بدھ کو نافذ ہونے والے ٹیرف کا اطلاق ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، جاپان، میکسیکو، جنوبی کوریا اور یورپی یونین کی درآمدات پر ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے بدھ کو اسٹیل اور ایلومینیم کی در آمدات پر 25 فی صد نئے ٹیرف نافذ کر دیے ہیں جس کے ساتھ امریکہ کے کئی اتحادیوں کو ماضی میں ان ٹیرفس سے حاصل استثنا بھی ختم ہو گیا ہے۔ بدھ کو نافذ ہونے والے ٹیرف کا اطلاق ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، جاپان، میکسیکو، جنوبی کوریا اور یورپی یونین کی درآمدات پر ہو گا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسٹیل کی درآمدات سے "بڑھتے بوجھ " اور امریکہ کی سلامتی کے لیے اس کے ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے ٹیرف کا نفاذ ضروری ہے۔ یورپی یونین نے بدھ کو امریکی مصنوعات پر 28 ارب ڈالر کے ٹیرف نافذ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جن کا اطلاق اپریل سے ہو گا۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وون ڈر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ بات چیت کے لیے ہمارے دروازے کھلے رہیں گے۔ ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ جغرافیائی سیاست اور معاشی بے یقینی سے دو چار دنیا میں اپنی معیشتوں پر ٹیرف کا بوجھ ڈالنا ہمارے مشترکہ مفاد میں نہیں۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے کینیڈا کی تمام درآمدات پر 25 فی صد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جسے مؤخر کر دیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کینیڈا پر دباؤ بڑھا رہے تاکہ وہ غیر قانونی تارکینِ وطن اور بالخصوص فینٹینل سمیت منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات بڑھائے۔ جوابی اقدام کے طور پر امریکہ کی سرحد کے ساتھ واقع صوبے اونٹاریو کے حکام نے سرحد پار 15 لاکھ امریکی صارفین کو فراہم کی جانے والی بجلی پر 25 فی صد لیوی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر ردِ عمل میں صدر ٹرمپ نے کینیڈا پر اسٹیل اور ایلومینیم کے ٹیرف دگنا کرنے کی دھمکی دی تھی۔ امریکہ اور کینیڈا کے حکام کے درمیان منگل کو ہونے والی بات چیت کے بعد اونٹاریو نے بجلی پر لیوی واپس لے لی تھی اور ٹرمپ حکومت نے کینیڈا سے آنے والی اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمد کا ٹیرف 25 فی صد پر رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ کینیڈا کے سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ کے اقدامات کے جواب میں امریکہ برآمدات پر ٹیرف بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ حال ہی میں کینیڈا کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے نامزد ہونے والے مار کارنی نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی حکومت ایسے اقدامات کرے گی جس سے کینیڈا پر ٹیرف کے اثرات کم سے کم ہوں اور امریکہ کو اس سے زیادہ سے زیادہ متاثر ہو۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا اعلان کیا تھا اور ایلومینیم ہونے والے ا مدات پر درا مدات ٹیرف کا پر 25 فی کی درا کے لیے بدھ کو

پڑھیں:

پاکستان کی متحدہ عرب امارات کیلئے برآمدات میں 28 فیصد اضافہ

پاکستان کی متحدہ عرب امارات کیلئے رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کا اعلان دبئی میں پاکستانی کمرشل اور ٹریڈ قونصلر علی زیب نے کیا۔

وہ دبئی میں پاکستان قونصل خانے اور پاکستان بزنس کونسل کی سحور محفل سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جولائی 2024 سے لیکر فروری 2025 تک پاکستان کی 1.2 ارب ڈالرز کی ایکسپورٹس متحدہ عرب امارات کیلئے ہوئی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد اضافہ ہیں۔

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں سحور محفل کا مقصد دبئی چیمبر آف کامرس میں رجسٹرڈ دیگر ممالک کی بزنس کونسلز اور غیر ملکی سفارتکاوں کو پاکستان ٹریڈ شو کیلئے شرکت کیلئے دعوت دینا تھا۔ پاکستان قونصل جنرل دبئی حسین محمد اور چیئرمین پاکستان بزنس قونصل دبئی شبیر مرچنٹ نے غیر ملکی مندوبین کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

پاکستان قونصل جنرل دبئی حسین محمد نے غیر ملکی مندوبین کو پاکستان میں ٹریڈ شو میں شرکت کرنے ولے خواہشمند سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

چیئرمین پاکستان بزنس قونصل دبئی شبیر مرچنٹ نے بتایا کہ دبئی سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا وفد لاہور میں میگا ٹریڈ شو میں شرکت کرے گا۔

لاہور میں ہیلتھ، انجینئرنگ، اینڈ منرلز شو (ایچ ای ایم 2025) کا چوتھا ایڈیشن 17 سے 19 اپریل 2025 تک منعقد ہوگا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • کینیڈا کا جوابی وار،امریکا پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ نے ٹیسلا گاڑی خرید کر ایلون مسلک کی کمپنی کی پروموشن کردی
  • پاکستان کی متحدہ عرب امارات کیلئے برآمدات میں 28 فیصد اضافہ
  • یوایس ایڈ کے 83 فیصد پرگرامز ختم کردیئے ہیں، امریکہ
  • صدر ٹرمپ کی کینیڈا کی لکڑی اور ڈیری مصنوعات پر جوابی ٹیرف کی دھمکی
  • ٹرمپ کے بیان نے امریکہ سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں تباہی مچا دی
  • مختلف ممالک پر ٹیرف کے اطلاق سے امریکی معیشت کساد بازاری کا شکار ہو سکتی ہے. صدر ٹرمپ کا اعتراف
  • مارک کارنی کینیڈا کے نئے وزیراعظم منتخب، ٹرمپ کو کھلا چیلنج دے دیا
  • کینیڈا: مارک کارنی جسٹن ٹروڈو کی جگہ نئے وزیر اعظم ہوں گے