جعفر ایكسپریس حملہ، ٹرین ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ نکلا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بنائی جانے والی جعفر ایكسپریس کا ڈرائیور امجد یاسین معجزانہ طور پر بچ نکلا، فون پر اپنے بھائی اور برادر نسبتیوں کو خیریت کی اطلاع بھی دی، ڈرائیور کی فون کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین کا آبائی چک 17 چھانگا مانگا میں واقع ہے، امجد یاسین نے اپنے بچ نکلنے کی خبر فون پر کوئٹہ میں اپنے بھائی عامر کو اور برادرنسبتیوں کو دی۔
ڈرائیور امجد یاسین نے بتایا کہ وہ بالکل خیریت سے ہے اور معجزانہ طور دہشت گردوں سے بچ نکلا ہے۔
امجد یاسین کے بھائی اور بہنویوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ امجد یاسین بالکل ٹھیک ہے۔
اس سےقبل سوشل میڈیا پر امجد یاسین کی شہادت کی خبر گردش کررہی تھی۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے ہیں اور تمام 33 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امجد یاسین
پڑھیں:
بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی
بولان میں مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے ضلع کچھ(بولان) میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسافر ٹرین کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی جس دوران پہلے ٹریک پر دھماکا کیا گیا اور پھر ٹرین پر فائرنگ ہوئی۔ حکام کے مطابق ٹرین میں موجود سکیورٹی اہلکاروں اور ٹرین پر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔