور اور ڈی جی خان میں چار کروڑ ملک پیک سکولوں میں پہنچائے گئے۔ تینوں اضلاع کے طلبہ کو ساڑھے تین کروڑ سے زائد ملک پیک دے دیئے گئے۔ سکول میل پروگرام کے آغاز پر موجود طلبہ کی تعداد 3 لاکھ 61ہزار سے بڑھ کر 4لاکھ 16ہزار ہو گئی...
لاہور(نامہ نگار) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور 9 مئی مقدمات کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی ) کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ دے دیا۔ذائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف قائم اور 9 مئی مقدمات کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی ) کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور مستعفی ہوگئے۔ ان کا استعفیٰ پنجاب پولیس کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ ڈی آئی جی عمران کشور نے اپنے استعفیٰ میں کہا ہے کہ پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں، میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کیساتھ کی اور کئی بار ذاتی طور پر قیمت چکائی۔میں ایک ایسے موڑ پر...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کراچی کی معیشت ملک کی معیشت کے لئے اہم ہے، مگر اس کا فائدہ اس کے شہریوں کو نہیں ہو رہا۔ گورنر نے سحری کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کراچی کے مسائل کے حل کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا اور شہر کی ترقی کے حوالے سے اہم اقدامات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس شہر کے لوگوں کے لئے پانی کا انتظام کرنا ہے، لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنا ہے، اور گھروں میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ گورنر سندھ نے شہر کی ترقی کے لئے گلیوں...
لاہور: تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا ہے کہ سیاستدانوں نے اپنی تنقید بھی کی، طنز بھی کیے، استعفے بھی مانگ لیے اور ساتھ متفقہ قرارداد بھی پاس کرا دی اور کہہ دیا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قو می اسمبلی کی ایک آواز بھی آ گئی۔ لیکن ہوا کیا ہے جس طرح جنرل سرفراز شہید کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے اس کے اکاؤنٹس کی طرف سے ایک دم پوری مہم چلائی گئی تھی یہ کام پرسوں سے یہی جاری ہے۔ ان کے سارے انٹرنیشنل پروگرام اٹھا کر دیکھ لیں، ہلکا ہلکا، میٹھا میٹھا جس کو کہیں گے نہ طنز ساتھ ساتھ کہ آپ تو ہمارے پیچھے لگے ہوئے ہیں، آپ کیا...
’’ہیڈ آیا تو چھوڑ دوں گا، ٹیل آیا تو مار دوں گا‘‘ تین بار پانچ روپے کے سکے سے ٹاس کیا گیا، بالکل فلمی انداز میں، نہایت ہولناک طریقۂ واردات۔ یہ میڈیا میں آئی ہوئی روداد ہے مصطفیٰ عامر قتل کی ۔ اس کیس سے جڑی تمام تر تفصیلات آپ روز اخبارات میں، ٹیلی وژن پر اور سوشل میڈیا پر دیکھ رہے ، سن اور پڑھ رہے ہیں اور کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہوں گے۔ پاکستان میں خوشحال گھرانوں کے نوجوان کس طرح منشیات کی لت اور اس کے کاروبار سے منسلک ہیں، بیشتر والدین کو کچھ پتا ہی نہیں۔ ممکن ہے کہ کچھ والدین کو پتہ بھی ہو اور وہ سرپرستی بھی کرتے ہوں گے۔ ارمغان، مصطفیٰ عامر...
ڈی آئی جی کا اپنے استعفیٰ میں کہنا تھا کہ میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی قیمت چکائی، میں ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن نہیں۔ متن میں انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ رہے کہ میں نے عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی اور 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ دے دیا۔ ڈی آئی جی عمران کشور کے استعفیٰ کی کاپی میڈیا نے حاصل کر لی، جس میں عمران کشور نے کہا کہ میں پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ استعفیٰ میں انہوں نے کہا...
عالیہ بھٹ 15 مارچ 2025 کو 32 سال کی ہو جائیں گی تاہم انھوں نے ایک روز قبل ہی اپنی سال گرہ منالی۔ عالیہ بھٹ نے سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ اس موقع پر رنبیر کپور اپنی شرارتوں سے باز نہ آئے۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنبیر کپور نے سال گرہ کیک عالیہ بھٹ کی ناک پر لگایا۔ View this post on Instagram A post shared by Snehkumar Zala (@snehzala) بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں جوڑے نے کہا کہ براہ مہربانی بغیر اجازت ان کی بیٹی ریا کی تصاویر نشر یا شائع نہ کیا کریں۔ جوڑے نے کہا...
ہفتہ میں دو دن تمام اضلاع میں روڈ پر احتجاج ہو گا، البتہ سائلین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمانت، نیا حکم امتناعی، سپر داری کی درخواستوں میں دائری کی حد تک وکلاء کو عدالتوں میں پیش ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء کی جانب سے جاری ہڑتال کو 5 اپریل 2025ء تک توثیق دی ہے جبکہ ہفتہ میں دو دن تمام اضلاع میں روڈ پر احتجاج ہو گا، البتہ سائلین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمانت، نیا حکم امتناعی، سپر داری کی درخواستوں میں دائری کی حد تک وکلاء کو عدالتوں میں پیش ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ گلگت بلتستان بار کونسل، ہائی کورٹ بار...
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تحریک چلانی ہے چلائے، میں کسی تحریک کے حق میں نہیں، یہاں حکومت اوراپوزیشن اپنا اپنا کام نہیں کر رہی ہیں، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیراعظم ہوتا ہی نہیں تھا۔ پی ٹی آئی کبھی 9 مئی کرتی ہے تو کبھی آئی ایم ایف کوخط لکھتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ اسمبلی 100 قرارداد پاس کر لے بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہوں گے، بلوچستان کے حالات قراردادوں سے ٹھیک نہیں ہوں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بلوچستان واحد صوبہ ہے...
طالبان کے کمانڈر مولوی امان الدین منصور(اے آئی جی کمانڈر) نے بدخشاں کے ضلع اشکاشم میں ایک اجتماع میں دعویٰ کیا کہ اگر انہیں اجازت دی جائے تو وہ تاجکستان پر قبضہ کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طالبان کے کمانڈر مولوی امان الدین منصور نے بدخشاں کے ضلع اشکاشم میں ایک اجتماع میں دعویٰ کیا کہ اگر انہیں اجازت دی جائے تو وہ تاجکستان پر قبضہ کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے تاجکوں کا مذاق اُڑاتے ہوئے اور روس کو یوکرین میں مداخلت کرنے کی وجہ سے رکاوٹ کے طور پر مسترد کیا۔ یہ دعویٰ طالبان کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے اور ان کی علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے بے حسی کو...
شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے کم عمر افراد کو ایپلی کیشن سے دور یا محدود رکھنے کے لیے مزید پیرنٹنگ کنٹرول فیچرز پیش کردیے۔ ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی نے پیرنٹنگ کنٹرول فیچرز میں اضافہ کرتے ہوئے والدی کو یہ رسائی دی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا وقت ٹک ٹاک پر محدود کردیں۔فیچر کے تحت والدین چاہیں تو اپنے بچوں کے اکاؤنٹس پر ہفتہ وار استعمال کرنے کا وقت 30 منٹ تک محدود کر دیں۔اسی طرح والدین کو چھٹی والے دن ٹک ٹاک کو چلانے کے لیے وقت میں اضافے کرنے تک بھی رسائی دی گئی ہے۔ فیچر کے تحت بچے از خود ٹک ٹاک پر اپنے دورانیے کو نہیں بڑھا...
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کل 14 مارچ کو 60 سال کے ہوجائیں گے اور اپنی سالگرہ پر اداکار نے ایک ایسا اعلان کردیا جس سے پوری انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنی سالگرہ کے جشن سے خطاب میں کچھ ایسا عندیہ دیا جس سے لگتا ہے کہ اداکار تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔ عامر خان نے اپنی ایک دوست گوری سے میڈیا کو ملوایا اور بتایا کہ یہ میری 25 سال پرانی دوست ہیں۔ جب ہم ملے تو سنگل تھے لیکن اب ہمارے بچے جوان ہوگئے ہیں۔ اداکار نے مزید کہا کہ اب ہم پارٹنرز ہیں اور ڈیڑھ سال سے ایک ساتھ ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے لیے بہت...
رمضان المبارک میں خیرات بھیجنا بہت افضل عمل ہے۔ اس سے نہ صرف غریبوں کی مدد ہوتی ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا بھی حاصل ہوتی ہے۔ رمضان میں ایک نیکی کا ثواب 70 گنا بڑھ جاتا ہے، اس لیے اس مہینے میں خیرات بھیجنے کا اجر بھی بہت زیادہ ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سیکیورٹی فورسز نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے تمام مغویوں کو بازیاب کروا لیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تصاویر بھی جاری کر دی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فائنل کلیئرنیس آپریشن میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں ہیں، 12 مارچ کو دوران فائنل کلیئرنیس آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کے دہشت گرد ٹرین کے ارد گرد مارے گئے۔ Post Views: 1
ویب ڈیسک —امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالتا رہے گا۔ یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ایران نے جوہری پروگرام پر نئے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ دوسری جانب ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی اور اس کے ذخیرے پر بین الاقوامی تشویش بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے لیے امریکی مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم کی پیداوار تیز کر دی ہے۔ امریکی مشن نے بیان میں مزید کہا کہ انٹرنیشنل...
یاسمین لاری کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ان کی حمایت اور انسانیت کے ساتھ کھڑے ہونے کے اصولوں کے تحت اس اعزاز کو قبول کرنا ان کے ضمیر کے خلاف ہوتا۔ یاسمین لاری کا یہ فیصلہ عالمی سطح پر ایک جرات مندانہ اور اخلاقی موقف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے غزہ میں فلسطینیوں کی ”مسلسل نسل کشی“ کے خلاف اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے فن تعمیر کے شعبے کا اہم عالمی ایوارڈ وولف پرائز 2025 مسترد کر دیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ایوارڈ کے ساتھ دی جانے والی ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ( تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ پاکستانی روپے) بھی لینے سے انکار کر...
اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عادل بازئی نے کہا کہ حکومت کی ایماء پر پولیس اور سکیورٹی فورسز چھاپے مار کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اہلخانہ کو ہراساں، ذہنی اذیت اور کوفت میں مبتلا کرتی ہے، یہ ناقابل برداشت عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی نے کہا ہے کہ حکومت اور پولیس آئے روز میرے گھر پر چھاپے مار کر چادر و چار دیواری کے تقدس پامال کرکے ہمیں ہراساں کر رہے ہیں۔ حکومت اور پولیس کا یہ عمل قابل مذمت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور پولیس اپنے اصل مقصد اور فرائض سے غافل ہے۔ جس کی...
ممبئی(شوبز ڈیسک)ٹی وی کی مشہور اداکارہ ایریکا فرنینڈس نے انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے، خاص طور پر کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے ان کے انکشافات نے مداحوں اور شائقین کو چونکا دیا۔ ایریکا جو کہ سوناکشی اور پریرنا جیسے یادگار کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں، حالیہ برسوں میں اداکاری سے وقفہ لے کر دبئی میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ تاہم، وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے انڈسٹری کے بارے میں کھل کر بات کی۔ ایریکا نے تفریحی صنعت کے بارے میں اپنی سوچ کا اظہار کرتے ہوئے کہا، اس انڈسٹری میں صرف اداکار ہونا کافی...
سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے کوئٹہ پہنچ چُکے ہیں، تو کیا اس بہت بڑے سانحے کے بعد یہ توقع کی جانی چاہیے کہ پاکستان دوبارہ سے ضربِ عضب طرز کا کوئی فوجی آپریشن کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:جعفر ایکسپریس حملہ، ٹرین ڈرائیور نے حملے کے وقت کیا دیکھا، آنکھوں دیکھا حال بتا دیا دہشتگردانہ کارروائی کو افغانستان سے ماسٹر مائنڈ کیا گیا پاکستان آرمی نے جعفر ایکسپریس ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔ آج جب ترجمان دفترِخارجہ شفقت علی خان سے یہ سوال کیا گیا کہ آیا اس بہت بڑی دہشتگردانہ کارروائی کے ڈانڈے بیرونِ ملک ملتے ہیں تو پاکستان اس حوالے سے...
خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے اپر جنڈولہ قلعے پر خود کش دھماکا ہوا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی فائرنگ سے متعدد خوارج ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ خود کش تھا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان قلعہ کے باہر گیٹ پر متعدد خوارج کو ٹھکانے لگادیا گیا ہے۔ جنوبی گیٹ کے باہر خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا دیا جس میں 2 جوان زخمی ہیں، دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 6 حملہ آور مارے گئے جب کہ فورسز کی کارروائی جاری ہے۔ علاقے میں لڑاکا ہیلی کاپٹر گشت کر...

جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ: کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کیخلاف کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ حکومتی رکن عظمیٰ کاردار کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں جعفر ایکسپریس پر ہولناک حملے میں ملوث عناصر کیخلاف کامیاب آپریشن پر بہادر پاکستانی افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید قرارداد کے متن کے مطابق صوبائی اسمبلی کا ایوان جان ہتھیلی پر رکھ کر 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے بہادر آرمی، ایئرفورس، ایف سی اور ایس ایس جی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش...
بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ نے کانستان تینوس تاسولاس کو یونان کے صدر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور یونان کے درمیان باہمی فائدہ مند اور جامع اسٹریٹجک شراکت دار ی ہے ۔ حالیہ برسوں میں ، دونوں فریقوں نے پیرا یوس بندر گاہ منصوبے سمیت بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیا ہے ، اور تہذیبوں کے باہمی سیکھ کے چین – یونان مرکز اور ایتھنز میں کلاسیکی چینی تہذیب کے انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر میں تعاون کیا ہے ، جس سے دونوں قدیم تہذیبوں کے مابین ہم آہنگی اور دنیا کے لئے اپنی اپنی ذمہ داری کا...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بلوچستان گرینڈ آپریشن
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید مسافروں اور ایف سی اہلکاروں کے اہل خانہ سےتعزیت کیا ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ہماری فوج قربانیاں دے رہی ہے، فورسز نے جس طرح جعفر ایکسپریس کے مسافروں کی بازیابی کے لیے کامیاب آپریشن کیا ہے، اس پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتےہیں۔بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ہم سب کو ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے، اسی سلسلے میں ارکان قومی اسمبلی اور وزرا نے بھی...
بھارت کے کنگ کرکٹر ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں جیت کی خوشی میں اپنے ڈرائیور کو پچاس لاکھ روپے انعام سے نواز دیا۔ ویرات کوہلی کی جانب سے اپنے ڈرائیور کو پچاس لاکھ روپے انعام سے نوازنے کی خبر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور یوٹیوب چینلز پر سامنے آئی ہے۔ وائرل دعویٰ: سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق، ویرات کوہلی نے اپنے ڈرائیور انیس احمد سے وعدہ کیا تھا کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی جیت گیا تو وہ انہیں 50 لاکھ روپے انعام دیں گے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انیس کو فائنل میچ دیکھنے کےلیے دبئی بلایا گیا تھا، اور فائنل جیتنے کے بعد ویرات نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے...
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت مل گئی، پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں اعظم سواتی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس اورنگزیب نے سماعت کی۔ دورانِ سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کو پہلے بھی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ اب آپ تفصیلات نہیں دیں گے؟ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم تفیصلات دیں گے، لیکن پہلے فراہم کر چکے ہیں اب یہ دوبارہ آئے ہیں۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے...
بھارت کے کنگ کرکٹر ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں جیت کی خوشی میں اپنے ڈرائیور کو پچاس لاکھ روپے انعام سے نواز دیا۔ ویرات کوہلی کی جانب سے اپنے ڈرائیور کو پچاس لاکھ روپے انعام سے نوازنے کی خبر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور یوٹیوب چینلز پر سامنے آئی ہے۔ وائرل دعویٰ: سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق، ویرات کوہلی نے اپنے ڈرائیور انیس احمد سے وعدہ کیا تھا کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی جیت گیا تو وہ انہیں 50 لاکھ روپے انعام دیں گے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انیس کو فائنل میچ دیکھنے کےلیے دبئی بلایا گیا تھا، اور فائنل جیتنے کے بعد ویرات نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے...
ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی نے اپنے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا پانبدی کا بھارتی اقدام اس کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے، کوئی پابندی، کوئی حکمنامہ اور کوئی دھمکی کشمیر کے لوگوں کو اپنے جمہوری حقوق کے لیے آواز اٹھانے سے روک نہیں سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ عوامی مجلس عمل اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی کا بھارتی اقدام علاقے میں منصفانہ آوازوں کو خاموش کرنے کا ایک اور آمرانہ اقدام ہے۔ ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی نے اپنے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا پانبدی...
بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بنائی جانے والی جعفر ایكسپریس کا ڈرائیور امجد یاسین معجزانہ طور پر بچ نکلا، فون پر اپنے بھائی اور برادر نسبتیوں کو خیریت کی اطلاع بھی دی، ڈرائیور کی فون کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین کا آبائی چک 17 چھانگا مانگا میں واقع ہے، امجد یاسین نے اپنے بچ نکلنے کی خبر فون پر کوئٹہ میں اپنے بھائی عامر کو اور برادرنسبتیوں کو دی۔ ڈرائیور امجد یاسین نے بتایا کہ وہ بالکل خیریت سے ہے اور معجزانہ طور دہشت گردوں سے بچ نکلا ہے۔ امجد یاسین کے بھائی اور بہنویوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ امجد یاسین بالکل ٹھیک ہے۔ اس سےقبل...
بھارتی ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کی معروف اداکارہ جنت زبیر نے اپنے دیرینہ دوست فیصل شیخ کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے۔ اس اقدام نے دونوں کے درمیان بریک اپ کی افواہوں کو ہوا دی ہے۔ 23 سالہ جنت زبیر بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، جو ڈرامے کی ایک قسط کا معاوضہ 18 لاکھ تک وصول کرتی ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ، ان کی ذاتی زندگی بھی ہمیشہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ خاص طور پر، ان کے ٹک ٹاک اسٹار فیصل شیخ کے ساتھ تعلقات پر اکثر بحث ہوتی رہی ہے۔ تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں...
بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان 14 مارچ کو مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی 60ویں سالگرہ سے قبل ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔ اس موقع پر سخت سیکیورٹی میں سلمان خان کی آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان ‘وائے پلس سیکیورٹی’ کے ساتھ اپنی گاڑی میں عامر خان کی رہائش گاہ کے احاطے میں داخل ہو رہے ہیں، اس موقع پر ان کے ساتھ ایک پولیس وین اور دو کاریں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ مداحوں نے بالی ووڈ کے دونوں خانز کی ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla) اس سے قبل سلمان خان...
بلوچستان میں دوران آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے:وزیردفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دوران آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے۔ ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ بہادر محافظوں نے بڑے سانحہ سے ملک کو بچالیا اور 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے جعفرایکسپریس کے تمام یرغمالیوں کو رہا کروا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دوران آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے، افغانستان سے بھی سوشل میڈیا پر ایسی ہی زبان بولی جاتی رہی، ہم پرلازم ہے کہ سیاسی مفادات سے بالا ہوکر...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دوران آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے، افغانستان سے بھی سوشل میڈیا پر ایسی ہی زبان بولی جاتی رہی، ہم پر لازم ہے کہ سیاسی مفادات سے بالا ہوکر قومی وحدت کا مظاہرہ کریں۔ مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید ہمارے بہادر محافظوں نے بڑے سانحہ سے ملک کو بچالیا اور 33 دہشتگردوں کو...
معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا کہ تمام خواتین اور بالخصوص آج کل کی لڑکیوں کو حضرت خدیجہؓ اور حضرت عائشہؓ کی زندگی سے سیکھنا چاہیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار نادیہ جمیل نے آغا خان کلچرل سروس پاکستان کے تحت منائے گئے یوم خواتین کے موقع پر کیا تھا۔ نادیہ جمیل نے اپنے خطاب میں خواتین کو خود سے محبت اور اپنی کامیابیوں کا جشن منانے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین نے نمایاں ترقی کی ہے لیکن یہ کافی نہیں۔ ابھی ہمیں مزید آگے بڑھنا ہوگا۔ اداکارہ نادیہ جمیل نے امہات المومنین حضرت خدیجہؓ اور حضرت عائشہؓ کی تاریخ ساز جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بالخصوص نوجوان لڑکیوں کو امہات المومنین کی زندگیوں...
بالی ووڈ کی مشہور اور باصلاحیت اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی خوبصورتی، شاندار اداکاری اور رقص کے ذریعے کروڑوں دلوں پر راج کیا۔ 90 کی دہائی میں مادھوری ڈکشٹ کا جادو ایسا تھا کہ ہر فلم ساز انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتا تھا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مادھوری ڈکشٹ کی دو بہنیں، روپہ ڈکشٹ اور بھارتی ڈکشٹ بھی کتھک رقص میں ماہر ہیں؟ اس کے باوجود انہوں نے فلمی دنیا میں قدم نہیں رکھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھوری ڈکشٹ کی بڑی بہن روپہ ڈکشٹ نے فلمی دنیا کے بجائے ٹیکنالوجی کے میدان میں قدم رکھا اور وہ ایک کامیاب سافٹ ویئر آرکیٹیکٹ ہیں۔ دوسری طرف بھارتی...
سندھ حکومت نے لوگو والے شاپنگ بیگز کے پیسے لینے والوں کے خلاف کارروائی کا جو فیصلہ کیا ہے وہ اگرچہ تاخیر سے ہوا مگر ایک اچھا فیصلہ ہے جس پر اگر حقیقی طور پر عمل ہوا تو اس کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے اور عوام کو ہر طرف سے لوٹنے کے مذموم عزائم نہ صرف ناکام ہوں گے بلکہ عوام کا بھی کچھ مالی فائدہ ہوگا۔ حکومت کی کوشش اور بار بار خبردار کیے جانے کے باوجود ملک میں شاپنگ بیگز کی تیاری اور استعمال رکنے میں نہیں آیا بلکہ اس میں مسلسل اضافہ ہی ہو رہا ہے جو ماحولیاتی آلودگی ہی نہیں بڑھا رہا بلکہ لوگوں کی ناجائزکمائی کے ذریعے کے ساتھ نکاسی آب کی تباہی میں...
وزیر داخلہ محسن نقوی(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کامیاب کلیئرنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے تمام 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے خواتین اور بچوں کی جانیں بچانے کیلئے احتیاط سے کام لیا۔ محسن نقوی نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 21 مسافروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے ایف سی کے 4 شہید جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ نے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی...

پی اے سی اجلاس، غیر سنجیدہ رویہ اپنانے،تیاری نہ ہونے پر وزارت قانون کے نمائندے کو اجلاس سے نکال دیا گیا
پی اے سی اجلاس، غیر سنجیدہ رویہ اپنانے،تیاری نہ ہونے پر وزارت قانون کے نمائندے کو اجلاس سے نکال دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر خان نے غیر سنجیدہ رویہ اپنانے اور تیاری کرکے نہ آنے والے وزارت قانون کے نمائندہ کو اجلاس سے نکال دیا۔۔ اگلے اجلاس میں سیکریٹری قانون کو طلب کر لیا گیا ۔ پی اے سی میں انکشاف ہوا کہ لاہور میں اسٹیٹ لائف انشورنس کی زمین پر تجاوزات کرتے ہوئے قبرستان بھی بنا دیا گیا ۔۔ اسٹیٹ لائف انشورنس میں ضابطے کے خلاف ایف سی کو سکیورٹی کا براہ راست کنٹریکٹ دینے بھی انکشاف ہوا۔ بدھ کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...
نیب سندھ بحریہ ٹاؤن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی منجمد کردی۔ یہ بھی پڑھیں: اب بحریہ ٹاؤن کراچی کا کیا بنے گا؟ بحریہ ٹاؤن کراچی کے ایک ہزار کمرشل پلاٹس منجمد کرنے کا لیٹر جاری کر دیا گیا۔ ڈی جی نیب سندھ جاوید اکبر ریاض کی طرف سے جاری لیٹرمیں کمرشل پلاٹ کو فوری منجمد کرنے کا حکم صادر کیا گیا۔ مزید پڑھیے: ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن کراچی سے کتنے کھرب روپے کمائے؟ دنگ کردینے والی تفصیلات سامنے آگئیں واضح رہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری تھیں۔ نیب کے مطابق بحریہ ٹاون کو الاٹ شدہ زمین کے علاوہ مزید زمین پر قبضے کے بھی شواہد اکٹھے کرلیے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
اسلام آباد( اصغر چوہدری )پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر خان نے غیر سنجیدہ رویہ اپنانے اور تیاری کرکے نہ آنے والے وزارت قانون کے نمائندہ کو اجلاس سے نکال دیا ۔ اگلے اجلاس میں سیکریٹری قانون کو طلب کر لیا گیا ۔۔ پی اے سی میں انکشاف ہوا کہ لاہور میں اسٹیٹ لائف انشورنس کی زمین پر تجاوزات کرتے ہوئے قبرستان بھی بنا دیا گیا ۔۔ اسٹیٹ لائف انشورنس میں ضابطے کے خلاف ایف سی کو سکیورٹی کا براہ راست کنٹریکٹ دینے بھی انکشاف ہوا۔ بدھ کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں میں مالی بے ضابطگیوں، غیر قانونی بھرتیوں اور سرکاری زمینوں پر...

عمر ایوب کو بلاول بھٹو زرداری پر الزام لگانے سے پہلے انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے، شرجیل میمن
ایک بیان میں سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ پر متنازعہ نہری منصوبے پی ٹی آئی حکومت کے دور میں شروع کیے گئے، جن میں سندھ کے اعتراضات کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا، پی ٹی آئی حکومت نے سندھ کے عوام کے ساتھ جو ناانصافی کی، اس کا انہیں حساب دینا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے عمر ایوب کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پر الزام لگانے سے پہلے انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے نہ صرف خود چوری کرتے ہیں بلکہ کھوجی...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری اپنے خصوصی بیان میں صدر مملکت آصف زرداری نے آپریشن کے دوران 21 شہریوں اور 4 ایف سی جوانوں کی شہادت پر دْکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ موثر کاروائی میں 33 دہشت گرد ہلاک کرنے پر فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے شہریوں اور مسافروں کو بازیاب کرانے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور جامِ شہادت نوش کرنے پر 4 ایف سی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت کی جانب سے آپریشن جعفر ایکسپریس کے شہداء کیلئے بلندی درجات اور ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑنے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے بلوچستان میں آپریشن منطقی انجام کو پہنچا، پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کیا،کچھ سیاسی عناصر نے بلوچستان کے افسوسناک واقعہ کو اپنی سیاست چمکانے کے لئے استعمال کیا۔ جعفر ایکسپریس کے دلسوز سانحہ پر خصوصی گفتگوکرتےہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستانی شہریوں کو یرغمال بنانے والے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، آپریشن شروع ہونے سے پہلے 21 جانوں کا نقصان ہوا، پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران بہادری اور دلیری کے ساتھ پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کیا، ٹرین میں 440 افراد سوار تھے، پاک فوج، ایف سی،...
فیصل رحمان ایک تجربہ کار فلم اور ٹی وی اداکار ہیں، متعدد ہٹ فلموں اور ڈراموں میں بہترین اداکاری پر انہیں سراہا جاتا ہے۔ ان کے قابل ذکر ڈراموں میں کیسی عورت ہوں میں، بےشرم، وصل، آتش، رنجش ہی سہی، گمراہ، شہپر، غلام گردش، زندگی بدلتی ہے، مانے نہ یہ دل، خاموشیاں، ملال اور دیگر شامل ہیں، وہ اس وقت ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل قرض جان میں نظر آرہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر نے فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے شادی کیوں کی؟ وجہ ناقابل بیان وہ ایک ایسے اداکار ہیں جن کی فٹنس اور خوبصورتی کی وجہ سے ہمیشہ تعریف کی جاتی رہی ہے۔ وہ انتہائی صحت مند معمولاتِ زندگی پر عمل پیرا ہیں اور...

جعفر ایکسپریس میں آپریشن مکمل کر لیاہے، تمام مغوی بازیاب، درجنوں دہشتگرد ہلاک ،ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے بولان ٹرین واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کر لیاہے جس میں ایئرفورس،ایف سی اورایس ایس جی نےحصہ لیا، تمام مغویوں کو بازیاب کروا لیا گیاہے ، آپریشن میں 33 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تاہم ایف سی کے 4 جوان شہید ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ دہشتگردوں نے 11 مارچ کو ایک بجے بولان کے قریب ٹرین کو روکا اور اس میں اس وقت 440 مسافر موجود تھے ، علاقہ دشوار گزار تھا اور دہشتگردوں نے مسافروں کو بطور انسانی شیلڈ استعمال کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ آپریشن...

آپریشن جعفر ایکسپریس مکمل ، 33 دہشت گرد ہلاک ،21 عام شہری ، 4 ایف سی جوان شہید ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )11مارچ کوایک بجےکےقریب ریلوےٹریک کودھماکےسےاڑادیاگیا،ریلوے میں 440مسافرسوارتھے۔ مرحلہ وار مغویوں کو رہا کرایا گیا ۔ کل شام100کےلگ بھگ مسافروں کوبازیاب کروایاگیا۔ دہشتگردمسافروں کوانسانی ڈھال کےطورپراستعمال کررہےتھے۔ آپریشن ختم ہوچکاہےاورتمام دہشتگردمارےجاچکےہیں۔ ہلاک دہشتگردوں کی تعداد33تھی۔ 21مسافردہشتگردوں کی بربریت کاشکارہوئے۔ ڈی جی آئی ا یس پی آر کے مطابق آپریشن جعفر ایکسپریس ، مکمل ۔ تمام 33 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ۔ آپریشن کے دوران 21 عام شہری اور اور 4 ایف سی کے جوان شہید ہوئے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین میں 440مسافر موجود تھے۔ 21مسافردہشتگردوں کی بربریت کاشکارہوئے۔ ایف سی کے4جوانوں کودہشتگردوں نےشہدکیا۔ دہشتگردوں کوکسی صورت اپنےقدم جمانےنہیں دیں گے۔ دہشتگردوں کادین اسلام سےکوئی تعلق نہیں۔ 11مارچ کوایک بجےکےقریب ریلوےٹریک کودھماکےسےاڑادیاگیا۔ ریلوے میں 440مسافرسوارتھے۔ مرحلہ...
نیب نے بحریہ ٹاون کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی کو منجمد کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) سندھ کی بحریہ ٹاون کراچی کیخلاف جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔نیب کی جانب سے بحریہ ٹاون کراچی کیخلاف تحقیقات مزید تیزکردی گئی ہیں اور نیب نے بحریہ ٹاون کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی کو منجمد کر دیا ہے۔ڈی جی نیب سندھ جاوید اکبر ریاض کی جانب سے جاری لیٹر میں بحریہ ٹاون کراچی کے ایک ہزار کمرشل کمرشل پلاٹس کو فوری منجمد کرنے کا حکم دیا گیا۔نیب نے بحریہ ٹاون کو الاٹ شدہ زمین کے علاوہ مزید زمین پر قبضے کے شواہد بھی اکٹھے کرلئے ہیں۔
فائل فوٹو۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ میں زراعت، صحت، انفرااسٹرکچر، ڈیجیٹلائزیشن اور فلاحی منصوبوں سمیت بڑے ترقیاتی کام کیے۔انھوں نے کہا دو لاکھ سولر یونٹس کی تقسیم، 168,000 کسانوں میں ہاری کارڈز، 196 نئی سڑکوں کی تعمیر اور 14 لاکھ مریضوں کا این آئی سی وی ڈی میں علاج کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے ایک سال مکمل ہونے پر تفصیلی میڈیا بریفنگ دی اور کہا کہ ہماری حکومت کی تمام کامیابیاں بھٹو خاندان کے وژن اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت کا نتیجہ ہیں۔انھوں نے بتایا کہ 2022 کے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے ایک لاکھ...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جعفر ایکسپریس حملے پر آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام دہشگردوں کو ہلاک کردیا گیا، آپریشن میں آرمی، ایئرفورس، ایف سی اور ایس ایس جی نے حصہ لیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21شہریوں کو شہید کیا، مرحملہ وار یرغمالیوں کو رہا کرایا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 11 مارچ کو تقریباً ایک بجے دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے اوسی پور میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، وہاں جعفر ایکسپریس ٹرین آرہی تھی، ریلوے حکام کے مطابق اس...
اپنے تعزیتی بیان میں ممتاز عالم دین نے کہا علامہ علی رضا نقوی مرحوم بلند پایہ مدرس اور علمی شخصیت تھے، ان کی تدریسی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا علامہ علی رضا نقوی مرحوم اپنے والد علامہ سید گلاب علی شاہ کی طرف سے قائم اسلامی مراکز اور مدارس کی سرپرستی کر رہے تھے، ان کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علامہ گلاب علی شاہ رحمة اللہ علیہ کے فرزند پرنسپل جامعہ مخزن العلوم جعفریہ شیعہ میانی ملتان علامہ علی رضا نقوی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار علمی خاندان سے تعزیت کیا ہے۔ اپنے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا میں 28 سالہ لڑکی نے اپنی شادی اس وقت منسوخ کردی جب اسے پتا چلا کہ منگیتر نے والدہ کے ساتھ مل کر خفیہ طور پر گھر خریدا ہے۔ ریڈٹ پر دلہن نے انکشاف کیا کہ وہ اور اس کے منگیتر پانچ سال سے ساتھ ہیں اور 2025 کے موسم خزاں میں شادی کے منتظر تھے، اس کے پاس بچت کرنے اور اپنا گھر بنانے کے بڑے منصوبے تھے۔ دلہن نے لکھا کہ ’ہم اس موسم خزاں میں شادی کی منصوبہ بندی کرررہے تھے اور سالوں سے اپنے مستقبل جیسے بچوں، مالی معاملات اور ایک ساتھ گھر خریدنے کے بارے میں بات کررہے تھے لیکن جب مجھے معلوم ہوا کہ اس کے منگیتر نے اپنی ماں کے ساتھ...
بدھ کو نافذ ہونے والے ٹیرف کا اطلاق ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، جاپان، میکسیکو، جنوبی کوریا اور یورپی یونین کی درآمدات پر ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے بدھ کو اسٹیل اور ایلومینیم کی در آمدات پر 25 فی صد نئے ٹیرف نافذ کر دیے ہیں جس کے ساتھ امریکہ کے کئی اتحادیوں کو ماضی میں ان ٹیرفس سے حاصل استثنا بھی ختم ہو گیا ہے۔ بدھ کو نافذ ہونے والے ٹیرف کا اطلاق ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، جاپان، میکسیکو، جنوبی کوریا اور یورپی یونین کی درآمدات پر ہو گا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسٹیل کی درآمدات سے "بڑھتے بوجھ " اور امریکہ کی سلامتی کے لیے اس کے ممکنہ خطرات...
نئی دہلی(انٹرنیشنلڈیسک)بھارت میں سفاک باپ نے زہریلا دودھ چار بچوں کو پلا کر ان کی جان لے لی۔ انڈین میڈیا کے مطابق بہار کے بھوجپور ضلع میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں سنگ دل باپ نے مبینہ طور پر دودھ میں زہر ملا کر اپنے چار بچوں کو پلایا جس سے تین بچوں کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ منگل کی رات بیہیا پولیس اسٹیشن کی حدود بیلوانیہ گاؤں میں پیش آیا۔ متاثرین کی شناخت نندنی کماری (13)، ٹونی کمار (7) اور پالک کماری (5) کے طور پر ہوئی ہے جو بدھ کی صبح ایک اسپتال میں دم توڑ گئے جب کہ والد اروند کمار اور اس کا دوسرا بچہ، آدرش کمار ایک نجی اسپتال میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوست اور مشیر ایلون مسک سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کی کمپنی ٹیسلا کی گاڑی خرید لی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لال رنگ کی ایک جاذب نظر اور پُرتعیش گاڑی میں وائٹ ہاؤس پہنچے۔ اس گاڑی کی خریداری کے وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک بھی موجود تھے اور انھوں نے گاڑی کے انتخاب میں صدر کی مدد بھی کی۔ صدر ٹرمپ نے گاڑی کی ڈرائیور سیٹ پر بیٹھتے ہی کہا، "واہ، یہ تو بہت خوبصورت ہے۔" ایلون مسک، جو پچھلی سیٹ پر بیٹھے تھے، نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ "یہ سکریٹ سروس کو دل کا دورہ پڑوا دے گا کیونکہ گاڑی کی رفتار 95 کلومیٹر فی گھنٹہ...
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ایک بار پھر اپنے فینز کو حیران کر دیا ہے۔ صحیفہ نے چار سال کے وقفے کے بعد جہاں اداکاری کے میدان میں واپسی کی، وہیں انہوں نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کرکے سب کو تجسس میں ڈال دیا ہے۔ حال ہی میں صحیفہ نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا، ’’آج میں نے کامیابی کے ساتھ اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ایک دن میں سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کے تمام نشانات مٹا دوں گی۔‘‘ A...
مصنوعی اعضاء بنانے والی پاکستان کی ٹیکنالوجی کمپنی بائیونکس نے عالمی زیرو پروجیکٹ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ اقوامِ متحدہ کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب میں کمپنی کو اے آئی سے چلنے والی پروستھیٹک ٹیکنالوجی میں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Bioniks (@bioniks_official) ایوارڈ کے لیے 90 ممالک سے 522 نامزدگیاں جمع کرائی گئیں جس میں سے 77 کمپنیوں کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بائیونکس اقوامِ متحدہ کا زیرو ایوارڈ جیتنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی ہے۔ View this post on Instagram ...
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس دوران وکیل پیپلز پارٹی ساجد تنولی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا ہے، پانچ ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل ہوجائے گا۔اس دوران ممبر خیبر پختونخوا نے استفسار کیا کہ پارٹی کا چیئرمین کون ہے؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چئیرمین ہیں۔انہوں نے پھر استفسار کیا کہ بلاول بھٹو کس جماعت سے رکن اسمبلی ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ بلاول...
کراچی(شوبز ڈیسک)سابق اداکارہ کرن اشفاق حسین دار اپنی بے باک رائے اور منفرد انداز کے لیے مشہور ہیں، اور ایک بار پھر ان کا بیان خبروں میں آ گیا۔ اس بار انہوں نے شادی شدہ خواتین کو ایک ایسا مشورہ دیا، جس نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔ حال ہی میں، ایک مداح نے کرن اشفاق سے اپنی شادی شدہ زندگی کے مسائل پر رائے مانگی۔ خاتون نے کہا کہ اس کا شوہر ماماز بوائے ہے، اور شادی کے دو سال بعد بھی ان کے درمیان معاملات پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ اس پر کرن اشفاق نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا: “ماماز بوائے کا گھر نہیں بستا! اللہ کرے کہ آپ کے شوہر کو جلد سمجھ آجائے...
دہشتگردوں کا کوئی دین مذہب نہیں، ہم اپنی سکیورٹی فورسز کیساتھ ہیں، زرتاج گل وزیر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی رہنما زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں، ہم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں، دہشتگردی ایک ناسور ہے اور دہشتگرد کا کوئی مذہب کوئی دین نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس کے خلاف اکٹھے ہوں، ہم اپنے عام شہریوں، سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ درجنوں ریئل اسٹیٹ ایجنٹس مبینہ طور پر ہنڈی/حوالہ کے ذریعے دبئی میں ڈالر منتقل کر رہے ہیں تاکہ وہاں کی پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جا سکے، اس رجحان کے باعث حالیہ دنوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پر دباؤپڑا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اعلیٰ سرکاری ذرائع نےپس پردہ گفتگو میں تصدیق کی کہ ایک بڑی رقم کھلی مارکیٹ سے غیر ملکی کرنسی، خاص طور پر امریکی ڈالر، میں تبدیل کر کے دبئی/متحدہ عرب امارات بھیجی گئی ہے تاکہ اسے پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے استعمال کیا جا سکے۔ ذرائع کا بتانا...
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنا مکمل جسم بھی تبدیل کرانے سے نہیں ڈرتیں۔ تفصیلات کےمطابق پاکستانی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے بھی وقت کی بچت کرتے ہوئے اسٹوری میں لکھ ڈالا کہ ،’روزہ رکھ کر میری سٹوری دیکھنے کی کیا تُک ہے؟ سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے ایک اور ویڈیو کلپ گزرا جس میں علیزے شاہ کو بےباکی اور بولڈنس کی تمام حدیں پار کرتے سنا گیا۔ وائرل ہونے والے مختصر سے ویڈیو کلپ میں علیزے شاہ کو یہ کہتے سنا گیا کہ،’کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں بے خوف ہوں اور میں اب کچھ بھی کرسکتی ہوں’۔صرف یہی نہیں بلکہ اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا...
دو قدم ساتھ چل کر چھوڑنے والا اپنا نقصان کریگا، قوم معاف نہیں کریگی، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ دو قدم ہمارے ساتھ چل کر چھوڑنے والا خود اپنا نقصان کرے گا، قوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کل جو واقعہ اڈیالہ کے باہر ہوا یہ عام بات ہے، وہاں کوئی دوست موجود تھا، اس نے اس کو ریکارڈ کیا اور بات کو بڑا کیا ۔ نعیم حیدر پنجوتھا ہمارے اہم رکن ہیں اور انہوں نے پی ٹی اے ورکرز اور ان کے کیسز کے حوالے سے...
اپنے ایک بیان میں حسین علی مردان کا کہنا تھا کہ اس کیمپ کا مزید قیام مجموعی طور پر خطے اور عراق کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی پارلیمنٹ میں ہیومن رائٹس کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر "حسین علی مردان" نے کہا کہ شام میں الھول کیمپ کی حیثیت داعش دہشت گردوں کی پیدائش کی سی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار المعلومہ ویب نیوز کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الھول کیمپ صیہونیوں اور داعشیوں کی پناہ گاہ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ بعض ممالک اس خطرے کو پڑوسیوں کے لئے غلط استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ حسن علی مردان نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق اس کیمپ میں 60...
پنجاب حکومت نے رمضان نگہبان پروگرام کی طرز پر صوبے میں مقیم غیرمسلم شہریوں کو بھی انکے مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مارچ اور اپریل کے مہینوں میں مختلف مذاہب کے بڑے تہوار آرہے ہیں۔ رمضان المبارک کے بعدمسلمان عید منائیں گے جب کہ ہندو برادری 13 اور 14 مارچ کو ہولی کا تہوار منائیگی۔سکھ برادری 14 اپریل کو خالصہ جنم دن اور وساکھی منائیگی جبکہ مسیحی برادری 20 اپریل کو ایسٹر منائے گی ۔پنجاب حکومت نے سکھ، ہندو اور مسیحی برداری کو ان کے مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش اروڑہ نے نجی نیوز کو بتایا کہ مستحق مسیحی،سکھ اور ہندو خاندانوں...
ذرائع ابلاغ سے گفتگو کے دوران سابق رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ خفیہ اداروں کا اصل کام سرحدوں کا تحفظ اور دہشت گردی سے بچاؤ ہے، اگر وہ پولیٹیکل انجینئرنگ اور تحریکِ انصاف کو توڑنے میں ہی لگے رہیں گے تو سرحدوں کا تحفظ کون کرے گا؟ بلوچستان میں دہشت گردی پنپ رہی ہے اور وہاں کے مسئلے کا کوئی سیاسی حل نہیں نکال رہا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ سے تحریکِ انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہزاد قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت دہشت گردی اپنے قدم دوبارہ جما چکی ہے، ہمارے دور میں ملک دہشت گردی پر قابو پا کر سیاحت کے فروغ کی جانب گامزن ہو چکا تھا۔ شہزاد قریشی نے گریٹر مانچسٹر میں...
دبئی میں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ دبئی میں جائیداد خریدنے والے پاکستانیوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ سب سے زیادہ جائیداد خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔پاکستانیوں کی دبئی میں جائیداد کی خریداری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ سال دبئی میں سب سے زیادہ جائیداد خریدنے کرنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اس سے پہلے پاکستانی ساتویں نمبر پر تھے۔دبئی کی پراپرٹی کنسلٹنسی بیٹر ہومز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری اس حوالے سے پہلے نمبر پر ہیں۔ یو اے ای کے ڈویلپر ڈاماک کے مطابق رواں سال دبئی میں پراپرٹی کی قیمتیں 5 سے 8 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ جبکہ پام جمیرا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) بیان میں عمران خان پر تنقید کی ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے اور سیکڑوں مسافروں کے اغوا کی مذمت کے بجائے، عمران خان کا اپنا بچا کھچا وزن، خواتین اور معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کے پلڑے میں ڈال دینا نہایت ہی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُٹھتے بیٹھتے دوسروں کواپنی حدود یاد دلانے والے کی اپنی بھی کچھ حدود ہیں یا نہیں؟ Post Views: 1
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)دبئی میں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ دبئی میں جائیداد خریدنے والے پاکستانیوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ سب سے زیادہ جائیداد خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔پاکستانیوں کی دبئی میں جائیداد کی خریداری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ سال دبئی میں سب سے زیادہ جائیداد خریدنے کرنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اس سے پہلے پاکستانی ساتویں نمبر پر تھے۔دبئی کی پراپرٹی کنسلٹنسی بیٹر ہومز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری اس حوالے سے پہلے نمبر پر ہیں۔ یو اے ای کے ڈویلپر ڈاماک کے مطابق رواں سال دبئی میں پراپرٹی کی قیمتیں 5 سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ دو قدم ہمارے ساتھ چل کر چھوڑنے والا خود اپنا نقصان کرے گا، قوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کل جو واقعہ اڈیالہ کے باہر ہوا یہ عام بات ہے، وہاں کوئی دوست موجود تھا، اس نے اس کو ریکارڈ کیا اور بات کو بڑا کیا ۔ نعیم حیدر پنجوتھا ہمارے اہم رکن ہیں اور انہوں نے پی ٹی اے ورکرز اور ان کے کیسز کے حوالے سے کافی کام کیا ہے۔ ہم مرکزی فیصلے سے اتفاق بھی کرلیں تو اپنی رائے...
اسلامی تعلیمات کے مطابق توبہ کامطلب گناہوں سے رجوع کرنا،اللہ کی طرف لوٹنا،اور اپنی کوتاہیوں پرندامت محسوس کرتے ہوئے مستقبل میں انہیں نہ دہرانے کاعہدکرنا ہے۔ لفظ ’’توبہ‘‘عربی زبان میں’’لوٹنے‘‘اور’’واپس آنے‘‘کے معنی میں استعمال ہوتاہے۔ شرعی اصطلاح میں توبہ کامطلب ہے کہ بندہ اپنی غلطیوں،گناہوں اورکوتاہیوں سے صدق دل سے پشیمان ہوکراللہ کی طرف رجوع کرے اورآئندہ ان سے بچنے کاعزم کرے۔یہ ایک روحانی پاکیزگی اوراپنے رب سے تعلق کی تجدیدکاعمل ہے اوراستغفار سے مراداللہ سے معافی مانگناہے،جونہ صرف گناہوں کی بخشش کاذریعہ ہے بلکہ قلب کوصاف کرنے اوررزق وبرکت میں اضافے کا بھی سبب بنتاہے۔استغفارکامطلب ہے ’’مغفرت طلب کرنا‘‘یعنی اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی مانگنا۔استغفارمیں بندہ اپنے گناہوں کااعتراف کرتاہے اوراللہ سے بخشش اوررحمت کی دعا کرتا ہے۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملٹری کورٹس کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہم مرکزی فیصلے سے اتفاق بھی کرلیں تو اپنی رائے الگ سے دے سکتے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ شروع میں سپریم کورٹ میں بنچ 9رکنی تشکیل دیا گیا تھا،بعد میں بنچ کم ہوتے ہوتے 5رکنی رہا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں ملٹری کورٹس کیس پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ خواجہ صاحب! جواب الجواب مختصر ہوتے ہیں،عدالت نے کہاکہ جو پوائنٹس پہلے کور نہیں کر سکے اور مخالف وکلا کی جانب سے اٹھائے گئے اس پر معاونت کریں،خواجہ...
دین اسلام میں حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کو پورا کرنے کی تلقین کی گئی ہے ہم کلمہ گو مسلمان حقوق اللہ کا تو اہتمام کرتے ہیں الحمدللہ نماز ، روزہ ، حج اور زکوٰۃ میں بھرپور فرض شناسی کی کوشش کرتے ہی ہیں لیکن حقوق العباد کے معاملے میں اکثریت اس کی قطعاً کوئی پرواہ نہیں کرتی حالانکہ اللہ کے بندوں پر حقوق کا مسئلہ تو اللہ تعالیٰ رب العالمین ذوالجلال کے اپنے سپرد ہے جو اپنی عبادات میں کمی کوتاہیوں کو پچھتاوے اور استغفار کے بعد معافی تلافی کر سکتا ہے ۔لیکن بندوں کے حقوق پورے نہ کرنے کی سزا اور پکڑ تو بڑی سخت ہو گی اس کا مطلب یہ ہرگز نہ لیا جائے کہ انسان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نادرا نے پاکستان کا پہلا “ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ”متعارف کرایا ہے۔یہ اجراء اسلام آباد میں منعقدہ نادرا کی سلور جوبلی تقریب کے دوران کیا گیا۔اپنے تحریری پیغام میں وفاقی وزیر اخلہ سید محسن رضا نقوی نے پاکستان کے پہلے ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے اجرا کو ڈیجیٹل شناخت کی تبدیلی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس فیچر کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں ضم کرنے کے بعد شہری اپنے شناختی کارڈ اپنے اسمارٹ فونز میں محفوظ کر سکیں گے۔ادھر جلد ہی ایک ڈیجیٹل تصدیقی نظام متعارف کرایا جائے گا جو مختلف خدمات کے لئے محفوظ اور فوری تصدیق کی سہولت فراہم کرے گا۔اس اقدام کاپہلا مرحلہ رواں سال...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی دین مذہب نہیں، ہم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ ہم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں ۔ دہشتگردی ایک ناسور ہے اور دہشتگرد کا کوئی مذہب کوئی دین نہیں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس کے خلاف اکٹھے ہوں۔ ہم اپنے عام شہریوں، سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہت لاشیں اٹھا چکے ہیں ۔ یہ حکومت بہت ہی نکمی ہے۔ وزیروں مشیروں...