امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوست اور مشیر ایلون مسک سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کی کمپنی ٹیسلا کی گاڑی خرید لی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لال رنگ کی ایک جاذب نظر اور پُرتعیش گاڑی میں وائٹ ہاؤس پہنچے۔

اس گاڑی کی خریداری کے وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک بھی موجود تھے اور انھوں نے گاڑی کے انتخاب میں  صدر کی مدد بھی کی۔

صدر ٹرمپ نے گاڑی کی ڈرائیور سیٹ پر بیٹھتے ہی کہا، "واہ، یہ تو بہت خوبصورت ہے۔"

ایلون مسک، جو پچھلی سیٹ پر بیٹھے تھے، نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ "یہ سکریٹ سروس کو دل کا دورہ پڑوا دے گا کیونکہ گاڑی کی رفتار 95 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

تاہم، ڈونلڈ ٹرمپ نے گاڑی کا ٹیسٹ ڈرائیو نہیں کیا کیونکہ وہ ڈرائیو کرنے کے مجاز نہیں ہیں، لیکن انہوں نے ایلون مسک سے کہا کہ وہ گاڑی کو وائٹ ہاؤس چھوڑ دیں۔

بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ  یہ گاڑی تقریباً 80,000 ڈالر کی قیمت پر بغیر کسی رعایت کے مکمل قیمت ادا کر کے خریدی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایلون مسک مجھے گاڑی کی خریداری پر رعایت دے سکتے تھے، لیکن اگر میں رعایت لیتا تو لوگ کہتے کہ مجھے فائدہ دیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا خریدنے کی دو وجوہات بتائیں: "ایک تو یہ ایک بہترین پروڈکٹ ہے اور دوسری یہ کہ ایلون مسک نے اپنی زندگی اور توانائی اس کام میں لگا دی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ایلون مسک کے ساتھ بہت غیر منصفانہ طریقے سے سلوک کیا گیا ہے حالانکہ وہ محب وطن ہیں اور انھوں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر ایلون مسک گاڑی کی کہا کہ کی صدر

پڑھیں:

ایلون مسک نے امریکی سینیٹر مارک کیلی کو ’غدار‘ قرار دے دیا

واشنگٹن: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک اور امریکی سینیٹر مارک کیلی کے درمیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب مسک نے یوکرین کی حمایت پر مارک کیلی کو ‘غدار’ کہہ دیا۔

مارک کیلی نے حال ہی میں یوکرین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فوجیوں، نرسوں اور جنگ سے متاثرہ شہریوں سے ملاقات کی۔ اپنے دورے کے بعد انہوں نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا اور ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی تنقید کی کہ وہ یوکرین کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایلون مسک نے جوابی حملہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر کیلی کو ‘غدار’ قرار دے دیا۔

مارک کیلی نے فوری طور پر مسک کو جواب دیتے ہوئے کہا: “غدار؟ ایلون، اگر تمہیں یہ سمجھ نہیں آتی کہ آزادی کا دفاع امریکا کی بنیاد ہے، تو شاید یہ معاملہ ان لوگوں پر چھوڑ دینا چاہیے جو اس کو سمجھتے ہیں۔”

کیلی نے مزید کہا: “وہ سنجیدہ آدمی نہیں، اسے واپس راکٹ بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔”

بعد میں کیپیٹل ہل پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیلی نے ایلون مسک پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا: “مسک نے ارب پتی افراد کے لیے ٹیکس میں کمی کے لیے حکومت کو نقصان پہنچایا ہے۔ میں نے 25 سال نیوی میں خدمات انجام دیں اور جنگ میں حصہ لیا۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ مسک کی وفاداری صرف ارب پتیوں کے لیے ہے، نہ کہ امریکی عوام یا سابق فوجیوں کے لیے۔”

مارک کیلی کا یہ دورہ یوکرینی صدر زیلنسکی اور ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی متنازع ملاقات کے بعد ہوا، جہاں ٹرمپ نے یوکرین کی شکایتوں پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

ایلون مسک پہلے بھی یوکرین کے معاملے پر متنازع بیانات دے چکے ہیں۔ 2023 میں انہوں نے مبینہ طور پر یوکرین کو روسی بحری بیڑے پر حملے سے روک دیا تھا، جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ تازہ تنازع اس بات کو واضح کرتا ہے کہ یوکرین جنگ کے حوالے سے امریکی سیاست میں گہری تقسیم موجود ہے۔ مارک کیلی اور ڈیموکریٹس یوکرین کی حمایت جاری رکھنا چاہتے ہیں، جبکہ ایلون مسک اور دیگر قدامت پسند حلقے اس پالیسی پر نظرثانی کے حامی ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ نے ٹیسلا گاڑی خرید کر ایلون مسلک کی کمپنی کی پروموشن کردی
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک سے ڈسکائونٹ مانگے بغیر ٹیسلا گاڑی خرید لی
  • ٹرمپ ایلون مسک کی حمایت میں سامنے آگئے، نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خریدنے کا اعلان
  • ٹرمپ کا ایلون مسک کی حمایت میں نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خریدنے کا اعلان
  • آئیفا ایوارڈز میں شاہ رُخ خان کے ہیروں کے ہار نے سب کی توجہ سمیٹ لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے
  • ایلون مسک نے امریکی سینیٹر مارک کیلی کو ’غدار‘ قرار دے دیا
  • ایلون مسک: ایک کاروباری یا ڈکٹیٹر؟
  • ڈونلڈ ٹرمپ اپنا موازنہ راک اسٹار ایلوس پریسلے سے کرنے لگے
  • یوکرین معدنیات کے معاہدے پر دستخط کر دیگا، ڈونلڈ ٹرمپ